انٹرویو انٹرویو ود F@rzana

نبیل

تکنیکی معاون
یہاں میں بھی فرزانہ سے ایک سوال پوچھنا چاہوں گا۔ وہ جب بھی آئیں، اس کا جواب دے دیں۔

آپ آخر اپنے چائے کے کپ کو کی بورڈ‌ سے دور کیوں نہیں رکھتیں؟ :(
 
نبیل نے کہا:
یہاں میں بھی فرزانہ سے ایک سوال پوچھنا چاہوں گا۔ وہ جب بھی آئیں، اس کا جواب دے دیں۔

آپ آخر اپنے چائے کے کپ کو کی بورڈ‌ سے دور کیوں نہیں رکھتیں؟ :(

نبیل سوال تو بروقت اور براہ راست کر دیا مگر چائے سے چاہ کا تقاضا نبھائے یا کی بورڈ‌ بچائیں ، ویسے چائے کے علاوہ جوس ، کوک اور مشروب بھی کی بورڈ‌ کا حال احوال پوچھتے رہتے ہیں اکیلی چائے ہی گنہگار نہیں۔ :)

مجھے تو لگتا ہے کہ فرزانہ کا پی سی پچھلے دور کے عاشقوں کا صحبت یافتہ جو محبوب کے دیدار کے لیے دن گنتے تھے اور وصل کے دن طاقت دیدار نہ پاکر ہوش سے بیگانے ہوجاتے تھے پھر کئی دن بعد ہوش میں آتے اور پھر ایک جھلک دیکھ کر دوبارہ دیوانے ہوجاتے۔ :lol:
 

F@rzana

محفلین
[quote[/color][/size][/quote]
بہت شکریہ اجازت دینے کا

سب سے پہلے تو میں حالتِ رشک وحسد سے باہر آجاؤں کہ آپ نے اتنی ساری جگہوں پر تعلیم حاصل کی

پہلا سوال یہ کہ کیا آپ کو مواقع ملے کہ تمام تعلیم جو آپ نے حاصل کی اس کا اطلاق کر سکیں ؟

دوسرا اہم سوال

یہ بتائیں کہ اتنے سارے کالجوں میں آپ کے تعلیم حاصل کرنے کے بعد ان تمام کالجوں پر کیا گذری ؟
------

شگفتہ، مجھے نہیں لگتا کہ میں کوئی ایسا تیر مارا ہے جس کی بنا پر کسی کو رشک کرنا پڑے،آپ اور لفظ ‘‘حسد‘‘ قطعی میل نہیں کھاتا۔
زندگی بہت گہری اور وسیع ہے، اسے گزارنے کے لئے بہت سے معاملات کرنے پڑتے ہیں،
خود آزمائی کے بغیر آپ ادھورے رہ جاتے ہیں، سو میں بھی اپنے آپ کو آزماتی رہتی ہوں،
یہ ادارے تو محض نام یا اعداد و شمار ہیں جو صرف لکھے اور پڑھے جاتے ہیں،
میں نے زندگی کے جمود کو توڑنے کی کوششیں کیں ہیں اور ذوق کے مطابق کام کرنے کی خواہش میں اپنے آپ کو تحریک دی ہے لیکن وہ جو کہتے ہیں نا کہ Jack of all trades is a Master of nothing

رہا آپ کا اطلاق والا سوال !

مجھے اعتراف ہے کہ میری توقعات سے کہیں زیادہ مجھے ملا ہے، مجھے اپنے بارے میں کبھی خوش فہمی نہیں رہی، نا ہی میں اپنے آپ سے ناخوش ہوں،
انگلینڈ پہنچ کر جس کالج میں پہلی بار طالب علمی اختیار کی اسی کالج میں کئی سال بعد جب کنسلٹنسی کی تو انہوں نے گھر فون کرکے لکچرر کی جاب آفر کی، میں شش و پنج میں مبتلا تھی لیکن میری ہیڈ آف ڈپارٹمنٹ کے ان الفاظ کہ ‘‘آپ پر یقین ہے اسی لیئے تو بلارہے ہیں‘‘ نے ایسا اعتماد بخشا کہ مجھے پہلے ہی دن کسی مدد کی ضرورت پیش نہیں آئی۔ ۔ ۔
زندگی اپنی پیچیدگیوں سمیت مہربان بھی رہتی ہے اس کے ادراک کے لیئے غیر معمولی صلاحیتیں ضروری نہیں ۔ ۔ ۔ ادراک ہونا نہ ہونا ایک الگ معاملہ ہے۔
اسی دوران ایک اور ادارے میں بھی ٹیچنگ کی جاب آفر ہوئی تو پھر میں نے ٹیچرز ٹریننگ بھی کی،
یعنی جاب پہلے ملتی تھی اس کی اہلیت پر پورا اترنے کے لیئے کورسز بعد میں کرتی تھی۔

کمیونیکیشن کمپنی میں یونہی اپلائی کیا تھا انہوں نے انٹرویو کے بعد فورا بلالیا،
وہاں انسپکٹر کی جاب کے دوران کئی ٹریننگ کورسز کیئے اور اپنے کام کی بنا پر Innovation Award
بھی حاصل کیا، وہ دن میری زندگی کا سرمایہ ہیں، بہت کچھ سیکھا، بہت کچھ پایا اور بہت کچھ کھویا بھی!!!

میڈیا کا بھی یہی معاملہ رہا، ریڈیو پر کسی کے بہت اصرار کی وجہ سے ایک پروگرام کرنے کی حامی بھری تھی، سلسلہ ایسا دراز ہوا کہ کمبل کو چھوڑنا چاہوں تو چھوٹتا نہیں۔۔۔ ہاہ۔۔۔۔!

بلکہ یہ کہیئے کہ اب میں خود کمبل کو چمٹ گئی ہوں، خاص طور پر پروگرام ‘‘نغمہ و شعر‘‘ دنیا، زندگی اور لوگوں کے تلخ تعلق کو توڑ کر تصوراتی سکون دیتا ہے۔

ٹیلی ویژن کا حال ‘‘فنکار ود فرزانہ‘‘ میں آپ نے پڑھ لیا ہوگا۔

جرنلزم کے حوالے سے لندن سے چھپنے والے‘‘ نوائے وقت + ڈان لندن‘‘ کی Correspondent ہوں،

نوائے وقت لندن کے فیملی میگزین کی ایڈیٹر کے علاوہ ایک دو اور لوکل رسالوں کی ادارت بھی سر پر پڑی ہوئی ہے

سوشل ورک میں الگ مبتلا ہوں، ایک ثقافتی اور دو ادبی آرگنائیزیشنز کی چیئر پرسن ہوں۔

More then enough on my plate

آپ کو کالجوں کی فکر پڑی ہے، کچھ تو خدا کا خوف کریں
آخر میری سہیلی ہیں میرا سوچیں، میرا پوچھیں کہ کہاں ہوں؟؟؟
------------
نوٹ : (فارگِو شگفتہ ، شگفتہ اس وقت بہت غمگین بیٹھی ہے )

There’s no way that I forgive you SHAGUFTA because
. . ..................mmmmmmmmm
کیا پاکستان سے اداسی اڑ کر ہزاروں میل دور بیٹھے دوسرے لوگوں کو بھی لگ جاتی ہے؟
 

F@rzana

محفلین
محب علوی نے کہا:
نبیل نے کہا:
یہاں میں بھی فرزانہ سے ایک سوال پوچھنا چاہوں گا۔ وہ جب بھی آئیں، اس کا جواب دے دیں۔

آپ آخر اپنے چائے کے کپ کو کی بورڈ‌ سے دور کیوں نہیں رکھتیں؟ :(

نبیل سوال تو بروقت اور براہ راست کر دیا مگر چائے سے چاہ کا تقاضا نبھائے یا کی بورڈ‌ بچائیں ، ویسے چائے کے علاوہ جوس ، کوک اور مشروب بھی کی بورڈ‌ کا حال احوال پوچھتے رہتے ہیں اکیلی چائے ہی گنہگار نہیں۔ :)

مجھے تو لگتا ہے کہ فرزانہ کا پی سی پچھلے دور کے عاشقوں کا صحبت یافتہ جو محبوب کے دیدار کے لیے دن گنتے تھے اور وصل کے دن طاقت دیدار نہ پاکر ہوش سے بیگانے ہوجاتے تھے پھر کئی دن بعد ہوش میں آتے اور پھر ایک جھلک دیکھ کر دوبارہ دیوانے ہوجاتے۔ :lol:
نبیل :shock: آج کل آپ کس موڈ میں ہیں؟
کیا ہمیشہ اسی موڈ میں رہ سکتے ہیں؟
میرا ‘‘پی سی‘‘ خراب نہیں ہے، بی ٹی کا جو نیا پیکج لیا ہے اس کی وجہ سے انٹرنیٹ کی کچھ پرابلم چل رہی ہے۔

محب، تمہارے سوال، اف :roll:
ایک سوال، پچھلے صفحے پر لکھا ہے سینکڑوں سوال :evil: ابھی تک سوال کر کر کے دل نہیں بھرا؟
جبھی مادہ نے جواب دے دیا، اوپس میرا مطلب ہے معدے نے جواب دے دیا :wink:

میں تو سمجھی تھی کہ اعجاز صاحب اور مابدولت شاعر ہونے کے ناطے وہ سارے کام کرتے جو تم لکھتے ہو!
مجھے یقین ہے کہ تم Shair in Disguise ہو :shock:
 

F@rzana

محفلین
محب علوی نے کہا:
انٹر ود فرزانہ پڑھ کر میری تو دلی مراد بر آئی اور سوچا کہ آغاز میں جو سوال رہ گئے تھے اور ان کی تشنہ کامی سے جو سینکڑوں اور سوال پیدا ہوئے ہیں ان سب کے کرنے کا وقت آگیا۔ شروع میں امن ایمان کا مختصر خطبہ تھا ( لگتا ہے شگفتہ نے اثر ڈال دیا ہے ) اور اس کے بعد بجائے فزرانہ کا انٹر ویو شروع ہوتا قیصرانی اور شمشاد کا فٹ بال میچ شروع ہوگیا، دونوں ایک ایک لائن ایک دوسرے کی طرف پھینک کر خود ہی کھیلنا شروع کردیتے ہیں بجائے اس کہ عنوان کا خیال کریں اور دوسروں کو بھی موقع دیں ( کب سے دبی تھی یہ خواہش کہ قیصرانی اور شمشاد کو ایک ہی دھاگہ پر کھیلتے ہوئے پکڑ لوں اور سنا بھی دوں )

شکریہ فرزانہ تمہارے انٹرویو نے یہ موقع فراہم کر دیا :lol:

‘‘ قیصرانی اور شمشاد کا فٹ بال میچ ‘‘شروع ہوگیا،
‘‘شکریہ فرزانہ تمہارے انٹرویو نے یہ موقع فراہم کر دیا ‘‘

You Welcome
پر اس انٹرویو سے بچنے کا موقعہ فراہم کرو تب جانوں
میں اتنے سارے سوالوں کے جواب نہیں دے سکتی ی ی ی ی ی ی

ایک دن میں صرف ایک ممبر ایک سوال۔ ۔ ۔ اوکے
:?:
 

شمشاد

لائبریرین
میں نے بھی غالباّ دو ایک بے ضرر سے سوال پوچھے تھے۔ ان کا بھی جواب ملے گا کہ نہیں؟
 

شمشاد

لائبریرین
F@rzana نے کہا:
قیصرانی نے کہا:
بوچھی نے کہا:
فرزانہ کا پی ۔ سی پھر خراب

:chalo:
ایک بار بھجوا ہی دیں

خود آکر نہیں لے جا سکتے میں تو ابھی تک تھوڑی تھوڑی بیمار بھی ہوں :(

یہی تو میں ان کو سمجھانے کی کوشش کر رہا تھا۔ اللہ بھلا کرئے آپ کا، آپ نے سیدھا سبھاؤ ہی کہہ ڈالا۔ اینوں کہندے نیں ایتھے رکھ سُو۔
 

F@rzana

محفلین
شمشاد نے کہا:
میں نے بھی غالباّ دو ایک بے ضرر سے سوال پوچھے تھے۔ ان کا بھی جواب ملے گا کہ نہیں؟
ایک :shock: دو :shock:
مجھے تو پچھلا صفحہ پلٹنے کی ہمت نہیں ہورہی، انبار لگا ہے،
قیصرانی سے کہیئے تھیلے میں بلیوں کے بجائے تھوڑا سا ‘‘وقت‘‘ بھر کر ادھر بھیج دیں 8)

اور آپ ابھی ‘‘صبر‘‘ کیجئے(میں کھانا کھانے جارہی ہوں)
 
فرزانہ ،،خارزار صحافت کے راہ وار کی حیثیت سے ہم ، ہم قافلہ ٹھرے ،، کبھی کسی پڑاو پر رک کر دم لیتے ہوئے ادہر ادہر کی گپ شپ کریں‌گے کچھ راستے کی کٹھنائیوں‌کا زکر بھی جمے گا ۔۔ وقت ملے تو بتانا
 

F@rzana

محفلین
خوش آمدید جناب شاہد احمد خان، آپ نے لکھا ہے کہ

‘‘ادہر ادہر کی گپ شپ کریں ‌گے کچھ راستے کی کٹھنائیوں‌کا زکر بھی جمے گا ۔۔ وقت ملے تو بتانا‘‘

اس محفل کا وقت آپ سب کی ہی نذر ہوتا ہے
:lol:
آپ فرمائیے،کیا گپ شپ کرنی ہے؟ میں منتظر ہوں!
 
Top