امريکہ، اسلام اور مسلمان

Fawad -

محفلین

فواد – ڈيجيٹل آؤٹ ريچ ٹيم – يو ايس اسٹيٹ ڈيپارٹمينٹ
American_Hospitality.jpg

ثقافتی ہم آہنگی اور شعور اجاگر کرنے کيلئے‎ امريکی حکومت کے پروگرام کے تحت ايک
امريکی خاندان کی ميزبانی

فواد – ڈيجيٹل آؤٹ ريچ ٹيم – يو ايس اسٹيٹ ڈيپارٹمينٹ

www.state.gov

DOTUSStateDept (@USDOSDOT_Urdu) | Twitter

USUrduDigitalOutreach

Digital Outreach Team (@doturdu) • Instagram photos and videos

Us Dot
 
یہ کیسی مسلم ہے کہ حجاب نہیں لیتی
حجاب ایک معاشرتی رواج ہے ، اس کا اسلام سے کوئی تعلق نہیں۔ اس کو یہاں نہیں اٹھائیے ۔ اس کام کے لئے اور بہت سے دھاگے ہیں۔ یہ دیکھئے، اللہ تعالی کے مطابق جن محترم خاتون کو تمام اگلی اور پچھلی خواتین پر اصطفی (پاکیزگی اور بزرگی ) دی گئی ، حجاب کے لئے حضرت مریم علیہا السلام کی یہ تصاویر دیکھئے

3:42
وَإِذْ قَالَتِ الْمَلاَئِكَةُ يَا مَرْيَمُ إِنَّ اللّهَ اصْطَفَاكِ وَطَهَّرَكِ وَاصْطَفَاكِ عَلَى نِسَاءِ الْعَالَمِينَ
اور جب فرشتوں نے کہا: اے مریم! بیشک اﷲ نے تمہیں منتخب کر لیا ہے اور تمہیں پاکیزگی عطا کی ہے اور تمہیں آج سارے جہان کی عورتوں پر برگزیدہ کر دیا ہے۔

پھر آپ یہ سوال کرنے والے ہوتے کون ہیں؟ کیا حق ہے آپ کے پاس؟ یا کوئی دلیل ہے آپ کے پاس؟ مشفقانہ التماس ہے کہ ایک غیر اسلامی اور ہے ہنگم معاشرے کی تعمیر سے گریز کیجئے اور محترم خواتین کی بلیک مارکیٹنگ کو فروغ دینے سے پرہیز کیجئے۔ وہ زمانے گذر گئے جب عورتوں کو چھپا کر فروخت کرنے سے مہر کے نام پر مرد حضرات، زیادہ سے زیادہ قیمت وصول کرتے تھے۔ اس جہالت بھری پیرا ڈائم سے نکلئے۔

آپ اس ایر پورٹ سے سفر نا کیجئے ، جہاں عورت اور مرد ساتھ ساتھ پائے جاتے ہیں۔ آپ اس جہاز سے سفر کرنے سے انکار کردیجئے جہاں عورت و مرد ساتھ ساتھ سفر کرتے ہوں۔ اس نوکری سے انکار کردیجئے جہاں عورت اور مرد ساتھ کام کرتے ہوں۔ بلکہ آپ کو چاہئے تھا کہ اس ہسپتال میں پیدا ہونے سے انکار کردیتے جہں مرد و عورت ساتھ ساتھ کام کرتےہیں۔ یا پھر ایسی جہالت بھری سوچ کو لگام دیجئے جس کی بنیاد کچھ نہیں بلکہ صرف اور صرف عورتوں کی بلیک مارکیٹنگ ہے۔

والسلام

آخری تدوین:

باولا ہوا ہے
حضرت مریم کی تصویر؟
او بھائی حجاب حیا کا تقاضا ہے۔ اور بس۔
پر تھماری سمجھ میں یہ بات نہ آوے گی کہ سمجھ دانی چھوٹی ہے
 
حضرت مریم کے بارے میں قرآن کی آیت بھی پیش کی تھی۔ آپ کچھ خواتین کی حجاب کے نام ہر بلیک مارکیٹنگ کے بارے میں لائیے تو ہم جیسے باؤلے کچھ سمجھیں ۔۔۔
 
squarened

معطل
وَإِذْ قَالَتِ الْمَلاَئِكَةُ يَا مَرْيَمُ إِنَّ اللّهَ اصْطَفَاكِ وَطَهَّرَكِ وَاصْطَفَاكِ عَلَى نِسَاءِ الْعَالَمِينَ
اور جب فرشتوں نے کہا: اے مریم! بیشک اﷲ نے تمہیں منتخب کر لیا ہے اور تمہیں پاکیزگی عطا کی ہے اور تمہیں آج سارے جہان کی عورتوں پر برگزیدہ کر دیا ہے۔

آیت اور تصاویر کا کوئی جوڑ ہے؟
ایک غیر اسلامی اور ہے ہنگم معاشرے کی تعمیر سے گریز کیجئے

حجاب سے غیر اسلامی معاشرے کی تعمیر ہوتی ہے اور بے حجاب سے اسلامی معاشرہ کی؟
 
آیت اور تصاویر کا کوئی جوڑ ہے؟

حجاب سے غیر اسلامی معاشرے کی تعمیر ہوتی ہے اور بے حجاب سے اسلامی معاشرہ کی؟

بالکل ہے، حضرت مریم علیھا السلام کی کوئی تصویر آپ کے پاس حجاب میں ہے تو دکھائیے بہت خوشی ہوگی۔ حجاب سے اسلامی معاشرے کی تعمیر نہیں ہوئی۔ قرآن حکیم سے اسلامی معاشرے کی تعمیر ہوئی ہے۔ والسلام
 
akhtar ali durrani

محفلین
صاحبان و صحابات!
آداب عرض-
امریکہ نہ مسلمانوں کا حریف، نہ حلیف-
حہاں وہ اپنا فائدہ سمجھتی ہے وہاں اپنا مطلب نکالتی ہے-
ہر ملک اور ہر فرد اس اصول پر چلتا ہے-
میں اس اصول پر چلتا ہوں اور آپ بھی-
سب سے بڑا فتنہ اسلام میں سنی شیعہ فتنہ ہے۔
جب وہی شروع ہوا امریکہ کا نام ہی نہیں تھا اس دنیا میں-
ہماری مشکلات ہماری تخلیق کی ہیں-

میں اردو سکھنے والے ہوں- اگر میری تحریر میں کوئی غلطی ہو (املا یا نحو) تو ضرور بتائیے- مہربانی-
 
یہی تو ہم کہہ رہے ہیں ۔
اگر امریکہ مسلم ہوجائے تو اسی کا بھلا ہے۔
چاہیے یہ کہ جو لوگ امریکہ میں رہتے ہیں جیسے فاروق، ذیک، فواد وغیرہ یہ اسلام کی درست تصویر امریکہ میں پیش کریں اور لوگوں کو اسلام کی جانب راغب کریں
ان کی نااہلی اور غفلت کی وجہ سے امریکہ میں اسلام کے بارے میں تاثر غلط ہے۔
امریکی مسلم کی ڈائریکشن غلط فہم دین میں کجی اور کوشش میں کوتاہی ہے۔ یہ صرف امریکی ایجنٹ بن کر رہ گئے ہیں
 
squarened

معطل
بالکل ہے، حضرت مریم علیھا السلام کی کوئی تصویر آپ کے پاس حجاب میں ہے تو دکھائیے بہت خوشی ہوگی۔ حجاب سے اسلامی معاشرے کی تعمیر نہیں ہوئی۔ قرآن حکیم سے اسلامی معاشرے کی تعمیر ہوئی ہے۔ والسلام

آپ پہلے اپنی کسی تصویر کو مصدقہ تو ثابت کر لیں۔ ہمارے پاس تو یہ جھوٹی تصویریں ہیں ہی نہیں تو آپ کو کہاں سے دکھائیں گے

اور قرآن حکیم نے ہی چادروں کے پلو لٹکانے کا حکم دیا ہے، زینت کی چیزیں ڈھانپنے کا حکم دیا ہے، اس لیے آدھی بات سے متفق ہیں کہ قرآن سے اسلامی معاشرہ کی تعمیر ہوگی، مگر آپ کی قرآن کی تشریح سے متفق نہیں ہیں۔
حضرت مریم علیھا السلام کی پاکیزگی کی سند قرآن میں ہے،ان کی تصویریں قرآن میں نہیں
 
محترم بھائیو او بہنو ، میں آپ کو اپنا جواب تین حصوں میں دوں گا۔ اس سے بھی پہلے یہ کہ اگر کوئی بھی خاتون اپنے آپ کو کسی بھی طور ڈھانپنا پسند کرتی ہیں تو یہ ان کا حق ہے۔
لیکن کسی خاتون سے یہ ڈیمانڈ کرنا کہ وہ خود کو ، آپ کے تجویز کردہ نسخے کے مطابق ڈھانپیں۔ یہ آپ کا حق ہے یا نہیں ۔ یہ آپ کو درض ذیل 3 مراسلات سے معلوم ہوجائے گا۔

میں آپ کو قائیل نہیں کرنا چاہتا، لیکن مناسب معلومات جاننا آپ کا حق اور اللہ تعالی کے احکامات کے بارے میں جاننا آپ کا حق ہے۔

پہلا مراسلہ ، رواج کے بارے میں ہے کہ یہ ایک دیکھ کر سیکھنے والے کام ہیں۔
دوسرا مراسلہ ، میرا ایک ذاتی تجربہ ہے۔
تیسرا مراسلہ ، اللہ تعالی کے احکامات۔ اور غلط العام و غلط العوام نظریات ۔

پہلا مراسلہ- رواج کیا ہے؟
ایک تجربہ گاہ میں پانچ بندروں کو ایک ایسے کمرے میں رکھا گیا کہ جہاں اوپر کیلے لٹکے تھے اور ان تک ایک سیڑھی لگی تھی ۔ جونہی کوئی بندر ان کیلوں کی طرف چڑھتا، سب بندروں پر یخ ٹھنڈا پانی مارا جاتا تھا ۔ تھوڑی ہی دیر میں بندر یہ سمجھ گئے کہ اگر کیلوں کی طرف گئے تو یخ ٹھنڈا پانی پڑے گا۔ اب جونہی کوئی بندر اس سیڑھی کے قریب جاتا تھا تو دیگر بندر اسے مارتے تھے۔ جب یہ مار پیٹ میں پکے ہو گئے تو ان میں سے ایک بندر ہٹا کر ایک نیا بندر داخل کیا گیا۔

یہ نیا بندر سیدھا کیلوں کی طرف لپکا، لیکن اس سے پہلے کہ سب پر ٹھنڈا پانی پڑتا، باقی بندروں نے اس نئے بندر کی پٹائی شروع کردی ۔ پرانے بندر کسی طور اس نئے بندر کو کیلوں کی طرف نہیں جانے دیتے تھے۔ آخر کار یہ نیا بندر بھی سیکھ گیا کہ کیلوں کی طرف جانا منع ہے اور اگر کوئی اس طرف جائے تو اس کی پٹائی ہونی چاہئے۔

آہستہ آہستہ ، باقی چار بندروں کو بھی ایک ایک کرکے نئے بندروں سے تبدیل کردیا گیا ۔ لیکن بندروں کا رواج نہیں بدلا، یہ نئے بندر جن پر کبھی پانی نہیں پڑا تھا۔ اس رواج پر سختی سے قائم رہے کہ جو بھی کیلوں کے پاس جائے اس کی پٹائی ہونی چاہئے۔ جبکہ ان میں سے کوئی بھی آگاہ نہیں تھا کہ اوپر جانے پر ٹحنڈا پانی پڑے گا۔

کیا ہم اسی قسم کے رواج کو جانے بوجھے بغی فروغ دے رہے ہیں؟؟

دوسرا مراسلہ : میرے ذاتی تجربے، عورتوں کو چھپا کر رکھنے اور اس سے فائیدہ اٹھانے کا۔
1970پہلا تجربہ : کے موسم گرما میں ، 13 سال کی عمر میں۔ میں اپنے والد محترم سے ملنے ریاض، سعودی عرب گیا۔ میرا والد صاحب بہت مصروف ہوتے تھے۔ جناب نے مجھے اپنے ایک دوست ڈاکٹر جوہر کے حوالے کردیا کہ تم جلدی آجاتے ہو، بیٹے کو ریاض دکھا دو۔ ایک دن ڈاکٹر جوہر ، مجھے ایک ایسے علاقے میں لے کر گیا ، جہاں چھوٹے ثھوٹے ٹینٹ تھے اور بہت سی بکریاں اور بھیڑیں بیٹھی تھیں، ساتھ میں برقعوں میں عورتیں بھی تھیں اور آدمی بھی۔ ڈاکٹر جوہر ایک جگہ رک کر ، ایک سعودی ادمی سے کچھ بات کرنے لگے پھر انہوں نے پانچ ریال کا نوٹ اس آدمی کو دیا۔ وہاں زمین پر ایک لڑکی بیٹھی تھی جو برقعے میں پوری طرح چھپی تھی ۔ اس نے اپنا برقعہ کھولا اور اپنا چپرہ دکھایا، اس نے کاسنی رنگ کا پورا لباس پہنا ہوا تھا۔ صرف شکل دکھانے کے اس سعودی نے پانچ ریال وصول کئے تھے۔ وہ سعودی بہت کچھ کہتا رہا جو میری سمجھ میں نہیں آیا۔ بعد میں ڈاکٹر جوہر نے بتایا کہ یہ لوگ اپنی لڑکیوں کو اس طرح پیسے لے کر دکھاتے ہیں اور پھر پیسے لے کر ان کی شادی و نکاح کرتے ہیں۔ یہ معاملہ اتنا بڑھ گیا ہے کہ سعودی عرب میں شادی کے لئے نوجوانوں کو حکومت قرضے دیتی ہے۔

دوسرا تجربۃ: کچھ اسی قسم کا واقعہ میرے ساتھ 1982 میں پیش آیا، میرے پھوپھا، اور میں افغان کیمپوں میں گئے، جہاں ایک افغان نے تھوڑے سے پیسوں کے عوض ہمیں اپنی لڑکی دکھائی ، جس کی وہ پیسے لے کر شادی کرنا چاہتا تھا۔

اس بات میں کوئی شبہ نہیں کہ اگر ان معاشروں میں جہاں اجناس کی قلت ہے ۔ منہ دکھائی کی رسم کے لئے عورتوں کو "حجاب" کے بہانے چھپا کر ان کی بلیک مارکیٹنگ کی جاتی رہی ہے۔ باندروں کی طرح ہم نے اس رواج کو پکڑ لیا ہے اور بہانے بہانے سے اس رواج کو قائم رکھنے میں کوشاں رہتے ہیں۔

تیسرا مراسلہ:
عام طور پر اس آیت کا حوالہ دیا جاتا ہے کہ عورتوں کے لئے حکم ہے کہ اپنی چادروں کو لٹکا کر رکھو۔ یہ آیت یہاں درج کررہا ہوں۔

يَا أَيُّهَا النَّبِيُّ قُل لِّأَزْوَاجِكَ وَبَنَاتِكَ وَنِسَاءِ الْمُؤْمِنِينَ يُدْنِينَ عَلَيْهِنَّ مِن جَلَابِيبِهِنَّ ذَلِكَ أَدْنَى أَن يُعْرَفْنَ فَلَا يُؤْذَيْنَ وَكَانَ اللَّهُ غَفُورًا رَّحِيمًا

اے نبی! اپنی بیویوں اور اپنی صاحبزادیوں اور مسلمانوں کی عورتوں سے فرما دیں کہ اپنی چادریں اپنے اوپر اوڑھ لیا کریں، یہ اس بات کے قریب تر ہے کہ وہ پہچان لی جائیں پھر انہیں (آوارہ باندیاں سمجھ کر غلطی سے) ایذاء نہ دی جائے، اور اللہ بڑا بخشنے والا بڑا رحم فرمانے والا ہے

اس آیت کے ترجمے میں مترجم ساحب نے جلابیب یعنی بیرونی لباس کا ترجمہ چادریں کردیا ۔ شکر یہ ہے کہ اس کا ترجمہ شامیانہ نہیں کیا۔

جلابیب کیا ہوتی ہیں۔ اس کے لئے یہ لنک دیکھ لیجئے

کیا چہرے کو ڈھانپنے کا حکم اللہ تعالی نے دیا ہے؟
اللہ تعالی کے فرمان قرآن حکیم میں کوئی آیت ایسی موجود نہیں جو عورتوں کو اپنے چہرے ڈھانپنے کا حکم دیتی ہو۔
1۔ مردوں کو حکم دیا گیا ہے کہ اپنی نگاہوں کو نیچا رکھیں۔ اگر عورتوں کا سر سے پیر تک کسی شامیانے جیسے برقعےمیں چپھا کر رکھنا مقصود ہوتا تو پھر نگاہوں کو نیچا رکھنے کے حکم کی کوئی ضرورت نہیں رہ جاتی۔
2۔ عورتوں کو بھی حکم دیا گیا کہ اپنی نگاہوں کو نیچا رکھیں ، تو کیا وجہ ہے کہ مرد بھی نقاب نا پہنیں؟؟؟

جب یہ بحث ہوتی ہے تو ایک بہت ہی واضح آیت جس میں جسم کے کھلے حصوں کو دھونے کا حکم موجود ہے، اس کو بالکل نظر انداز کردیا جاتا ہے۔ دیکھئے:
5:6
اے ایمان والو! جب (تمہارا) نماز کیلئے کھڑے (ہونے کا ارادہ) ہو تو (وضو کے لئے) اپنے چہروں کو اور اپنے ہاتھوں کو کہنیوں سمیت دھو لو اور اپنے سروں کا مسح کرو اور اپنے پاؤں (بھی) ٹخنوں سمیت (دھو لو)، اور اگر تم حالتِ جنابت میں ہو تو (نہا کر) خوب پاک ہو جاؤ، اور اگر تم بیمار ہو یا سفر میں ہو یا تم سے کوئی رفعِ حاجت سے (فارغ ہو کر) آیا ہو یا تم نے عورتوں سے قربت (مجامعت) کی ہو پھر تم پانی نہ پاؤ تو (اندریں صورت) پاک مٹی سے تیمم کر لیا کرو۔ پس (تیمم یہ ہے کہ) اس (پاک مٹی) سے اپنے چہروں اور اپنے (پورے) ہاتھوں کا مسح کر لو۔ اﷲ نہیں چاہتا کہ وہ تمہارے اوپر کسی قسم کی سختی کرے لیکن وہ (یہ) چاہتا ہے کہ تمہیں پاک کردے اور تم پر اپنی نعمت پوری کر دے تاکہ تم شکر گزار بن جاؤ۔

اس آیت سے بھی واضح طور معلوم ہوتا ہے کہ چہرہ، ہاتھ کہنیوں تک اور پاؤں ٹکنوں تک کھلے ہوتے ہیں۔ لہذا دھوئے جائیں۔ اسی طرح سر بھی کافی کھلا رہتا ہے جس کے صرف مسح کا حکم دیا گیا ہے۔ کیا عورتوں اور مردوں کا طریقہ وضو الگ الگ ہے؟

وہ روایات جن پر باقاعدگی سے عمل ہوتا ، ان کے مطابق، حج میں عورتیں اپنا چہرا نہیں ڈھکتی ہیں۔ ۔

تو بنیادی اصول یہ ہے کہ خواتین جس طرح چاہیں اپنے آپ کو ڈھانپیں۔ لیکن آپ ڈیمانڈ نہیں کریں کہ وہ کس طرح اپنے آپ کو ڈھانپیں۔

معلومات پہنچانا میرا فرض تھا، ماننا نا ماننا آپ کا اپنا فعل ہے۔ رواج سے ہٹ کراللہ کے فرمان کو دیکھئے۔

والسلام
 
یہی تو ہم کہہ رہے ہیں ۔
اگر امریکہ مسلم ہوجائے تو اسی کا بھلا ہے۔
چاہیے یہ کہ جو لوگ امریکہ میں رہتے ہیں جیسے فاروق، ذیک، فواد وغیرہ یہ اسلام کی درست تصویر امریکہ میں پیش کریں اور لوگوں کو اسلام کی جانب راغب کریں
ان کی نااہلی اور غفلت کی وجہ سے امریکہ میں اسلام کے بارے میں تاثر غلط ہے۔
امریکی مسلم کی ڈائریکشن غلط فہم دین میں کجی اور کوشش میں کوتاہی ہے۔ یہ صرف امریکی ایجنٹ بن کر رہ گئے ہیں

دیکھو
کیا ہی اچھا ہو کہ آپ درست اسلام کی باتیں ٹرمپ کو سکھلائیں پہلے خود سیکھ کر۔ ہر چیز کو سیکھ کر ہی بتایا جاتا ہے۔ پہلے آپ احادیث کا مطالعہ کسی مستند استاد سے کریں
بتانا ہمارا فرض ہے آپ مانیں یا نہیں۔ آپ کی مرضی
 
Top