انٹرویو انٹرویو وِد فرحت کیانی

فارقلیط رحمانی

لائبریرین
اتنے میں ان کی نظر خرگوش کے ایک پلے پر پڑی جو ٹیلے کے دامن میں کھیل رہا تھا۔ کچھوے نے کہا، "اے برخوردار! تو خرگوش خاں کو جانتا ہے؟"​
خرگوش کے بچے نے کہا، "جی ہاں جانتا ہوں۔ میرے ابّا حضور تھے۔ معلوم ہوتا ہے آپ ہیں وہ کچھوے میاں جنہوں نے باوا جان سے شرط لگائی تھی۔ وہ تو پانچ منٹ میں یہاں پہنچ گئے تھے۔ اس کے بعد مدّتوں آپ کا انتظار کرتے رہے، آخر انتقال کر گئے۔ جاتے ہوئے وصیت کر گئے تھے کہ کچھوے میاں آئیں تو ان کے کان کاٹ لینا۔ اب لائیے ادھر کان۔"​
کچھوے نے فورا اپنے کان اور اپنی سری خول کے اندر کر لی۔ آج تک چھپائے پھرتا ہے​
کم از کم آپ کے پ ۔ ۔ ل ۔ ۔ ۔(سوری) بچے فرحت کے کان کاٹیں اس کی نوبت نہیں آنے والی پتا ہے کیوں، کیونکہ
مانا کہ فرحت سُست ہیں لیکن اتنی بھی نہیں جتنی آپ نے سمجھ رکھا ہے​
 

نایاب

لائبریرین

نایاب

لائبریرین
محترم امن ایمان بہنا بہت خوب شخصیت کو منتخب کیا ہے ۔
آپ کے سوالات بلاشبہ اچھے اور منفرد قسم کے ہوتے ہیں ۔
میں تو بہت بار آپ کے سوالات چرا آپ کو دعا دیتے کہیں نہ کہیں لکھ پوچھ داد پاتا رہا ۔۔۔۔۔
محترم فرحت کیانی بہنا سدا خوش ہنستی مسکراتی رہیں آمین
کافی کا کپ آپ کے اوتار میں ہے اور ہم چائے پیتے آپ کے جوابات کے منتظر ہیں ۔
 

شمشاد

لائبریرین
نایاب بھائی آپ ضرور پوچھیں۔

وہ تو میں نے بلال کو کہا تھا کیونکہ اس کا سوالنامہ ایک سو سوالات پر مشتمل ہے۔ فرحت تو ایکدم سے اتنے سوال دیکھ کر جواب دینے کی بجائے ڈاکٹر کے پاس چلی جائیں گی۔
 

امن ایمان

محفلین
بس اب سب چپ کرجائیں:sleep: ۔۔۔فرحت کو ذپ میں نے کردیا ہے۔۔وہ بس آتی ہی ہوں گی۔۔۔شمشاد چاء اچھے چاء آپ نے اب یہاں کسی کو بولنے نہیں دینا :blushing:
 

فرحت کیانی

لائبریرین

فرحت کیانی

لائبریرین
السلام علیکم
اراکین ِمحفل آپ کے ساتھ آج محفل کی ایک اور ذہین و فطین،تھوڑی سنجیدہ،بردبار قسم کی شخصیت کے تعارف کا آغاز کیا جاتا ہے۔یہ شخصیت ہیں۔۔محترمہ فرحت کیانی صاحبہ۔فرحت کیانی سے بات کرکے ہمیشہ مجھے بہت اچھا لگا۔۔فرحت اُن لوگوں میں سے ہیں جن میں رواداری،مروت اور حساسیت وافر مقدار میں پائی جاتی ہے۔۔ کتاب دوست ہیں۔۔حالاتِ حاضرہ پر گہری نظر رکھتی ہیں۔۔عام خواتین کی طرح کھانے پینے اور ملبوسات کی ڈیزائن سازی پر لکھنے کی بجائے وہ اکثر ایسا لکھتی ہیں جسے پڑھ کر سوچ کے کئی در واہ ہوجاتے ہیں۔ اگرچہ بہت پرانی رکن ہے لیکن مجھے بہت حیرت ہے کہ ابھی تک ان کی ذاتی ذندگی کے بارے میں نہ تو کہیں پڑھا اور نہ ہی میں کچھ زیادہ جانتی ہوں۔تو چلیں آئیں پر اُن سے گفتگو کا باقاعدہ آغاز کرتے ہیں۔
بہت شکریہ امن۔ آپ اتنے دنوں بعد آئیں تو مجھے بے تحاشا خوشی ہوئی تھی لیکن یہ نہیں معلوم تھا کہ پہلا حملہ میری طرف ہو گا۔ مجھے حقیقتاً سمجھ نہیں آ رہی کہ یہاں کیا ہو گا کیونکہ باوجود کوشش کے میں خود میں ایسی کوئی خاصیت تلاش نہیں کر سکی جو انٹرویو کی وجہ بن سکے۔ اوپر سے تعارف میں اتنا مبالغہ کر دیا امن۔ مانا کہ مجھے اپنی تعریفیں سننے کا شوق ہے لیکن پھر بھی۔ ہاتھ کچھ ہولا رکھنا تھا ناں ۔
مجھے بھی ہمیشہ آپ سے بات کر کے اور آپ کی پوسٹس پڑھ کر بہت اچھا لگتا تھا اور ہے۔
کھانے پینا اور ملبوسات کی ڈیزائیننگ آف لائن زندگی کا حصہ ہیں ناں اس لئے اس بارے میں زیادہ کبھی نہیں لکھا۔
میں کسی تک کافی پرائیویٹ پرسن ہوں۔ اور ذاتی زندگی ویسی ہی ہے جیسی کسی بھی نارمل انسان کی ہوتی ہے تو کچھ خاص نہیں ہے ناں جو جانا یا بتایا جائے۔ :)
یہ آپ نے کیا کیا امن :(
 

شمشاد

لائبریرین
اب تو جو ہونا تھا وہ ہو گیا۔

اب جیسے تیسے بھی ہو، جواب دینا شروع کر دیں۔ یقین مانیں آپ کو اس میں بہت مزہ آئے گا۔
 

فرحت کیانی

لائبریرین
ہ محفل کا کب اور کیسے پتہ چلا؟
محفل کے بارے میں شازیہ اشرف نے بتایا تھا۔ بلکہ وہی مجھے یہاں لیکر آئی تھیں۔ اور یہ غالباً 2006ء کی بات ہے۔​

ہ کچھ اپنے خاندانی بیک گراؤنڈ کے بارے میں بتائیں۔۔؟ آپ کا تعلق کہاں سے ہے اور وغیرہ وغیرہ؟​
پکی پاکستانی ہوں۔ کیانی خاندان سے تعلق ہے۔ حالیہ رہائش دارلحکومت کے پڑوس میں ہے۔

ہ آپ کی تاریخ پیدائش اور ذوڈیک سائن (zodiac Sign)
برج سنبلہ ہے۔ ویسے میں ستاروں اور برجوں پر بالکل یقین نہیں رکھتی۔

ہ آپ کا تعلیمی پس منظر؟
بنیادی طور پر سائنس کی طالبہ رہی ہوں۔ لائف سائنسز پڑھی ہیں۔ پنجاب یونیورسٹی سے ماسٹرز کیا۔ پھر برطانیہ سے لیڈرشپ ، مینیجمنٹ اینڈ چینج میں ایم ایس کیا۔ پڑھائی اور کتابوں نے کبھی میرا ساتھ نہیں چھوڑا۔ :(

ہ آج کل آپ کی کیا مصروفیات ہیں(جاب سے متعلق)
پاکستان میں ایک ادارے کے ساتھ کام کر رہی ہوں۔ میری اپنی فیلڈ ہی کی جاب ہے۔ الحمد اللہ کرنے میں مزہ بھی آ رہا ہے اور تسلی بھی ہوتی ہے کہ چاہے معمولی ہی سہی ، اپنے لوگوں کے لئے اپنے حصے کا کام کر رہی ہوں۔
((آپ کی سستی کو مدنظر رکھتے ہوئے سوالات کی تعداد کم سے کم رکھی جائے گی۔،،شکفتے آپ کہاں ہیں۔۔؟؟آپ تو باقاعدہ فرحت سے ملی بھی ہوئی ہیں۔۔آپ کی یہاں آمد میرے لیے بہت فائدہ مند ثابت ہوگی :) ))

جزاک اللہ اور شاباش۔ :)
سیدہ شگفتہ مجھے بھی نہیں مل رہیں ان دنوں۔ کوئی انہیں ڈھونڈ لائے۔ منہ مانگا انعام دیا جائے گا اور اگر وہ خود آ جائیں تو انہیں کچھ نہیں کہا جائے گا :daydreaming:
 
Top