اشعار - حروف تہجی کے لحاظ سے

شمشاد

لائبریرین
پہلا دھاگہ ک پر مقفل ہوا۔

گ سے شروع کرتے ہیں :

گلے فضول تھے عہدِ وفا کے ہوتے ہوئے
سو چُپ رہے ستمِ ناروا کے ہوتے ہوئے

احمد فراز
 

شمشاد

لائبریرین
وہ جو معصوم بھولا بھالا ہے
اُس نے اس دل پہ کتنے ظلم کئے

خواب میں بھی وہ لڑکھڑاتا ہے
تیری آنکھوں سے جو شراب پئے

احمد فواد
 

شمشاد

لائبریرین
یہ سبھی کیوں ہے یہ کیا ہے مجھے کچھ سوچنے دے
کون انساں کا خدا ہے مجھے کچھ سوچنے دے

ساحر لدھیانوی
 

الف عین

لائبریرین
الف سے دوبارہ۔۔۔
بشیر بدر کا مشہور شعر سہی
اجالے اپنی یادوں کے ہمارے ساتھ رہنے دو
نہ جانے کس گلی میں زندگی کی شام ہو جائے
 

شمشاد

لائبریرین
با خبر ہوں میں کہ یکسر بے خبر، دیکھے گا کون
جب کسی میں بھی نہیں میری نظر ، دیکھے گا کون!

سرور
 

محمد وارث

لائبریرین
تشنگی ایسے لبوں کی کیا بجھا پاتا فرات
مدتوں سے خود تھا جن کی دید کا پیاسا فرات
فریاد آذر

بہت خوبصورت شعر ہے، لا جواب۔

قبلہ محترم، اس غزل کی ردیف بتا رہی ہے کہ بہت خوب غزل ہوگی، کیا آ؂پ یہ غزل پوسٹ کر سکتے ہیں۔

نوازش آپکی۔
 

محمد وارث

لائبریرین
بہت شکریہ آپ کا اعجاز صاحب، واقعی بہت خوب غزل ہے۔

ٹ، یا ث سے شعر ڈھونڈ رہا ہوں، جیسے ہی ملا، عرض کردوں گا۔
 
Top