انٹرویو انٹرویو وِد فرحت کیانی

مہ جبین

محفلین
انتہائی مشکل کام ہے۔

فرحت کیانی چندا ۔۔۔۔۔ غالب فرماتے ہیں کہ

مشکلیں مجھ پر پڑیں اتنی کہ آساں ہوگئیں

تو بس مشکلات کا مقابلہ تو تم کرتی ہی رہی ہو
اس میں ایسی کوئی خاص مشکل نہیں ہوگی ۔۔۔۔۔۔ جو تم نہ بتانا چاہو وہ نہ بتانا ، باقی تو سب عام سی باتیں ہیں
 

فرحت کیانی

لائبریرین
اب دیکھتے ہیں وہ کیا کرتی ہیں۔
لیکن میرے سو سوال تو پکے ہیں، جواب دینا نہ دینا ان کی مرضی۔

بلال 'پسند' ریٹنگ کا مطلب 'متفق' ہر گز نہیں ہے۔ میں بڑوں کو کے ساتھ ساتھ چھوٹوں کو بھی جواب نہیں دیتی :angel: ۔ اور آپ تو ماشاءاللہ 'بہت زیادہ چھوٹے' ہیں شاید۔ :)

انیس، اگر یہ کہانی میرے لئے ہے تو خرگوش کے پڑپوتے کا کردار ڈالنا تھا ناں :jokingly:
یہ حکایت یہاں بیان کرنے کا کیا مقصد ہے انیس بھائی آپ کا۔

مانا کہ فرحت سُست ہیں لیکن اتنی بھی نہیں جتنی آپ نے سمجھ رکھا ہے۔ :laugh:
اور نہیں تو کیا۔ 8)
 

فرحت کیانی

لائبریرین
فرحت کیانی چندا ۔۔۔ ۔۔ غالب فرماتے ہیں کہ

مشکلیں مجھ پر پڑیں اتنی کہ آساں ہوگئیں

تو بس مشکلات کا مقابلہ تو تم کرتی ہی رہی ہو
اس میں ایسی کوئی خاص مشکل نہیں ہوگی ۔۔۔ ۔۔۔ جو تم نہ بتانا چاہو وہ نہ بتانا ، باقی تو سب عام سی باتیں ہیں

بہت شکریہ مہ جبین آنٹی۔ لیکن یہ بہت مشکل کام ہے سچی میں:nailbiting:
 

شمشاد

لائبریرین
ماشاء اللہ ماشاء اللہ
کیا حاضر جوابی ہے۔ کیا پُھرتی ہے۔

امن اگلے مرحلے میں سوالوں کی تعداد دُگنی بلکہ تگنی کر دو۔
 

فرحت کیانی

لائبریرین
محترم امن ایمان بہنا بہت خوب شخصیت کو منتخب کیا ہے ۔
آپ کے سوالات بلاشبہ اچھے اور منفرد قسم کے ہوتے ہیں ۔
میں تو بہت بار آپ کے سوالات چرا آپ کو دعا دیتے کہیں نہ کہیں لکھ پوچھ داد پاتا رہا ۔۔۔ ۔۔
محترم فرحت کیانی بہنا سدا خوش ہنستی مسکراتی رہیں آمین
کافی کا کپ آپ کے اوتار میں ہے اور ہم چائے پیتے آپ کے جوابات کے منتظر ہیں ۔
آپ کی شفقت ہے نایاب بھائی۔ :)
 

عاطف بٹ

محفلین
فرحت کی موجودگی اور امن کی غیرموجودگی سے فائدہ اٹھاتے ہوئے کچھ سوالات ہم بھی پوچھ لیتے ہیں۔ :)
× آپ کہاں پیدا ہوئیں اور بچپن کہاں گزرا؟
× کتنے بہن بھائی ہیں اور آپ کس نمبر پر ہیں؟
× اماں ابا میں سے کس کی زیادہ چہیتی ہیں؟
× کتنی زبانیں جانتی ہیں اور کون کون سی؟
× کس طرح کی کتابیں پڑھنا پسند کرتی ہیں؟
× کس طرح کے موضوعات پر لکھنا یا بات کرنا پسند ہے؟
× اسکول، کالج اور یونیورسٹی میں محض تعلیم پر ہی دھیان دیا یا کچھ ہم نصابی سرگرمیوں میں بھی حصہ لیا؟ اگر نہیں تو کیوں اور اگر ہاں کن کن سرگرمیوں میں حصہ لیا؟
× پاکستان کا کون سا شہر سب سے زیادہ پسند ہے؟
 

فرحت کیانی

لائبریرین
فرحت کی موجودگی اور امن کی غیرموجودگی سے فائدہ اٹھاتے ہوئے کچھ سوالات ہم بھی پوچھ لیتے ہیں۔ :)
پوچھ لیں اور میں بھی جانے سے پہلے جواب دے جاتی ہوں۔ آج سُستی ذرا گھومنے گئی ہوئی ہے۔ :)


× آپ کہاں پیدا ہوئیں اور بچپن کہاں گزرا؟
کوئٹہ۔ ابا جان کی پوسٹنگ تھی وہاں۔ شروع کا بچپن وہیں گزرا۔ ہوش پنجاب میں آ کر سنبھالا۔

× کتنے بہن بھائی ہیں اور آپ کس نمبر پر ہیں؟
چار بہن بھائی ہیں۔ تین بھائی اور ایک میں۔ میرا نمبر دوسرا ہے۔

× اماں ابا میں سے کس کی زیادہ چہیتی ہیں؟
دونوں کی۔

× کتنی زبانیں جانتی ہیں اور کون کون سی؟
اردو ، پنجابی ، انگریزی۔
سرائیکی، ہندکو اور فرنچ کچھ کچھ سمجھ لیتی ہوں اور پہلی دو کچی پکی بول بھی لیتی ہوں۔ ٍفرنچ اور فارسی سیکھنے کا شوق ہے۔ کئی بار ارادہ بھی کیا لیکن ابھی تک عمل نہیں کر پائی۔

× کس طرح کی کتابیں پڑھنا پسند کرتی ہیں؟
جو بھی مل جائے۔ پچھلے کچھ عرصے سے خود نوشت سوانح عمریاں بہت پڑھی ہیں۔ شاعری مجھے اچھی لگتی ہے تو وہ بھی پڑھتی ہوں۔ فکشن بھی اچھا لگتا ہے۔ اور نان فکشن بھی پڑھنا پڑتا ہے۔

× کس طرح کے موضوعات پر لکھنا یا بات کرنا پسند ہے؟
زیادہ تو نہیں لکھتی۔ لیکن معاشرتی مسائل اور رویوں پر سوچنا ، بات کرنا اور لکھنا اچھا لگتا ہے۔

× اسکول، کالج اور یونیورسٹی میں محض تعلیم پر ہی دھیان دیا یا کچھ ہم نصابی سرگرمیوں میں بھی حصہ لیا؟ اگر نہیں تو کیوں اور اگر ہاں کن کن سرگرمیوں میں حصہ لیا؟
زمانہ طالبعلمی میں کافی ایکٹو رہی ہوں۔ پڑھائی اور ہم نصابی دونوں طرح کی سرگرمیاں ساتھ ساتھ چلتی رہیں۔ تقاریر ، میزبانی ، ڈرامے ، لکھنا ایسی ہی سرگرمیوں میں اساتذہ ڈال دیتے تھے اور میں شامل ہو جاتی تھی۔ سکول میں سٹوڈنٹ کاؤنسل کی ممبر تھی۔

× پاکستان کا کون سا شہر سب سے زیادہ پسند ہے؟
مجھے سارا پاکستان ہی بہت پسند ہے۔ لاہور میں بہت مزے کا وقت گزرا۔ اس لئے یہ سرِ فہرست ہے۔ کوئٹہ اپنے ہوش میں دیکھ نہیں پائی۔ اس سے میرا لگاؤ ویسا ہی ہے جیسا بچوں کو کہانیوں میں کسی فیری لینڈ سے ہوتا ہے۔ اسلام آباد چاہے پتھروں کا شہر لیکن مجھے اس کی خاموشی اپنی طرف کھینچتی ہے۔
نوشہرہ اور پشاور بھی پسندیدہ شہروں میں شامل ہیں۔
یہ لسٹ بہت طویل ہے۔ کیونکہ میں جس جس جگہ گئی وہاں کی کوئی نہ کوئی بات مجھے بہت اچھی لگی۔
 

فرحت کیانی

لائبریرین
معاشرتی مسائل پر جو کچھ لکھا، کہیں چھپا بھی ہے؟ اگر چھپ چکا ہے تو کہاں، کیا ربط مل سکتا ہے؟
شمشاد بھائی، سکول اور کالج کے دنوں میں سالانہ میگزینز میں کچھ نہ کچھ لکھتی تھی۔ انہی میں سے چند مضامین میری کلاس ٹیچر نے اخبار میں بھیجنے کو کہے تھے۔ ان کی کٹنگز پڑی ہیں میرے پاس کہیں۔ اس کے علاوہ تو کچھ نہیں لکھا۔ اب بلاگ پر کبھی کبھار کچھ لکھ لیتی ہوں۔
 

محمد بلال اعظم

لائبریرین
بلال 'پسند' ریٹنگ کا مطلب 'متفق' ہر گز نہیں ہے۔ میں بڑوں کو کے ساتھ ساتھ چھوٹوں کو بھی جواب نہیں دیتی :angel: ۔ اور آپ تو ماشاءاللہ 'بہت زیادہ چھوٹے' ہیں شاید۔ :)
نعیم صدیقی نے شاید کسی ایسے ہی موقع کے لیے لکھا تھا
"مجھے میرے بڑوں سے بچاؤ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔":D

چھوٹے صحیح کہتے ہیں کہ کبھی کبھی زیادہ چھوٹا ہونا بھی ٹھیک نہیں ہوتا:p
 

نایاب

لائبریرین
برج سنبلہ ہے۔ ویسے میں ستاروں اور برجوں پر بالکل یقین نہیں رکھتی۔
محترم بہنا ۔ سدا خوش وہنستی مسکراتی رہیں آمین ۔
آپ کا بحیثیت "ورگو یا سنبلہ " قوت مشاہدہ تیز، حافظہ عمدہ اور تخیلاتی صلاحیت شان دا رہونے کے باعث آپ کا جذبہ خدمت گزاری کو ہمراہ لیئے اک بہترین نقاد اور ایسی منتظم ہستی ہونا لازم ہے جو کہ کسی چیز میں داغ، عیب یا خامی دیکھنا پسند نہیں کرتی اور ہمیشہ چیزوں کی ترتیب اور منصوبہ بندی میں عملی طور پر مصروف رہنے کے ساتھ ساتھ تجسس میں مبتلا رہتے حقیقت پسند ہوتی ہے ۔۔۔۔۔۔۔
کچھ سوال ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
1 ۔۔۔۔ فرد اور معاشرے کے بارے کیا نظریئہ رکھتی ہیں ۔ معاشرہ کسے کہتے ہیں ؟
2 ۔۔۔۔۔۔۔۔۔معاشرہ فرد کی تربیت کرتا ہے کہ فرد معاشرے کی ؟
3۔۔۔ معاشرتی مسائل کو فرد جنم دیتا ہے یا کہ معاشرہ ؟
4۔۔۔۔ کیا ستاروں اور برج کی روشنی میں آپ کی شخصیت کے بارے لکھنے کی اجازت ہے ۔۔؟
 

تعبیر

محفلین
میں بہت دکھی اور تھوڑا تھوڑا ناراض ہوں آپ سے فرحت کہ جب سعود ، امین اور میں نے کہا تھا انٹرویو کے لیے تو تب آپ نے ہمیں پہچاننے سے ہی انکار کر دیا تھا ۔بھلا کیوں؟
انٹرویو اور جوابات اچھے ہیں اس لیے کچھ دیر کے لیے ناراضگی کم کر لیتی ہوں :p
 
بھئی ہماری فرحت بٹیا کا انٹرویو چل رہا ہے اس لیے ہم باقاعدہ اس پر نگاہیں جمائے ہوئے ہیں۔۔۔ خبردار جو کسی نے رشوت وغیرہ کے حوالے سے کوئی بات کی! :) :) :)
 
Top