امتحان اس بار بیٹا پاس کر

امتحان اس بار بیٹا پاس کر
میری انکم کا نہ ستیاناس کر
خالہ کی بیٹی ہے گونگی، شکر ہے
اے خدا خالہ کو میری ساس کر
وصل کے اشعار جب بھی میں کہوں
ہنس کے وہ کہتی ہے "مت بکواس کر"
دوست ہیں ہم کیوں لڑیں اس کے لئے؟
وہ تری ہے یا مری، چل ٹاس کر
چیک کرتی ہے وہ ٹھڈے مار کر
صبر کا یہ امتحاں بھی پاس کر
پھول چاہت کا نہیں کھلتا اگر
دل کے گلشن میں تُو پیدا گھاس کر
"نوٹ" اور "پستول" بھی لایا ہوں، سر
تیری مرضی "فیل" کر یا "پاس" کر
سامنے بچوں کے بیگم ڈانٹ مت
میری عزت کا بھی کچھ احساس کر
چیختی رہتی ہے بیگم ہر گھڑی
یا خدا اس کا گلہ حساس کر
فیل ہو کر آ جماعت میں مری
دوستی کا "پاس رکھ" یا "پاس کر"

محترم استادِ محترم الف عین کی مہربانی سے یہ غزل اشاعت کے لائق ہوئی۔
محمد خلیل الرحمٰن سید شہزاد ناصر افلاطون الشفاء امر شہزاد باباجی ذوالقرنین شمشاد شوکت پرویز شہزاد احمد شیزان عمراعظم عینی شاہ محسن وقار علی سید زبیر محمد اسامہ سَرسَری محمد بلال اعظم محمد وارث محمد یعقوب آسی مقدس مہ جبین نیرنگ خیال نیلم یوسف-2 نایاب متلاشی مغزل مزمل شیخ بسمل نگار ف
 
:laughing3: کیا بات ہے جی واہ واہ لطف آ گیا پڑھ کر​
اس دفعہ ذرا شریفانہ تبصرے پر گزارا کریں​
مابدولت کا موڈ نہیں ہے اس بار :mad3:
دوست ہیں ہم کیوں لڑیں اس کے لئے؟
وہ تری ہے یا مری، چل ٹاس کر
اگر سکہ سیدھا کھڑا ہو گیا تو کیا کریں گے :tongueout4:
 
شیزان

لائبریرین
خالہ کی بیٹی ہے گونگی، شکر ہے
اے خدا خالہ کو میری ساس کر
یاد رہے بیٹی گونگی ہیں پر خالہ تو نہیں۔۔ ہیں جی;)
وصل کے اشعار جب بھی میں کہوں
ہنس کے وہ کہتی ہے "مت بکواس کر"
ہائے عقلمند محبوبہ ہو تو یہی نقصان ہوتا ہے:D
پھول چاہت کا نہیں کھلتا اگر
دل کے گلشن میں تُو پیدا گھاس کر
اور پھر عقل اس گھاس کو چرنے چلی جائے گی;)
فیل ہو کر آ جماعت میں مری
دوستی کا "پاس رکھ" یا "پاس کر"
پاس رہنے کا اچھا نسخہ ڈھونڈا جی
پر خود پاس ہو کر بھی تو پاس رہا جا سکتا ہے نا۔۔ بی پازیٹیو
چیک کرتی ہے وہ ٹھڈے مار کر
صبر کا یہ امتحاں بھی پاس کر
کس نے کہا تھا کہ تھانیدار کی بیٹی سے پینگیں بڑھاؤ۔۔ ہیں جی
دوست ہیں ہم کیوں لڑیں اس کے لئے؟
وہ تری ہے یا مری، چل ٹاس کر
اور اگر کہیں یہ ٹاس واس " اس نے خود ہی کر لیا تو ہاتھ ملتے رہ جاؤ گے دونوں:D
 
:laughing3: کیا بات ہے جی واہ واہ لطف آ گیا پڑھ کر​
اس دفعہ ذرا شریفانہ تبصرے پر گزارا کریں​
مابدولت کا موڈ نہیں ہے اس بار :mad3:
دوست ہیں ہم کیوں لڑیں اس کے لئے؟
وہ تری ہے یا مری، چل ٹاس کر
اگر سکہ سیدھا کھڑا ہو گیا تو کیا کریں گے :tongueout4:
شکر ہے میرا کلام اس بار تختہ مشق بننے سے بچ گیا۔
پہلے سکہ اچھالو اور سیدھا کھڑا کر کے دکھائو بھیا! پھر بتائوں گا کہ کیا کرنا ہے:D
 
خالہ کی بیٹی ہے گونگی، شکر ہے
اے خدا خالہ کو میری ساس کر
یاد رہے بیٹی گونگی ہیں پر خالہ تو نہیں۔۔ ہیں جی;)
وصل کے اشعار جب بھی میں کہوں
ہنس کے وہ کہتی ہے "مت بکواس کر"
ہائے عقلمند محبوبہ ہو تو یہی نقصان ہوتا ہے:D
پھول چاہت کا نہیں کھلتا اگر
دل کے گلشن میں تُو پیدا گھاس کر
اور پھر عقل اس گھاس کو چرنے چلی جائے گی;)
فیل ہو کر آ جماعت میں مری
دوستی کا "پاس رکھ" یا "پاس کر"
پاس رہنے کا اچھا نسخہ ڈھونڈا جی
پر خود پاس ہو کر بھی تو پاس رہا جا سکتا ہے نا۔۔ بی پازیٹیو:)
پتہ تھا، آئو گے تو بیڑہ غرق کردو گے آپ میرے اشعار کا
کچھ تعریف شعریف بھی کردیا کرو بھیا جی، جب دیکھو آستینیں چڑھائے چڑھائی کردیتے ہو :brokenheart::brokenheart::brokenheart::brokenheart::brokenheart:
 
متلاشی

محفلین
امتحان اس بار بیٹا پاس کر
میری انکم کا نہ ستیاناس کر
خالہ کی بیٹی ہے گونگی، شکر ہے
اے خدا خالہ کو میری ساس کر
وصل کے اشعار جب بھی میں کہوں
ہنس کے وہ کہتی ہے "مت بکواس کر"
دوست ہیں ہم کیوں لڑیں اس کے لئے؟
وہ تری ہے یا مری، چل ٹاس کر
چیک کرتی ہے وہ ٹھڈے مار کر
صبر کا یہ امتحاں بھی پاس کر
پھول چاہت کا نہیں کھلتا اگر
دل کے گلشن میں تُو پیدا گھاس کر
"نوٹ" اور "پستول" بھی لایا ہوں، سر
تیری مرضی "فیل" کر یا "پاس" کر
سامنے بچوں کے بیگم ڈانٹ مت
میری عزت کا بھی کچھ احساس کر
چیختی رہتی ہے بیگم ہر گھڑی
یا خدا اس کا گلہ حساس کر
فیل ہو کر آ جماعت میں مری
دوستی کا "پاس رکھ" یا "پاس کر"

محترم استادِ محترم الف عین کی مہربانی سے یہ غزل اشاعت کے لائق ہوئی۔
محمد خلیل الرحمٰن سید شہزاد ناصر افلاطون الشفاء امر شہزاد باباجی ذوالقرنین شمشاد شوکت پرویز شہزاد احمد شیزان عمراعظم عینی شاہ محسن وقار علی سید زبیر محمد اسامہ سَرسَری محمد بلال اعظم محمد وارث محمد یعقوب آسی مقدس مہ جبین نیرنگ خیال نیلم یوسف-2 نایاب متلاشی مغزل مزمل شیخ بسمل نگار ف
بہت خوب راجا بھائی۔۔۔! دیکھا اب کی بار آپ ہمیں ٹیگ کرنا نہیں بھولے ۔۔۔۔!
 
شیزان

لائبریرین
پتہ تھا، آئو گے تو بیڑہ غرق کردو گے آپ میرے اشعار کا
کچھ تعریف شعریف بھی کردیا کرو بھیا جی، جب دیکھو آستینیں چڑھائے چڑھائی کردیتے ہو :brokenheart::brokenheart::brokenheart::brokenheart::brokenheart:

ھاھاھا

سوھنے راجا میاں۔۔ یہ ان ڈائریکٹ تعریف ہی تو ہے۔۔ جسے تم بیڑا غرق سمجھ لیتے ہو۔۔

ماشاء اللہ مزاح لکھنے میں طاق ہوتے جا رہے ہو۔۔ اور اشعار پر محظوظ ہو کر ہی جملے کسے جاتے ہیں۔۔ اسے تنقید مت جانو ، جانی۔۔ یہ تو ہمارا پیار اور دلار ہے:)
 
باباجی

محفلین
ہاہاہاہاہاہاہاہاہاہاہاہاہاہاہاہااہا
واہ بہت ہی خوب راجا صاحب
اس شعر پہ تو لڑکپن یاد آگیا
دوست ہیں ہم کیوں لڑیں اس کے لئے؟
وہ تری ہے یا مری، چل ٹاس کر
 
بھلکڑ

لائبریرین
"نوٹ" اور "پستول" بھی لایا ہوں، سر
تیری مرضی "فیل" کر یا "پاس" کر
بھائی آپ کے پاس دونوں چیزیں آپ نہ صرف پاس ہوں گے بالکہ پہلی تینوں پوزیشنز بھی آپ کی۔۔
زبردست بہت اچھے جناب۔۔۔​
 
ھاھاھا

سوھنے راجا میاں۔۔ یہ ان ڈائریکٹ تعریف ہی تو ہے۔۔ جسے تم بیڑا غرق سمجھ لیتے ہو۔۔

ماشاء اللہ مزاح لکھنے میں طاق ہوتے جا رہے ہو۔۔ اور اشعار پر محظوظ ہو کر ہی جملے کسے جاتے ہیں۔۔ اسے تنقید مت جانو ، جانی۔۔ یہ تو ہمارا پیار اور دلار ہے:)
بیڑہ غرق تو اس لیئے کہتا ہوں کہ کہیں نظر نہ لگے میرے بھیا کی حاضر دماغی کو۔
آہا۔۔۔ طاق ہوتے جا رہے ہو کہہ کر میرا دل خوش کردیا۔ طاق ہونے کی بہت قدر آتی ہے شادی کے بعد ;)
اللہ آپ کی زبان مبارک کرے بھیا، استادِ محترم الف عین محنت بھی تو بہت کر رہے ہیں اس پتھر کو نگینہ بنانے کے لئے۔ دعائوں کی درخواست ہے

جب سوھنے راجا کہتے ہو تو وہیں سے پتہ چل جاتا ہو کہ جو لکھنے والے ہو محبت سے بھرپور لکھنے والے ہو، سلامت رہو بھیا، آباد رہو، خوش رہو۔
 
ہاہاہاہاہاہاہاہاہاہاہاہاہاہاہاہااہا
واہ بہت ہی خوب راجا صاحب
اس شعر پہ تو لڑکپن یاد آگیا
دوست ہیں ہم کیوں لڑیں اس کے لئے؟
وہ تری ہے یا مری، چل ٹاس کر
بہت بہت شکریہ باباجی
لڑکپن یاد آنے کی وجہ "لڑیں" ہے یا "ٹاس" ;)
 
"نوٹ" اور "پستول" بھی لایا ہوں، سر
تیری مرضی "فیل" کر یا "پاس" کر
بھائی آپ کے پاس دونوں چیزیں آپ نہ صرف پاس ہوں گے بالکہ پہلی تینوں پوزیشنز بھی آپ کی۔۔
زبردست بہت اچھے جناب۔۔۔​
شکریہ بھلکڑ بھیا! کمال ہے آپ مجھے بھولے نہیں؟
آپ نے اتنی محبت اور عزت دی کہ میں تو ٹاپ کر گیا، شکریہ :)
 
Top