انٹرویو انٹرویو ود F@rzana

F@rzana

محفلین
دوست نے کہا:
آپ قسطوں میں جواب کیوں دے رہی ہیں۔
لگتا ہے ایڈز کا وقفہ آجاتا ہے دو پیغامات میں۔ 8)

اسی لیئے تو شمشاد بھائی کہتے ہیں کہ وقفہ بہت ضروری ہے :lol:
(کسی دھاگے میں لکھا ہے ،ڈھونڈ لیجئے)

پھر آپ نے بھی درست کہا کہ میں ٹہری ‘پیشکار‘

عادت بری بلا ہے :wink:
 

سیدہ شگفتہ

لائبریرین
السلام علیکم فرزانہ

کیسی ہیں آپ ؟ ۔۔۔ھمم۔۔۔ توانٹر ویو شروع :)

امن ایمان تو اس وقت موجود نہیں اور آپ معلوم نہیں دوبارہ کب نظر آئیں یا پھر میں خود ہی نظر نہ آؤں اس لئے مجھے اجازت ہو سوالات کی :)
 

F@rzana

محفلین
جیییییییی
آپ کے دونوں اندازے درست ہیں،
کون کون موقعے سے کیا فائدہ اٹھائے گا بس کیا کہوں :roll:
اللہ بھلا کرے ‘‘امن ایمان‘‘ کا
ہماری نیند اڑا کے خود کہیں میٹھی نیند میں گم ہیں!

یاد رہے شگفتہ کہ My neck is on line

ہاتھ ہلکا ہو :wink:
 

سیدہ شگفتہ

لائبریرین
F@rzana نے کہا:
ہ آپ ابھی پڑھتی ہیں یا پڑھائی مکمل ہو چکی؟

آپ ماشاء اللہ بہت ذہین ہیں، ہرسوال اس نوعیت کا ہوتا ہے جس سے کئی گتھیاں کھل جائیں یہ خاصیت بہت کم لوگوں میں ہوتی ہے جیسے درخت کا ایک تنا ہوتا ہے لیکن اس میں سے کئی شاخیں نکلتی ہیں، آپ کے ایسے سوالوں سے ڈر لگتا ہے۔۔

دور طالب علمی تمام زندگی جاری رہتا ہے، علم کی بھی کوئی حد ہوتی ہے؟

بہت نالائق ہوں،اسکول، کالج، یونیورسٹی ‘سب بدر‘،
اب اگر وقت مل جائے تو اپنے آپ کو پڑھنا شروع کر دیتی ہوں، سمجہ پھر بھی کچھ نہیں آتا۔

خیر جو آپ جاننا چاہتی ہیں سیدھا سیدھا وہ لکھ دوں ورنہ بات گول کرنے کا مغالطہ ہوگا ۔

گریجویشن کراچی سے کیا
رزلٹ سے پہلے ہی انگلینڈ اگئی تھی
یہاں آنے کے بعد جن اداروں میں تعلیم حاصل کی وہ یہ ہیں
Clarendon College
Arnold & Carlton College
Plessy Telecomunication Training College
GPT Business Training College
Open Learning College
New College Nottingham
National Open College Network
International Therapy Council
International Health And Beauty Council
Media And Journalism School
:?

بہت شکریہ اجازت دینے کا :)

سب سے پہلے تو میں حالتِ رشک وحسد سے باہر آجاؤں کہ آپ نے اتنی ساری جگہوں پر تعلیم حاصل کی

پہلا سوال یہ کہ کیا آپ کو مواقع ملے کہ تمام تعلیم جو آپ نے حاصل کی اس کا اطلاق کر سکیں ؟

دوسرا اہم سوال

یہ بتائیں کہ اتنے سارے کالجوں میں آپ کے تعلیم حاصل کرنے کے بعد ان تمام کالجوں پر کیا گذری ؟

---------------------------------------------------

نوٹ : (فارگِو شگفتہ ، شگفتہ اس وقت بہت غمگین بیٹھی ہے :( )
 

دوست

محفلین
یہ آج سارے ہی غمگین ہیں۔
یا مجھے غمگین نظر آرہے ہیں۔
جدھر دیکھو المیہ مسکراہٹوں کے انبار ہیں۔
اے گل کی اے۔
شاید بوچھی نہیں اس لیے۔
 
انٹر ود فرزانہ پڑھ کر میری تو دلی مراد بر آئی اور سوچا کہ آغاز میں جو سوال رہ گئے تھے اور ان کی تشنہ کامی سے جو سینکڑوں اور سوال پیدا ہوئے ہیں ان سب کے کرنے کا وقت آگیا۔ شروع میں امن ایمان کا مختصر خطبہ تھا ( لگتا ہے شگفتہ نے اثر ڈال دیا ہے ) اور اس کے بعد بجائے فزرانہ کا انٹر ویو شروع ہوتا قیصرانی اور شمشاد کا فٹ بال میچ شروع ہوگیا، دونوں ایک ایک لائن ایک دوسرے کی طرف پھینک کر خود ہی کھیلنا شروع کردیتے ہیں بجائے اس کہ عنوان کا خیال کریں اور دوسروں کو بھی موقع دیں ( کب سے دبی تھی یہ خواہش کہ قیصرانی اور شمشاد کو ایک ہی دھاگہ پر کھیلتے ہوئے پکڑ لوں اور سنا بھی دوں )

شکریہ فرزانہ تمہارے انٹرویو نے یہ موقع فراہم کر دیا :lol:
 

دوست

محفلین
واہ۔
محب بھائی مجھے بھی سستی چڑھی ہوئی ہے۔ کسی کو قربان کریں تاکہ مجھے بھی غیرت آئے اور پھر سے ہاتھ میں چھری پکڑوں۔ ورنہ میرا ارادہ آپ پر ہی کچھ لکھنے کا بن رہا ہے۔ :wink: :wink:
 

تیشہ

محفلین
F@rzana نے کہا:
ہ بہن بھائیوں میں آپ کون سے نبمر پر ہیں ؟

پہلے بڑے بھائی جان ۔ ۔ ۔

پھر باجی ۔ ۔ ۔

پھر بھائی صاحب۔ ۔ ۔
(حالانکہ مجھ سے بڑے ہیں لیکن میں ان کو چھوٹا ہی کہتی ہوں، زیادہ فرینک بھی ہوں، لڑائی بھی انہی سے زیادہ ہوتی تھی اتنی کہ بد دعائیں بھی دی جاتیں، مگر دوستی ہوتے ہی سب بھول بھال ان کے ساتھ بائیک پر نکل اور یہ جا وہ جا۔
ہم دونوں کی پسند ناپسند بھی حیران کن حد تک ایک دوسرے سے ملتی ہے۔)

پھر میں ۔ ۔ ۔

پھر دو چھوٹی بہنیں۔ ۔ ۔

یعنی کہ میں چوتھے نمبر پر ہوں

لیکن سب کی لاڈلی میں ہی تھی،
وہ جو پاکستانی معاشرے میں ہوتا ہے یا ہوتا تھا کہ گھر کے ایک بچے کو ساتھ لے کے پھرنا تو وہ بچہ میں تھی۔ ۔ ۔
بھائی بھابھی کے ساتھ ہر شام سیر سپاٹا باہر کھانا پینا کراچی کا کوئی مقام نہیں چھوڑا تھا، وہ اپنے دوستوں کے ساتھ گپ شپ کرتے تھے اور ہم ان کے بہن بھائیوں کے ساتھ دوستیاں بناتے تھے،
اسی لیئے میری عادتیں دونوں بھائیوں سے ملتی جلتی ہیں۔

:wink:


:D ارے واہ سہیلی میں بھی اپنے گھر میں چوتھے نمبر کی ہوں :lol:
 
دوست نے کہا:
واہ۔
محب بھائی مجھے بھی سستی چڑھی ہوئی ہے۔ کسی کو قربان کریں تاکہ مجھے بھی غیرت آئے اور پھر سے ہاتھ میں چھری پکڑوں۔ ورنہ میرا ارادہ آپ پر ہی کچھ لکھنے کا بن رہا ہے۔ :wink: :wink:

میں جہانزیب کی بلی چڑھانے کے چکر میں ہوں اور ذرا سست ہی رہو کچھ دیر کہ تمہاری باری اب بہت نزدیک ہے۔ یاد ہے نہ کہ میرا حق مقدم ہے پھر جواب غزل کے طور پر جو چاہے لکھنا۔

ششششش خاموش فرزانہ کا انٹر ویو چل رہا ہے مجھے اور تمہیں شمشاد اور قیصرانی نہیں بننا کہ سارے دھاگے پر خود ہی کھیل کود شروع کر دیں۔ :wink:
 

شمشاد

لائبریرین
کھانے میں کیا پسند کرتی ہیں؟ اور کس کس سبزی سے چڑ ہے؟

کھانا اپنے ہاتھ کا پکا ہوا پسند کرتی ہیں یا جو بھی مل جائے؟
 

امن ایمان

محفلین
سب سے پہلے تو ‘معذرت معذرت معذرت‘ (سوری شمشاد بہائی)
مصروفیات نے کچھ ایسا گھیرا ہے کہ خواہش کے باوجود محفل سے اکثر ہی بہت غیر حاضری ہوجاتی ہے بلکہ کبھی کبھی تو لگتا ہے



فرزانہ معذرت مت کہیں نا پلیززز۔۔ میں سمجھ سکتی ہوں آپ کی روٹین۔۔۔نیٹ سے باہر کی دنیا بہت ظالم ہوتی ہے۔۔جیسے ہمارے احساسات کی کوئی پرواہ نہیں ہوتی۔۔لیکن ہم کو اُس کی پرواہ پھربھی کرنی پڑتی ہے۔۔۔اس لیے دیر سویر کے لیے کوئی معذرت نہیں چلے گی۔


کئی ہستیوں کے تفصیلی انٹرویوز کے بارے میں جملے پڑھنے کو ملتے رہتے ہیں۔ ۔ ۔ پھر
میری جستجو اور فزوں ہوجاتی ہے کہ ایک دن مکمل انٹرویو پڑھ کر اپنی رائے اور سوال بھی لکھوں گی
: اے بسا آرزو کہ خاک شدہ


جی فرزانہ آپ یہ نیک کام ضرور کیجیئے گا۔۔جب بھی وقت ملے ۔۔ ٹھیک میں انتظار کروں گی۔


پہلی بات تو یہ کہ آپ کو ابھی میرا انٹرویو نہیں کرنا چاہیئے تھا، میری ناقص رائے کے مطابق محفل کی کئی ایسی شخصیات ہیں جن کا انٹرویو ہونا چاہیئے۔ ۔ ۔ ۔
اس سلسلے میں ایک فرمائش کا جیسے ہی سوچا آپ نے تاڑ لیا اور کھٹ سے دھاگہ پرودیا، ‘‘اوپس‘‘، کھول دیا، اب پچھتائے کیا ہوت جب چڑیاں چگ گئیں کھیت لہذا :


فرزانہ سچ پوچھیں تو مجھے یہ فیصلہ کرنا ہی مشکل تھا کہ کون یہاں اہم ہے اور کون نہیں۔۔۔ماشاءاللہ سب لوگ اپنی جگہ نگینے کی طرح فٹ ہیں۔۔اس لیے میں نے سوچا کہ ان سے بات کرنے میں زیادہ اچھا ہے جو آج کل زیادہ آنلائن نظر آرہے ہیں۔


مجھے لگتا تھا کہ میں ایک کھلی کتاب ہوں بلکہ ملنے والوں نے مجھے اس کا یقین دلایا، اس لیئے مجھے اندازہ تک نہیں ہوا کہ آپ لوگ میرے بارے میں اتنے متجسس ہوں گے۔۔۔!
ایک دوست تو ہمیشہ کہتی ہے نیناں یار بچوں کی طرح ازخود ہر بات بتائے جاتی ہو کچھ تو چھپانا سیکھ لو۔ ۔ ۔ ۔۔۔۔!


جی نیناں اب میں بھی آپ کی دوست سے پوری طرح متفق ہوں ۔۔۔آپ واقعی میں کھلی کتاب بننے میں دیر نہیں لگاتی ۔۔۔ اس بات کا اندازہ مجھے آپ کے جوابات پڑھ کر ہوا ہے۔۔۔میرے خیال میں چھپتے وہ لوگ ہیں جن کے اندر باہر تضاد ہو۔۔۔ اسے لوگ اپنی اصلیت چھپا کے رکھنا چاہتے ہیں ۔۔۔یا پھر وہ لوگ جن کا کھلنا ان کے لیے مصیبت بھی کھڑی کر سکتا ہے۔۔۔خیر نیناں یہاں کے لوگ واقعی میں آپ کے بارے میں جاننا چاہتے ہیں۔


یہ اندازہ ہوا کہ یہاں کے سب ممبران پڑھے لکھے اور باشعور ہیں، کمپیوٹر کی بابت اردو میں معلومات فراہم کرنے کے لئے بہت محنت کر رہے ہیں،منتظمین کو سچے دل سے مبارکباد دی اور ان کی ذہانت پر عش عش کیا،
اسی اتفاق کے حسن کا کرشمہ ہے جو واپس پلٹنے کا نام ہی نہیں، نہ آئندہ کوئی ایسا ارادہ ہے۔


جی بلکل صحیح کہا۔۔اس طرح کا پاکیزہ ماحول۔۔۔معلومات ۔۔گپ شپ میں نے کہیں اور نہیں دیکھی۔۔۔یہی وجہ تھی کہ میں بھی پہلی نظر میں اس فورم کی محبت میں گرفتار ہو کے رہ گئی تھی :lol: ۔۔۔جی بجا فرمایا۔۔۔سب سے زیادہ مبارکباد کے مستحق ایڈمنز ہیں۔۔۔جنہوں نے کبھی تنقید پر بھی بُرا نہیں منایا۔۔۔میں نے اتنے اعلی ظرف لوگ بہت کم کم دیکھیے ہیں۔



باجو کے نک سے کچھ جھلائی تھی کہ مجھے سمجھ کیوں نہیں آرہا لیکن ان کے جوابات اور بے تکلفی نے وہ رنگ اختیار کیا جو آج آپ کو نظر آرہا ہے،
انھوں نے فون نمبر مانگا جو میں نے بڑی معصومیت سے محفل پر لکھ دیا مجھے کیا معلوم تھا کہ کتنے فون آجائیں گے، یہ میں نہیں بتاؤں گی کہ کس کس نے کیا تھا، آپ خود سب سے پوچھئے۔


نیناں میں پوچھ تو لوں لیکن وہ کیا ہے کہ محفل کی امن عامہ کی طبیعت خراب ہوسکتی ہے۔۔اس لیے ہم ان پردہ نیشینوں کے نام صیغہ راز میں ہی رہنے دیتے ہیں۔ :wink:

لیکن آپ کی پہلے دن کی روداد پڑھ کر بہت مزا آیا۔ :)


آپ ماشاء اللہ بہت ذہین ہیں، ہرسوال اس نوعیت کا ہوتا ہے جس سے کئی گتھیاں کھل جائیں یہ خاصیت بہت کم لوگوں میں ہوتی ہے جیسے درخت کا ایک تنا ہوتا ہے لیکن اس میں سے کئی شاخیں نکلتی ہیں، آپ کے ایسے سوالوں سے ڈر لگتا ہے۔۔

نیناں میں بالکل بھی ذہین نہیں ہوں۔۔۔مجھے تو سامنے کی چیزیں نظر نہیں آتی تو۔۔۔ لیکن میں کوشش کروں گی کہ آپ کو کم سے کم تنگ کروں ۔۔۔بس ڈئیر لوگوں کو کتابیں پڑھنا اچھا لگتا ہے اور مجھے لوگوں کو پڑھنا۔۔۔اس لیے مجھے جاننا اچھا لگتا ہے ۔۔آپ بھی ماشاءاللہ سے بہت بہت ذہین ہیں ۔: )


دور طالب علمی تمام زندگی جاری رہتا ہے، علم کی بھی کوئی حد ہوتی ہے؟

نہیں ۔۔۔عقلمند انسان ہروقت کچھ نیا پالینے کی جستجو میں لگے رہتے ہیں۔۔۔ اگر وہ کچھ سیکھ نہیں سکتے تو پھر بھی وہ دوسرں کو دیکھ دیکھ کر اپنی خامیاں دور کرنے کی کوشش کرتے رہتے ہیں۔۔اور یہ پراسس زندگی کے ساتھ ساتھ چلتا رہتا ہے ۔۔۔ آپ کے بارے میں جان کر بہت اچھا لگا۔۔ اور یہ بھی کہ شکر ہے آپ کا تعلق بھی پاکستان سے ہے۔۔باقی اس پر شگفتہ نے کچھ سوال پوچھے ہیں۔۔۔مجھے بھی جواب کا انتظار رہے گا۔
 

امن ایمان

محفلین
'فارغ' بہت خوب، وقت ملے تو فارغ ہوں نا!
کوئی نہ کوئی کورس جوائن کرلیتی ہوں ریڈیو پروگرامز کے لئے نت نئی یا بہت نایاب موسیقی کی تلاش و ترتیب، موڈ ہو تو شاعری،کتابیں پڑھنا،سوئمنگ چلے جانا اور بھی بہت کچھ لیکن اب تو ویب سرفنگ اور محفل کو زیادہ وقت دیتی ہوں۔


ہمممم یعنی کسی حال میں خود کو اکیلا نہیں چھوڑنا۔۔


پیدائشی طور پر پاکستان سے۔
امن یہاں تو 'فیملی' شوہر بیوی بچوں کو کہتے ہیں،
آپ کون سی فیملی کے بارے میں جاننا چاہتی ہیں ؟
انگلینڈ یا پاکستان؟


جی آپ صحیح کہہ رہی ہیں۔۔لیکن مجھے چونکہ پوری معلومات نہیں ہوتیں اس لیے اس طرح کے سوال ڈائریکٹ پوچھنا اچھا نہیں لگتا۔۔۔ویسے اگر آپ دونوں کا تھوڑا سا تعارف دے دیں تو بہت اچھا لگے گا۔: )


پھر بھائی صاحب۔ ۔ ۔
(حالانکہ مجھ سے بڑے ہیں لیکن میں ان کو چھوٹا ہی کہتی ہوں، زیادہ فرینک بھی ہوں، لڑائی بھی انہی سے زیادہ ہوتی تھی اتنی کہ بد دعائیں بھی دی جاتیں، مگر دوستی ہوتے ہی سب بھول بھال ان کے ساتھ بائیک پر نکل اور یہ جا وہ جا۔
ہم دونوں کی پسند ناپسند بھی حیران کن حد تک ایک دوسرے سے ملتی ہے۔)



ارے نیناں آپ کا جواب پڑھ کے ایسا لگا جیسے یہ میں نے لکھا ہو ۔۔۔ میری لڑائی منہ سے نہیں پنجوں سے آئی مین ہاتھوں سے ہوتی ہے ۔۔۔ کیا آپ نے کبھی ان بھائی صاحب پر اپنے ہاتھوں کا استعمال کیا۔۔؟ :p

نیناں یہ پڑھ کر مجھے ایک سوال پوچھنے کا خیال آیا۔۔۔

ہ آپ کی نظر میں دنیا کا سب سے خوبصورت رشتہ÷تعلق۔۔؟؟؟

ہ کیا بھائی سے تعلقات اب بھی ویسے ہیں یا نہیں۔۔؟


اس کا جواب تو اب تک مل ہی چکا ہوگا، آپ کے چھوٹے چھوٹے لیکن معنی خیز سوالات کے اتنے بڑے بڑے جوابات!
آپ نے یقینا سنا ہوگا کہ لکھنے والوں سے ان کی تحریروں میں ملو۔


ہیںںںں نیناں یہ تو بہت معصوم معصوم سے اور عام سے سوالات تھے ۔۔۔پتہ ہے میں نے سب سے مشکل سوال محب سے پوچھے تھے ۔۔۔لیکن مجھے بہتتتتتتتتتتت اچھا لگا آپ کے اتنے بڑے بڑے جوابات پڑھ کے۔۔۔اعجاز چا، اور محب کے بعد آپ نے مجھے حیران کیا ہے۔


مخاطب پر منحصر ہوتا ہے کہ گیند کس طرح پھینکتا ہے !

نیناں اس کا کیا مطلب ہے۔۔ کیا یہ کہ آپ ہر کسی سے جلدی گھلتی ملتی نہیں ہیں۔۔؟ یا آپ کچھ خاص دیکھتی ہیں تب ہی کھلتی ہیں؟


'جواب دینا'
ہر سوال اب مرا شکستہ ہے۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔وہ جوابا زبان بستہ ہے
دراصل یہ سوال میں آپ سے کرنا چاہتی ہوں، بیشک میں نے جرنلزم کیا ہے لیکن آپ کی 'حاضر سوالی' کی قائل ہوچکی ہوں۔


نیناں :oops: ۔۔ میرے خیال سے جواب دینا آسان ہوتا ہے لیکن سوال کرنامشکل ۔۔۔۔ جواب دینا اس لیے آسان کہ آپ اگر سچ کہتے ہو تو پھر صرف اک لمحہ لگتا ہے سوچنے میں اور پھر چل سو چل۔۔۔۔ ہاں اگر کچھ سوالات پسند نا پسند سے متعلق ہوں تو ان کے بارے میں کچھ سوچنا پڑھتا ہے۔۔ اور مجھے تو لگتا ہے کہ میرے الٹے سیدھے سوالات دوسروں کو زچ کرتے ہوں گے :oops: ۔۔۔اس لیے تو اعجاز چا کے انٹرویو میں زیادہ بات کرنے کی ہمت نہیں ہوتئ :( ۔۔۔۔۔۔۔۔۔اورآپ کا بہت سارااا شکریہ ۔۔یہ صرف آپ کا بڑاپن ہے۔۔ورنہ مجھے پتہ ہے کہ میں بعض اوقات کتنے احمقانہ سوالات کرجاتی ہوں۔


ماسوائے مذہبی پروگرامز کے، بقیہ تمام 'فی البدیہہ' ہوتے ہیں۔
کسی پروگرام کے لیئے ابھی تک کوئی اسکرپٹ نہیں ملا۔


واؤ ماشاءاللہ ۔۔۔ پھر تو آپ بہت بہت کنفیڈینٹ ہوں گیں ۔۔ بس جی میں بھی آج سے آپ کی پکی والی فین ہوگئی ہوں ۔۔۔اللہ کرے کبھی موقع مل جائے اور میں آپ کا لائیو شو دیکھ لوں۔



جی ی ی ی ۔ ۔ ۔ ابھی اور سوالات باقی ہیں ؟؟؟

یہاں میرے جوابات سے خبر نہیں آپ لوگ انجوائے کریں نا کریں۔ ۔ ۔!
البتہ اس محفل کی‘ چٹ چیٹ‘ میں ہمیشہ انجوائے کرتی ہوں،
محفل کے بیساختہ جواب اس کی تصدیق کریں گے،
آپ کا بہت شکریہ جو میری مصروفیات کو مد نظر رکھتے ہوئے وقت کی چھوٹ دے دی ہے،
ذرا سکون کا سانس آیا، سنسناہٹ کا تلاطم کچھ کم ہوا۔ ۔ ۔
ورنہ تو ۔ ۔ ۔ 'وقت' کے لہجے میں، میرا وعدہ دیکھ کر طنز کی کھنک چلی آنی تھی۔



لیں جییییی ابھی سوال پوچھے ہی کیا ہے۔۔۔ اور نیناں ہم انٹرویو پوسٹس کا اینڈ نہیں کرتے نا۔۔۔بس ان پوسٹس کا نمبر اوپر نیچے ہوتا رہتا ہے۔۔۔کبھی اِن کی باری تو کبھی اُن کی باری۔۔۔ اور ایک بار پھر سے کہوں گی کہ یہاں جوابات دینے کی ٹینشن نہیں لینی ۔۔۔ جب جب سہولت سے آپ یہاں آسکیں۔۔آجایا کریں ۔۔اور شمشاد چا اور قیصرانی بھائی آپ نے بھی نیناں کو اتنی مہلت ضرور دینی ہے۔۔ایسا نہ ہو نا کہ تنگ آکر وہ چلی جائیں۔

نیناں آُپ کا بہت سارا شکریہ آپ یہاں آئیں اور آپ کے بارے میں جان کر بہت اچھا لگا۔۔چلیں ابھی کچھ آسان سوالات۔۔۔۔

ہ نیناں کیا آپ شاعری تبھی لکھتی ہیں جب فراغت میسر آئے ؟

ہ آپ کی شاعری شعوری کوشش ہے یا آپ ٹرانس میں آکر بس لکھتی چلی جاتی ہیں؟

ہ نیناں آپ کچھ لکھتے وقت سوچ رہی ہوتی ہیں یا سوچتے سوچتے لکھنے لگتی ہیں؟

ہ کیا اپنا لکھا ہوا کچھ کبھی بُرا لگا۔۔؟

ہ آپ کے خیال میں شاعر واقعی میں بہت حساس ہوتے ہیں یا یہ ضروری نہیں ہوتا؟
 

امن ایمان

محفلین
شگفتہ نے کہا:
امن ایمان تو اس وقت موجود نہیں اور آپ معلوم نہیں دوبارہ کب نظر آئیں یا پھر میں خود ہی نظر نہ آؤں اس لئے مجھے اجازت ہو سوالات کی


شکر ہے آپ بھی یہاں نظر تو آئیں۔۔۔۔ بس آپ سوالات کے لیے بسم اللہ کریں ۔۔۔ میں آپ کے ساتھ ہوں۔


فرزانہ نے کہا:
جیییییییی
آپ کے دونوں اندازے درست ہیں،
کون کون موقعے سے کیا فائدہ اٹھائے گا بس کیا کہوں
اللہ بھلا کرے ‘‘امن ایمان‘‘ کا
ہماری نیند اڑا کے خود کہیں میٹھی نیند میں گم ہیں!

یاد رہے شگفتہ کہ My neck is on line

ہاتھ ہلکا ہو

نیناںں سچی دل تو میرا کبھی نہ اٹھنے والی میٹھی نیند سو جانے کو چاہتا ہے۔۔۔ بس ڈئیر میں نے ایک دو کورسز جائن کرلیے ہیں۔۔دن میں وہاں مصروف ۔۔۔پھر آنی کے بچوں سے سر کھپانا۔۔ وہ محترمہ بلالحاظ انھیں ہمارے گھر بھیج دیتی ہیں۔۔پڑھانا پڑتا ہے۔۔۔پھر رمضان المبارک کی اپنی مصروفیت۔۔۔مجھے نیند ایک حد سے زیادہ پیاری ہے سو اتنے سارے کاموں کے بعد یہاں کچھ لکھنے کی ہمت ہی نہیں رہتی :( ۔۔۔ لیکن میں پھر بھی پوری کوشش کرتی ہوں کہ کوئی ٹاپک اگنور نہ ہو۔۔۔بس جناب آپ نے بھی کبھی دیر سویر ہونے پر غصہ نہیں کرنا۔مجھے پہلے ہی کیبل نیٹ والے کو پیسے دیتے ہوئے دل کو کچھ ہوتا ہے۔۔۔سارا دن پی-سی بےچارہ بند رہتا ہےاب۔۔ کاش دن تب تک ختم نہ ہو جب تک میرے سارے کام نا ہوجائیں۔:(


محب نے کہا:
انٹر ود فرزانہ پڑھ کر میری تو دلی مراد بر آئی اور سوچا کہ آغاز میں جو سوال رہ گئے تھے اور ان کی تشنہ کامی سے جو سینکڑوں اور سوال پیدا ہوئے ہیں ان سب کے کرنے کا وقت آگیا۔ شروع میں امن ایمان کا مختصر خطبہ تھا ( لگتا ہے شگفتہ نے اثر ڈال دیا ہے ) اور اس کے بعد بجائے فزرانہ کا انٹر ویو شروع ہوتا قیصرانی اور شمشاد کا فٹ بال میچ شروع ہوگیا، دونوں ایک ایک لائن ایک دوسرے کی طرف پھینک کر خود ہی کھیلنا شروع کردیتے ہیں بجائے اس کہ عنوان کا خیال کریں اور دوسروں کو بھی موقع دیں ( کب سے دبی تھی یہ خواہش کہ قیصرانی اور شمشاد کو ایک ہی دھاگہ پر کھیلتے ہوئے پکڑ لوں اور سنا بھی دوں )

شکریہ فرزانہ تمہارے انٹرویو نے یہ موقع فراہم کر دیا

محب بھائی کے بچے یہ آپ کی نظر لگی ہے مجھے جو میں ایک دم اتنی مصروف ہوگئی ہوں۔۔۔اور یہاں کے ممبرز کو پڑھنے کا وقت ہی نہیں ملتا۔۔۔۔میں نے ابھی تو نیناں کے بارے میں کچھ لکھاہی نہیں تھا اور آپ اسے خطبہ کہہ رہے ہیں ۔۔۔ :beating:



شمشاد چا شکر ہے کہ آپ نے میرے سوالوں کی جگہ فل ان دا بلیکنس کر دی ۔۔۔۔ اگر میں نہ آیا کروں تو پلیزززززز آپ نے اس طرح سوال کرتے رہیے گا ۔۔اس کو ایک معصوم سی درخواست سمجھ لیں ۔
 
Top