انٹرویو انٹرویو ود دوست

امن ایمان

محفلین
خراب کب کہا میں نے۔

ہیںں ۔۔آپ میری بات نہیں سمجھے ہیں کیا۔۔؟ آپ نے کہا کہ ایک حد تک میری رائے ٹھیک ہے تو میں نے مذاقا پوچھا تھا کہ پھر کس حد تک خراب ہے ۔۔یہ بھی بتا دیں۔

جو دل کو اچھے لگیں۔

دل صاحب آپ کو کس طرح کے لوگ اچھے لگتے ہیں؟ ( شاکر یہ سوال میں نے آپ سے نہیں آپ کے دل سے پوچھا ہے) :)

سب کچھ ہی دیکھتا ہوں۔ شخصیت بھی، انداز گفتار بھی۔ وغیرہ وغیرہ۔

جی یہ تو سیرت ہو گئی نا۔۔صورت میں کیا فوکس کرتے ہیں ؟ جیسے مجھے اچھے دانت اور سمائل بہت اٹریکٹ کرتے ہیں۔

اندر کا حال تو سوائے رب کے کوئی نہیں جانتا۔
دل دریا سمندروں ڈونگے
کون دلاں دیاں جانے ہُو۔

بہت گہرے انسان لگ رہے ہیں۔۔۔لیکن کہتے ہیں کہ زیادہ بولنے والوں کا دل ان کی زبان پر ہوتا ہے۔۔یعنی نا چاہتے ہوئے بھی سب کچھ بتا دیتے ہیں۔۔کیا یہ بات صحیح ہے۔۔؟

کوشش کرتا ہوں نہ پڑھوں۔ ناول وغیرہ پڑھوں تو اینڈ پڑھ کر یقین کرلیا کرتا ہوں کہ ہیرو ہروئین مل گئے یا نہیں۔ہاں اب کبھی کبھار پڑھ لیا کرتا ہوں المیہ فکشن بھی۔ دکھ تو خیر ہوتا ہے المیہ فکشن پڑھ کر۔

ہائے قسم سے میں بھی یہی کرتی ہوں۔۔اس کا مطلب ہے آپ بھی بہت جلدباز ہیں ۔۔۔میری کزنز اور فرینڈز کہتی ہیں کہ اینڈ پڑھ لیا ہے تو اب باقی کیا مزا رہ گیا ۔۔لیکن میں اگر غلطی سے کبھی ناول پڑھوں تو پہلے اینڈ بعد میں شروع :D

ور معذرت کی کوئی ضرورت نہیں۔

معذرت اور شکریہ کے لیے کسی کو روکنا بہت آسان ہوتا ہے لیکن خود کو روکنا بہت مشکل۔

اچھا جی ابھی تو ایک چھوٹا سا سوال نامہ آپ کا انتظار کررہا ہے۔۔میں بعد میں تنگ کروں گی ٹھیک۔۔: )
 
دوست

محفلین
اب تک آپ کی زندگی میں سب سے یادگار عید جسے آپ منفرد کہیں ؟
شاید ابھی تک نہیں آئی۔ اللہ نصیب کرے۔ آمین
کوئی ایسی عید جب کوئی دکھ پہنچا ہو ؟
شاید اس بار۔ میرا ایڈمیشن نہیں ہوسکا لیکن یہ عید سے متعلق نہیں اس سے پہلے کی بات ہے لیکن رمضان میں ہی۔۔۔
کیا آپ نے کبھی عید پر کوئی شعر یا جملہ لکھا ؟
جی اس عید پر آپ میری نظم پڑھ چکی ہونگی۔ پچھلی عید پر بھی کچھ لکھا تھا۔
عید کے حوالے سے اپنی یا کسی کی بھی کوئی بات ، واقعہ یا تحریر جو آپ شئیر کرنا چاہیں۔۔۔۔ جس نے آپ کو متاثر کیا ہو ؟
آٹھ اکتوبر کا زلزلہ شاید میں کبھی نہ بھول سکوں۔
اگر کسی نے آپ سے بات چیت بند کی ہوئی ہو تو کیا اس عمل سے آپ کو تکلیف پہنچتی ہے ، کس حد تک ؟ کیا آپ نے خود کبھی کسی سے بات چیت بند کی؟ کیا آپ عید کے موقع پر اگر بات چیت بند ہو تو دوبارہ شروع کرنے میں پہل کرتے ہیں ؟
دکھ تو ہوتا ہے۔ پہل اس وقت کرتا ہوں اگر میں غلطی پر سمجھوں اپنے آپ کو۔ اتنا اچھا شاید نہیں کہ ہمیشہ پہل کروں۔ ہاں دعا کردیا کرتا ہوں سب کے لیے کوئی ناراض ہے یا راضی۔
کیا کبھی ایسا ہوا کہ آپ نے اپنا عید کا لباس کسی دوست یا کسی اور فرد کو دے دیا ہو۔۔۔ وجہ ؟
ابھی تک تو نہیں۔۔۔
بچپن کی عید اور موجودہ عید میں فرق ، عیدی کے علاوہ Smile
اب عید بور کرنے لگی ہے۔ فلم دیکھ کر وقت گزارنا، رسالے ناول پڑھنا، کھانا پینا وہ بھی وقت گزاری کے لیے یا پھر سوجانا۔ بچپن کی عید مزے دار تھی ایک جوش اور جذبہ ہوا کرتا تھا اب تو نماز پڑھ کر گھر آئے اور پھر وہی بور سی روٹین۔۔۔۔۔اب تو پی ٹی وی پر لگنے والی فلم بھی کشش نہیں‌کرتی۔ :lol: :lol:
آپ کے خیال میں عید کیا سب سے اچھی بات سکھاتی ہے ؟
اچھی بات سکھانے کا تو پتہ نہیں لیکن اس انعام کہا گیا ہے روزے داروں کے لیے۔ لیکن میرے جیسے تو روزے کو ونگار سمجھتے ہیں ان کے لیے کیا انعام ہوگی۔
عید کے حوالے سے کوئی ایک ایسا سوال اب آپ کو یہاں کرنا ہے جو آپ یہاں اردو محفل کے کسی بھی رکن سے کرنا چاہیں ۔ یعنی اب آپ محفل میں کسی بھی رُکن کے نام سوال لکھیں اور اس رکن کو یہاں بلائیں جواب دینے کے لئے Smile
سوال کیا لکھوں اور عید کے حوالے سے ہی کیوں۔
چلیں ٹرائی کرتا ہوں۔۔۔
یہ خواتین عید پر اتنا سارا پیسہ مہندی، جوتوں، چوڑیوں، کپڑوں اور پتہ نہیں کس کس چیز پر کیوں لگواتی ہیں والدین کا اور میاؤں کا۔ کوئی خاتون کلیئر کریں گی۔۔۔۔ :lol: :lol:
اور اب امن ایمان کے سوالات کیا جوابات کے جوابات۔
ہیںں ۔۔آپ میری بات نہیں سمجھے ہیں کیا۔۔؟ آپ نے کہا کہ ایک حد تک میری رائے ٹھیک ہے تو میں نے مذاقا پوچھا تھا کہ پھر کس حد تک خراب ہے ۔۔یہ بھی بتا دیں
۔
نہ آپ کی نہ میری ففٹی ففٹی۔
دل صاحب آپ کو کس طرح کے لوگ اچھے لگتے ہیں؟ ( شاکر یہ سوال میں نے آپ سے نہیں آپ کے دل سے پوچھا ہے) Smile
پھر وہی بات کہوں گا کہ کون دلاں دیاں جانے ہو۔
جانے کس جا کون اچھا لگ جائے۔ سو دل کی بات کیا کرنی یہ تو غیر یقینی سی چیز ہے۔
جی یہ تو سیرت ہو گئی نا۔۔صورت میں کیا فوکس کرتے ہیں ؟ جیسے مجھے اچھے دانت اور سمائل بہت اٹریکٹ کرتے ہیں۔
صورت میں بھی مجموعی صورت کی بات ہی کروں گا۔ شاید کسی ایک چیز کی نشاندہی نہ کرسکوں۔
بہت گہرے انسان لگ رہے ہیں۔۔۔لیکن کہتے ہیں کہ زیادہ بولنے والوں کا دل ان کی زبان پر ہوتا ہے۔۔یعنی نا چاہتے ہوئے بھی سب کچھ بتا دیتے ہیں۔۔کیا یہ بات صحیح ہے۔۔؟
میرے دوست میری گہرائی دو ہاتھ بھی نہیں بتاتے اور آپ مجھے بہت گہرا قرار دے رہی ہیں۔
ہائے قسم سے میں بھی یہی کرتی ہوں۔۔اس کا مطلب ہے آپ بھی بہت جلدباز ہیں ۔۔۔میری کزنز اور فرینڈز کہتی ہیں کہ اینڈ پڑھ لیا ہے تو اب باقی کیا مزا رہ گیا ۔۔لیکن میں اگر غلطی سے کبھی ناول پڑھوں تو پہلے اینڈ بعد میں شروع Very Happy
اصل میں یہ چیزیں ٹائم پاس کرنے کے لیے پڑھا کرتا ہوں۔ چھوٹا بھائی کہتا ہے زنانہ رسالے پڑھ پڑھ کر تمہارے خیالات بھی ویسے ہی ہوتے جارہے ہیں۔ لیکن میری کوشش ہوتی ہے جب سکون لینا ہے اور پڑھنا ہی ہے تو بندہ ذرا حقیقت سے فرار ہوجائے تو بری بات نہیں۔ ہاں دورے پڑا کرتے ہیں کسی خاص موضوع یا لکھاری کو پڑھنے کے پھر سب کچھ چٹ کر جاتا ہوں ان کا۔ جیسے اشفاق احمد، مستنصر حسین تارڈ یا پھر کوئی دینی موضوع جیسے قادیانیت کا رد وغیرہ وغیرہ۔
لیں جی آج کا ہوم ورک مکمل۔۔۔
اب مجھے چھٹی؟؟
 
امن ایمان

محفلین
دوست کے شگفتہ سِس کو جوابات پر مزید بات :D ( کیا کروں اگر بولنے کی بات ہو تو چُپ نہیں رہا جاتا ) :? ۔۔۔شگفتہ آپ کی باتوں کا انتظار رہے گا۔ : )

عید کے حوالے سے بات۔۔۔

شاید اس بار۔ میرا ایڈمیشن نہیں ہوسکا لیکن یہ عید سے متعلق نہیں اس سے پہلے کی بات ہے لیکن رمضان میں ہی۔۔۔

ہیںںں تو کیا یہ عید آپ کی اداس گزری تھی۔۔۔ویسے ماشاءاللہ سے اداس عید اتنی اچھی تھی تو اچھی عید تو واقعی میں بہت اچھی ہو گی۔ : ) میری دلی دعا ہے کہ اللہ آپ کی خواہش کو پورا کریں۔۔ اصل میں میرے بھائی کے ساتھ بھی ایسا ہی ہوا ہے۔۔UET ٹیسٹ میں زیادہ اچھے نمبر نہیں آئے تھے اور جس ٹیکنالوجی کو وہ پڑھنا چاہ رہا تھا اس کا میرٹ زیادہ تھا۔۔۔وہ بھی بہت اَپ سٹ رہا۔۔اب شکر ہے سمجھ گیا یے۔۔اور C.A کرے گا انشاءاللہ۔

جی اس عید پر آپ میری نظم پڑھ چکی ہونگی۔ پچھلی عید پر بھی کچھ لکھا تھا۔

ہممم کچھ بولوں یا نہیں۔۔۔دیکھا یہی وجہ ہے جو اب مجھے شاعری بہت بہت بُری لگتی ہے۔۔ : (

آٹھ اکتوبر کا زلزلہ شاید میں کبھی نہ بھول سکوں۔

واقعی بہت اداس عید تھی۔۔۔تب مجھےبھی لگتا تھا کہ شائد میں اب کبھی نہیں ہنسوں گی۔۔کبھی خوشیاں واپس نہیں آئیں گیں ۔۔لیکن صبر آہی گیا۔۔اور ایک بار پھر دنیا کی رنگینی نے اپنے جال میں پھنسا لیا۔

اچھی بات سکھانے کا تو پتہ نہیں لیکن اس انعام کہا گیا ہے روزے داروں کے لیے۔ لیکن میرے جیسے تو روزے کو ونگار سمجھتے ہیں ان کے لیے کیا انعام ہوگی۔

یہ ونگار کیا ہوتا ہے۔۔؟؟

سوال کیا لکھوں اور عید کے حوالے سے ہی کیوں۔
چلیں ٹرائی کرتا ہوں۔۔۔
یہ خواتین عید پر اتنا سارا پیسہ مہندی، جوتوں، چوڑیوں، کپڑوں اور پتہ نہیں کس کس چیز پر کیوں لگواتی ہیں والدین کا اور میاؤں کا۔ کوئی خاتون کلیئر کریں گی۔۔۔۔

جی۔۔۔سب سے پہلے میں کوئی خاتون شاتون نہیں ہوں ہیں نا شگفتہ۔۔؟؟؟اس لیے مجھے نہیں پتہ کہ خواتین ایسا کیوں کرتی ہیں۔۔:D ۔۔چلیں صحیح سے اپنے بارے میں بتاتی ہوں۔۔۔میں عام روٹین میں جو کچھ آپ نے لکھا ان میں سے صرف کپڑے اور جوتوں کے سواہ باقی سب کچھ عید کے عید پہنتی ہوں۔۔۔اور اس کی وجہ یہ ہے کہ عیدین ہمارا وہ تہوار ہے جس کو اچھی طرح منانے سے اللہ بھی خوش ہوتے ہیں۔۔ یہ ہمارا حق بھی بنتا ہے۔۔ لیکن حد سے زیادہ فضول خرچی اور پیسے کا ضیاع اچھی بات نہیں۔

پھر وہی بات کہوں گا کہ کون دلاں دیاں جانے ہو۔ جانے کس جا کون اچھا لگ جائے۔ سو دل کی بات کیا کرنی یہ تو غیر یقینی سی چیز ہے۔

یعنی کہ آپ کسی صورت منہ نہیں کھولیں گے۔۔؟ :p

میرے دوست میری گہرائی دو ہاتھ بھی نہیں بتاتے اور آپ مجھے بہت ہرا قرار دے رہی ہیں۔

آپ بھی بڑے چالاک ہیں۔۔انھیں عام عام باتیں بتا دیتے ہوں گے اور خاص باتیں چُھپا کر رکھتے ہوں گے۔۔ہیں نا۔۔؟

لیکن میری کوشش ہوتی ہے جب سکون لینا ہے اور پڑھنا ہی ہے تو بندہ ذرا حقیقت سے فرار ہوجائے تو بری بات نہیں۔

ہمم ویسے میں بہت کم کم پڑھتی ہوں ۔۔ کیا آپ نے عمیرہ احمد کو پڑھا ہے۔۔؟

لیں جی آج کا ہوم ورک مکمل۔۔۔
اب مجھے چھٹی؟؟

اچھے بچے چھٹی نہیں کرتے۔۔اگر ان کا ہوم ورک جلدی ختم ہوجائے تو وہ ٹیچر سے آگے پڑھانے کو کہتے ہیں :p

چلیں جی اب کچھ بات آپ کی پسند نا پسند پر ہوجائے۔۔۔

ہ شاکر کا پسندیدہ رنگ؟

ہ پسندیدہ خوشبو؟

ہ پسندیدہ لباس؟

ہ کھانے میں کیا سب سے اچھے لگتا ہے؟

ہ میٹھے کے شوقین ہیں۔۔تو کیا سب سے اچھے لگتا ہے؟

ہ شاکر موسم کون سا پسند کرتے ہیں؟

ہ پھولوں میں پسندیدہ پھول؟ ( ویسے آپ نے کسی کو گلاب دیا تھا ۔۔کیا وہ سرخ گلاب تھا۔۔؟ :wink: )

ہ دن کا کون سا پہر اچھا لگتا ہے؟

ہ اگر آپ کو موقع ملے تو پاکستان کے علاوہ کس ملک میں رہنا پسند کریں گے؟

ہ کبھی لاہور آئے ہیں۔۔آپ کو لاہور کیسا لگتا ہے؟
 
واہ یہ تو اچھی بات ہے اللہ کامیابی دے۔ بس ملی جلی سمجھ لیں اتنی اداس بھی نہ تھی۔ دعا کا شکریہ۔
ہممم کچھ بولوں یا نہیں۔۔۔دیکھا یہی وجہ ہے جو اب مجھے شاعری بہت بہت بُری لگتی ہے۔۔ : (
شاید۔۔۔ لیکن شاعری مجھے اس لیے اچھی لگتی ہے کہ اس سے میری اداسی کاغذ پر منتقل ہوجاتی ہے۔ لطیف جذبات کا اظہار شاید اس کے سوا کسی اور انداز تحریر میں ممکن ہی نہیں۔اسی لیے شاعری پڑھنا اور کبھی کبھی لکھنا پسند ہے مجھے۔
واقعی بہت اداس عید تھی۔۔۔تب مجھےبھی لگتا تھا کہ شائد میں اب کبھی نہیں ہنسوں گی۔۔کبھی خوشیاں واپس نہیں آئیں گیں ۔۔لیکن صبر آہی گیا۔۔اور ایک بار پھر دنیا کی رنگینی نے اپنے جال میں پھنسا لیا۔
وہ کیا ہے کہ مرنے والوں کے ساتھ کوئی مر تھوڑی جاتا ہے۔ اللہ ان کی مغفرت کرے۔
یہ ونگار کیا ہوتا ہے۔۔؟؟
پنجاب میں گندم کی کٹائی شروع ہو تو گاؤں والے یہ کام بعض اوقات مل جل کر کرتے ہیں۔ ایک گھر کا دوسرے گاؤں والوں کو اپنی زمین سے گندم کاٹنے کی دعوت دینا ونگار کہلاتا ہے۔ ونگار سے عمومًا مراد ہوتی ہے زبردستی سر منڈھا پرایا کام۔
جی۔۔۔سب سے پہلے میں کوئی خاتون شاتون نہیں ہوں ہیں نا شگفتہ۔۔؟؟؟اس لیے مجھے نہیں پتہ کہ خواتین ایسا کیوں کرتی ہیں۔۔Very Happy ۔۔چلیں صحیح سے اپنے بارے میں بتاتی ہوں۔۔۔میں عام روٹین میں جو کچھ آپ نے لکھا ان میں سے صرف کپڑے اور جوتوں کے سواہ باقی سب کچھ عید کے عید پہنتی ہوں۔۔۔اور اس کی وجہ یہ ہے کہ عیدین ہمارا وہ تہوار ہے جس کو اچھی طرح منانے سے اللہ بھی خوش ہوتے ہیں۔۔ یہ ہمارا حق بھی بنتا ہے۔۔ لیکن حد سے زیادہ فضول خرچی اور پیسے کا ضیاع اچھی بات نہیں
۔
چلیں پھر کوئی خاتون جوا ب دیں تو پھر میں تبصرہ کروں گا۔
یعنی کہ آپ کسی صورت منہ نہیں کھولیں گے۔۔؟ Razz
سارا قصور دل کا ہے اور نام میرا لگ جاتا ہے۔
آپ بھی بڑے چالاک ہیں۔۔انھیں عام عام باتیں بتا دیتے ہوں گے اور خاص باتیں چُھپا کر رکھتے ہوں گے۔۔ہیں نا۔۔؟
ہر راہ چلنے والا ساتھی تو نہیں ہوتا نا۔
ہمم ویسے میں بہت کم کم پڑھتی ہوں ۔۔ کیا آپ نے عمیرہ احمد کو پڑھا ہے۔۔؟
جی پڑھا ہے اس کی تحریروں میں مجھے صرف پیر کامل ہی یاد آتا ہے ہر بار حالانکہ شاید سارے ناول پڑھ چکا ہوں اس کے۔
ہ شاکر کا پسندیدہ رنگ؟
آسمانی نیلا اور سفید۔ کبھی کبھی سبز بھی۔ لیکن نیلا رنگ مجھے بہت کشش کرتا ہے ایک لامتناہی سکون کا احساس ہوتا ہے اس میں۔
ولایتی خوشبو استعمال کرنے کا اتفاق کم ہی ہوا ہے۔ تاہم عطر ہوں تو چنبیلی اور گلاب۔
شلوار قمیض، پینٹ شرٹ جو بھی ہو چلتا ہے۔
ہ کھانے میں کیا سب سے اچھے لگتا ہے؟
حضرت علی رضی اللہ عنہ کا قول یاد آگیا کہ اپنے معدوں کو جانوروں کا قبرستان نہ بناؤ۔ خیر گھر میں ہوں تو ترجیح چٹ پٹی چیزیں ہوتی ہیں۔ اگر مرغ وغیرہ ہو تو مجھ سے صبر کرنا مشکل ہوجاتا ہے اور گھر والے طعنے دیتے ہیں اس کا بس چلے تو کچا ہی کھالے۔ :lol: :lol: گھر سے باہر ہوں تو کچھ بھی ہو چلتا ہے۔
ہ میٹھے کے شوقین ہیں۔۔تو کیا سب سے اچھے لگتا ہے؟
کبھی دودھ والی برفی بہت پسند ہوا کرتی تھی، پھر رس گلے بہت اچھے لگنے لگے آج بھی یہ دونوں چیزیں پسند ہیں۔ ویسے کوئی خاص پسند نہیں بڑا قانع بندہ ہوں۔ گڑ کی ایک ڈلی اور ایک ٹھنڈا پانی کا گلاس اور ایک رسالہ مل جائے تو میری دنیا مکمل ہوجاتی ہے۔میٹحی لسی ہو تو کیا کہنے ایسے موقع پر۔
ہ شاکر موسم کون سا پسند کرتے ہیں؟
موسم کونسا پسند ہے۔ کہہ نہیں سکتا بس بے قرار کردینے والا نہ ہو۔
بعض اوقات موسم بہت ڈسٹرب کرتا ہے، اداسی بے چینی بے کلی سی چھا جاتی ہے اور پھر میرا موڈ بھی اداس ہوجاتا ہے اور یہ ساری اداسی کاغذ پر انڈیلنا پڑتی ہے۔
ہ پھولوں میں پسندیدہ پھول؟ ( ویسے آپ نے کسی کو گلاب دیا تھا ۔۔کیا وہ سرخ گلاب تھا۔۔؟ Wink )
پھولوں میں گلاب اور چنبیلی دونوں ہی پسند ہیں۔ ابھی تک مار کھانے کا اتفاق نہیں ہوا پھولوں کے سلسلے میں۔
ہ دن کا کون سا پہر اچھا لگتا ہے؟
صبح جب سورج نہ نکلا ہو اورمیں یوگا کی مشقیں کررہا ہوں اگرچہ اس کا موقع کم کم ہی آتا ہے۔
ہ اگر آپ کو موقع ملے تو پاکستان کے علاوہ کس ملک میں رہنا پسند کریں گے؟
سوچا نہیں۔ جہاں جگہ ملی رہ لوں گا۔ بس وہاں ڈھیر سارا پڑھ سکوں یہی خواہش ہے۔
ہ کبھی لاہور آئے ہیں۔۔آپ کو لاہور کیسا لگتا
ہ
بچپن میں ایک دو بار آیا تھا کسی عزیز کی شادی پر شاید ایک بار اور پھر ویسے ہی پھرنے پھرانے۔ پچھلے سال ایک کام کے سلسلے میں سرسری سا جانے کا اتفاق ہوا تھا۔ لاہور اچھا ہی ہوگا اگر وہاں کے لوگ اتنے اچھے ہیں تو۔
کہتے تو لاہوریے فیصل آباد کو پنڈ ہیں لیکن میں انھیں بے قصور سمجھتا ہوں وہ کافی ایڈوانس ہوچکے ہیں اس لیے مجبور ہیں۔
لیں جی سوالنامہ ختم۔
اب چلوں میں۔
وسلام
 
سیدہ شگفتہ

لائبریرین
امن ایمان نے کہا:
۔۔۔شگفتہ آپ کی باتوں کا انتظار رہے گا۔ : )

عید کے حوالے سے بات۔۔۔

شاید اس بار۔ میرا ایڈمیشن نہیں ہوسکا لیکن یہ عید سے متعلق نہیں اس سے پہلے کی بات ہے لیکن رمضان میں ہی۔۔۔

ہیںںں تو کیا یہ عید آپ کی اداس گزری تھی۔۔۔ویسے ماشاءاللہ سے اداس عید اتنی اچھی تھی تو اچھی عید تو واقعی میں بہت اچھی ہو گی۔ : ) میری دلی دعا ہے کہ اللہ آپ کی خواہش کو پورا کریں۔۔ اصل میں میرے بھائی کے ساتھ بھی ایسا ہی ہوا ہے۔۔UET ٹیسٹ میں زیادہ اچھے نمبر نہیں آئے تھے اور جس ٹیکنالوجی کو وہ پڑھنا چاہ رہا تھا اس کا میرٹ زیادہ تھا۔۔۔وہ بھی بہت اَپ سٹ رہا۔۔اب شکر ہے سمجھ گیا یے۔۔اور C.A کرے گا انشاءاللہ۔

جی اس عید پر آپ میری نظم پڑھ چکی ہونگی۔ پچھلی عید پر بھی کچھ لکھا تھا۔

ہممم کچھ بولوں یا نہیں۔۔۔دیکھا یہی وجہ ہے جو اب مجھے شاعری بہت بہت بُری لگتی ہے۔۔ : (

آٹھ اکتوبر کا زلزلہ شاید میں کبھی نہ بھول سکوں۔

واقعی بہت اداس عید تھی۔۔۔تب مجھےبھی لگتا تھا کہ شائد میں اب کبھی نہیں ہنسوں گی۔۔کبھی خوشیاں واپس نہیں آئیں گیں ۔۔لیکن صبر آہی گیا۔۔اور ایک بار پھر دنیا کی رنگینی نے اپنے جال میں پھنسا لیا۔

اچھی بات سکھانے کا تو پتہ نہیں لیکن اس انعام کہا گیا ہے روزے داروں کے لیے۔ لیکن میرے جیسے تو روزے کو ونگار سمجھتے ہیں ان کے لیے کیا انعام ہوگی۔

یہ ونگار کیا ہوتا ہے۔۔؟؟

سوال کیا لکھوں اور عید کے حوالے سے ہی کیوں۔
چلیں ٹرائی کرتا ہوں۔۔۔
یہ خواتین عید پر اتنا سارا پیسہ مہندی، جوتوں، چوڑیوں، کپڑوں اور پتہ نہیں کس کس چیز پر کیوں لگواتی ہیں والدین کا اور میاؤں کا۔ کوئی خاتون کلیئر کریں گی۔۔۔۔

جی۔۔۔سب سے پہلے میں کوئی خاتون شاتون نہیں ہوں ہیں نا شگفتہ۔۔؟؟؟اس لیے مجھے نہیں پتہ کہ خواتین ایسا کیوں کرتی ہیں۔۔:D ۔۔چلیں صحیح سے اپنے بارے میں بتاتی ہوں۔۔۔میں عام روٹین میں جو کچھ آپ نے لکھا ان میں سے صرف کپڑے اور جوتوں کے سواہ باقی سب کچھ عید کے عید پہنتی ہوں۔۔۔اور اس کی وجہ یہ ہے کہ عیدین ہمارا وہ تہوار ہے جس کو اچھی طرح منانے سے اللہ بھی خوش ہوتے ہیں۔۔ یہ ہمارا حق بھی بنتا ہے۔۔ لیکن حد سے زیادہ فضول خرچی اور پیسے کا ضیاع اچھی بات نہیں۔

پھر وہی بات کہوں گا کہ کون دلاں دیاں جانے ہو۔ جانے کس جا کون اچھا لگ جائے۔ سو دل کی بات کیا کرنی یہ تو غیر یقینی سی چیز ہے۔

یعنی کہ آپ کسی صورت منہ نہیں کھولیں گے۔۔؟ :p

میرے دوست میری گہرائی دو ہاتھ بھی نہیں بتاتے اور آپ مجھے بہت ہرا قرار دے رہی ہیں۔

آپ بھی بڑے چالاک ہیں۔۔انھیں عام عام باتیں بتا دیتے ہوں گے اور خاص باتیں چُھپا کر رکھتے ہوں گے۔۔ہیں نا۔۔؟

لیکن میری کوشش ہوتی ہے جب سکون لینا ہے اور پڑھنا ہی ہے تو بندہ ذرا حقیقت سے فرار ہوجائے تو بری بات نہیں۔

ہمم ویسے میں بہت کم کم پڑھتی ہوں ۔۔ کیا آپ نے عمیرہ احمد کو پڑھا ہے۔۔؟

لیں جی آج کا ہوم ورک مکمل۔۔۔
اب مجھے چھٹی؟؟

اچھے بچے چھٹی نہیں کرتے۔۔اگر ان کا ہوم ورک جلدی ختم ہوجائے تو وہ ٹیچر سے آگے پڑھانے کو کہتے ہیں :p

چلیں جی اب کچھ بات آپ کی پسند نا پسند پر ہوجائے۔۔۔

ہ شاکر کا پسندیدہ رنگ؟

ہ پسندیدہ خوشبو؟

ہ پسندیدہ لباس؟

ہ کھانے میں کیا سب سے اچھے لگتا ہے؟

ہ میٹھے کے شوقین ہیں۔۔تو کیا سب سے اچھے لگتا ہے؟

ہ شاکر موسم کون سا پسند کرتے ہیں؟

ہ پھولوں میں پسندیدہ پھول؟ ( ویسے آپ نے کسی کو گلاب دیا تھا ۔۔کیا وہ سرخ گلاب تھا۔۔؟ :wink: )

ہ دن کا کون سا پہر اچھا لگتا ہے؟

ہ اگر آپ کو موقع ملے تو پاکستان کے علاوہ کس ملک میں رہنا پسند کریں گے؟

ہ کبھی لاہور آئے ہیں۔۔آپ کو لاہور کیسا لگتا ہے؟

السلام علیکم

امن ، کہیں آپ بھی عید کے بعد میری طرح مصروف تو نہیں ہو گئیں ۔ میں اکثر رات کو ہی وقت نکال پا رہی ہوں مگر یہاں محفل پر پوسٹ پیج ساتھ نہیں دے رہا آجکل بس چند ہی پوسٹ کر پاتی ہوں اور کئی پوسٹس انٹرنیٹ کی کم رفتاری کی نذر ہو جاتی ہیں۔

خیر آپ ہیں کہاں ؟ اور خیریت سے تو ہیں ؟؟
ِ؟
 
دوست

محفلین
ہارڈ بولے تو ہارڈڈسک۔
ادھر پیار سے بولتے ہیں۔
بس نہ پوچھیں تھوڑا بہت ڈیٹا ریکور ہوہی گیا ایک سی ڈی مل گئی تھی اس میں اس کام کے کوئی بیسیوں سافٹویر ہیں اور مزے کی بات کہ بوٹ ایبل تھی۔ میں نے تو خدا کا شکر کیا کہ اگر یہ نہ ہوتی تو کیا ہوتا۔
اب سوفٹویر اور گانے پھر سے جمع کرنے کا آغاز کرتا ہوں۔ :roll:
 
قیصرانی

لائبریرین
اگر آپ کے پاس ڈی وی ڈی ڈرائیو ہے تو فکر مت کریں، کسی دن میں اپنی ہارڈڈسک کاپی کرکے دے دوں گا ڈی وی ڈیز پر۔ پچاس ایک جی بی تو لازمی ہوں گے آڈیو اور وڈیو گانے :)
 
سیدہ شگفتہ

لائبریرین
السلام علیکم

شاکر، صبح بخیر ! اب سوال کے لئے تیار ہوجائیں :)

خدا سے آپ کا تعلق؟ کس طرح تعریف کریں گے؟

۔
 
تیشہ

محفلین
لیں جی دوست بھیا کا کیبل آج یہاں آکر رپلائی کرنے کے بعد کٹ چکا ہے اب انکا نیٹ بند ، جب تک نئا نہیں لگوالیتے نیٹ پر نہیں آسکتے ۔

مجھے بولا کہ باجو میرا پیغام دے دئجئے گا تاکہ میری طرف سے سبکو فکر نہ رہے۔ میں آجاؤں گا جب نیٹ کنکشن لگا تو ۔

:chalo:
 
دوست

محفلین
نہلے پر دہلا

ہمارا کیبل والا شاید اس وقت سویا ہوا تھا جب ہم نے اسے کیبل کاٹنے کی بات کی تھی بہرحال ابھی تک کنکشن زندہ ہے۔
اور جب تک زندہ ہے ہم بھی ادھر ہیں۔
بہرحال باجو کی اطلاع ٹھیک ہے کہ ہم کیبل بدلوا رہے ہیں۔ صبح اٹھ کر دیکھا تو ابھی آئی پی کو اس نے بلاک نہیں کیا تھا نیٹ ورک پر تو ہم نے مال مفت دل بے رحم کے مصداق ہاتھ صاف کرنا ضروری سمجھا۔
شگفتہ جی آپ کے سوال کا جواب۔
خدا کیا ہے۔
خدا اگر میں کہوں تو سراپا رحمت۔ جو اپنے بندے سے ستر ماؤں سے بھی زیادہ پیار کرتا ہے۔
لیکن یہ بندہ ہے جو اسے قہار بننے پر مجبور کرتا ہے۔
میرا اللہ سائیں میرا یار ہے۔
میری تنہائیوں کا ساتھی۔ میرا رازداں۔
اگرچہ میں بہت گناہگار ہوں لیکن اس کی رحمت ہمیشہ میرے ساتھ رہی ہے۔
میرا مالک مجھے معاف کرے میں اسے رحیم کریم بھی کہتا ہوں اور ایسے کام بھی کرتا ہوں جو اس کی قہاریت کو آواز دیتے ہیں۔
یا اللہ تو غفور و رحیم بھی ہے ہمارے گناہ معاف فرما۔
وسلام
 
شائستہ

محفلین
دوست جی ، آپ کا انٹرویو لے کون رہا ہے ، کس سلسلے میں‌ہورہا ہے انٹرویو ، کیا میں‌ بھی کچھ پوچھ سکتی ہوں
 
دوست

محفلین
امن ایمان۔
ان کا ہاتھ چوٹ کی وجہ سے آج کل ذرا ریسٹ پر ہے جس کی وجہ سے ہمارا انٹرویو رکا ہوا ہے۔
آپ بلا جھجک پوچھیں۔۔ :wink:
 
دوست

محفلین
واہ چھوٹے میاں کیا احوال ہیں۔
ہاں‌ یار کرتا تو تھا لیکن بے ضرر سی۔ باقاعدہ شرارت کبھی نہیں‌کی تھی۔
 
دوست

محفلین
احوال شرارت بے قاعدہ۔
انفرادی تو نہیں ایک اجتماعی شرارت یاد آرہی ہے۔
کوئی اتنی پرانی بات نہیں ایف ایس سی پارٹ ٹو میں آخری پیریڈ اردو کا تھا۔ سر پڑھا رہے تھے اور ہم سب سست بیٹھے ہوئے تھے۔ ہمارے ایک دوست جہانزیب صاحب اسی بیٹھے کے دوران لڑھک گئے۔ سر غزل کی تشریح فرما رہے تھے اور وہ موصوف بڑے آرام سے خراٹے بھر رہے تھے۔ کچھ ہی دیر میں پیریڈ ختم ہوگیا تو ہم نےسر سے اور تمام لڑکوں سے درخواست کی کہ خاموشی سے بغیر آواز پیدا کیے کمرے سے نکل جائیں۔
سر مسکرا دئیے اور ہم سب خاموشی سے کمرے سے باہر نکل آئے کمرے کا دروازہ بند کردیا۔ اس کے بعد اللہ تیری یاری۔
اگلے دن وہ دوست ہم سے بہت ناراض تھا۔ کہنے لگا اگر مجھے کمرے بند کرنے والا نہ جگاتا تو میں سوتا ہی رہ جاتا۔ :D :D :D
یادگار سفر کا حال۔
سفر بس ایویں سے ہی ہوتے ہیں میرے۔ ہاں شاید وہ پہلا سفر جو میں نے اپنے ماموں کے پاس سانگلہ ہل (پرانا ضلع شیخوپورہ اب ضلع ننکانہ) بذریعہ ریل جانے کے لیے اکیلے کیا تھا۔ اب اس کا حال کیا بتائیں۔ بس یہی تھا کہ جب ٹرین کھڑی ہوتی تو اپنی مرضی سے اتر کر سٹیشن پر کھڑے ہوجاتا تھا پہلے والدہ منع کرتی تھیں کہ ٹرین چل نہ جائے۔
 
Top