اسلام آباد یونائیٹڈ بمقابلہ کوئٹہ گلیڈیٹرز:ساتواں میچ

ابن توقیر

محفلین
آج شارجہ میں اس میلے کا ساتواں مقابلہ اسلام آباد اور کوئٹہ کے درمیان ہوگا۔میچ پاکستانی وقت کے مطابق رات نو بجے شروع ہوگا۔
 
محمداحمد

لائبریرین
فکسنگ اور لاہور دھماکے سے پی ایس ایل کی رونقیں ماند پڑ گئیں ہیں۔

پشاور اور لاہور کے میچ نے اور دماغ خراب کردیا کہ جب جیتنے کے لئے نہیں بلکہ ہارنے کے لئے سر توڑ کوششیں کی گئیں۔
 
ابن توقیر

محفلین
فکسنگ اور لاہور دھماکے سے پی ایس ایل کی رونقیں ماند پڑ گئیں ہیں۔

پشاور اور لاہور کے میچ نے اور دماغ خراب کردیا کہ جب جیتنے کے لئے نہیں بلکہ ہارنے کے لئے سر توڑ کوششیں کی گئیں۔

عالمی سازشوں کی اس منڈی میں ہمارے پودے کو پنپنے کے لیے ابھی بہت وقت درکار ہے۔اچھی امید اور دل پاکستانی لیے آگے بڑھتے ہیں دیکھئے کیا ہوتا ہے۔
 
محمداحمد

لائبریرین
عالمی سازشوں کی اس منڈی میں ہمارے پودے کو پنپنے کے لیے ابھی بہت وقت درکار ہے۔اچھی امید اور دل پاکستانی لیے آگے بڑھتے ہیں دیکھئے کیا ہوتا ہے۔

واہ۔۔۔!

کیا اچھی باتیں کرتے ہیں آپ بھی۔ :in-love::in-love::in-love:

ہم آپ کے ساتھ ہیں۔ :)
 
ابن توقیر

محفلین
اور ہم اسلام آباد کے کپتان کے علاوہ باقی ساری دنیا کو سپورٹ کر رہے ہیں :D

ڈاکٹر صاحب آپ کیا چاہتے ہیں کہ اب ہم صرف "کمنٹری" کریں؟ کھیلنے دیں نا ہمیں،اپنی ٹیم کو چھوڑیں ہماری فٹنس اور پرفارمنس تو باقی ٹیموں اور ان کے جوانوں سے بہتر ہے۔
 
ڈاکٹر صاحب آپ کیا چاہتے ہیں کہ اب ہم صرف "کمنٹری" کریں؟ کھیلنے دیں نا ہمیں،اپنی ٹیم کو چھوڑیں ہماری فٹنس اور پرفارمنس تو باقی ٹیموں اور ان کے جوانوں سے بہتر ہے۔
نئیں وڈے پائین ۔ آپکی فٹنس پہ تو کوئی شک نہیں ہے ۔ پُش اپ تو ساری دنیا نے دیکھے ہیں ۔

حالانکہ اس عمر میں تو پُش اپ صرف اس صورت میں لگ سکتے ہیں کہ بندہ سیدھا لیٹا ہو اور ہاتھوں سے پُش اپ لگانے کی ایکٹنگ کر رہا ہو :D بحوالہ مسٹر بِین ۔
 
محمد وارث

لائبریرین
کوئٹہ گلیڈیئٹرز وہ بھی صرف ویون ریچیڈسن کی وجہ سے ۔
خدا کا خوف کریں صاحب، یہ رچرڈسن نہیں ہے بلکہ اصلی رچرڈز ہے، سر ویون رچرڈز، رچی رچرڈسن ویسٹ انڈیز کا ایک اور کپتان تھا :)
اور کوئٹہ کو اسپورٹ کرنے کی واحد وجہ میرے لیے بھی یہی ہے :)
 
Top