انٹرویو انٹرویو ود دوست

امن ایمان

محفلین
السلام علیکم
آج کل محفل کے سب سے ایکٹیو ممبر ہیں جناب شاکر صاحب جن کا نِک دوست ہے۔۔۔تو میں نے سوچا کہ کیوں نہ اس موقع سے فائدہ اٹھایا جائے ۔۔۔ ہمارے ساتھ نئی انٹرویو سلیبریٹی دوست ۔۔ان کو میں نے اب تک جتنا جانا ہے۔۔۔ماشاءاللہ سے بہت اچھا ہی پایا ہے ۔۔۔دوست کے بارے میں ایک خاص بات جو میں نے نوٹ کی ہے وہ ہے۔۔۔ ان کی حد درجہ محتاط رہنے کی عادت ۔۔۔یہ اپنے ذات، کردار کے بارے میں بہت کیئرنگ لگے ہیں۔۔۔بلاوجہ کسی کو مخاطب نہیں کرتے۔۔اور کسی جگہ کوئی کمبل ہونے لگےتو یہ فورا سے پہلے کمبل چھوڑ دیتے ہیں ۔۔ :p

شاکر صاحب کے متعلق ایک اور خاص بات۔۔۔ان کی لکھی پوسٹس کو اعجاز اختر چا بھی بہت پسند کرتے ہیں ۔۔۔شاکر صاحب بلا کے بذلہ سنج واقع ہوئے ہیں۔۔ان کی تحریر میں مزاح کا عنصر بہت نمایاں ہوتا ہے لیکن کسی جگہ سنجیدہ جواب ضروری ہو تو ایسے سنجیدہ ہوتے ہیں کہ بس۔۔۔میں نے اب تک ان کا لکھا بہت زیادہ تو نہیں پڑھا۔۔۔اور اس پوسٹ کو شروع کرنے سے پہلے میں ان کو اور فرزانہ کی لکھی باتوں کو پڑھنا چاہتی تھی لیکن وقت کی کمی کے باعث یہ ممکن نہیں ہوسکا۔۔خیر ان سے یہاں بات چیت سے ہی کافی آگاہی ملنے کی امید ہے۔اگر انھوں نے ٹھیک ٹھیک جواب دئیے تو۔۔۔کیوں کہ جناب افتخار راجہ صاحب کے سوالات اب بھی ان کی راہ تک رہے ہیں۔۔لیکن شاکر صاحب یہاں ایسا نہیں چلے گا۔۔۔۔۔۔۔دیر سویر کی خیر ہے لیکن اگر آپ نے اسے جان بوجھ کر اگنور کیا تو آپ کی خیر نہیں۔۔۔۔

جی تو ایک بار پھر فارمولا ٹائپ سوالات۔۔

ہ “دوست“ اس نک کے رکھنے کی کیا وجہ ہے؟

ہ محفل کا کب اور کیسے پتہ چلا؟

ہ محفل پہ پہلا دن کس طرح گزرا؟ کچھ تفصیلی تاثرات؟

ہ محفل کے 3 فیورٹ اراکین کے نام؟

ہ چند جملے اپنی شخصیت کے بارے میں؟

ہ مشاغل یا fav activity ؟

ہ آپ کی تاریخ پیدائش اور ذوڈیک سائن (zodiac Sign)

ہ محفل کے کوئی سے 3 فیورٹ دھاگے؟

ہ محفل کا پسندیدہ سیکشن؟ ( جہاں آپ زیادہ پائے جاتے ہوں)

ہ خود اپنا پوسٹ کیا ہوا پسندیدہ موضوع

ہ کچھ اپنے خاندانی بیک گراؤنڈ کے بارے میں بتائیں۔۔؟ آپ کا تعلق کہاں سے ہے اور وغیرہ وغیرہ؟

ہ آپ اچھے خاصے book worm ہیں یہ بتائیں کہ کتابیں اپنے پیسوں سے بھی خریدتے ہیں یا نہیں؟

ہ کس قسم کی کتاب فورا آپ کو توجہ کا باعث بنتی ہے؟

ابھی تک کے لیے اتنا ہی۔۔۔۔۔باقی اگر کوئی سوال پرسنل ہو جائے تو بے شک جواب نہ دیجیئے گا۔۔ویسے پوری کوشش کرتی ہوں کہ ایسا نہ ہو لیکن کبھی ہوا بھی تو نادانستگی میں ہوگا ۔۔اور ایک اور بات آپ نے بھی ماشاءاللہ سے تعارف کے نام سے بہت بہت اچھی پوسٹ کا آغاز کر رکھا ہے۔۔آپ وہاں امن کا خیال رکھیے گا میں یہاں امن وامان قائم رکھوں گی ٹھیک۔: )
 
دوست

محفلین
:shock: :shock: :shock: :shock: :shock: :shock: :shock:
مجھے امید تھی یہ بم گرے گا لیکن اتنی جلدی۔ افتخار راجہ صاحب نے شروع شروع میں جو سوالات پوچھے تھے اسی طرح کے ایک سلسلے میں اس کے جوابات میں نے تو اپنی طرف سے شافی دیے تھے آپ فرما رہی ہیں کہ وہ سوالات اب بھی منتظر ہیں۔(ابھی دیکھا تو جو سوالات نظر آئے ان کے جوابات ہنسی مذاق والے تھے اس لیے یہ پوسٹ نظروں سے اوجھل ہوگئی باقی تعارف میں اپنا کروا چکا تھا۔) :arrow:
“دوست“ اس نک کے رکھنے کی کیا وجہ ہے؟
میرا نک ایم ایس این پر بہت شروع میں ایک دوست نے
true_friend بنا دیا تھا۔ محفل پر آیا تو اس کا اردو پسند کیا۔ٹُرو لگانے سے کچھ لمبا ہوجاتا اس لیے دوست پر اکتفا کیا۔
ہ محفل کا کب اور کیسے پتہ چلا؟
یاہو پر تلاش تلاش میں اعجاز صاحب کے اردو کمپیوٹنگ فورم تک جاپہنچا تھا۔ وہیں اردو یونیکوڈ کے بارے میں آگہی ہوئی۔ ایک اردو لفظی عمل کار ایس سی یونی پیڈ وہاں سے حاصل کیا۔ اس کا کی بورڈ میری سمجھ سے باہر تھا اس میں تبدیلی کے لیے وہاں کچھ پوسٹیں کی تھیں اور اس دوران اعجاز صاحب کا اردو محفل کے بارے میں پیغام نظر سے گزرا۔
بس وہاں سے دنیا ہی بدل گئی۔ وہ کہتے ہیں نا جیسے مرشد ایک لمحے میں مرید کو فرش سے عرش پر پہنچا دیتا ہے ویسے ہی مجھے بھی اعجاز صاحب نے اردو کمپیوٹنگ کے عرش پر لا بٹھا ڈالا۔ اس کے بعد چل سو چل اردو محفل میرے جوڑوں میں ایسی بیٹھی کہ اب لگتا ہے دم کے ساتھ ہی جائے گا یہ غم بھی۔
ہ محفل پہ پہلا دن کس طرح گزرا؟ کچھ تفصیلی تاثرات؟
پہلا دن کچھ کہہ نہیں سکتا کیسا گزرا تھا۔ جو گزر گیا سو گزر گیا i donn't care چاہے کیسا بھی ہو وقت۔ بہرحال کچھ یاد پڑتا ہے کہ اس وقت میرے پاس بابے آدم کے زمانے کا پی سی تھا جس پر فائر فاکس میں اردو لکھنے کے امکانات پر کچھ غور ہورہا تھا۔
مجموعی تاثرات جیسا کہ پہلے بھی عرض کرچکا ہوں جیسے ایلس ان ونڈر لینڈ ہو۔ یا جیسے کوئی پینڈو شہر آئے اور اس کی بتیاں دیکھ کر حیران رہ جائے میرا حال اس سے مختلف نہیں‌ تھا۔ محفل ان دنوں کافی سنسان ہوا کرتی تھی۔ پھر آہستہ آہستہ دوسرے اراکین آئے اور پھر ہم ذاتی طور پر بھی پر پرزے نکالنا شروع کردیے اور پھر چل سو چل۔
ہ محفل کے 3 فیورٹ اراکین کے نام؟
صحیح پوچھیں تو سب ہی اچھے لگتے ہیں۔ سب سے زیادہ احترام میں اعجاز اختر صاحب کا کرتا ہوں ان کی وجہ سے آج میں یہاں ہوں۔
اس کے بعد نبیل بھائی جنھوں نے میری کئی فرمائشیں پوری کیں۔
اور اس کے بعد زکریا بھائی، قیصرانی، محب بھائی۔ اور ہاں باجو یعنی بوچھی بھی بہت سے کرم فرما ہیں جن سے بہت محبت ملی اور جنھیں میں پسند کرتا اور محفل پر دیکھنا بھی چاہتا ہوں۔
ہ چند جملے اپنی شخصیت کے بارے میں؟
بڑبولا ہوں۔ اول تو بے تکلف نہیں ہوتا ہوجاؤں تو دوسرے بندے کے لیے کھلی کتاب ہوں۔ سکول کے زمانے میں بہت کم دوست تھے جو تھے وہ شاید عاجز تھے وہی آپ کی کمبل والی بات۔
ہ مشاغل یا fav activity ؟
نویں میں تھا جب ایک دوست نے مظہر کلیم ایم اے کا عمران سیریز لے کر دیا۔ اس کے بعد چل سو چل۔ عمران سیریز سے لے کر ڈائجسٹ، دیوتا جیسے لمبے لمبے سلسلے، ممتاز مفتی، اشفاق احمد جیسے لکھاری سب کو چاٹ ڈالا۔ کتابوں کی لت سب سے پہلے میرا فیورٹ ہے بلکہ اب تو نشہ سا لگتا ہے۔پھر اس میں مزید کچھ شوق شامل ہوتے گئے جیسے انٹرنیٹ پہلے نیٹ کلب سے اور اس کے بعد گھر میں اب تو خیر کیبل نیٹ ہے پاس، نیٹ پر عرصہ تک چیٹ فیورٹ رہی پھر یہ چند دوستوں تک ہی محدود ہوگئی اور اب محفل میرا فیورٹ ہے۔ اس پر وقت گزارنا اچھا لگتا ہے۔ ہاں جب بہت ہی اک جاؤں تو کوئی فلم ڈرامہ بھی چلتا ہے۔
ہ آپ کی تاریخ پیدائش اور ذوڈیک سائن (zodiac Sign)
اکیس فروری۔ اور برج حوت یعنی پائسز۔
ہ محفل کے کوئی سے 3 فیورٹ دھاگے؟
آج کل نعمان کا دھاگہ ترجمہ مطلوب ہے، اس کے علاوہ اوپر جو ایک بتا چکا ہوں لائبریری والا، اور باقی جو بھی ہو کمپیوٹنگ فورمز والے دھاگے ترجیح کے ساتھ۔
ہ محفل کا پسندیدہ سیکشن؟ ( جہاں آپ زیادہ پائے جاتے ہوں)
اردو کمپیوٹنگ سے متعلق فورمز میں پیغامات پڑھنا اور رہنا مجھے اچھا لگتا ہے۔ ہر نئی چیز دیکھ کر میلے میں آئے بچے کی طرح ضد کرنے لگتا ہوں اے ہو ای لینی اے۔
ہ خود اپنا پوسٹ کیا ہوا پسندیدہ موضوع
جب آتش جوان تھا اور اردو لائبریری ابھی شروع کرنے کی تیاریاں تھیں تو آتش نے آکر سب کو جھنجھوڑ ڈالا تھا۔
ہ کچھ اپنے خاندانی بیک گراؤنڈ کے بارے میں بتائیں۔۔؟ آپ کا تعلق کہاں سے ہے اور وغیرہ وغیرہ؟
خاندانی بیک گراؤنڈ کچھ خاص نہیں۔ آرائیں فیملی سے تعلق ہے۔
والدہ ایک گاؤں سے بیاہ کر شہر آئی تھیں۔ والد پہلے ڈرائیور تھے اب اپنا چھوٹا سا کاروبار ہے اللہ کا شکر ہے وہ رزق دے دیتا ہے۔
ہ آپ اچھے خاصے book worm ہیں یہ بتائیں کہ کتابیں اپنے پیسوں سے بھی خریدتے ہیں یا نہیں؟
میں نے ایک لائبریری جوائن کی ہوئی ہے سو وہاں کی ساری کتابیں میری اپنی ہی ہیں جتنی مرضی پڑھوں۔
ہ کس قسم کی کتاب فورا آپ کو توجہ کا باعث بنتی ہے؟
کتاب پڑھنا موڈ پر ہے۔ جیسا موڈ ویسی کتاب۔ پڑھنے پر آؤں تو صحیح بخاری اور تفسیر ابن کثیر لے آؤں لائبریری سے، ممتاز مفتی سر چڑھا ہو تو اسے چاٹ ڈالوں، نہیں تو عمران سیریز اور ڈائجسٹ سے ہی آگے نہ بڑھوں۔ ہاں محبت ایک ایسا موضوع ہے جس پر کچھ پڑھنے کا ہمیشہ دل کرتا ہے۔ چاہے وہ اللہ سے ہو یا اس کے بندوں سے۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
پس موضوع۔ آپ نے امن سے رہنے کی بات کی ہے۔ ایسا ہے کہ مجھے جس کام سے جتنا روکا جائے میں اس کی طرف اتنا ہی متوجہ ہوتا ہوں اس لیے چلنے جیسا چل رہا ہے ورنہ میں پھر سچی مچی امن کے معاہدے توڑ دوں گا ویسے بھی اب دو دن سے سوچ رہا ہوں کوئی ہتھے نہیں چڑھ رہا۔ :wink: :wink: :wink:
 
الف عین

لائبریرین
شکریہ شاکر تمھارے میرے تئیں جذبات کا۔
اور امن ایمان کا بھی کہ میری رائے کو اتنی اہمیت دے رہی ہو۔
 
امن ایمان

محفلین
میں نے سوچاکہ آج کا آخری نیک کام کر لوں اور سونے سے پہلے یہ دیکھ لوں کہ کس کس نے جواب پوسٹ کر دیے۔۔۔بہت شکریہ شاکر۔۔۔مجھے اتنی جلدی ریسپونس کی امید نہیں تھی۔

مجھے امید تھی یہ بم گرے گا لیکن اتنی جلدی۔ افتخار راجہ صاحب نے شروع شروع میں جو سوالات پوچھے تھے اسی طرح کے ایک سلسلے میں اس کے جوابات میں نے تو اپنی طرف سے شافی دیے تھے آپ فرما رہی ہیں کہ وہ سوالات اب بھی منتظر ہیں۔(ابھی دیکھا تو جو سوالات نظر آئے ان کے جوابات ہنسی مذاق والے تھے اس لیے یہ پوسٹ نظروں سے اوجھل ہوگئی باقی تعارف میں اپنا کروا چکا تھا۔)

ہیںںںںں یہ آپ نے مجھ جیسی پرامن شخصیت کو سیدھے دہشت گرد بنا دیا۔۔ :evil: کوئی بات نہیں اب مجھے بھی راکٹ لانچر کے بارے میں سوچنا پڑ رہا ہے ۔۔ خیر شاکر آپ نے یہ نہیں بتایا کہ جو میں نے آپ کے بارے میں کہا وہ ٹھیک تھا یا نہیں۔۔۔کچھ تصدیق یا تردید ضرور کردیں ۔دراصل آج میرے پاس سوچنے کے لیے کچھ وقت تھا اس لیے میں نے یہ نیک کام سرانجام دے ڈالا۔ اب ایک نظر آپ کے جوابات پر۔۔۔

میرا نک ایم ایس این پر بہت شروع میں ایک دوست نے
true_friend بنا دیا تھا۔ محفل پر آیا تو اس کا اردو پسند کیا۔ٹُرو لگانے سے کچھ لمبا ہوجاتا اس لیے دوست پر اکتفا کیا۔

ہمممم اچھا ۔۔اس دوستی پر بہت سارے سوال ذہن میں آرہے ہیں۔۔۔سب سے آخر میں پوچھتی ہوں : )

یاہو پر تلاش تلاش میں اعجاز صاحب کے اردو کمپیوٹنگ فورم تک جاپہنچا تھا۔ وہیں اردو یونیکوڈ کے بارے میں آگہی ہوئی۔ ایک اردو لفظی عمل کار ایس سی یونی پیڈ وہاں سے حاصل کیا۔ اس کا کی بورڈ میری سمجھ سے باہر تھا اس میں تبدیلی کے لیے وہاں کچھ پوسٹیں کی تھیں اور اس دوران اعجاز صاحب کا اردو محفل کے بارے میں پیغام نظر سے گزرا۔
بس وہاں سے دنیا ہی بدل گئی۔ وہ کہتے ہیں نا جیسے مرشد ایک لمحے میں مرید کو فرش سے عرش پر پہنچا دیتا ہے ویسے ہی مجھے بھی اعجاز صاحب نے اردو کمپیوٹنگ کے عرش پر لا بٹھا ڈالا۔ اس کے بعد چل سو چل اردو محفل میرے جوڑوں میں ایسی بیٹھی کہ اب لگتا ہے دم کے ساتھ ہی جائے گا یہ غم بھی۔

ویری نائس ۔۔۔۔ویسے مجھے بھی یہ فورم بہت اچھا لگا تھا۔۔پہلی نظر میں ہی ۔۔یہاں واقعی میں کوئی جادو ہے جو ایک بار یہاں آتا ہے یہاں کا ہی ہوکے رہ جاتا ہے۔

مجموعی تاثرات جیسا کہ پہلے بھی عرض کرچکا ہوں جیسے ایلس ان ونڈر لینڈ ہو۔ یا جیسے کوئی پینڈو شہر آئے اور اس کی بتیاں دیکھ کر حیران رہ جائے میرا حال اس سے مختلف نہیں‌ تھا۔ محفل ان دنوں کافی سنسان ہوا کرتی تھی۔ پھر آہستہ آہستہ دوسرے اراکین آئے اور پھر ہم ذاتی طور پر بھی پر پرزے نکالنا شروع کردیے اور پھر چل سو چل۔

قککککک اچھا جی :lol: ۔۔تو اس محفل پر آنے سے پہلے آپ کچھ بھی نہیں کیا کرتے تھے کیا۔۔؟؟؟؟؟؟؟؟

صحیح پوچھیں تو سب ہی اچھے لگتے ہیں۔ سب سے زیادہ احترام میں اعجاز اختر صاحب کا کرتا ہوں ان کی وجہ سے آج میں یہاں ہوں۔
اس کے بعد نبیل بھائی جنھوں نے میری کئی فرمائشیں پوری کیں۔
اور اس کے بعد زکریا بھائی، قیصرانی، محب بھائی۔ اور ہاں باجو یعنی بوچھی بھی بہت سے کرم فرما ہیں جن سے بہت محبت ملی اور جنھیں میں پسند کرتا اور محفل پر دیکھنا بھی چاہتا ہوں۔

جی یہ تو ہے۔۔۔یہاں کے ممبرز واقعی میں بہت اچھے ہیں۔

بڑبولا ہوں۔ اول تو بے تکلف نہیں ہوتا ہوجاؤں تو دوسرے بندے کے لیے کھلی کتاب ہوں۔ سکول کے زمانے میں بہت کم دوست تھے جو تھے وہ شاید عاجز تھے وہی آپ کی کمبل والی بات۔

بڑبولا مطلب۔۔۔زیادہ بولنے والا۔۔؟؟؟ اچھا شاکر آپ یہ بتائیں کہ ۔۔چلیں یہ بھی میں آخر میں پوچھتی ہوں : )

نویں میں تھا جب ایک دوست نے مظہر کلیم ایم اے کا عمران سیریز لے کر دیا۔ اس کے بعد چل سو چل۔ عمران سیریز سے لے کر ڈائجسٹ، دیوتا جیسے لمبے لمبے سلسلے، ممتاز مفتی، اشفاق احمد جیسے لکھاری سب کو چاٹ ڈالا۔ کتابوں کی لت سب سے پہلے میرا فیورٹ ہے بلکہ اب تو نشہ سا لگتا ہے۔پھر اس میں مزید کچھ شوق شامل ہوتے گئے جیسے انٹرنیٹ پہلے نیٹ کلب سے اور اس کے بعد گھر میں اب تو خیر کیبل نیٹ ہے پاس، نیٹ پر عرصہ تک چیٹ فیورٹ رہی پھر یہ چند دوستوں تک ہی محدود ہوگئی اور اب محفل میرا فیورٹ ہے۔ اس پر وقت گزارنا اچھا لگتا ہے۔ ہاں جب بہت ہی اک جاؤں تو کوئی فلم ڈرامہ بھی چلتا ہے۔

واؤ ۔۔۔ میں نے بھی عمران سیریز کو کچھ کچھ پڑھا تھا ۔۔۔ اس کو پڑھنے والے تو اچھے خاصے جیمزبانڈ بن جاتے ہیں۔۔آپ میں 007 والی خصوصیات پائی جاتی ہیں یا نہیں۔۔؟

اردو کمپیوٹنگ سے متعلق فورمز میں پیغامات پڑھنا اور رہنا مجھے اچھا لگتا ہے۔ ہر نئی چیز دیکھ کر میلے میں آئے بچے کی طرح ضد کرنے لگتا ہوں اے ہو ای لینی اے۔

ہمممممم خوب سے خوب تر کی تلاش۔۔۔۔۔۔۔۔اچھا اگر کبھی وہ چیز نہ ملے تب کیا ہوتا ہے؟ چپ کر کے بیٹھ جاتے ہیں یا اداس رہتے ہیں ۔۔یا خوب رولا ڈالتے ہیں اور پھر بھول بھال جاتے ہیں؟

خاندانی بیک گراؤنڈ کچھ خاص نہیں۔ آرائیں فیملی سے تعلق ہے۔
والدہ ایک گاؤں سے بیاہ کر شہر آئی تھیں۔ والد پہلے ڈرائیور تھے اب اپنا چھوٹا سا کاروبار ہے اللہ کا شکر ہے وہ رزق دے دیتا ہے۔

بے شک وہ ذات بڑی رحیم ہے،بڑی رازق ہے۔۔۔شاکر مجھے آپ کی سادگی اور قناعت پسندی بہت اچھی لگی ہے۔

کتاب پڑھنا موڈ پر ہے۔ جیسا موڈ ویسی کتاب۔ پڑھنے پر آؤں تو صحیح بخاری اور تفسیر ابن کثیر لے آؤں لائبریری سے، ممتاز مفتی سر چڑھا ہو تو اسے چاٹ ڈالوں، نہیں تو عمران سیریز اور ڈائجسٹ سے ہی آگے نہ بڑھوں۔ ہاں محبت ایک ایسا موضوع ہے جس پر کچھ پڑھنے کا ہمیشہ دل کرتا ہے۔ چاہے وہ اللہ سے ہو یا اس کے بندوں سے۔

لیں جی پھر اس موضوع پر آپ کو خوب الجھایا جاسکتا ہے اور یہ بھی ہو سکتا ہے کہ میں خود الجھ جاؤں کیوںکہ
میں آج تک اس الجھن میں ہوں کہ محبت کیا ہے؟
شاید دھوپ چھاؤں سا ایک سماں
جسے ہم نے رشتوں میں قید کر رکھاہے

لیکن اگر اللہ سے محبت کرنے والوں کے بارے میں پڑھا جائے تو یہ ذکر دل و دماغ کو روشن کر دیتاہے۔

پس موضوع۔ آپ نے امن سے رہنے کی بات کی ہے۔ ایسا ہے کہ مجھے جس کام سے جتنا روکا جائے میں اس کی طرف اتنا ہی متوجہ ہوتا ہوں اس لیے چلنے جیسا چل رہا ہے ورنہ میں پھر سچی مچی امن کے معاہدے توڑ دوں گا ویسے بھی اب دو دن سے سوچ رہا ہوں کوئی ہتھے نہیں چڑھ رہا۔

ہیں جی۔۔۔۔یہ آپ مجھے ڈرا رہے ہیں کیا :shock: ۔۔۔ شاکر اگر آپ نے امن معاہدے کی خلاف ورزی کی تو یہ آپ کے لیے اچھا نہیں ہوگا۔۔۔۔اسے خالی دھمکی مت سمجھیے گا۔۔۔میں ادھار نہیں رکھتی۔۔بدلہ چکا کر رہتی ہوں۔

اچھا جی اب مزید کچھ سوالات۔۔۔

ہ شاکر آپ کس طرح کے دوست ہیں؟ یعنی آپ کے دوست آپ کے بارے میں کیا رائے رکھتے ہیں؟

ہ آپ دوستی جان پہچان کے بعد بناتے ہیں یا دوستی کے بعد جانتے ہیں؟

ہ اگر خود سے دوستی کرتے ہیں تو کن شرائط پر؟۔۔مطلب کسی کی کس عادت سے متاثر ہوکراسکی جانب ہاتھ بڑھاتے ہیں؟

ہ دوستوں پر کس حد تک اعتماد کرتے ہیں؟

ہ آپ نے کہا کہ جس سے بے تکلفی ہوجائے اس کے لیے کھلی کتاب کی مانند ہیں تو کیا آپ دوسرے انسان سے بھی یہی توقع رکھتے ہیں کہ وہ بھی آپ کے لیے کھلی کتاب بن جائے؟

شاکر بہت شکریہ آپ نے مجھے انتظار بالکل نہیں کروایا۔۔۔لیکن اب آپ کو میرے سوالات کا کچھ کچھ انتظار کرنا پڑے گا۔۔۔جیسا کہ میں نے سب کو بتایا ہے کہ آج کل کچھ زیادہ مصروف ہوتی ہوں اس لیے۔۔۔امید ہے آپ اس کو مائنڈ نہیں کریں گے۔
 
دوست

محفلین
ہیںںںںں یہ آپ نے مجھ جیسی پرامن شخصیت کو سیدھے دہشت گرد بنا دیا۔۔ Evil or Very Mad کوئی بات نہیں اب مجھے بھی راکٹ لانچر کے بارے میں سوچنا پڑ رہا ہے ۔۔ خیر شاکر آپ نے یہ نہیں بتایا کہ جو میں نے آپ کے بارے میں کہا وہ ٹھیک تھا یا نہیں۔۔۔کچھ تصدیق یا تردید ضرور کردیں ۔دراصل آج میرے پاس سوچنے کے لیے کچھ وقت تھا اس لیے میں نے یہ نیک کام سرانجام دے ڈالا۔ اب ایک نظر آپ کے جوابات پر۔۔۔
دہشت گرد والی بات تو چور کی داڑھی میں تنکا لگ رہی ہے اس وقت میرا مطلب یہ نہیں تھا۔ ہاں اب آپ کہہ ہی رہی ہیں تو سوچ لیتے ہیں اس بارے بھی۔
آپ کی آراء ایک حد تک ٹھیک ہے اسے غلط نہیں کہوں گا۔
ہمممم اچھا ۔۔اس دوستی پر بہت سارے سوال ذہن میں آرہے
ہیں۔۔۔سب سے آخر میں پوچھتی ہوں : )
میں منتظر رہوں گا۔
ویری نائس ۔۔۔۔ویسے مجھے بھی یہ فورم بہت اچھا لگا تھا۔۔پہلی نظر میں ہی ۔۔یہاں واقعی میں کوئی جادو ہے جو ایک بار یہاں آتا ہے یہاں کا ہی ہوکے رہ جاتا ہے۔
اپنی زبان اور اپنے لوگ۔ ورنہ فورم تو بیسیوں ہیں رومن میں بھی۔ لیکن سب اجنبی لگتے ہیں۔
قککککک اچھا جی Laughing ۔۔تو اس محفل پر آنے سے پہلے آپ کچھ بھی نہیں کیا کرتے تھے کیا۔۔؟؟؟؟؟؟؟؟
آنے سے پہلے میں اس سلسلے میں واقعی کچھ نہیں کیا کرتا تھا۔ ورنہ کمپیوٹر اور انٹرنیٹ کا علم تو الحمد اللہ اس وقت بھی گزارے لائق تھا۔ اب ایک خاص سمت میں‌ ہے۔
جی یہ تو ہے۔۔۔یہاں کے ممبرز واقعی میں بہت اچھے ہیں۔
کریکٹ
بڑبولا مطلب۔۔۔زیادہ بولنے والا۔۔؟؟؟ اچھا شاکر آپ یہ بتائیں کہ ۔۔چلیں یہ بھی میں آخر میں پوچھتی ہوں : )
جی زیادہ بولنے والا۔ مجھے چھوٹے بھائی سے اکثر ڈانٹ پڑتی ہے اس بات پر کہ تم بہت بولتے ہو۔ صرف اتنی بات کیا کرو جو مناسب ہو۔ بلکہ دوسرا بلا بلا کر اَک جائے تب جاکر شافی جواب دو اور میں‌ہوں دوران گفتگو مخاطب کو پہلے ہی سارے پتے شو کروا کر سائیڈ پر ہوجاتا ہوں۔
واؤ ۔۔۔ میں نے بھی عمران سیریز کو کچھ کچھ پڑھا تھا ۔۔۔ اس کو پڑھنے والے تو اچھے خاصے جیمزبانڈ بن جاتے ہیں۔۔آپ میں 007 والی خصوصیات پائی جاتی ہیں یا نہیں۔۔؟
کہہ سکتے ہیں۔ لیکن کہانیوں کی حد تک۔ عام زندگی میں یہ سب کچھ کسی اور طرح ہوتا ہے۔ اگر کبھی درپیش ہوا تو پتہ چلے گا کس حد تک 007 ہوں۔
ہمممممم خوب سے خوب تر کی تلاش۔۔۔۔۔۔۔۔اچھا اگر کبھی وہ چیز نہ ملے تب کیا ہوتا ہے؟ چپ کر کے بیٹھ جاتے ہیں یا اداس رہتے ہیں ۔۔یا خوب رولا ڈالتے ہیں اور پھر بھول بھال جاتے ہیں؟
اس سے مراد میری اردو کمپیوٹنگ کے لحاظ سے کوئی نیا پراجیکٹ تھا۔
جہاں تک چیز نہ ملنے کا تعلق ہے تو دکھ تو ظاہر ہے ہوتا ہے۔ دل بھی مچلتا ہے لیکن ہر باراب دل کی تو نہیں مانتے۔ اس لیے کچھ صبر کچھ شکر کچھ شکوہ شکایت رلا ملا سا کام ہوتا ہے اس صورت میں۔
بے شک وہ ذات بڑی رحیم ہے،بڑی رازق ہے۔۔۔شاکر مجھے آپ کی سادگی اور قناعت پسندی بہت اچھی لگی ہے۔
بس جی اسی کی عنایت ہے ورنہ اپنے پلے تو ککھ بھی نہیں۔
ہیں جی۔۔۔۔یہ آپ مجھے ڈرا رہے ہیں کیا Shocked ۔۔۔ شاکر اگر آپ نے امن معاہدے کی خلاف ورزی کی تو یہ آپ کے لیے اچھا نہیں ہوگا۔۔۔۔اسے خالی دھمکی مت سمجھیے گا۔۔۔میں ادھار نہیں رکھتی۔۔بدلہ چکا کر رہتی ہوں۔
مجھے ایویں پنگے بازی اچھی لگتی ہے۔ خاص طور پر اگر چیلنج کیا جائے تو سو۔۔۔۔۔۔۔۔۔ :arrow: :arrow:
ہ شاکر آپ کس طرح کے دوست ہیں؟ یعنی آپ کے دوست آپ کے بارے میں کیا رائے رکھتے ہیں؟
میرے دوست بہت گنے چنے ہیں۔ واقف کاران کہہ سکتے ہیں دوسروں کو۔ میرے خیال میں ان کے لیے میں ایسے ہی ہوں جیسے کوئی اور جاننے والا ہوتا ہے۔ ہاں جو لوگ میرے بہت قریب ہیں ان
کے لیے بہت خاص ہوں میں اور میرے لیے وہ بہت خاص ہیں۔
ہ آپ دوستی جان پہچان کے بعد بناتے ہیں یا دوستی کے بعد جانتے ہیں؟
عمومًا دوستی کے بعد جان پہچان ہوتی ہے۔
ہ اگر خود سے دوستی کرتے ہیں تو کن شرائط پر؟۔۔مطلب کسی کی کس عادت سے متاثر ہوکراسکی جانب ہاتھ بڑھاتے ہیں؟
دوستی کے لیے شرائط پر یقین نہیں رکھتا۔ بس جو بندہ اچھا لگ جائے اس سے دوستی کی کوشش کرتا ہوں۔ باقی دوست کی خوبیاں جہان تک ہیں کم از کم کئیرنگ اور احترام کرنے والا ہو۔۔
ہ دوستوں پر کس حد تک اعتماد کرتے ہیں؟
جنھیں دوست سمجھتا ہوں ان پر اپنے آپ کی طرح اعتماد کرتا ہوں۔ جنھیں دوست کہتا ہوں ان پر اعتماد کی حد رکھتا ہوں ٹوٹ جائے تو تکلیف نہ ہو۔
ہ آپ نے کہا کہ جس سے بے تکلفی ہوجائے اس کے لیے کھلی کتاب کی مانند ہیں تو کیا آپ دوسرے انسان سے بھی یہی توقع رکھتے ہیں کہ وہ بھی آپ کے لیے کھلی کتاب بن جائے؟
دوستی شاید اس کا نام نہیں۔ میری نظر میں دوستی بے ریا اور بے لالچ جذبہ ہے۔ جب آپ کسی سے مخلص ہوتے ہوتو دوسرا بھی مخلص ہوجاتا ہے۔ اور پھر اپنی ساری زندگی آپ کے سامنے کھول کر رکھ دیتا ہے۔ میرے خیال میں اگر کسی سے کھلی کتاب کی طرح کھل جانے کی توقع رکھنی چاہیے تو اس کے دکھ درد کا مرہم بن جانا پڑے گا۔ دکھ ایک ایسی کیفیت ہے جس میں بندہ اپنے اندر کا سب کچھ اگل دیتا ہے سو مجھے اپنے دوستوں سے کبھی یہ گلا نہیں رہا ۔
اور آپ کی آخری بات جس کا جواب نہ دے سکا محبت۔
محبت ایسا جذبہ ہے کہ بارش
روٹھ بھی جائے تو پانی ک نہیں ہوتا
امجد اسلام امجد کا یہ شعر، یا نظ یونہی یاد آگیا۔ میں بھی نہیں‌
جانتا کہ محبت کیا ہے لیکن اتنا پتا ہے محبت مجھے بہت کشش کرتی ہے، میں‌ بےبس ہوجاتا ہوں جب بھی کچھ ایسا پڑھنے کو ملے اور عشق حقیقی کی تو کیا ہی بات ہے۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
اعجاز صاحب آپ کا بہت شکریہ یہ آپ کی عنایت ہے ورنہ ہم کیا چیز ہیں۔
لیں جی امید ہے آپ کی تسلی ہوگئی ہوگی ان سے۔
 
امن ایمان

محفلین
آپ کی آراء ایک حد تک ٹھیک ہے اسے غلط نہیں کہوں گا۔

ہمممم ایک حد ٹھیک ہے تو کون سی والی حد خراب ہے۔۔۔یہ بھی تو بتا دیں نا پلیزز ۔۔۔کیوں کہ یا تو پوری طرح متفق ہوجاتے ہیں یا نہیں ہوتے۔۔۔یہ کچھ کچھ والا معاملہ کچھ اچھا نہیں ہوتا۔:p

جی زیادہ بولنے والا۔ مجھے چھوٹے بھائی سے اکثر ڈانٹ پڑتی ہے اس بات پر کہ تم بہت بولتے ہو۔ صرف اتنی بات کیا کرو جو مناسب ہو۔ بلکہ دوسرا بلا بلا کر اَک جائے تب جاکر شافی جواب دو اور میں‌ہوں دوران گفتگو مخاطب کو پہلے ہی سارے پتے شو کروا کر سائیڈ پر ہوجاتا ہوں۔

شاکر ویسے پتہ نہیں کیوں مجھے لگتا ہے کہ آپ ریئل لائف میں کم گو ہوں گے ۔۔۔شاید کسی معاملے میں زیادہ بھی بولتے ہوں۔۔۔لیکن ہر وقت نہیں۔۔۔ ویسے اس بات سے متفق ہونا ضروری نہیں۔۔۔یہ میرا بےوقوفانہ سا تجزیہ ہے۔

جہاں تک چیز نہ ملنے کا تعلق ہے تو دکھ تو ظاہر ہے ہوتا ہے۔ دل بھی مچلتا ہے لیکن ہر باراب دل کی تو نہیں مانتے۔ اس لیے کچھ صبر کچھ شکر کچھ شکوہ شکایت رلا ملا سا کام ہوتا ہے اس صورت میں۔

ہممم اچھا :lol:

میرے دوست بہت گنے چنے ہیں۔ واقف کاران کہہ سکتے ہیں دوسروں کو۔ میرے خیال میں ان کے لیے میں ایسے ہی ہوں جیسے کوئی اور جاننے والا ہوتا ہے۔ ہاں جو لوگ میرے بہت قریب ہیں ان کے لیے بہت خاص ہوں میں اور میرے لیے وہ بہت خاص ہیں۔

دیکھااااااااااااا جو زیادہ بولتے ہیں تو پھر اس حساب سے ان کے دوست بھی زیادہ ہوتے جاتے ہیں۔۔۔لیکن آپ کے دوست کم ہیں۔۔۔۔

دوستی کے لیے شرائط پر یقین نہیں رکھتا۔ بس جو بندہ اچھا لگ جائے اس سے دوستی کی کوشش کرتا ہوں۔ باقی دوست کی خوبیاں جہان تک ہیں کم از کم کئیرنگ اور احترام کرنے والا ہو۔۔

لیں جی۔۔۔آپ کو بھی نہیں پتہ کہ آپ دوستی شرائط پر ہی کرتے ہیں۔۔اور آپ کی شرط پتہ ہے کیا ہوتی ہو گی۔۔۔دوست عادتا اور فطرتا آپ کے جیساہو۔۔لیکن علم اور تجربے میں آپ سے بڑھ کر۔۔۔ یہ میں نے آپ کے لاشعور میں چھپے شاکر سے پتہ کروایا ہے۔ :lol: ۔۔کیوں کہ آپ نے لکھا ہے کہ دوستی کی کوشش کرتا ہوں اور کوشش ہم کسی عام چیز کو حاصل کرنے کے لیے نہیں کرتے بلکہ کسی خاص چیز کے لیے کرتے ہیں۔۔۔ہیں نا۔؟؟؟؟

جنھیں دوست سمجھتا ہوں ان پر اپنے آپ کی طرح اعتماد کرتا ہوں۔ جنھیں دوست کہتا ہوں ان پر اعتماد کی حد رکھتا ہوں ٹوٹ جائے تو تکلیف نہ ہو۔

بہت اچھا جواب۔۔

میں بھی نہیں‌ جانتا کہ محبت کیا ہے لیکن اتنا پتا ہے محبت مجھے بہت کشش کرتی ہے، میں‌ بےبس ہوجاتا ہوں جب بھی کچھ ایسا پڑھنے کو ملے اور عشق حقیقی کی تو کیا ہی بات ہے۔

صحیح کہا۔۔ویسے اس موضوع پر آپ محب کی انٹرویو والی پوسٹ پڑھیے گا۔۔۔پتہ ہے جہاں انھوں نے اپنے بیٹے امان سے محبت کا اظہار کیا ہے وہ اتنا خوبصورت ہے کہ مجھے جب بھی وقت ملتا ہے میں ایک بار اسے ضرور پڑھتی ہوں۔۔ یہ صفحہ نمبر 6 پر ہے۔

اچھا جی کچھ مزید بات چیت۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

ہ شاکر کس طرح کے لوگ اچھے لگتے ہیں؟

ہ آپ جب کسی سے پہلی بار ملیں تواس کی کس چیز پر بہت غور کرتے ہیں؟

ہ شاکر اگر کوئی آپ کو اگنور کرے تو بدلے میں آپ کیا کرتے ہیں؟ اس جگہ یا اس شخص سے ملنا چھوڑ دیتے ہیں یا کچھ دن میں بھول بھال جاتے ہیں؟

ہ شاکر کوئی ایسا شخص جس کے بارے میں آپ کہہ سکیں ہاں یہ مجھے اندر تک جانتا ہے؟

ہ آپ کی حسِ مزاح کافی تیز ہے کیا عام زندگی میں بھی آپ ایسے ہی ہیں؟

ہ جب آپ مزاح پڑھ رہے ہوں تو کسی ہنسی والی بات پر دل کھول کر اونچی اونچی ہنسنے لگتے ہیں یا بس مسکرانے پر اتفاقا کرتے ہیں؟

ہ اسی طرح کچھ دکھی اور المیہ فکشن پڑھ کر کیا ردعمل ہوتا ہے؟

ابھی کے لیے اتنا۔۔۔۔۔۔۔۔میرے دیر سے آنے پر معذرت ۔۔میں نے اپنی دکھی داستاں فرزانہ کی انٹرویو پوسٹ میں سنا دی ہے۔۔امید ہے کہ آپ کو بھی اب اور سمجھانا نہیں پڑے گا۔: )
 
دوست

محفلین
ہمممم ایک حد ٹھیک ہے تو کون سی والی حد خراب ہے۔۔۔یہ بھی تو بتا دیں نا پلیزز ۔۔۔کیوں کہ یا تو پوری طرح متفق ہوجاتے ہیں یا نہیں ہوتے۔۔۔یہ کچھ کچھ والا معاملہ کچھ اچھا نہیں ہوتا۔Razz
خراب کب کہا میں نے۔
شاکر ویسے پتہ نہیں کیوں مجھے لگتا ہے کہ آپ ریئل لائف میں کم گو ہوں گے ۔۔۔شاید کسی معاملے میں زیادہ بھی بولتے ہوں۔۔۔لیکن ہر وقت نہیں۔۔۔ ویسے اس بات سے متفق ہونا ضروری نہیں۔۔۔یہ میرا بےوقوفانہ سا تجزیہ ہے۔
کم گو اس وقت ہوں جب اجنبی ہوں سب۔ ورنہ گھر اور باہر دوستوں میں بےتکلف بندہ ہوں۔ شاید بعض اوقات موڈ کی وجہ سے بھی کم بولوں۔
:oops:
دیکھااااااااااااا جو زیادہ بولتے ہیں تو پھر اس حساب سے ان کے دوست بھی زیادہ ہوتے جاتے ہیں۔۔۔لیکن آپ کے دوست کم ہیں۔۔۔۔
زیادہ بولنے سے بات وہی کہ بے تکلفی بڑھ جاتی ہے۔ لیکن اب سب دوست تو نہیں‌ ہوتے۔ میں داخلہ جمع کروا رہا تھا تین چار بندوں سے ایویں بےتکلفی ہوگئی وہاں۔ کچھ چِٹ چیٹ رہی اور پھر بات ختم۔
لیں جی۔۔۔آپ کو بھی نہیں پتہ کہ آپ دوستی شرائط پر ہی کرتے ہیں۔۔اور آپ کی شرط پتہ ہے کیا ہوتی ہو گی۔۔۔دوست عادتا اور فطرتا آپ کے جیساہو۔۔لیکن علم اور تجربے میں آپ سے بڑھ کر۔۔۔ یہ میں نے آپ کے لاشعور میں چھپے شاکر سے پتہ کروایا ہے۔ Laughing ۔۔کیوں کہ آپ نے لکھا ہے کہ دوستی کی کوشش کرتا ہوں اور کوشش ہم کسی عام چیز کو حاصل کرنے کے لیے نہیں کرتے بلکہ کسی خاص چیز کے لیے کرتے ہیں۔۔۔ہیں نا۔؟؟؟؟
شاید ایک یا دو بار۔
شکریہ
صحیح کہا۔۔ویسے اس موضوع پر آپ محب کی انٹرویو والی پوسٹ پڑھیے گا۔۔۔پتہ ہے جہاں انھوں نے اپنے بیٹے امان سے محبت کا اظہار کیا ہے وہ اتنا خوبصورت ہے کہ مجھے جب بھی وقت ملتا ہے میں ایک بار اسے ضرور پڑھتی ہوں۔۔ یہ صفحہ نمبر 6 پر ہے۔
اولاد سے محبت کا بے شک اس سے اچھا اظہار نہیں ہوسکتا ہے۔ اور اولاد چیز بھی تو ایسی ہے۔ بندہ کامل ہوجاتا ہے صاحب اولاد ہوکر۔
ہ شاکر کس طرح کے لوگ اچھے لگتے ہیں؟
جو دل کو اچھے لگیں۔
ہ آپ جب کسی سے پہلی بار ملیں تواس کی کس چیز پر بہت غور کرتے ہیں؟
سب کچھ ہی دیکھتا ہوں۔ شخصیت بھی، انداز گفتار بھی۔ وغیرہ وغیرہ۔
ہ شاکر کوئی ایسا شخص جس کے بارے میں آپ کہہ سکیں ہاں یہ مجھے اندر تک جانتا ہے؟
اندر کا حال تو سوائے رب کے کوئی نہیں جانتا۔
دل دریا سمندروں ڈونگے
کون دلاں دیاں جانے ہُو۔
ہ آپ کی حسِ مزاح کافی تیز ہے کیا عام زندگی میں بھی آپ ایسے ہی ہیں؟
اپنے گھر اور اپنے دوستوں میں۔
ہ جب آپ مزاح پڑھ رہے ہوں تو کسی ہنسی والی بات پر دل کھول کر اونچی اونچی ہنسنے لگتے ہیں یا بس مسکرانے پر اتفاقا کرتے ہیں؟
اکثر ساتھ والے لوگ پوچھنے لگتے ہیں کیوں اکیلے اکیلے مسکرا رہے ہو۔ قہقہے والی بات ہو تو اس میں بھی کوئی حرج نہیں۔
ہ اسی طرح کچھ دکھی اور المیہ فکشن پڑھ کر کیا ردعمل ہوتا ہے؟
کوشش کرتا ہوں نہ پڑھوں۔ ناول وغیرہ پڑھوں تو اینڈ پڑھ کر یقین کرلیا کرتا ہوں کہ ہیرو ہروئین مل گئے یا نہیں۔ہاں اب کبھی کبھار پڑھ لیا کرتا ہوں المیہ فکشن بھی۔ دکھ تو خیر ہوتا ہے المیہ فکشن پڑھ کر۔
اور معذرت کی کوئی ضرورت نہیں۔
وسلام
 
دوست

محفلین
کبھی کبھی اداس ہوجاتا کرتا ہوں۔ زندگی ایکدم ہی خالی سی لگنے لگتی ہے۔ میرے خیال میں یہ اداسی نتیجہ ہوتی ہے اللہ کی طرف سے بے توجہی کا۔ جس کی وجہ سے کمی کا سا احساس ہونے لگتا ہے۔
کبھی کبھی اس اداسی کا نتیجہ میری تحریریں ہوتی ہیں کبھی نثر کبھی شاعری۔
 
سیدہ شگفتہ

لائبریرین
السلام علیکم

[rainbow:bee92c73f5] عید مبارک ! [/rainbow:bee92c73f5]

اب تک آپ کی زندگی میں سب سے یادگار عید جسے آپ منفرد کہیں ؟

کوئی ایسی عید جب کوئی دکھ پہنچا ہو ؟

کیا آپ نے کبھی عید پر کوئی شعر یا جملہ لکھا ؟

آپ نے عید پر سب سے پہلے کسی خاص ہستی کو مبارک باد کہی یا جو بھی سامنے آیا سب سے پہلے اسی کو مبارکباد دے دی ؟

عید کے حوالے سے اپنی یا کسی کی بھی کوئی بات ، واقعہ یا تحریر جو آپ شئیر کرنا چاہیں۔۔۔۔ جس نے آپ کو متاثر کیا ہو ؟

اگر کسی نے آپ سے بات چیت بند کی ہوئی ہو تو کیا اس عمل سے آپ کو تکلیف پہنچتی ہے ، کس حد تک ؟ کیا آپ نے خود کبھی کسی سے بات چیت بند کی؟ کیا آپ عید کے موقع پر اگر بات چیت بند ہو تو دوبارہ شروع کرنے میں پہل کرتے ہیں ؟

کیا کبھی ایسا ہوا کہ آپ نے اپنا عید کا لباس کسی دوست یا کسی اور فرد کو دے دیا ہو۔۔۔ وجہ ؟

بچپن کی عید اور موجودہ عید میں فرق ، عیدی کے علاوہ :)

آپ کے خیال میں عید کیا سب سے اچھی بات سکھاتی ہے ؟

اب ایک اہم کام !

عید کے حوالے سے کوئی ایک ایسا سوال اب آپ کو یہاں کرنا ہے جو آپ یہاں اردو محفل کے کسی بھی رکن سے کرنا چاہیں ۔ یعنی اب آپ محفل میں کسی بھی رُکن کے نام سوال لکھیں اور اس رکن کو یہاں بلائیں جواب دینے کے لئے :)

Top