امتحان اس بار بیٹا پاس کر

شوکت پرویز

محفلین
جناب امجد علی راجا صاحب!
بہت پر مزاح غزل پیش کی ہے، شکریہ۔
اب جب کہ سید شہزاد ناصر صاحب نے کنّی کاٹ دی ہے تو ہمارا دوستانہ فرض بنتا ہے کہ ہم کچھ تبصرہ کریں۔
خالہ کی بیٹی ہے گونگی، شکر ہے
اے خدا خالہ کو میری ساس کر
جناب، ذرا دھیان سے، کہیں ایسا نہ ہو کہ خالہ تو ساس بن جائیں لیکن وہ گونگی کزن سالی بن جائے۔۔۔ اور یوں آپ کا خاموشی اور سکون حاصل کرنے کا خواب، خواب ہی رہ جائے۔۔۔ :eek:
 
ہاہاہاہاہاہاہاہاہاہاہاہاہاہاہاہااہا
واہ بہت ہی خوب راجا صاحب
اس شعر پہ تو لڑکپن یاد آگیا
دوست ہیں ہم کیوں لڑیں اس کے لئے؟
وہ تری ہے یا مری، چل ٹاس کر
گویا آپ ہی کے لیے شاعر نے کہا تھا:sneaky:
میرا مزاج لڑکپن سے عاشقانہ تھا

ویسے یہ پورا شعر کیا ایسے ہے۔اگر نہ ہو تو مکمل کر دیں پلیز۔

ازل سے حسن پرستی لکھی تھی قسمت میں
میرا مزاج لڑکپن سے عاشقانہ تھا
 
باباجی

یار یہ شاعری کی اپنے بس کی بات نہیں
میں تو بس اچھی شاعری پر واہ واہ کرنے والا آدمی ہوں
مکمل یا نامکمل کسی اور سے پوچھو :)
 
خالہ کی بیٹی ہے گونگی، شکر ہے
اے خدا خالہ کو میری ساس کر
وصل کے اشعار جب بھی میں کہوں
ہنس کے وہ کہتی ہے "مت بکواس کر"
دوست ہیں ہم کیوں لڑیں اس کے لئے؟
وہ تری ہے یا مری، چل ٹاس کر
چیک کرتی ہے وہ ٹھڈے مار کر
صبر کا یہ امتحاں بھی پاس کر
پھول چاہت کا نہیں کھلتا اگر
دل کے گلشن میں تُو پیدا گھاس کر
"نوٹ" اور "پستول" بھی لایا ہوں، سر
تیری مرضی "فیل" کر یا "پاس" کر
چیختی رہتی ہے بیگم ہر گھڑی
یا خدا اس کا گلہ حساس کر
بہت خوب راجا بھائی۔:bighug:
درج ذیل شعر میں آپ نے درس گاہوں میں پھیل چکی "خباثت" کی خوب صورتی سے نشان دہی کی ہے۔:notworthy:
"نوٹ" اور "پستول" بھی لایا ہوں، سر
تیری مرضی "فیل" کر یا "پاس" کر
 
جناب امجد علی راجا صاحب!
بہت پر مزاح غزل پیش کی ہے، شکریہ۔
اب جب کہ سید شہزاد ناصر صاحب نے کنّی کاٹ دی ہے تو ہمارا دوستانہ فرض بنتا ہے کہ ہم کچھ تبصرہ کریں۔
خالہ کی بیٹی ہے گونگی، شکر ہے
اے خدا خالہ کو میری ساس کر
جناب، ذرا دھیان سے، کہیں ایسا نہ ہو کہ خالہ تو ساس بن جائیں لیکن وہ گونگی کزن سالی بن جائے۔۔۔ اور یوں آپ کا خاموشی اور سکون حاصل کرنے کا خواب، خواب ہی رہ جائے۔۔۔ :eek:
بہت اچھے
 
مغزل

محفلین
امجدبھائی منسلک کرنے کے لیے ممنون ہوں مگر آپ کی دھمکی کام گئی کچھ بولنے سے پہلے ڈر لگتا ہے کہ گذشتہ لڑی کی طرح آپ غصہ نہ ہوجائیں :rollingonthefloor::p:D:laugh:
 
جناب امجد علی راجا صاحب!
بہت پر مزاح غزل پیش کی ہے، شکریہ۔
اب جب کہ سید شہزاد ناصر صاحب نے کنّی کاٹ دی ہے تو ہمارا دوستانہ فرض بنتا ہے کہ ہم کچھ تبصرہ کریں۔
خالہ کی بیٹی ہے گونگی، شکر ہے
اے خدا خالہ کو میری ساس کر
جناب، ذرا دھیان سے، کہیں ایسا نہ ہو کہ خالہ تو ساس بن جائیں لیکن وہ گونگی کزن سالی بن جائے۔۔۔ اور یوں آپ کا خاموشی اور سکون حاصل کرنے کا خواب، خواب ہی رہ جائے۔۔۔ :eek:
کزن اکلوتی ہے بھیا! نو ٹینشن
 
Top