انٹرویو انٹرویو وِد قیصرانی

قیصرانی

لائبریرین
اعجاز نے کہا:
قیصرانی پلیز ایک سوال میرا بھی۔
آپ کرتے کیا ہیں‌؟‌ پڑھتے ہیں‌یا کام کرتے ہیں‌یا دونوں‌؟؟

جناب۔ ابھی یہاں‌ ابتدائی اور ایڈوانسڈ لینگوئج کورس کر لیا ہے۔ ابھی پاکستان کا چکر لگا کر پھر اپنا کوئی چھوٹا موٹا بزنس شروع کرنے کا سوچ رہا ہوں۔ ویسے ابھی فراغت ہے۔ یعنی نہ پڑھائی، نہ کاروبار

قیصرانی
 
ف
قیصرانی نے کہا:
1۔ میٹرک کے بعد میں ڈاکٹر بننا چاہتا تھا۔ انٹر میڈی ایٹ کے بعد سرجن (تخصیص یعنی سپیشلائزیشن) پھر تعلیم سے فارغ ہو کر اب کچھ نہیں‌بننا چاہتا۔ ویسے اختیار میں‌ ہوتا تو اوپن ہارٹ سرجری کا ماہر یعنی کارڈیک سرجن بنتا

2۔ ایف ایس سی فرسٹ ائیر۔ یا پھر اپنا مستقبل یعنی بڑھاپا، کہ باری باری سب اپنوں‌کو مرتے دیکھنا بہت مشکل کام ہے

تم خود کو کام کے جن کیوں کہتے ہو ہو سکتا ہے کہ جن برادری میں تم بے کار جن تصور کیے جاتے ہو جو انسانوں میں جا بسا ہو اور اب بھی جنوں کا نام استعمال کرتا ہو۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ جواب ذرا دھیان سے دینا اب بھی کچھ جن تمہارا پتہ ڈھونڈتے پھرتے ہیں۔

ہو سکتا ہے کہ کر خود ہی جواب دے دیا۔ ویسے تمھیں کیسے پتہ کہ کچھ جن مجھے ڈھونڈتے پھرتے ہیں؟ کیا تم کوئی خاص جن ہو؟ جواب دینے سے پہلے یہ سوچ لینا کہ مجھے صرف ایک خاص جن یعنی شیطان کا ہی پتہ ہے :wink:

قیصرانی

1۔ میٹرک تک میری والدہ کو بھی مجھے ڈاکٹر بنانے کا ارمان تھا اور مجھے انجنئیر بننے کا ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ نہ ڈاکٹر بنا نہ انجنئیر :lol:

2۔ اچھا زمانہ چنا ہے مگر مستقبل میں تمہیں نہیں بھیجوں گا۔

جواب دینے سے پہلے یہ سوچ لینا کہ مجھے صرف ایک خاص جن یعنی شیطان کا ہی پتہ ہے

یعنی براہ راست تمہارے تعلقات شیطان جن سے ہیں ، بھائی تم تو بہت پہنچے ہوئے ہو ہائی لیول تعلقات ہیں تمہارے میں تو معمولی جنوں کا جانتا ہوں جنہیں کوئی پوچھتا بھی نہیں ، دنیا میں ہر طرف پھرتے ہیں مارے مارے :wink:
 
قیصرانی

لائبریرین
1۔ میٹرک تک میری والدہ کو بھی مجھے ڈاکٹر بنانے کا ارمان تھا اور مجھے انجنئیر بننے کا ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ نہ ڈاکٹر بنا نہ انجنئیر :lol:

حیرت ہے ہمارے ہاں تو سافٹ وئیر انجینئر انجینئر ہی کہلاتا ہے

2۔ اچھا زمانہ چنا ہے مگر مستقبل میں تمہیں نہیں بھیجوں گا۔

کیا ہے یار، کرایہ لے لیتے

یعنی براہ راست تمہارے تعلقات شیطان جن سے ہیں ، بھائی تم تو بہت پہنچے ہوئے ہو ہائی لیول تعلقات ہیں تمہارے میں تو معمولی جنوں کا جانتا ہوں جنہیں کوئی پوچھتا بھی نہیں ، دنیا میں ہر طرف پھرتے ہیں مارے مارے

یعنی کہ پتہ ہونا یعنی کہ معلوم ہونا اور تعلقات ایک ہی بات ہے، بہت خوب۔ ویسے ابھی میں تمھیں ہی یاد کر رہا تھا :)

قیصرانی
 
قیصرانی

لائبریرین
محب علوی نے کہا:

محب تم نے والد کا ذکر نہیں‌کیا۔ کوئی خاص بات؟
قیصرانی
 
قیصرانی

لائبریرین
یہ سوال رہ گیا تھا۔ دیر کے لیے معذرت

آپ کے دوست خود بخود بن جاتے ہیں یا آپ شعوری کوشش کرتے ہیں؟

میں تو ہر کسی کو دوست سمجھتا ہوں جب تک کہ وہ اپنی دشمنی ثابت نہ کرے اور ایسا کبھی موقع نہیں آیا، ماشاءاللہ

قیصرانی
 
قیصرانی نے کہا:
1۔ میٹرک تک میری والدہ کو بھی مجھے ڈاکٹر بنانے کا ارمان تھا اور مجھے انجنئیر بننے کا ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ نہ ڈاکٹر بنا نہ انجنئیر :lol:

حیرت ہے ہمارے ہاں تو سافٹ وئیر انجینئر انجینئر ہی کہلاتا ہے

2۔ اچھا زمانہ چنا ہے مگر مستقبل میں تمہیں نہیں بھیجوں گا۔

کیا ہے یار، کرایہ لے لیتے

یعنی براہ راست تمہارے تعلقات شیطان جن سے ہیں ، بھائی تم تو بہت پہنچے ہوئے ہو ہائی لیول تعلقات ہیں تمہارے میں تو معمولی جنوں کا جانتا ہوں جنہیں کوئی پوچھتا بھی نہیں ، دنیا میں ہر طرف پھرتے ہیں مارے مارے

یعنی کہ پتہ ہونا یعنی کہ معلوم ہونا اور تعلقات ایک ہی بات ہے، بہت خوب۔ ویسے ابھی میں تمھیں ہی یاد کر رہا تھا :)

قیصرانی

والدہ کو ہی شوق تھا اس لیے ان کا ہی لکھا ، والد کافی عرصہ سعودی عرب ہی رہے اور پڑھائی سے متعلق کچھ بنانے کی ان کی واضح خواہش نہیں تھی۔

سافٹ وئیر انجنئیر ہوتا تو انجنئیر ہی ہے مگر ذرا سافٹ سا ، روایتی معنوں میں نہیں ہوتا نہ :lol:

تم نے کہا تھا کہ تم جانتے ہو معلوم کا نہیں لکھا تھا اور مجھے یاد کر رہے تھے اچھا کیا ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ کبھی کبھی نیک لوگوں کا بھی خیال آ جاتا ہے تمہیں ۔۔۔اچھا ہے :wink:
 
قیصرانی

لائبریرین
محب علوی نے کہا:
والد کافی عرصہ سعودی عرب ہی رہے اور پڑھائی سے متعلق کچھ بنانے کی ان کی واضح خواہش نہیں تھی۔

سافٹ وئیر انجنئیر ہوتا تو انجنئیر ہی ہے مگر ذرا سافٹ سا ، روایتی معنوں میں نہیں ہوتا نہ :lol:

تم نے کہا تھا کہ تم جانتے ہو معلوم کا نہیں لکھا تھا اور مجھے یاد کر رہے تھے اچھا کیا ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ کبھی کبھی نیک لوگوں کا بھی خیال آ جاتا ہے تمہیں ۔۔۔اچھا ہے :wink:
درست۔ اچھا تمھیں یاد کر رہا تھا۔ اچانک لاحول ولا پڑھا، اس کے بعد تم اب دکھائی دیئے، خیریت؟‌بتا کر تو جاتے :lol:
قیصرانی
 
مجھے یاد کر رہے تھے تو انتظار بھی کرتے ۔ میں آیا تو دیکھا کہ ایک دم تمہیں کچھ ہو گیا ہے اور لاحول کبھی یا شیطان کہنے لگے ، میں نے مناسب نہیں سمجھا کہ تمہارے اس انہماک میں مخل ہوں جانے تک کیسا رد عمل ظاہر کرتے ۔ اب آیا ہوں تو گلہ کر رہے ہو ، بہت ہی بے مروت ہو تم بھی :p
 
قیصرانی

لائبریرین
محب علوی نے کہا:
لاحول کبھی یا شیطان کہنے لگے ، میں نے مناسب نہیں سمجھا کہ تمہارے اس انہماک میں مخل ہوں جانے تک کیسا رد عمل ظاہر کرتے ۔ اب آیا ہوں تو گلہ کر رہے ہو ، بہت ہی بے مروت ہو تم بھی :p
لگتا ہے کہ میرا لاحول پڑھنا کچھ اثر کر گیا۔ پیغام مبہم ہو گیا ہے :)
ابھی چپ کر جاؤ۔ میرا انٹرویو چل رہا ہے۔ آپی نے آنا ہے
قیصرانی
 
امن ایمان

محفلین
اللہ توبہ۔۔۔آپ سب لوگ کتنا بولتے ہیں نا۔۔ سچ بات کا سرا ہاتھ آنا مشکل ہو رہا تھا :shock: ۔۔ اور سب مجھ معصوم کو کہہ رہے تھے کہ میں زیادہ بولتی ہوں :( ۔۔خیر جناب ایک بار پھر میں حاضر ہوں۔۔۔۔پہلے قیصرانی کے جوابات پر ایک نظر۔۔۔

یہ ذپ کر دوں گا
چلیں ٹھیک ہے۔۔بات ماننے کا شکریہ : )

آنکھیں اور مسکراہٹ، میرے دوست کہتے ہیں میں آنکھوں اور مسکراہٹ سے بالکل ایک چھوٹا سا بچہ لگتا ہوں
یقننا لگتے ہوں گے۔۔۔مجھے اب آپ کی باتوں سے بھی لگتا ہے کہ آپ بہت معصوم اور بےضرر سے انسان ہیں۔۔۔کسی کی بات پر آپ کو فورا سے غصہ آتا بھی ہےتو بھی۔۔۔۔ آپ اگلے لمحے خود کو کنٹرول کر لیتے ہیں ۔۔ہیں نا؟؟

ہ کسی سے پہلی بار ملیں تو کیا چیز سب سے پہلے نوٹ کرتے ہیں؟
کہ میری کسی بات کا وہ برا نہ مان جائیں

اچھا۔۔۔ لیکن میں یہ پوچھنا چاہ رہی تھی کہ کچھ لوگ سب سے پہلے ظاہری شخصیت کا جائزہ لیتے ہیں۔۔مثال کے طور پر۔۔۔۔مجھے اچھی ہنسی اور خوبصورت دانت سب سے پہلے متاثر کرتے ہیں۔۔ یعنی لاشعوری طور پر یہ میرا فوکل پوائنٹ ہے۔۔آپ کیا کرتے ہیں؟؟؟

یہ بے ایمانی ہے۔ انٹرویو میرا ہو رہا ہے، تو دوسروں کی بات کیوں‌سن رہی ہیں؟ (مذاق)۔ ویسے مجھے تو کوئی جلدی نہیں‌ ہے

ہاہاہاہا۔۔ بڑے بھائی پکا والا وعدہ اب آپ کے ساتھ ایسا نہیں کروں گی ۔۔اور جلدی کی بات میں نے آپ کے لیے نہیں کی تھی۔۔۔میرا کہنے کا مطلب یہ تھا کہ اتنا ٹائم پریڈ اس لیے ہی رکھا تھا کہ ایک تو جتنا جان سکیں جان لیں۔۔۔اور ساتھ میں اس رکن کے آرام کا خیال بھی رکھا جا سکے : )

میں تو ہر کسی کو دوست سمجھتا ہوں جب تک کہ وہ اپنی دشمنی ثابت نہ کرے اور ایسا کبھی موقع نہیں آیا، ماشاءاللہ

قیصرانی ہر ہاتھ ملانے والا دوست تو نہیں ہوتا۔۔ مجھے پتہ ہے کیا محسوس ہوا ہے۔۔؟؟ آپ اپنے دل کی بات اپنے تک رکھتے ہیں۔۔۔ اس لیے آپ کا کوئی ایک خاص دوست نہیں ہے۔۔۔ صیح یا غلط؟؟

اچھا جی تو اب کچھ نئی بات۔۔۔

ہ قیصرانی محبت اور نفرت کے جذبے کو اپنے لفظوں میں بیان کریں گے؟

ہ شمشاد چاء نے ایک سوال کرنے کو کہا تھا۔۔وہ یہ کہ۔۔۔
ازدواجی حثیت
غیر شادی شدہ - اب تک شادی کیوں نہیں کی
شادی شدہ - بچے

ہ اورہاں۔۔۔ آپ کی آنکھوں کا رنگ کیا ہے؟
 
قیصرانی

لائبریرین
اللہ توبہ۔۔۔آپ سب لوگ کتنا بولتے ہیں نا۔۔ سچ بات کا سرا ہاتھ آنا مشکل ہو رہا تھا :shock: ۔۔ اور سب مجھ معصوم کو کہہ رہے تھے کہ میں زیادہ بولتی ہوں :(

میں نے تو پہلے ہی بتایا تھا کہ میں زیادہ بولتا ہوں

۔۔خیر جناب ایک بار پھر میں حاضر ہوں۔۔۔۔پہلے قیصرانی کے جوابات پر ایک نظر۔۔۔

شکریہ

چلیں ٹھیک ہے۔۔بات ماننے کا شکریہ : )

شکریہ۔ ملنے پر رسید جاری کیجئے گا

یقننا لگتے ہوں گے۔۔۔مجھے اب آپ کی باتوں سے بھی لگتا ہے کہ آپ بہت معصوم اور بےضرر سے انسان ہیں۔۔۔کسی کی بات پر آپ کو فورا سے غصہ آتا بھی ہےتو بھی۔۔۔۔ آپ اگلے لمحے خود کو کنٹرول کر لیتے ہیں ۔۔ہیں نا؟؟

کیا کہ سکتا ہوں :)

اچھا۔۔۔ لیکن میں یہ پوچھنا چاہ رہی تھی کہ کچھ لوگ سب سے پہلے ظاہری شخصیت کا جائزہ لیتے ہیں۔۔مثال کے طور پر۔۔۔۔مجھے اچھی ہنسی اور خوبصورت دانت سب سے پہلے متاثر کرتے ہیں۔۔ یعنی لاشعوری طور پر یہ میرا فوکل پوائنٹ ہے۔۔آپ کیا کرتے ہیں؟؟؟

میرا فوکل پوائنٹ۔۔۔ہمم۔۔۔۔اچھا سوال ہے۔ شاید خواتین ہوں تو بال اور اگر مرد ہوں ‌تو شخصیت

ہاہاہاہا۔۔ بڑے بھائی پکا والا وعدہ اب آپ کے ساتھ ایسا نہیں کروں گی ۔۔اور جلدی کی بات میں نے آپ کے لیے نہیں کی تھی۔۔۔میرا کہنے کا مطلب یہ تھا کہ اتنا ٹائم پریڈ اس لیے ہی رکھا تھا کہ ایک تو جتنا جان سکیں جان لیں۔۔۔اور ساتھ میں اس رکن کے آرام کا خیال بھی رکھا جا سکے : )

میری فکر مت کریں۔ میں سارا دن جوابات دے سکتا ہوں، اور ایک ماہ تک یہ روٹین تو بہت چھوٹی سی ہے

قیصرانی ہر ہاتھ ملانے والا دوست تو نہیں ہوتا۔۔ مجھے پتہ ہے کیا محسوس ہوا ہے۔۔؟؟ آپ اپنے دل کی بات اپنے تک رکھتے ہیں۔۔۔ اس لیے آپ کا کوئی ایک خاص دوست نہیں ہے۔۔۔ صیح یا غلط؟؟

میرے بہت سارے دوست ہیں۔ لیکن عموماً میں ان کے لیے اچھا لسنر یعنی سننے والا ہوتا ہوں۔ بولنے کا موقع وہ نہیں دیتے بولنے کا شوق مجھے نہیں‌ :)

اچھا جی تو اب کچھ نئی بات۔۔۔

شکریہ

ہ قیصرانی محبت اور نفرت کے جذبے کو اپنے لفظوں میں بیان کریں گے؟

دونوں میں بہت تھوڑا سا فرق ہے۔ ایک باریک لائن کا۔ نفرت کی شدت محبت بن سکتی ہے اور محبت کی شدت نفرت بن سکتی ہے۔ محبت سے مراد کسی کی خامیوں کو خوبیاں سمجھنا اور نفرت سے مراد کسی کی خوبیوں کو خامیاں سمجھنا۔ یعنی نفرت کسی کے ہونے کو نہ ماننا اور محب کسی کے بے شک نہ ہونے کو بھی ہونا مان لینا

ہ شمشاد چاء نے ایک سوال کرنے کو کہا تھا۔۔وہ یہ کہ۔۔۔

شمشاد بھائی کا بھی شکریہ کہ وہ بھی حصہ لے رہے ہیں

ازدواجی حثیت
غیر شادی شدہ - اب تک شادی کیوں نہیں کی
شادی شدہ - بچے

ہر بات کی وجہ تو نہیں ہوتی۔ اور شادی، موت یا پیدائش کا وقت مقرر ہوتا ہے۔ جب وہ آتا ہے تو بس آجاتا ہے

ہ اورہاں۔۔۔ آپ کی آنکھوں کا رنگ کیا ہے؟

ڈارک براؤن

مزید سوالات پلیز؟

قیصرانی
 
سیمل

محفلین
آپ سے چند سوالات

اگر آپ ایفل ٹاور پر چڑھنے میں کامیاب ہو گئے تو اتریں گے کیسے؟
کامیابی آپکے نزدیک؟

پسندیدہ رشتہ؟

اور بھی غم ہیں زمانے میں محبت کا سوا؟۔۔۔۔ آپ کا کیا خیال ہے؟

امید کسے کہتے ہیں؟؟؟؟؟؟؟
 
قیصرانی

لائبریرین
اصل جوابات بریکٹ میں ہیں، بیرونی جوابات صرف تفننٍ طبع کے لیے ہیں۔
آپ سے چند سوالات

شکریہ شکریہ کہ آپ نے اس دھاگے کو رونق بخشی

اگر آپ ایفل ٹاور پر چڑھنے میں کامیاب ہو گئے تو اتریں گے کیسے؟

جیسے چڑھا تھا (لفٹ یا سیڑھیوں سے)

کامیابی آپکے نزدیک؟

جی بالکل۔ کامیابی میرے نزدیک ہے (منزل تک پہنچنا یا کم از کم صدقٍ دل سے اس تک پہنچنے کی کوشش کرنا)

پسندیدہ رشتہ؟

دوست (دوست)

اور بھی غم ہیں زمانے میں محبت کا سوا؟۔۔۔۔ آپ کا کیا خیال ہے؟

کافی نیک خیال ہے (جب تک ہو نہ، کوئی نہیں مانتا، جب ہو جائے تو جھٹلائی نہیں جاسکتی)

امید کسے کہتے ہیں؟؟؟؟؟؟؟

اصل نام تو پتہ نہیں، لیکن ہماری ایک سینئر ممبر ہیں، امید اور محبت :wink: (ہر حال میں مثبت سوچ رکھنا)

آپ نے بہت عمدہ جوابات دیے ہیں۔۔۔۔ :D
میری طرف سے شاباش قبول کریں۔۔۔

اب سمومے، پکوڑے اور جلیبی کی انگریزی کریں۔۔۔۔
 
قیصرانی

لائبریرین
آپ نے بہت عمدہ جوابات دیے ہیں۔۔۔۔ :D

شکریہ

میری طرف سے شاباش قبول کریں۔۔۔

شکریہ پھر سے ایک بار

اب سمومے، پکوڑے اور جلیبی کی انگریزی
کریں۔۔۔۔

سمومے کی انگریزی SamoMay

پکوڑے کی انگریزی Pakoray

جلیبی کی انگریزی Jalaibi

قیصرانی
 
سیمل

محفلین
قیصرانی نے کہا:
آپ نے بہت عمدہ جوابات دیے ہیں۔۔۔۔ :D

شکریہ

میری طرف سے شاباش قبول کریں۔۔۔

شکریہ پھر سے ایک بار

اب سمومے، پکوڑے اور جلیبی کی انگریزی
کریں۔۔۔۔

سمومے کی انگریزی SamoMay

پکوڑے کی انگریزی Pakoray

جلیبی کی انگریزی Jalaibi

قیصرانی

نہیں یہ تو آپ نے رومن اردو لکھ دی۔۔۔ اصل انگریزی کی بات کی تھی میں نے ۔۔ کوئی سٹائلش سا نام ہو۔۔۔۔
 
سیمل

محفلین
ایک چہرے پر کتنے چہرے سجا لیتے ہیں لوگ۔۔۔۔؟ کبھی ایسے لوگوں سے واسطہ پڑا۔۔۔۔

کوئی مزاحیہ شعر سنائیں۔۔۔۔
 
قیصرانی

لائبریرین
سیمل نے کہا:
ایک چہرے پر کتنے چہرے سجا لیتے ہیں لوگ۔۔۔۔؟ کبھی ایسے لوگوں سے واسطہ پڑا۔۔۔۔

کوئی مزاحیہ شعر سنائیں۔۔۔۔
بہت بار واسطہ پڑا۔ بلکہ روز ہی واسطہ پڑتا ہے۔ لیکن اب ایک دوست کے مشورے کے مطابق اب سوچ رہا ہوں کہ ایسے بندوں سے بات کرنے کی بجائے وہی کروں جو سورۃ‌ المومنون میں ہے، یعنی سلام کہ کر چل دیں

جھانکتے تھے ہم ان کو جس روزنٍ دیوار سے
وائے قسمت ہو اسی روزن میں گھر زنبور کا

قیصرانی
 
Top