انٹرویو انٹرویو ود F@rzana

تیشہ

محفلین
:D کؤئی بات نہیں میرے حصے کی بھی سن لیجئے گا ، زکریا چھوٹوں کو نہیں ڈانٹتے۔ بچے مصوم ہوتے ہیں ننھے فرشتے ہوتے ہیں 8)


:chalo:
 

F@rzana

محفلین
سب سے پہلے تو یہ کہ غیر حاضری کے دوران دئیے گئے اتنے ڈھیر سارے جوابات کو کیسے پڑھوں؟

ہیلپ قیصرانی :roll: :roll: :roll:
 

F@rzana

محفلین
وعلیکم السلام،
یہ کون صاحب ہیں؟
مجھے جانتے ہیں کیا؟
نام تو شاعرانہ ہے بلکہ رسالوں میں پڑھا بھی ہے، یاد آوری کا شکریہ


شاہد احمد خان نے کہا:
فرزانہ خان نیناں‌،، سحر تاب رومانی سلام کھ رہے تھے تم کو
8)
 

F@rzana

محفلین
_________________شمشاد کے سوال


شمشاد بھائی آپ کے سوال کا جواب پکاتے پکاتے کئی روز نکل گئے اور نتیجة اسی گھوٹا گھاٹی میں حلیم بن گیا لہذا مجھے ''حلیم'' پسند ہے، کراچی کے ''گولا کباب'' بہاری کباب'' نہاری'' ''پسندے''اسٹوڈنٹ بریانی وغیرہ وغیرہ List is endless
کہیئے کب بھجوارہے ہیں؟؟؟
(یہاں تو یہ سب کچہ ملنے سے رہا،ریسٹورنٹ والوں نے نام تو رکھ لیئے ہیں لیکن ان ڈشز کے ذائقے کی الف ب سے بھی کوئی واقف نہیں)

چونکہ میں بہت میٹھی ہوں اس لئےمجھے میٹھا بہت پسند ہے۔۔۔۔۔۔۔ہاہاہا

پڈنگز کےعلاوہ بہت سی انگلش اور اٹالین ڈشز جو میں خود بہت اچھی بنالیتی ہوں پسند ہیں، بلکہ ہر ایک کو میرے ہاتھ کا کھانا لذیذ لگتا ہے اور بہت سی چیزیں پکانے کی فرمائش اکثر و بیشتر کی جاتی ہے،
یہاں تک کہ میری تراکیب پر مشتمل کوکری بک کی فرمائش عام ہے،

کسی سبزی کسی کھانے سے چڑ نہیں ہے(کریلے بھی اتنے لذیذ بناتی ہوں کہ۔ ۔۔۔۔ ۔ کھانے آجائیں، پتہ چل جائے گا)۔
جب بہت زیادہ بھوک لگی ہو اور جلدی سے کچھ پکانا ہو تو ایسے میں چیز ٹوسٹ یا مسور کی دال چاول اور پیاز والے کچومر کی تو بات ہی کیا۔


کھانا اپنے ہاتھ کا پکا ہوا پسند کرتی ہیں یا جو بھی مل جائے؟

اپنے ہاتھ کا کھانا کافی پسند ہے کیونکہ جب میں اس ملک میں آئی تو کراچی جیسے مزے ندارد تھے، ہم کو بھائیوں نے بہت چٹورے پن میں مبتلا کیا ہوا تھا،اس لئے ان ذائقوں کی تلاش میں خود سیکھنا پڑا۔
اس وقت مجھے دال سبزی کے سوا کچھ بھی نہیں پکانا آتا تھا لیکن
'' ضرورت ایجاد کی ماں ہے'' کے تحت سب کچھ سیکھا اور الحمد للہ اب میں بہت ذائقےدار کھانے بنالیتی ہوں
چاہے وہ پاکستانی ہوں، چائنیز، اٹالین یا انگلش جبکہ میری بیکنگ بھی بہت اچھی ہے، طرح طرح کی کیک ڈیکوریشنز بھی کرلیتی ہوں۔
لیکن کھانے کے بارے میں کبھی منہ نہیں بناتی جو مل جائے کھالیتی ہوں اور اللہ تعالی کی نعمتوں کا شکر ادا کرتی ہوں۔

اتنے مختصر سوالوں کے تفصیلی جوابات سے کچھ تشفی ہوئی یا ابھی تک شاکی ہیں؟؟؟


:lol:
 

F@rzana

محفلین
السلام علیکم
وعلیکم السلام
عید مبارک
خیر مبارک(کون سی والی) !

اب تک آپ کی زندگی میں سب سے یادگار عید جسے آپ منفرد کہیں ؟

انگلینڈ آنے کے بعد فقط ایک مرتبہ پاکستان میں عید منائی تھی ، میرے لیئے آج تک وہی یادگار و منفرد عید ہے۔

کوئی ایسی عید جب کوئی دکھ پہنچا ہو ؟

پچھلے سال کی عید۔

کیا آپ نے کبھی عید پر کوئی شعر یا جملہ لکھا ؟

ایک عید پر کچھ لکھا تھا لیکن وہ بات نہیں بنی جو میں نے چاہا،
باقی رہا جملے کا سوال تو ہم ہم ہم مممممم
آپ ایڈریس دیجئے اگلی عید تک شاید کوئی جملہ آپ تک پہنچ ہی جائے !


آپ نے عید پر سب سے پہلے کسی خاص ہستی کو مبارک باد کہی یا جو بھی سامنے آیا سب سے پہلے اسی کو مبارکباد دے دی ؟

ہمارے یہاں بہت روایتی انداز ہے عید ملنے کا، سب سے پہلے گھر کے بڑوں سے عید ملتے ہیں اور پھر اسی طرح باری باری مراتب کے ساتھ باقی لوگوں سے عید ملی جاتی ہے،سو میں بھی یہی کرتی ہوں۔

عید کے حوالے سے اپنی یا کسی کی بھی کوئی بات ، واقعہ یا تحریر جو آپ شئیر کرنا چاہیں۔۔۔۔ جس نے آپ کو متاثر کیا ہو ؟

نہیں،میرے پاس کوئی ایسا واقعہ نہیں ہے جسے میں عید کے حوالے سے تحریر کرسکوں۔

اگر کسی نے آپ سے بات چیت بند کی ہوئی ہو تو کیا اس عمل سے آپ کو تکلیف پہنچتی ہے ، کس حد تک ؟ کیا آپ نے خود کبھی کسی سے بات چیت بند کی؟ کیا آپ عید کے موقع پر اگر بات چیت بند ہو تو دوبارہ شروع کرنے میں پہل کرتی ہیں ؟

ظاہر ہے یہ ایک بیحد تکلیف دہ بات ہوگی کہ کسی سے بات چیت بند ہوجائے اور پھر مجھ جیسی حساس شخصیت کے لئے، اگر میری غلطی ہو تو میں غصہ ٹھنڈا ہونے پر یقینا خود پہل کرلوں گی، ویسے عید کے موقع پر تو کسی سے کبھی بات چیت بند نہیں ہوئی!
بات چیت کسی بھی بنا پر بند کرنے کی نوبت ہی کیوں آئے؟
ایسا ہونا ہی نہیں چاہیئے، میں نے اگر کسی سے کبھی بات چیت بند کی ہے تو اس کا ٹھوس سبب ہوتا ہے اور ایک بار اگر ایسا ہوجائے تو پھر دوبارہ بول چال چہ معنی دارد۔


کیا کبھی ایسا ہوا کہ آپ نے اپنا عید کا لباس کسی دوست یا کسی اور فرد کو دے دیا ہو۔۔۔ وجہ ؟

ایسا کبھی نہیں ہوا، البتہ میں ایسی ہوں کہ اگر کسی ضرورت مند کے بارے میں علم ہوگا تو بلا تاخیر اپنا قیمتی سے قیمتی لباس دے دوں گی، کسی کی ضرورت سے زیادہ ملبوسات کی بھلا کیا اہمیت ہوسکتی ہے!!!۔

بچپن کی عید اور موجودہ عید میں فرق ، عیدی کے علاوہ ؟

زمین آسمان کا فرق ہے۔
محفل کے کئی ممبران نے جو لکھا ہے بچپن کی عید کے بارے میں وہی میری عیدوں کا بھی حال تھا،
جب ایک سے ایک نت نئے کپڑوں کی تیاری،
اب کوئی سا بھی نیا سوٹ پہن لیتی ہوں۔
جب خاص عید کے لئے،چاند رات پر ہی جاکر چوڑیاں پہننا یہاں وہ تصور ہی نہیں ہے،کانچ کی چوڑیاں پھر بھی پہنتی ہوں۔
مہندی لگانا، وہ شوق اب بھی ہے۔
سہیلیوں کو عید کارڈز میں چن چن کر اشعار لکھنا اب کارڈوں میں فارمل سی عبارت ہوتی ہے۔
جب ڈھیر ساری عیدی جمع کرنا، اب صرف دینا دینا اور دینا!
بچپن میں چٹ پٹے کھانوں کے لیئے عید کی شام سب مل کر باہر جاتے تھے جس کا جو جی چاہے منگوائے،اس وقت یہ ناولٹی لگتی تھی بڑی فراخدلی ہوتی تھی، اب سب کچھ فراوانی سے میسر ہے لیکن وہ ذائقہ وہ لطف کہاں!
اب ایسا کچھ نہیں ہوتا اور بھی بہت کچھ ہے جو کھوچکا ہے لیکن اس کی وجہ پردیس ہے، ہم لاکھ چاہے وطن جیسی یا اس سے بڑھ کر بھی تیاریاں کر لیں لیکن جو بات اپنے وطن اپنے ماحول اور کلچر کی ہے وہ کبھی پیدا نہیں ہوئی نہ آئندہ کبھی ہوسکے گی، کم از کم میرے لئے تو نہیں۔
مجھے اب عید کی کوئی خوشی نہیں ہوتی، آنے والی عیدوں کی خوشی کے لیئے دعاگو ہوں۔


آپ کے خیال میں عید کیا سب سے اچھی بات سکھاتی ہے ؟

ملک اور مذہب کے حوالے تو بیشمار باتیں ہیں لیکن چونکہ ہم بیرون ملک مقیم ہیں لہذا اس حوالے سے عید میل جول،باہمی محبت، یگانگت اور حسن سلوک کا اچھا مظاہرہ دکھاتی ہے،یہاں زیادہ تر لوگ عید والے دن وقت نکال کر کسی نہ کسی طرح اس روز گھر آ ہی جاتے ہیں اور پورا خاندان جمع ہوتا ہے، بقیہ دوست احباب سے اس روز ملنے ملانے سلسلہ پاکستان کی طرح تو نہیں ہوتا لیکن فون کالز کا تانتا بندھا ہوتا ہے۔

اب ایک اہم کام !
عید کے حوالے سے کوئی ایک ایسا سوال اب آپ کو یہاں کرنا ہے جو آپ یہاں اردو محفل کے کسی بھی رکن سے کرنا چاہیں ۔ یعنی اب آپ محفل میں کسی بھی رُکن کے نام سوال لکھیں اور اس رکن کو یہاں بلائیں جواب دینے کے لئے۔

شگفتہ،اب تو رات گئی بات گئی والا معاملہ ہے۔
‘‘عید قرباں‘‘ کی تیاریاں کرلیں، پھر سوچتے ہیں!
 

F@rzana

محفلین
امن ایمان۔ ۔ ۔ بات سمجھ نہیں آئی۔۔؟

میری معذرت کہ میں نے بات کو اتنا گنجلک بنادیا جو آپ کو سمجھ نہیں آئی، کہنے کا مطلب یہ تھا کہ جب کسی موقع پر یا کسی کی فرمائش پر کچھ لکھنا پڑتا ہے تو مزا نہیں آتا۔

مجھے یہ تو نہیں پتہ کہ تک بندیاں کیا ہوتا ہے ۔۔ ۔۔لیکن نیناں آپ کی شاعری میں بہت سچ ہے۔۔ وہ سچ جو کہ بہت کم لوگ بیان کرتے ہیں۔ اور آپ کی شاعری بہت تلخ بھی ہے اکثر جگہ۔۔اب پتہ نہیں آپ نے کبھی یہ نوٹ کیا ہے یا نہیں۔۔؟

امن آّپ کے جواب سے علم ہوا کہ آپ نے میری شاعری کا بغور مطالعہ کیا ہے، خوشی ہوئی۔

میں اپنی کتاب شائع ہونے کے بعد جب اسلام آباد گئی تو اکیڈمی آف ادبیات پاکستان اسلام آباد میں جناب افتخار عارف سے تین دن برابر ملاقات رہی باتوں کے دوران وہ روز ہی میری کتاب کا مطالعہ بھی کرتے جاتے، ساتھ ساتھ قیمتی مشوروں سے بھی نوازتے رہے،
اکیڈمی کی جانب سے میرے اعزاز میں ایک بہت بڑا مشاعرہ کیا گیا جس میں اسلام آباد اور راولپنڈی کے تمام نامی گرامی شعرا کو مدعو کیا گیا تھا،صرف ایک شاعر کو دعوت دینے کے لئے میں نے کہا تھا اور وہ تھے اعتبار ساجد کہ ان کی شاعری سے میں کافی متاثرہوں،
اس مشاعرے میں ان سب بڑی شخصیات نے میری شاعری کو بیحد سراہا،
خیر قصہ مختصر، جناب افتخار عارف نے آخری دن مجھے ایک بات کہی جس سے اندازہ ہوا کہ ظاہری شخصیت سے اندر کی کیفیت کو پہچاننا ممکن نہیں۔
شاعری الفاظ کو جذبات کا روپ دیتی ہے، جذبات کو یہی الفاظ روح کی گہرائی تک محسوس کرواتے ہیں کبھی رنگ طرب چھلکتا ہے تو کبھی المیہ انداز دل کو گداز بخشتا ہے،
محنت اور ریاضت اس فن کی بلندی کے لیئے ضروری ہے، جب بھی میں کوئی ایسا کلام پڑھتی ہوں جو ان محسوسات کا احاطہ کرتا ہے تو اپنے لکھے ہوئے سے تسلی نہیں ہوتی، اسی لئے مجھے تک بندیوں سے تشبیہ دینی پڑی،
اپنے جذبات کے اظہار کی مہارت ہی شاعری ہے اور مجھے لگتا ہے کہ میں ابھی تک اس قدرت کو حاصل نہیں کرسکی۔
جہاں تک سچائی یا تلخی کا تعلق ہے تو لکھتے ہوئے جو محسوس ہوا وہی لکھا،
ظاہری آن بان اور شخصیت سے الگ ایک اندر کی دنیا بھی ہوتی ہے جس کے بارے میں کبھی کبھی آپ خود بھی پوری طرح واقف نہیں ہوتے۔۔۔!
اسی پس منظر میں جب کوئی آپ کو پرکھتا ہے تو بعض اوقات ایسا سماں ہوتا ہے جیسے دور سمندر کے کنارے پر زمین آسمان ملنے کا حقیقت میں فرق !
‘‘ان کے دیکھے سے جو آجاتی ہے منہ پہ رونق
لوگ کہتے ہیں کہ بیمار کا حال اچھا ہے‘‘


واقعی آپ پہچان لیتی ہیں کیا۔۔؟؟ میرے خیال سے ایسا صرف چھوٹے لوگ کرتے ہیں۔۔بڑے شاعر ایسا نہیں کرتے۔۔آپ کیا کہیں گیں۔؟

امن، میں تو آج تک اپنے آپ کو نہیں پہچان سکی،دوسروں کی تو بات ہی کیا۔
جب میں نے شاعری کی دنیا میں قدم رکھا تو میں پردیس میں تھی، میرے ارد گرد کوئی ادبی حلقہ نہیں تھا، تمام لکھنے والوں کے کلام سے واقف تھی شخصیات سے نہیں!
بہر الحال جب میرا ایکسپوژر ہوا اور مجھے ان سب سے ملاقاتوں کے مواقع ملے تب قول و فعل کا تضاد دیکھ کر زیادہ تر بت ایک ایک کرکے ٹوٹ گئے!
یہ نرم و لطیف جذبات کو پیش کرنے والے ایک دوسرے کے اسقدر خلاف دیکھے کہ جیسے پتھر مارنے کے لئے ڈھونڈ رہے ہوں پر مل نہیں رہا،سب کے سب اپنے آپ کو ابن الوقت سمجھتے ہیں اور ماں کے پیٹ سے سیکھے سکھائے پیدا ہوئے تھے!
بہت سی خوبصورتیاں بد صورتیوں میں بدلنے پر میں خود حیرت کدے میں ہوں۔
میں نے اسی تناظر میں آپ کو جواب دیا تھا، آپ کو بد دل کرنا مقصد نہ تھا، اس بحر بے کنار میں کچھ گوہر صفت شخصیات بھی کبھی کبھار مل جاتی ہیں جن کی وجہ سے بھرم قائم ہے۔


:wink:
 

F@rzana

محفلین
فرزانہ ، جب آپ آئیں تو یہ بھی بتائیں کہ کبھی دکھ کو نظم کیا آپ نے ؟ اور اگر بندہ دکھی ہو اور نظم بھی نہ کرسکے تو کیا کرے؟

وعلیکم السلام شگفتہ سی شگفتہ
بہت مشکل سوال کردیا ہے کہ ‘‘اگر دکھ کو نظم نہ کرسکیں تو کیا کریں‘‘؟
کاش کہ اس کا کوئی کلیہ میرے پاس ہوتا!
شاعری کو سہیلی بنایا، کتابوں میں جھانکا، موسیقی کے سمندر میں غوطے کھائے۔۔۔۔۔۔۔ لیکن دکھ کے آتش کدے کو کبھی بھی بجھانا نہیں آیا!!!

دکھ کی دنیا میں اتنے شہر ہیں کہ یہ کوئے ناشناسی ہی رہی، کبھی کہیں نکل جاتے ہیں تو کبھی کہیں!
اپنے اپنے تجربوں کی بات ہے،ہمیں لگتا ہے کہ ہم اس کیفیت سے نکل آئے ہیں پر دکھ بڑا ضدی ہے پلٹ کر دیکھیں تو وہیں ملتا ہے جہاں پہلے تھا!
کبھی کبھی انسان کو سب کچھ ہوتے ہوئے بھی بہت بے مایہ کردیتا ہے، مجھے اعتراف ہے کہ یہ کبھی میری نظموں اور غزلوں کی گرفت میں نہیں آیا، سو میں آپ کو کیا بتاؤں؟
 

F@rzana

محفلین
دل ہی تو تھامے بیٹھی ہوں قیمتی چیز ہے کوئی لے نہ اڑے۔۔ ۔ ۔ ۔ ہاہاہا

ظفری نے کہا:
ہمممم ۔۔ فرزانہ جی ۔۔ میں پہلے آپ کا انٹرویو پڑھوں گا پھر آپ سے سوالات کا سلسلہ بھی شروع کروں گا ۔۔ تو بس بیٹھئے گا ذرا دل تھام کر ۔۔۔ :wink:
:lol: :lol: :lol:
 

F@rzana

محفلین
سچ کہتی ہیں شگفتہ سی شگفتہ، ۔ ۔ ۔ ‘‘کیا کیا نہ جفائیں دل پہ سہیں پر تم سے کوئی شکوہ نہ کیا‘‘


سیدہ شگفتہ نے کہا:
السلام علیکم فرزانہ

خیریت مطلوب ۔۔۔ اور جواب ہائے سوالات بھی۔۔۔ میں تو کئی اور سوالات لئے بیٹھی ہوں اور کب سے احوالِ عید بھی ۔۔۔ کیا کیا نہ گذر گئی :)
:wink:
 

F@rzana

محفلین
کیوں بھائی آپ نے ایسی غلطیاں کرتے ہوئے کب ؟ کیا؟ کہاں اور کیوں چکھ لیا؟
پیٹ میں پہلے کتنی مرتبہ درد ہوچکا ہے؟

zafar نے کہا:
ارے ایسی غلطی مت کرنا ہے فرزانہ کے کھانے کا سب کو بتا کر ! ہو سکتا ہے۔ کہ آپکے پیٹ میں درد ہو جائے۔
 

F@rzana

محفلین
بوچھی نے کہا:
شمشاد نے کہا:
پہلے فرزانہ صاحبہ سے ان کی پسند پوچھ لیں کہ مینو میں رکھیں گی کیا؟


جناب ، :lol: مینو میں اپنی مرضی کا بولوں گی ۔ جس میں صرف میری پسند ہوگی۔ اسکے الاؤہ فرزانہ کا جو دل ہے پکائیں بنائیں ۔ :p :lol:

بلکل بلکل سہیلی کا جو جی چاہے آرڈر کردیں، حاضر ہوگا :wink:

شمشاد بھائی آپ کے یہاں آنے والے مہمان آپ کی پسند کے مینو کو زہر مار کرتے ہیں کیا؟
:lol:
 

شمشاد

لائبریرین
F@rzana نے کہا:
بوچھی نے کہا:
شمشاد نے کہا:
پہلے فرزانہ صاحبہ سے ان کی پسند پوچھ لیں کہ مینو میں رکھیں گی کیا؟


جناب ، :lol: مینو میں اپنی مرضی کا بولوں گی ۔ جس میں صرف میری پسند ہوگی۔ اسکے الاؤہ فرزانہ کا جو دل ہے پکائیں بنائیں ۔ :p :lol:

بلکل بلکل سہیلی کا جو جی چاہے آرڈر کردیں، حاضر ہوگا :wink:

شمشاد بھائی آپ کے یہاں آنے والے مہمان آپ کی پسند کے مینو کو زہر مار کرتے ہیں کیا؟
:lol:

اور کیا، جو بھی پکا ہو، وہی کھائیں گے، اب میرے گھر آ کر اپنی فرمائشیں تھوڑا ہی کریں گے۔
 
Top