انٹرویو انٹرویو وِد قیصرانی

قیصرانی

لائبریرین
یہ سوال جب میں ۵ سال کا تھا تو پڑھا تھا۔ جواب بھی آتا ہے کہ چابی دوست کو دے کر (یہ فرض کر کے کہ دوست کو گاڑی چلانا آتی ہے اور وہ محب نہیں جو لے کر بھاگ جائے) اسے بوڑھا ہسپتال لے جانے کا کہوں گا اور خود اپنی ہونے والی -----کے ساتھ باتیں کروں گا جب تک دوست واپس نہ آجائے۔ پھر واپس آنے پر محفل میں آکر محب کا شکریہ ادا کروں گا کہ وہ میرے لیے میری خیالوں‌کی ملکہ تلاش کر کے لایا تھا

اب تم ذرا میڈیکل سٹور کا چکر لگا لو :lol:

قیصرانی
 
دوست کو تم چابی دے دو گے فورا فورا اور اپنی خیالوں کی ملکہ کے پاس پہنچ جاؤگے باتیں کرنے اور دوست کے واپس آنے تک باتیں کرتے رہو گے ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔بہت خوب یعنی خیالی پلاؤ کی جو دیگ میں نے چولہے پر رکھی تھی تم نے پوری پکا بھی دی ۔

یہ نہیں کہا کہ میں دوست اور بوڑھے کو خود گاڑی میں بٹھا کر ہسپتال چھوڑ آؤں گا اور خیالوں کی ملکہ تو جیسے تمہارے انتظار میں ہی کھڑی ہو گی نہ کہ تم آؤ‌ اور وہیں سڑک پر تم سے گھنٹہ بھر باتیں کرتی رہے ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ اتنا اچھا موقع دیا تھا تمہیں خدمت خلق کے نام پر بچ جانے کا مگر تم بھی چپڑی اور وہ بھی دو دو کے چکر میں ہو۔

اگر چابی دوست کے دینے کے بعد وہ خیالوں کی ملکہ بس میں بیٹھ کر کہیں گم ہو چکی ہو تو ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
 
امن ایمان

محفلین
قیصرانی سب سے پہلے تو آپ کا سب جگہ شکریہ کہنے کا بہت بہت بہت شکریہ : ) ۔۔مجھے آپ کے بارے میں جان کے بہت خوشی ہو رہی ہے۔۔ آپ ماشاءاللہ سے جتنے خوش گفتار ہین۔۔مزاج کے بھی اتنے ہی اچھے ہیں : )

چلیں جی پہلے آپ کے جوابات پر ایک تبصرہ :)

اگر مجھے اچھا ریسپانس نہ ملے اورمیری موجودگی ضروری ہو تو میں کوشش کرتا ہوں‌کہ ماحول اور ریسپانس کو اچھا بنا لوں اور الحمدللہ ہر بار کامیاب رہا ہوں

اور مجھے آپ کی یہی عادت سب سے اچھی لگی ہے۔آپ یہ بات نہ بھی کہتے تو میں نے کہہ دینی تھی۔۔

پہلی بات کا کہ دوسری بات کا؟

دوسری بات کا۔۔ زچ ہونا میری ڈکشنری میں نہیں‌ہے ۔۔ یہ آپ نے سو فیصر صیح کہا

ضروری تو نہیں‌کہ جو بھی پسند ہو، اسے کھا لیا جائے
نہیں یہ ضروری ہے نا ۔۔ اپنی پسند کی چیز تو کوئی نہیں چھوڑ سکتا۔۔ویسے آپ اتنا کم کھا نا کیوں کھاتے ہیں؟

واؤ۔۔اس سے پہلے مجھے اس کا بلکل بھی پتہ نہیں تھا۔۔۔ کہیں یہ وہ ہی ڈش تو نہیں جس کی ترکیب آپ نے مجھ سے پو چھی تھی Razz ۔۔
بالکل

چلیں پھر میں یہاں سے یہ ترکیب چُرا کے وہاں پوسٹ کر دون گی :p:

شکریہ۔ جو ہو گیا، اسے اللہ پاک معاف کریں گے۔ لیکن آئیندہ خیال رکھیئے گا

جی بالکل ۔۔بلکہ جو بھی یہ پڑھے گا۔۔ ان سب کا بھلا ہو گا ۔۔۔اب کسی نے بھی جیلاٹن نہیں کھانی اچھا ۔

کیا مطلب؟ میں‌تو مان چکا تھا، آپ صرف سمجھنے کی بات کر رہی ہیں‌

آپ تو سچ مچ میری باتوں میں آگئے ہیں ۔۔۔ ویسے میں آپ سے بہت چھوٹی ہوں :p ۔۔ لیکن مجھے آپ کا آپی کہنا بہت بہت اچھا لگا : )

آپ اس میں سے اپنی پسند کا کچھ ہمارے ساتھ شیئر کریں گے۔۔؟
انشاءاللہ بہت جلد

مجھے انتظار رہے گا

قصور آپ کا نہیں قصور میں رہنے والوں کا ہے Laughing
اوہ تو یہ بات تھی

جی اور آپ بھی اس بات کو یاد کرلیں بس :)

وہ بیچارے تو کب کے میدان چھوڑ چکے تھے
کیا مطلب۔۔وہ کیوں۔؟ میں یہ بات سمجھی نہیں ہوں :?

سوالات کے بارے میں‌یہ جان کر بہت خوشی ہوئی

آپ کی یہ خوشی ایک دو دن کی نہیں ہے۔۔۔ہم بھی آپ کو تب چھوڑیں گے،۔۔جب آپ خود کانوں کو ہاتھ لگائیں گے :)

الحمدللہ، حقیقی زندگی میں میرے اقوال دوہرائے جاتے ہیں، اس محفل پر میرا ایک اور ہی روپ ہے
مجھے اس منصور قیصرانی کے بارے میں بھی جاننا ہے نا :?

کس طرح کے لوگ پسند ہیں؟
ہر طرح کے

سیاسی بیان

کس طرح کے لوگ نا پسند ہیں؟
کسی بھی طرح‌ کے نہیں

یہ بھی ایک طرح سے ۔۔۔۔

کسی کی عادت کو میں کیوں‌برا سمجھوں آپی صاحبہ؟ ہر بندے کو ذاتی عادات کا حق ہے۔ لیکن اگر کسی کی کوئی عادت دوسرے کے دل شکنی کا باعث بنے تو فوراً کہ دیتا ہوں

بہت عمدہ ۔۔۔لیکن کیا اس طرح کہنے سے لوگ آپ کو بُرا نہیں کہتے؟؟

ہر واقعہ میرے لیے ناقابلٍ فراموش ہے۔ لیکن اپنوں‌کی موت بہت زیادہ یاد آتی ہے
اوہ۔۔بہت دکھ ہوا یہ سن کے۔۔۔ کیا آپ کچھ اپنی فیملی کے بارے میں بتائیں گے۔۔۔ آپ کا بہن بھائیوں میں کون سا نمبر ہے۔۔؟ مجھے پتہ ہے کہ آپ کے بابا اس دنیا میں نہیں ہیں۔۔۔ان سے متعلق کوئی یاد۔۔

آپ کی زندگی کا اب تک سب سے بہترین لمحہ؟
کبھی اتنے ہندسے نہیں‌ ملے کہ گنتی کر سکوں الحمدللہ

ماشاءاللہ ماشاءاللہ ۔۔آپ کا شمار تو بہت خوش نصیب لوگوں میں ہوتا ہے ۔۔ اللہ تعالٰی آپ کو اور بہت ساری خوشیاں اور کامیابیاں عطا کریں آمین

مزید سوالات۔ بہت مزہ آرہا ہے

اس بارے میں تو آپ فکر ہی نا کر یں نا۔۔۔۔۔ میں انشاءاللہ رات میں سوال پوسٹ کروں گی۔۔ابھی ٹائم کچھ کم ہے۔۔عصر کی نماز کا وقت نکلا جا رہا ہے۔۔۔۔ باقی ممبرز کے جواب پر بھی بات رات کو ہوگی ۔۔تب تک کے لیے اجازت۔
 
قیصرانی

لائبریرین
قیصرانی سب سے پہلے تو آپ کا سب جگہ شکریہ کہنے کا بہت بہت بہت شکریہ : ) ۔۔مجھے آپ کے بارے میں جان کے بہت خوشی ہو رہی ہے۔۔ آپ ماشاءاللہ سے جتنے خوش گفتار ہین۔۔مزاج کے بھی اتنے ہی اچھے ہیں : )

بہت بہت شکریہ کہ آپ کو میرا شکریہ کہنا اچھا لگا۔ اس کے بعد یہ بھی کہ آپ کو میری باتیں پسند آئیں۔ اس پر بھی بہت بہت شکریہ

چلیں جی پہلے آپ کے جوابات پر ایک تبصرہ Smile

اس پر بھی بہت بہت شکریہ

اور مجھے آپ کی یہی عادت سب سے اچھی لگی ہے۔آپ یہ بات نہ بھی کہتے تو میں نے کہہ دینی تھی۔۔

اس پر بھی بہت بہت شکریہ

دوسری بات کا۔۔ زچ ہونا میری ڈکشنری میں نہیں‌ہے ۔۔ یہ آپ نے سو فیصد صیح کہا

ایک بار پھر سے شکریہ

نہیں یہ ضروری ہے نا ۔۔ اپنی پسند کی چیز تو کوئی نہیں چھوڑ سکتا۔۔ویسے آپ اتنا کم کھا نا کیوں کھاتے ہیں؟

وہ کیا ہے کہ کچھ دن پہلے مجھے السر کی تشخیص ہوئی تھی۔ اس کے علاوہ کچھ روٹین ایسی ہے کہ بعض اوقات دن میں ایک بار ہی کھانا کھانے کا وقت ملتا ہے :(

چلیں پھر میں یہاں سے یہ ترکیب چُرا کے وہاں پوسٹ کر دون گی :p:

شکریہ پر مجھے پتہ نہ چلے :wink:

جی بالکل ۔۔بلکہ جو بھی یہ پڑھے گا۔۔ ان سب کا بھلا ہو گا ۔۔۔اب کسی نے بھی جیلاٹن نہیں کھانی اچھا ۔

بہت شکریہ

آپ تو سچ مچ میری باتوں میں آگئے ہیں ۔۔۔ ویسے میں آپ سے بہت چھوٹی ہوں Razz ۔۔ لیکن مجھے آپ کا آپی کہنا بہت بہت اچھا لگا :)

شکریہ کہ آپ کو آپی کہلایا جانا اچھا لگا

مجھے انتظار رہے گا (داستان خواجہ بخارا کی)

شکریہ اور انشاءاللہ

جی اور آپ بھی اس بات کو یاد کرلیں بس Smile

بالکل یاد ہے کہ اب سے سارے قصور قصور والوں‌کے ہیں :lol:

کیا مطلب۔۔وہ کیوں۔؟ میں یہ بات سمجھی نہیں ہوں Confused

یعنی زیادہ بولنے کے معاملے میں وہ لوگ پہلے ہی میرے سے ہار مان چکے تھے

سوالات کے بارے میں‌یہ جان کر بہت خوشی ہوئی

آپ کی یہ خوشی ایک دو دن کی نہیں ہے۔۔۔ہم بھی آپ کو تب چھوڑیں گے،۔۔جب آپ خود کانوں کو ہاتھ لگائیں گے Smile

یعنی ابھی تو آپ نے مانا ہے کہ میں زچ نہیں ہوتا، اب ذرا پھر سے کچھ کہیں :)

مجھے اس منصور قیصرانی کے بارے میں بھی جاننا ہے نا Confused

دیکھیں، اس روپ میں مجھے عزت اور احترام ملتا ہے، دوست نہیں‌ ملتے۔ تو اس محفل پر میں‌ اپنے یہ بہت سارے دوست کھونا نہیں‌ چاہتا۔ لیکن آپ آپی ہیں۔ جو کچھ پوچھیں گی، بتاؤں گا

کس طرح کے لوگ پسند ہیں؟
ہر طرح کے

سیاسی بیان

کس طرح کے لوگ نا پسند ہیں؟
کسی بھی طرح‌ کے نہیں
یہ بھی ایک طرح سے ۔۔۔۔

سیاسی تو نہیں، آپ نے سچ بولنے کا کہا تھا۔ یقین کرنا یا نہ کرنا تو آپ کی مرضی

بہت عمدہ ۔۔۔لیکن کیا اس طرح کہنے سے لوگ آپ کو بُرا نہیں کہتے؟؟

بہت مجبور ہو کر کہتا ہوں۔ لیکن کئی لوگوں کی دل شکنی سے ایک بندے کی دل شکنی کم بری ہوتی ہے

اوہ۔۔بہت دکھ ہوا یہ سن کے۔۔۔ کیا آپ کچھ اپنی فیملی کے بارے میں بتائیں گے۔۔۔ آپ کا بہن بھائیوں میں کون سا نمبر ہے۔۔؟ مجھے پتہ ہے کہ آپ کے بابا اس دنیا میں نہیں ہیں۔۔۔ان سے متعلق کوئی یاد۔۔

ہم لوگ 5 بہن بھائی ہیں۔ دو بہنیں بڑی اور ایک بہن اور ایک بھائی چھوٹا۔ میرا نمبر تیسرا ہے۔

ابو کے حوالے سے یاد تو کوئی نہیں ہے۔ یاد انہیں کیا جاتا ہے جو دور ہوں یا جو بھول گئے ہوں۔ جو اپنے پاس اور آپ کے اندر رہتے ہوں، ان کو کیا یاد کرنا۔ ان کے ساتھ گزارا ہوا ہر لمحہ یاد ہے۔ آنکھیں بند نہ بھی ہوں تو بھی وہ سامنے ہوتے ہیں۔ مزے کی بات بتاوں؟ ابو کی وفات کے بعد بھی میرا ان سے رابطہ ہے۔ لیکن بتائیے گا کسی کو نہیں

ماشاءاللہ ماشاءاللہ ۔۔آپ کا شمار تو بہت خوش نصیب لوگوں میں ہوتا ہے ۔۔ اللہ تعالٰی آپ کو اور بہت ساری خوشیاں اور کامیابیاں عطا کریں آمین

آمین۔ اور آپ کے لیے اور دیگر تمام دوستوں کے لیے اور تمام انسانوں کے لیے بھی یہی دعائیں

اس بارے میں تو آپ فکر ہی نا کر یں نا۔۔۔۔۔ میں انشاءاللہ رات میں سوال پوسٹ کروں گی۔۔ابھی ٹائم کچھ کم ہے۔۔عصر کی نماز کا وقت نکلا جا رہا ہے۔۔۔۔ باقی ممبرز کے جواب پر بھی بات رات کو ہوگی ۔۔تب تک کے لیے اجازت۔

بالکل اجازت ہے۔ اور نماز کے بعد سب کے لیے دعا ضرور کیجئے گا

قیصرانی
 
قیصرانی

لائبریرین
محب علوی نے کہا:
دوست کو تم چابی دے دو گے فورا فورا اور اپنی خیالوں کی ملکہ کے پاس پہنچ جاؤگے باتیں کرنے اور دوست کے واپس آنے تک باتیں کرتے رہو گے ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔بہت خوب یعنی خیالی پلاؤ کی جو دیگ میں نے چولہے پر رکھی تھی تم نے پوری پکا بھی دی ۔

یہ نہیں کہا کہ میں دوست اور بوڑھے کو خود گاڑی میں بٹھا کر ہسپتال چھوڑ آؤں گا اور خیالوں کی ملکہ تو جیسے تمہارے انتظار میں ہی کھڑی ہو گی نہ کہ تم آؤ‌ اور وہیں سڑک پر تم سے گھنٹہ بھر باتیں کرتی رہے ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ اتنا اچھا موقع دیا تھا تمہیں خدمت خلق کے نام پر بچ جانے کا مگر تم بھی چپڑی اور وہ بھی دو دو کے چکر میں ہو۔

اگر چابی دوست کے دینے کے بعد وہ خیالوں کی ملکہ بس میں بیٹھ کر کہیں گم ہو چکی ہو تو ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
یار کہا بھی تھا کہ اتنی سردی میں رات گئے تک کرکٹ مت کھیلا کرو۔ اب دیکھو ٹھنڈی ہوا لگ گئی ہے اور بہکی بہکی باتیں کر رہے ہو :lol:

محب علوی نے کہا:
اگر چابی دوست کے دینے کے بعد وہ خیالوں کی ملکہ بس میں بیٹھ کر کہیں گم ہو چکی ہو تو ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

تم ہو ناں۔ پھر کوئی اور ڈھونڈ دینا :wink:

قیصرانی
 
امن ایمان

محفلین
ظفری۔۔۔۔۔۔ آپ جناب یہاں یہ سوچ کے تبصرہ کریے گا کہ آج قیصرانی کی باری ہے تو انشاءاللہ بہت جلدی آپ بھی یہاں ہوں گے :) :p

ماوراء۔۔۔۔۔ پہلے تو بہت سارا شکریہ کہ آپ کو ہماری بات چیت اچھی لگی۔۔جہاں تک بات ہے اس کو چھوٹا کرنے کی تو۔۔ ڈئیر بات سے بات تو نکلے گی ۔۔اور مجھے یقین ہے کہ یہاں بہت سارے لوگ آپ کو حرف حرف پڑھنا چاہتے ہوں گے۔۔ اس لیے آپ یہ فکر تو بالکل نہ کریں نا ۔۔ : )

قیصرانی ۔۔۔ان سارے بچوں کو تبصرہ کرنے کی اجازت دے دیتے ہیں۔۔۔ کل ان کی باری بھی تو آئے گی نا۔۔۔ہم وہاں حساب برابر کر لیں گے :)
 
سارہ خان

محفلین
ھممم اتنا بڑا انٹرویو۔۔۔۔اور قیصرانی کو مذید سوالات کا انتظار اور ہے ۔۔ماشاءاللہ۔۔۔۔۔ :roll: ۔۔۔۔۔۔
اچھا لگا آپ کے بارے میں جان کر قیصرانی ۔۔ :)
 
امن ایمان

محفلین
ایک بار پھر آپ کے جوابات نے موڈ اچھا کر دیا : )

وہ کیا ہے کہ کچھ دن پہلے مجھے السر کی تشخیص ہوئی تھی۔ اس کے علاوہ کچھ روٹین ایسی ہے کہ بعض اوقات دن میں ایک بار ہی کھانا کھانے کا وقت ملتا ہے

اوہ ۔۔۔ بہت بُری بات ہے ۔۔آپ اپنا خیال کیوں نہیں رکھتے ۔۔ کام تو ہوتے رہتے ہیں۔۔لیکن سب سے پہلے اپنا خیال۔۔ آپ جلدی سے وعدہ کریں کہ یہ فضول عادت ختم کر دیں گے ۔۔ اور کھانا وقت پہ کھائیں گے۔۔ وعدہ کر رہے ہیں نا۔۔؟؟؟

شکریہ کہ آپ کو آپی کہلایا جانا اچھا لگا
یہ تو میرے لیے ایک بہت بڑا اعزاز ہے جناب۔۔ اگرتعلق کو نام دے دیا جائے تو وہ اور قابلِ احترام ہو جاتا ہے : )

دیکھیں، اس روپ میں مجھے عزت اور احترام ملتا ہے، دوست نہیں‌ ملتے۔ تو اس محفل پر میں‌ اپنے یہ بہت سارے دوست کھونا نہیں‌ چاہتا۔ لیکن آپ آپی ہیں۔ جو کچھ پوچھیں گی، بتاؤں گا

آخری بات کے لیےبہت شکریہ۔۔ لیکن اس روپ میں کیا آپ بہت سخت بن جاتے ہیں؟۔۔۔کیونکہ ابھی تو آپ مجھے بہت سوفٹ انسان لگے ہیں۔۔۔اور بھائی آپ کے پاس پورا اختیار ہے۔۔آپ جس بات کا نہ چاہیں جواب دیں

سیاسی تو نہیں، آپ نے سچ بولنے کا کہا تھا۔ یقین کرنا یا نہ کرنا تو آپ کی مرضی

قیصرانی پھر بھی۔۔ چلیں اس بات کو میں ابھی کسی اور انداز میں پوچھ لیتی ہوں : )۔۔ میں پورے یقین سے ہی بات کر رہی ہوں۔۔: )

بہت مجبور ہو کر کہتا ہوں۔ لیکن کئی لوگوں کی دل شکنی سے ایک بندے کی دل شکنی کم بری ہوتی ہے
بہت اچھی عادت ہے ۔۔میرے خیال سے سب اسی طرح کرنے لگ جائیں تو سب لوگ ٹھیک ہوتے چلے جائیں

ہم لوگ 5 بہن بھائی ہیں۔ دو بہنیں بڑی اور ایک بہن اور ایک بھائی چھوٹا۔ میرا نمبر تیسرا ہے۔
ابو کے حوالے سے یاد تو کوئی نہیں ہے۔ یاد انہیں کیا جاتا ہے جو دور ہوں یا جو بھول گئے ہوں۔ جو اپنے پاس اور آپ کے اندر رہتے ہوں، ان کو کیا یاد کرنا۔ ان کے ساتھ گزارا ہوا ہر لمحہ یاد ہے۔ آنکھیں بند نہ بھی ہوں تو بھی وہ سامنے ہوتے ہیں۔ مزے کی بات بتاوں؟ ابو کی وفات کے بعد بھی میرا ان سے رابطہ ہے۔ لیکن بتائیے گا کسی کو نہیں

قیصرانی آپ اند سے اتنے گہرے انسان ہیں۔۔یہ تو مجھے نہیں پتہ تھا۔۔ جو لوگ یادوں میں بستے ہوں وہ ذندہ ہی ہوتے ہیں ۔۔ آپ کے اپنے بہن بھائیوں سے تعلقات کیسے ہیں۔۔مطلب یہ کہ دوستی ہے یا رعب۔۔؟

آمین۔ اور آپ کے لیے اور دیگر تمام دوستوں کے لیے اور تمام انسانوں کے لیے بھی یہی دعائیں

آمین۔۔۔اور ایک بار پھر سے بہت اچھا لگا
 
امن ایمان

محفلین
محب آپ کے سوال اور قیصرانی کے جواب۔۔ دونوں ہی مزے کے ہیں :lol: ۔۔۔ محب کیا آپ کو اس طرح کے سوالوں سے جواب دینے والے کی شخصیت سمجھ میں آجاتی ہے یا آپ صرف جسٹ فار فن کرتے ہیں۔۔؟ مجھے واقعی میں اس بات کے جواب کا انتظار ہے

جی تو قیصرانئ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔: )
آپ کے دوست خود بخود بن جاتے ہیں یا آپ شعوری کوشش کرتے ہیں؟

ٓآپ دوستی کن شرائط پہ کرتے ہیں؟

آپ اچھے رازداں ہیں یا نہیں؟

گھر والوں سے دور رہتے ہیں تو کس کو سب سے زیادہ مس کرتے ہیں؟

پاکستان کی کون سی کون چیزیں یاد آتی ہیں؟

قیصرانی آپ کو رونا آتا ہے یا اپنے آنسو ضبط کر لیتے ہیں؟
 
امن ایمان ان سوالات سے بھی شخصیت کے چند پہلوؤں پر روشنی پڑتی ہے اور اندازہ ہوتا ہے ساتھ ساتھ لطف طبع بھی رہتی ہے۔

ویسے میں تو پہلے ہی بتا دوں کہ اتنا لمبا انٹرویو دینا میرے بس کی بات نہیں :)

انٹر ویو کم اور ڈاکومینٹری آن قیصرانی زیادہ لگ رہی ہے :wink:
 
قیصرانی

لائبریرین
ایک بار پھر آپ کے جوابات نے موڈ اچھا کر دیا : )

ایک بار پھر سے شکریہ

اوہ ۔۔۔ بہت بُری بات ہے ۔۔آپ اپنا خیال کیوں نہیں رکھتے ۔۔ کام تو ہوتے رہتے ہیں۔۔لیکن سب سے پہلے اپنا خیال۔۔ آپ جلدی سے وعدہ کریں کہ یہ فضول عادت ختم کر دیں گے ۔۔ اور کھانا وقت پہ کھائیں گے۔۔ وعدہ کر رہے ہیں نا۔۔؟؟؟

وعدہ۔ لیکن یہ ایک اداس اور لمبی داستان ہے کہ یہ کیسے اور کیوں ‌ہوا :(

یہ تو میرے لیے ایک بہت بڑا اعزاز ہے جناب۔۔ اگرتعلق کو نام دے دیا جائے تو وہ اور قابلِ احترام ہو جاتا ہے : )

ایک بار پھرسے شکریہ

آخری بات کے لیےبہت شکریہ۔۔ لیکن اس روپ میں کیا آپ بہت سخت بن جاتے ہیں؟۔۔۔کیونکہ ابھی تو آپ مجھے بہت سوفٹ انسان لگے ہیں۔۔۔اور بھائی آپ کے پاس پورا اختیار ہے۔۔آپ جس بات کا نہ چاہیں جواب دیں

اس روپ میں جذبات اور دوستی وغیرہ کو الگ وہ جو سامنے شیلف ہے ناں، اس پر دائیں کونے میں، جی جی بالکل وہیں، وہیں رکھنے پڑتے ہیں :lol:

قیصرانی پھر بھی۔۔ چلیں اس بات کو میں ابھی کسی اور انداز میں پوچھ لیتی ہوں : )۔۔ میں پورے یقین سے ہی بات کر رہی ہوں۔۔: )

میں منتظر رہوں‌گا

بہت اچھی عادت ہے ۔۔میرے خیال سے سب اسی طرح کرنے لگ جائیں تو سب لوگ ٹھیک ہوتے چلے جائیں

تو پھر آپ بھی ایسا ہی کریں تبھی دوسرے آپ کی بات مانیں‌گے

قیصرانی آپ اند سے اتنے گہرے انسان ہیں۔۔یہ تو مجھے نہیں پتہ تھا۔۔ جو لوگ یادوں میں بستے ہوں وہ ذندہ ہی ہوتے ہیں ۔۔ آپ کے اپنے بہن بھائیوں سے تعلقات کیسے ہیں۔۔مطلب یہ کہ دوستی ہے یا رعب۔۔؟

شکریہ۔ سارے بہن بھائی مجھے ایک جیسے لگتے ہیں۔ کسی نے کبھی مجھ سے کوئی بات نہیں‌چھپائی۔ یعنی کوئی رعب شعب کا چکر نہیں ہے۔ بہت بار چھوٹی بہن سے جھاڑیں کھا چکا ہوں :cry:

آمین۔۔۔اور ایک بار پھر سے بہت اچھا لگا

بہت شکریہ

مزید سوالات؟

قیصرانی
 
قیصرانی

لائبریرین
مزید سوالات کا بہت بہت شکریہ

ٓآپ دوستی کن شرائط پہ کرتے ہیں؟

دو شرائط پر۔ ایک تو یہ کہ میں بالکل مخلص رہوں گا۔ دوسری یہ کہ میں کبھی اپنے دوست کو آزماؤں گا نہیں

آپ اچھے رازداں ہیں یا نہیں؟

الحمدللہ۔ بالکل ہوں

گھر والوں سے دور رہتے ہیں تو کس کو سب سے زیادہ مس کرتے ہیں؟

گھر کے کھانے اور چھوٹی بہن کے ہاتھ کی بنی چائے(اور یہ تو نہ کہوں‌کہ چھوٹی بہن کو بھی، کچھ تو خود بھی سمجھ لیں)

پاکستان کی کون سی کون چیزیں یاد آتی ہیں؟

مختلف جگہیں اور اپنا گاؤں اور الشیخ ہوٹل کی کڑاہی

قیصرانی آپ کو رونا آتا ہے یا اپنے آنسو ضبط کر لیتے ہیں؟

بالکل رونا آتا ہے۔ آنسو ضبط کر لیتا ہوں‌کہ عموماً‌میں ہی واحد بندہ ہوتا ہوں جو سب کو چپ کراتا پھر رہا ہوتا ہوں۔ لیکن ابو کی وفات کا جب پتہ چلا تو میں پندرہ یا بیس منٹ تک روتا رہا تھا (کیونکہ یہاں کوئی اور تھا نہیں جسے میں‌چپ کراتا یا وہ مجھے چپ کراتے) پھر اس لیے کنٹرول کرنا پڑا کہ فلائٹس کاپتہ کرنا تھا۔ لیکن قسمت کہ فلائٹس کم از کم دو دن بعد کی تھیں، جبکہ تدفین کے لیے صرف بارہ یا پندرہ گھنٹے کا ٹائم باقی تھا (لاہور پنجاب انسٹیٹیوٹ آف کارڈیالوجی سے میرے گاؤں تک کا فاصلہ 6-7 گھنٹے کا تھا اور پھر صبح کی نماز کے بعد تدفین تھی)

مزید سوالات :) پلیز جلدی جلدی سے

قیصرانی
 
1۔قیصرانی میٹرک کرنے تک تم کیا بننا چاہتے تھے اور پھر انٹر میڈیٹ کے بعد اور اب جب کہ تم تعلیم سے فارغ ہو چکے تو جو بن چکے سو بن چکے اور کیا بننا چاہتے ہو۔ اگر تمہارے اختیار میں ہوتا تو کونسے شعبہ میں جانا پسند کرتے۔

2۔ اگر کسی ٹائم مشین کی مدد سے تمہیں ماضی میں بھیجا جائے تو کس دور میں جانا چاہوگے اور کیا کرنا چاہو گے اس دور میں۔

3۔ تم خود کو کام کے جن کیوں کہتے ہو ہو سکتا ہے کہ جن برادری میں تم بے کار جن تصور کیے جاتے ہو جو انسانوں میں جا بسا ہو اور اب بھی جنوں کا نام استعمال کرتا ہو۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ جواب ذرا دھیان سے دینا اب بھی کچھ جن تمہارا پتہ ڈھونڈتے پھرتے ہیں۔
 
قیصرانی

لائبریرین
1۔ میٹرک کے بعد میں ڈاکٹر بننا چاہتا تھا۔ انٹر میڈی ایٹ کے بعد سرجن (تخصیص یعنی سپیشلائزیشن) پھر تعلیم سے فارغ ہو کر اب کچھ نہیں‌بننا چاہتا۔ ویسے اختیار میں‌ ہوتا تو اوپن ہارٹ سرجری کا ماہر یعنی کارڈیک سرجن بنتا

2۔ ایف ایس سی فرسٹ ائیر۔ یا پھر اپنا مستقبل یعنی بڑھاپا، کہ باری باری سب اپنوں‌کو مرتے دیکھنا بہت مشکل کام ہے

تم خود کو کام کے جن کیوں کہتے ہو ہو سکتا ہے کہ جن برادری میں تم بے کار جن تصور کیے جاتے ہو جو انسانوں میں جا بسا ہو اور اب بھی جنوں کا نام استعمال کرتا ہو۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ جواب ذرا دھیان سے دینا اب بھی کچھ جن تمہارا پتہ ڈھونڈتے پھرتے ہیں۔

ہو سکتا ہے کہ کر خود ہی جواب دے دیا۔ ویسے تمھیں کیسے پتہ کہ کچھ جن مجھے ڈھونڈتے پھرتے ہیں؟ کیا تم کوئی خاص جن ہو؟ جواب دینے سے پہلے یہ سوچ لینا کہ مجھے صرف ایک خاص جن یعنی شیطان کا ہی پتہ ہے :wink:

قیصرانی
 
امن ایمان

محفلین
ایک بار پھر آپ کے بارے میں جان کے بہت اچھا لگا۔۔ : )

وعدہ۔ لیکن یہ ایک اداس اور لمبی داستان ہے کہ یہ کیسے اور کیوں ‌ہوا
آپ کسی اور کو نا سہی مجھے ضرور بتائے گا کہ اپنا خیا ل نہ رکھنے کی کیا وجہ ہے؟ : (

اچھا اب کچھ اور بات کرتے ہیں

ہ آئینہ دیکھ کے پہلا خیال کیا آتا ہے؟
ہ آپ کو اپنے چہرے کے نقوش میں سب سے اچھا کیا لگتا ہے؟
ہ کسی سے پہلی بار ملیں تو کیا چیز سب سے پہلے نوٹ کرتے ہیں؟
ہ قیصرانی آپ کو انسانی خوبصورتی کس حد تک متاثر کرتی ہے؟

محب اور باقی سب اراکین کی سہولت کے لیے میں ابھی اپنے ہاتھوں کو تھوڑا کنٹرول کرتی ہوں ۔۔۔ اس لیے اب تبصرہ برائے تبصرہ نہیں کروں گی۔۔اور میں نے کہا تھا نا کہ ہر انٹرویو کم سے کم ایک مہینہ تک چلنا چاہیے تو اس کا مطلب یہ تھا کہ ہم آرام آرام سے باتیں کریں گے۔۔۔ لیکن لگتا ہے کہ یہاں سب بہت جلدی میں ہوتے ہیں۔
 
اعجاز

محفلین
قیصرانی پلیز ایک سوال میرا بھی۔
آپ کرتے کیا ہیں‌؟‌ پڑھتے ہیں‌یا کام کرتے ہیں‌یا دونوں‌؟؟
 
قیصرانی

لائبریرین
ایک بار پھر آپ کے بارے میں جان کے بہت اچھا لگا۔۔ : )

بہت شکریہ

آپ کسی اور کو نا سہی مجھے ضرور بتائے گا کہ اپنا خیا ل نہ رکھنے کی کیا وجہ ہے؟ : (

یہ ذپ کر دوں گا

اچھا اب کچھ اور بات کرتے ہیں

جی بالکل

ہ آئینہ دیکھ کے پہلا خیال کیا آتا ہے؟

اللہ پاک کا شکر ادا کرتا ہوں

ہ آپ کو اپنے چہرے کے نقوش میں سب سے اچھا کیا لگتا ہے؟[/color]

آنکھیں اور مسکراہٹ، میرے دوست کہتے ہیں میں آنکھوں اور مسکراہٹ سے بالکل ایک چھوٹا سا بچہ لگتا ہوں

ہ کسی سے پہلی بار ملیں تو کیا چیز سب سے پہلے نوٹ کرتے ہیں؟

کہ میری کسی بات کا وہ برا نہ مان جائیں

ہ قیصرانی آپ کو انسانی خوبصورتی کس حد تک متاثر کرتی ہے؟

بیرونی خوبصورتی عارضی طور پر کچھ دیر کو متائثر کرتی ہے لیکن اندرونی خوبصورتی مستقل متائثر کرتی ہے

محب اور باقی سب اراکین کی سہولت کے لیے میں ابھی اپنے ہاتھوں کو تھوڑا کنٹرول کرتی ہوں ۔۔۔ اس لیے اب تبصرہ برائے تبصرہ نہیں کروں گی۔۔اور میں نے کہا تھا نا کہ ہر انٹرویو کم سے کم ایک مہینہ تک چلنا چاہیے تو اس کا مطلب یہ تھا کہ ہم آرام آرام سے باتیں کریں گے۔۔۔ لیکن لگتا ہے کہ یہاں سب بہت جلدی میں ہوتے ہیں۔

یہ بے ایمانی ہے۔ انٹرویو میرا ہو رہا ہے، تو دوسروں کی بات کیوں‌سن رہی ہیں؟ (مذاق)۔ ویسے مجھے تو کوئی جلدی نہیں‌ ہے

قیصرانی
 
Top