انٹرویو انٹرویو وِد قیصرانی

سیمل

محفلین
قیصرانی نے کہا:
سمومے کی انگریزی Petty :p

پکوڑے کی انگریزی Baby Petty

جلیبی کی انگریزی Sweet tube :lol:

قیصرانی
قکک :D
اچھا سنا ہے پیچھے دیکھنے سے لوگ پتھر ہو جاتے ہیں۔۔۔ کیا آپ پیچھے مڑ کر دیکھیں تو کوئی ایسا لمحہ جو آکو پتھر کر سکتا ہے؟
 
قیصرانی

لائبریرین
قکک :D

تراجم پسند کرنے کا بہت شکریہ

جی، چند ایک ایسی غلطیاں ہیں جو پتھر کر دیتی ہیں

قیصرانی
 
سیمل

محفلین
قیصرانی نے کہا:
سیمل نے کہا:
ایک چہرے پر کتنے چہرے سجا لیتے ہیں لوگ۔۔۔۔؟ کبھی ایسے لوگوں سے واسطہ پڑا۔۔۔۔

کوئی مزاحیہ شعر سنائیں۔۔۔۔
بہت بار واسطہ پڑا۔ بلکہ روز ہی واسطہ پڑتا ہے۔ لیکن اب ایک دوست کے مشورے کے مطابق اب سوچ رہا ہوں کہ ایسے بندوں سے بات کرنے کی بجائے وہی کروں جو سورۃ‌ المومنون میں ہے، یعنی سلام کہ کر چل دیں

جھانکتے تھے ہم ان کو جس روزنٍ دیوار سے
وائے قسمت ہو اسی روزن میں گھر زنبور کا

قیصرانی

ہممممم۔۔۔۔۔۔

آپکا پسندیدہ شعر
 
سیمل

محفلین
قیصرانی نے کہا:
قکک :D

تراجم پسند کرنے کا بہت شکریہ

اچھا سنا ہے پیچھے دیکھنے سے لوگ پتھر ہو جاتے ہیں۔۔۔ کیا آپ پیچھے مڑ کر دیکھیں تو کوئی ایسا لمحہ جو آکو پتھر کر سکتا ہے؟

جی، چند ایک ایسی غلطیاں ہیں جو پتھر کر دیتی ہیں

قیصرانی

ویسے ایک بات کہوں گی کہ کبھی کبھی انسان کو اپنے آپ کو بھی معاف کر دینا چاہیے۔۔۔ اور غلطیاں کون نہیں کرتا

اچھا باقی سوالات آئندہ۔۔۔۔
 
قیصرانی

لائبریرین
شعر تو کوئی یاد نہیں‌ رہتے، البتہ یہ پوری نظم بہت زیادہ پسند ہے

پتھر کی لڑکی

اگر میں پتھر کی لڑکی ہوتی
تو اپنےپیکر کی سبز رت پر ،بہت سی کائی اگایا کرتی
بہت سےتاریک خواب بنتی
تو میں اذیت کی ملگجی انگنت اداسی کےرنگ چنتی
اگر میں پتھر کی لڑکی ہوتی
میں اپنےپلو میں سوگ باندھے، کسی کو ان کا پتہ نہ دیتی
اجالےکو ٹھوکروں میں رکھتی، خموشیوں کےببول چنتی
سماعتوں کےتمام افسون، پاش کرتی، میں کچھ نہ سنتی
دہکتی کرنوں کا جھرناہوتی
سفر کےہر ایک مرحلے پر، میں رہزنوں کی طرح مکرتی
وہم اگاتی،گمان رکھتی
تمہاری ساری وجاہتوں کو میں سو طرح، پارہ پارہ کرتی
نہ تم کو یوں آئینہ بناتی
اگر میں پتھر کی لڑکی ہو تی۔۔۔!!!

جی میں‌ آپ کی بات سمجھ رہا ہوں پر اچھا دوست کھونا بھی تو آسانی سے برداشت نہیں‌ ہو پاتا۔

سوالات کا انتظار رہے گا

قیصرانی
 
امن ایمان

محفلین
میں نے تو پہلے ہی بتایا تھا کہ میں زیادہ بولتا ہوں
قیصرانی میں نے یہ آپ سے نہیں کہا تھا۔۔سب سے کہا تھا نا :oops:

شکریہ۔ ملنے پر رسید جاری کیجئے گا

جی اچھا۔۔۔ میرا خیال ہے اب تک مل چکی ہو گی : )

کیا کہ سکتا ہوں
یہ کہیں نا کہ میں نے غلط کہا یا ٹھیک

میرا فوکل پوائنٹ۔۔۔ہمم۔۔۔۔اچھا سوال ہے۔ شاید خواتین ہوں تو بال اور اگر مرد ہوں ‌تو شخصیت

واؤ۔۔۔ فرمائش نوٹ کی جاتی ہے :p

میری فکر مت کریں۔ میں سارا دن جوابات دے سکتا ہوں، اور ایک ماہ تک یہ روٹین تو بہت چھوٹی سی ہے
لیکن آپ یہ بھی تو سوچیں نا کہ اس کے بعد آپ جب کم کم آیا کریں گے تو پھر وہ روٹین اپ سٹ کرے گی۔۔۔سب کو آپ کی عادت سی ہو گئی ہے۔۔اس لیے پلیز ابھی سے اس بارے میں کچھ سوچ لیں

دونوں میں بہت تھوڑا سا فرق ہے۔ ایک باریک لائن کا۔ نفرت کی شدت محبت بن سکتی ہے اور محبت کی شدت نفرت بن سکتی ہے۔ محبت سے مراد کسی کی خامیوں کو خوبیاں سمجھنا اور نفرت سے مراد کسی کی خوبیوں کو خامیاں سمجھنا۔ یعنی نفرت کسی کے ہونے کو نہ ماننا اور محب کسی کے بے شک نہ ہونے کو بھی ہونا مان لینا

قیصرانی۔۔۔۔۔۔۔۔مجھے تعر یف کے لیے الفاظ نہیں مل رہے ۔۔۔ بالکل ایسا ہی ہوتا ہے۔۔سچ حقیقت میں ایسا ہی ہوتا ہے۔۔ آپ کے اس جواب کو تو اقتباس میں شامل ہو جانا چاہیے : )

شمشاد بھائی کا بھی شکریہ کہ وہ بھی حصہ لے رہے ہیں
وہ اور بھی حصہ لیں گے۔۔مگر میں چپ ہوؤں گی تب نا۔۔ابھی تو میں ہی اتنا بولتی ہوں

ازدواجی حثیت
غیر شادی شدہ

لیں جی قیصرانی ۔۔آپ سے ایک عدد مزے کا سوال ۔۔۔ آپ اپنی لائف پارٹنر میں کون کون سی خوبیاں دیکھنا چاہیں گے؟۔۔ محب کے سوال کی طرح یہ بھی ایک فرضی سوال سمجھ لیں :)

ہ اورہاں۔۔۔ آپ کی آنکھوں کا رنگ کیا ہے؟
ڈارک براؤن

ہممم اچھا ۔۔ یہ وفادار لوگوں کی نشانی ہے : )

اچھا قیصرانی ۔۔

ہ آپ پسند کی شادی کے حق میں ہیں یا ارنیج شادی؟
 
امن ایمان

محفلین
سیمل آپ کا یہاں آنا اور اتنے مزے مزے کے سوال دیکھ کے بہت بہت اچھا لگا۔۔پلیز اسے جاری رکھیے گا۔۔۔مجھ سے آپ کی طرح کےسوال نہیں پوچھے جاتے ۔۔۔اس لیے آپ کی مدد کی ضرورت ہے :)

ماوراء “قکک“ واقعی میں بہت مزے کا ہے :lol:
 
قیصرانی

لائبریرین
میں نے تو پہلے ہی بتایا تھا کہ میں زیادہ بولتا ہوں
قیصرانی میں نے یہ آپ سے نہیں کہا تھا۔۔سب سے کہا تھا نا

جی مگر میں‌ اپنے اور ذاتی اور خالص اپنے لیے لکھا ہے :lol:

جی اچھا۔۔۔ میرا خیال ہے اب تک مل چکی ہو گی : )

جی رسید مل گئی ہے

یہ کہیں نا کہ میں نے غلط کہا یا ٹھیک

کچھ دن ٹھہر کر بتاؤں گا بمع مثال :wink:

واؤ۔۔۔ فرمائش نوٹ کی جاتی ہے

شکریہ آپی

لیکن آپ یہ بھی تو سوچیں نا کہ اس کے بعد آپ جب کم کم آیا کریں گے تو پھر وہ روٹین اپ سٹ کرے گی۔۔۔سب کو آپ کی عادت سی ہو گئی ہے۔۔اس لیے پلیز ابھی سے اس بارے میں کچھ سوچ لیں

لیں میں تو خوش ہوتا ہوں

قیصرانی۔۔۔۔۔۔۔۔مجھے تعر یف کے لیے الفاظ نہیں مل رہے ۔۔۔ بالکل ایسا ہی ہوتا ہے۔۔سچ حقیقت میں ایسا ہی ہوتا ہے۔۔ آپ کے اس جواب کو تو اقتباس میں شامل ہو جانا چاہیے : )

بالکل شامل کر لیں، میری طرف سے اجازت ہے

وہ اور بھی حصہ لیں گے۔۔مگر میں چپ ہوؤں گی تب نا۔۔ابھی تو میں ہی اتنا بولتی ہوں

شاید مجھے بولتے نہیں‌ سنا :)

لیں جی قیصرانی ۔۔آپ سے ایک عدد مزے کا سوال ۔۔۔ آپ اپنی لائف پارٹنر میں کون کون سی خوبیاں دیکھنا چاہیں گے؟۔۔ محب کے سوال کی طرح یہ بھی ایک فرضی سوال سمجھ لیں

پڑھی لکھی ہو، میرے والدین (اب تو صرف والدہ) کو اپنے والدین سمجھے۔ آنے والی نسل (اگر اللہ پاک کا حکم ہوا تو :)) کی تربیت اچھی کر سکے

ہممم اچھا ۔۔ یہ وفادار لوگوں کی نشانی ہے : )

شکریہ

ہ آپ پسند کی شادی کے حق میں ہیں یا ارنیج شادی؟

یہ فارمولا ہر بندے کے لیے الگ ہوتا ہے۔ میں دونوں کے حق میں ہو جو پہلے ہو جائے :wink:

مزید سوالات؟

قیصرانی
 
سیمل

محفلین
قیصرانی نے کہا:
شعر تو کوئی یاد نہیں‌ رہتے، البتہ یہ پوری نظم بہت زیادہ پسند ہے

پتھر کی لڑکی

اگر میں پتھر کی لڑکی ہوتی
تو اپنےپیکر کی سبز رت پر ،بہت سی کائی اگایا کرتی
بہت سےتاریک خواب بنتی
تو میں اذیت کی ملگجی انگنت اداسی کےرنگ چنتی
اگر میں پتھر کی لڑکی ہوتی
میں اپنےپلو میں سوگ باندھے، کسی کو ان کا پتہ نہ دیتی
اجالےکو ٹھوکروں میں رکھتی، خموشیوں کےببول چنتی
سماعتوں کےتمام افسون، پاش کرتی، میں کچھ نہ سنتی
دہکتی کرنوں کا جھرناہوتی
سفر کےہر ایک مرحلے پر، میں رہزنوں کی طرح مکرتی
وہم اگاتی،گمان رکھتی
تمہاری ساری وجاہتوں کو میں سو طرح، پارہ پارہ کرتی
نہ تم کو یوں آئینہ بناتی
اگر میں پتھر کی لڑکی ہو تی۔۔۔!!!

قیصرانی

دراصل یہ نظم پڑھنے کے بعد ہی شعر کے بارے میں کہا تھا کیونکہ اگرنظم اس قدر اچھی ہے تو شعر بھی بہت منفرد اور اچھا ہو گا۔۔۔۔۔
خیر یہ بتائیں کہ ابھی تک آپ اپنی کن کن صلاحیتوں کو جان چکے ہیں اور انکا استعمال بھی کر رہے ہیں یا نہیں۔۔۔۔

اگر آپکا چاند پر بھیجا جائے تو کون سی تین چیزیں ساتھ لے جانا چاہیں گے

زندگی ؟؟؟؟؟ کیا لگتا ہے کیا تشریح ہو سکتی ہے۔۔۔۔۔

شدید غصے میں رد عمل۔۔۔۔۔
 
شعرکہ شاعر؟‌میں سمجھا نہیں

ایک بات کہوں؟ میں نے ابھی تک اپنی جن صلاحیتیوں کو جانا ہے، وہ میرے بس سے زیادہ ہیں۔ ابھی تک ان کا درست استعمال نہیں جان پایا :(

کمپیوٹر، انٹرنیٹ کے لیے فون یا کوئی دوسرا ذریعہ، پاکستانی کھانے

جی بالکل۔ اس کی تشریح ہو سکتی ہے۔ لیکن کتنی بڑی تشریح ہو، یہ آپ بتائیے گا

شدید غصے میں رد عمل۔۔۔۔۔

خاموشی

آپ کے سوالات بہت مزے کے ہوتے ہیں اور بہت کچھ سوچنے پر مجبور کرتے ہیں۔ پلیز جاری رکھیئے گا

شعر۔۔ ۔۔۔

ایسا کیوں

:lol: بس پھر شروع ہو جائیں۔۔۔۔۔ :p
نہیں کچھ بہت مختصر۔۔۔۔اور جامع :idea:

چلیں اپ سے پھر ایک بہت سوچنے والا سوال۔۔۔۔
سورۃ العصر میں اللہ تعالٰی نے وعدہ کیا کہ ان انسانوں کو خسارے سے بچا لیا جائے گا جن میں یہ چار صفات ہوں گی
ایمان لانے والے
نیک کام کرنے والے
حق کی تلقین کرنے والے
صبر کی تلقین کرنے والے

مجھے ایمان والوں کی عملی تشریح کی تلاش ہے۔۔آپکو کوئی ایسا شخص ملا۔۔۔ کوئی ایسا کلیہ۔۔۔۔ کوئی ایسا ہنر کہ ایمان والے کون ہوتے ہیں۔۔۔ میں ان تشریحات کی بات نہیں کر رہی جو کتابوں میں ہیں۔۔۔ وہ جو عمل میں ہے۔۔۔۔۔
 
قیصرانی

لائبریرین
شعر۔۔ ۔۔۔

سفر کےہر ایک مرحلے پر، میں رہزنوں کی طرح مکرتی
وہم اگاتی،گمان رکھتی
تمہاری ساری وجاہتوں کو میں سو طرح، پارہ پارہ کرتی
نہ تم کو یوں آئینہ بناتی

ایسا کیوں

یہ ایک راز ہے جو مجھے بھی معلوم نہیں۔ کیونکہ میں جو کچھ جانتا ہوں، وہ پوری دنیا میں بہت کم لوگ جانتے ہیں

:lol: بس پھر شروع ہو جائیں۔۔۔۔۔ :p
نہیں کچھ بہت مختصر۔۔۔۔اور جامع :idea:

معاف کیجئے گا، منع کر دیا گیا ہے مجھے :)

مجھے ایمان والوں کی عملی تشریح کی تلاش ہے۔۔آپکو کوئی ایسا شخص ملا۔۔۔ کوئی ایسا کلیہ۔۔۔۔ کوئی ایسا ہنر کہ ایمان والے کون ہوتے ہیں۔۔۔ میں ان تشریحات کی بات نہیں کر رہی جو کتابوں میں ہیں۔۔۔ وہ جو عمل میں ہے۔۔۔۔۔

جی، ایسے لوگ کچھ تلاش کیے ہیں، لیکن مجھے بتانے کی اجازت نہیں‌ ہے :)

قیصرانی
 
سارا

محفلین
بہت اچھا انٹرویو ہے لیکن میں ماوراء اور قیصرانی کے انٹرویو دینے کا انداز دیکھ کر یہ سوچ رہی ہوں کہ اگر یہ دونوں مشہور شخصت ہوتے(مثلاً ‘فنکار‘فنکارہ‘اداکار‘ اداکارہ شاعر‘شاعرہ‘مصنف‘مصنفہ) تو یقین کریں لوگوں(ٹی وی‘میگزین والوں) کو خود کھینچ کھینچ کر لاتے کہ پلیز آئیں ہمارا انٹرویو کریں اور وہ ان کے انٹرویو کر کر کےوہ لوگ تھک جاتے لیکن یہ دے دے کر نہ تھکتے۔۔۔ :D :p
 
ماوراء

محفلین
سیمل نے کہا:
ماوراء نے کہا:
یہ پورا تھریڈ پڑھ کر مجھے اتنی ہنسی نہیں آئی۔ جتنا “قکک“ کو پڑھ کر آئی ہے۔ :lol:
سچ؟؟؟؟؟ :oops:
مچ۔۔۔۔ :oops:

قیصرانی، آج میں نے بھی ہمت کر کے آپ کا اتنا لمبا انٹرویو پڑھ ہی لیا۔ کچھ زیادہ تو نہیں لیکن کچھ ضرور سمجھ سکی ہوں۔
:great:
 
ماوراء

محفلین
سارا نے کہا:
بہت اچھا انٹرویو ہے لیکن میں ماوراء اور قیصرانی کے انٹرویو دینے کا انداز دیکھ کر یہ سوچ رہی ہوں کہ اگر یہ دونوں مشہور شخصت ہوتے(مثلاً ‘فنکار‘فنکارہ‘اداکار‘ اداکارہ شاعر‘شاعرہ‘مصنف‘مصنفہ) تو یقین کریں لوگوں(ٹی وی‘میگزین والوں) کو خود کھینچ کھینچ کر لاتے کہ پلیز آئیں ہمارا انٹرویو کریں اور وہ ان کے انٹرویو کر کر کےوہ لوگ تھک جاتے لیکن یہ دے دے کر نہ تھکتے۔۔۔ :D :p
یار کہاں کوئی۔ میں نے تو کوشش کی ہے کہ امن میری بار ذرا احتیاط ہی کریں۔ میں تو اپنے بارے میں کسی کو پتہ ہی نہیں چلنے دیتی۔ ویسے لوگوں کو سمجھ بھی نہیں آتی۔ پل میں کچھ اور پل میں کچھ اور ہوتی ہوں۔ :? :p
مشہور شخصیت ہوتی تو زیادہ احتیاط کرتی۔ :lol:
 
Top