اردو ویب وکی پر زمرہ جات

سیدہ شگفتہ

لائبریرین
السلام علیکم

قیصرانی صاحب

وکی پر زمرہ جات میں وسعت لانی ہے۔ اگر آپ کو اس ضمن میں زحمت دی جاسکتی ہے تو تصدیق کر دیجئے

شکریہ
 

الف عین

لائبریرین
شگفتہ تم سربراہ ہو لائبریری ٹیم کی۔ لیکن میری سمجھ سے یہ بالا تر ہے کہ اتنی بہت سی کتابوں ہی نہیں، الگ الگ چھوٹے چھوٹے مضامین اور افسانوں کے لئے بھی تم نے تانے بانے کھول دئے ہیں۔ اور ان میں سے کچھ کتابیں تو مکمل ہو چکی ہیں۔ان کا مقصد؟
اور ادھر وکی کا یہ حال ہے کہ مکمل کتابوں میں صرف زاویہ کا اندراج ہے جس کی پروف ریڈنگ ابھی ہونا ہے۔ اور زیر تکمیل کتابوں میں ساری وہ کتابیں بھی شامل ہیں جو مکمل ہو چکی ہیں۔ اس سمت قیصرانی توجہ دیں
 

جیہ

لائبریرین
میں عرض کرتی چلوں کہ زاویہ 2 کی پروف ریڈنگ میں کررہی ہوں۔ اب تک 7 ابواب کی پروف ریڈنگ کرچکی ہوں انہیں میں نے وکی پر منتقل کردیا ہے۔ زاویہ 2 کی پروف ریڈنگ تھوڑی سی سست اس وجہ سے ہے کہ چند ابواب میں 1 یا 2 صفحے سرے سے غائب ہیں جن کو مجھے ٹائپ کرنا پڑ رہا ہے۔ اب انشاءاللہ اس پر کام تیز ہوگا۔
 

سیدہ شگفتہ

لائبریرین
اعجاز اختر صاحب

آپ نے جس نکتے کی جانب توجہ کی ہے اس حوالے سے وضاحت تجزیاتی رپورٹ میں شامل ہے ۔ اور میں انتظار میں ہوں کہ اس تجزیے کو آخری شکل میں یہاں پیش کر سکوں ۔ زکریا بھائی ایک سوفٹوئیر پر کام میں مصروف ہیں اور تجزیے کے ضمن میں کچھ انتظار مزید ابھی باقی ہے۔

--------------------------

جویریہ

بہت خوب کہ آپ پروف ریڈنگ کے ساتھ ایک اضافی ذمہ داری بھی نباہ رہی ہیں
 

دوست

محفلین
زاویہ ایک کی کسی زمانے میں ذمہ داری میں نے لی تھی معذرت خواہ ہوں۔
اب اسے پورا کرتا ہوں۔ ہاں یہ ہے میں صرف املاء کی غلطی ہی نکال سکوں گا کہ اصل دستاویز میرے پاس نہیں۔ اور اس کے علاوہ کوئی غلطی ہونی تو نہیں چاہیے۔
(مجھے لگتا ہے میرے پاس بھی زاویہ دو ہی ہے۔ اس کے پانچ صفحات ہیں۔ اگر جویریہ یہ کررہی ہیں تو میرا کام کرنا بے کار ہوگا اگر تعاون چاہیں تو میں حاضر ہوں۔)
 

قیصرانی

لائبریرین
جی باس صاحبہ، میری طرف سے اذن ہے۔ یعنی اجازت ہے۔ ویسے میری نظر سے اکثر نئے دھاگے رہ جاتے ہیں۔ براہٍ کرم جب اس طرح کی کوئی معلومات درکار ہوں تو مجھے پی ایم کر دیجئے گا۔ میں لازمی فوراً آجاؤں گا متعلقہ دھاگے پر۔
وکی کے حوالے سے میں‌ ہر وقت موجود ہوں، جب اور جہاں اور جیسے میری مدد درکار ہو :)
جن ہاتھی (کسرٍ نفسی سے کام نہ لینے کا آپ نے ہی کہا تھا)
 

سیدہ شگفتہ

لائبریرین
السلام علیکم

قیصرانی صاحب، کچھ نکات ہیں ان میں سے دیکھئے کیا کچھ قابلِ عمل ہیں

جو تمام زمرہ جات وکی پر موجود ہیں ان تمام کی ترتیب حروفِ تہجی کے لحاظ سے ہو جائے۔

طوفانِ اشک میں دئے گئے تمام افسانوں کے صفحات پر اگلا صفحہ اور پچھلا صفحہ کا لنک بھی دے دیجئے۔ اسی طرح باقی کتب جیسا کہ دیوانِ غالب میں

(طوفانِ اشک ہی کی وکی پر منتقلی میں متن کی مکمل منتقلی کو دوبارہ دیکھ (چیک) کر لیں ایک بار۔ کچھ متن وہاں موجود نہیں ہے۔ اسی طرح باقی تمام تصانیف کے نثری و شعری متون بھی جو وہاں منتقل ہو چکے ہیں


ابھی تک ہم نے یہاں جو بھی متون جمع کئے ہیں وہ ایک وش لسٹ بنا کر آغاز میں بنائے گئے زمرہ جات کے تحت ہیں جن میں کچھ اضافہ بھی ہوتا رہا ہے تاہم چند استثنآت کو چھوڑ کر باقی تمام متون صرف ادب کے زمرے میں آجائیں گے آپ یہ تبدیلی وکی پر کیجئے پھر ادب کے ساتھ دوسرے زمرہ جات دینے ہیں یعنی نئے زمرہ جات کا اضافہ کرنا ہے
 

قیصرانی

لائبریرین
وعلیکم السلام

جو تمام زمرہ جات وکی پر موجود ہیں ان تمام کی ترتیب حروفِ تہجی کے لحاظ سے ہو جائے۔

جی یہ ہو گیا ہے

طوفانِ اشک میں دئے گئے تمام افسانوں کے صفحات پر اگلا صفحہ اور پچھلا صفحہ کا لنک بھی دے دیجئے۔ اسی طرح باقی کتب جیسا کہ دیوانِ غالب میں

میں نے یہ کام ابھی شروع کر دیا ہے

(طوفانِ اشک ہی کی وکی پر منتقلی میں متن کی مکمل منتقلی کو دوبارہ دیکھ (چیک) کر لیں ایک بار۔ کچھ متن وہاں موجود نہیں ہے۔ اسی طرح باقی تمام تصانیف کے نثری و شعری متون بھی جو وہاں منتقل ہو چکے ہیں

یہ کام بھی ابھی اوپر والے کام سے فارغ ہو کر کر دیتا ہوں

ابھی تک ہم نے یہاں جو بھی متون جمع کئے ہیں وہ ایک وش لسٹ بنا کر آغاز میں بنائے گئے زمرہ جات کے تحت ہیں جن میں کچھ اضافہ بھی ہوتا رہا ہے تاہم چند استثنآت کو چھوڑ کر باقی تمام متون صرف ادب کے زمرے میں آجائیں گے آپ یہ تبدیلی وکی پر کیجئے پھر ادب کے ساتھ دوسرے زمرہ جات دینے ہیں یعنی نئے زمرہ جات کا اضافہ کرنا ہے

اگر اس کی تھوڑی سی وضاحت کر دیں تو۔۔۔
 

قیصرانی

لائبریرین
ایک بات اور پوچھنی ہے۔ وہ یہ کہ قرآن و سنت اور سیرت پاک ص والے زمرے درجہ بندی میں ہی بہتر ہیں‌یا انہیں اردو نثر میں منتقل کر دیا جائے؟
 

جیہ

لائبریرین
قیصرانی صاحب اس کو اردو نثر میں منتقل نہ کریں بلکہ معالعہ اسلام کے زمرے میں رکھے یا یوں ہی رہنے دیں۔ یہ میری تجویز ہے؟
 

قیصرانی

لائبریرین
ویسے یہ آئیڈیا بہت اچھا ہے جیہ۔ کہ اسلام یا مطالعہ اسلام کے نام سے ایک نیا زمرہ بنا کر یہ ادھر منتقل کر دیتے ہیں۔ لیکن اسلام یا مطالعہ اسلام رہے گا اسی صفحہ ہائے درجہ بندی پر۔ دیکھیں باقی دوست اور باس صاحبہ کیا کہتی ہیں
 

جیہ

لائبریرین
میرے خیال میں مطالہ اسلام زیادہ مناسب ہے


ایک اور بات
وکی روز بروز پیچیدہ ہوتا جارہا ہے۔ اصل کتاب یا مضمون تک رسائی مشکل ہوتی جارہی ہے۔ اس کا بھی کچھ کریں کہ کم از کم مکمل کتب کے ربط نمایاں ہونے چاہئے۔

ایک اور بات جو میں نے فہرست والے صفحے پر نوٹ کی ہے
کہ کتب کے نام ساتھ Owner لکھا ہے جو کہ ظاہر ہے کہ وکی پر پوسٹ کرنے والے کا نام ہوتا ہے مگر اس سے عام قاری کو یہ مغالطہ ہو سکتا ہے کہ یہ کتاب یا مضمون کے مصنف یا شاعر کا نام ہے۔ اس کو مناسب لفظ سے تبدیل کیا جائے۔
 

سیدہ شگفتہ

لائبریرین
جُویریہ کی تجویز مناسب ہے

یوں کیا جا سکتا ہے کہ پہلے ہو

مذہب / مذاہب / مطالعۂ مذاہب
اس کا ذیلی زمرہ پھر ہو:

اسلام / مطالعۂ اسلام

(اسلام کے ساتھ یہاں دوسرے مذاہب کے نام اس ذیلی زمرے میں آجائیں گے۔)

پھر اس ذیلی زمرے میں مختلف عنوانات شامل ہوتے رہیں گے۔
 

قیصرانی

لائبریرین
بالکل درست ہے۔ ویسے رائے شماری کرا لی جائے، کیونکہ اگر بات مذاہب کے الگ زمرے تک چلی گئی تو پھر بہت سے مختلف عقیدے اور مذاہب والے لوگ آئیں گے اور مجھے لگ رہا ہے کہ قادیانیت والے مسئلہ دوبارہ اٹھالیا جائے گا
 

الف عین

لائبریرین
مذاہب کا زمرہ بہتر ہے۔ اگرچہ اغلب تو یہی ہے کہ اسلام کے علاوہ شاید ہی کسی اور مذہب کی کسی کتاب کا متن وہاں پوسٹ کیا جائے لیکن یہ ثبوت تو دنیا کو فراہم ہوگا کہ ہم مکمل طور پر کسی ترجیح سے پاک ہیں۔ اگر کسی فرقہ مخصوص کی خصوصی کتاب بھی جگہ پا جائے تو کیا حرج ہے۔ آپ کو اختیار ہے کہ نہ پڑھیں دستورِ زباں ب
 

دوست

محفلین
دیکھیں‌ بے شک یہ زمرہ بنا دیں۔ کوئی مضائقہ نہیں۔ ہندومت، عیسائیت، یہودیت، بدھ مت جس مرضی مذہب کا ادب یہاں‌ رکھیں۔
لیکن "قادیانیت" جس کا ذکر ایک دوست نے اوپر کیا ہے کا زمرہ بنانے کی صورت میں لمبی لمبی اور بے کار بحثوں کا امکان ہے۔
اگر کوئی قادیانی حضرت بالفرض محال آبھی گئے تو انھوں‌ نے لازمًا اسلام کے نام پر اپنا مذہبی مواد رکھنا ہے۔ جو ہم سے برداشت نہیں‌ ہوگا۔
پھر مجبورًا جواب میں ان کے نبی، مصلح موعود، مہدی موعود اور مسیح‌ موعود مرزا صاحب کی حیات کے کچھ گوشے یہاں پیش کرنے پڑیں گے تاکہ عوام کے سامنے سچ روز روشن کی طرح‌
عیاں ہو اور اردو ویب کے کرتا دھرتاؤں پر کم از کم اُس دن یہ الزام نہ لگ سکے کہ انھوں نے سچ کو چھپایا تھا یا اس سلسلے میں مدد کی تھی۔
 

قیصرانی

لائبریرین
دیکھیں، بات پھر وہیں ہے۔ کوئی حل ہو تو ہو، ورنہ پھر مطالعہ مذاہب کی تجویز ایسے ہی رہ جائے گی
 

نبیل

تکنیکی معاون
مجھے کبھی اس بات کی سمجھ نہیں آئی کہ احمدیت پر کوئی مواد یہاں شامل ہونے سے کیا مسئلہ پڑ جائے گا؟ یہ ہماری ذمہ داری ہے کہ اسے اسلامی تعلیمات سے علیحدہ رکھیں۔ اسلامی تعلیمات کے زمرے میں احمدیت کو پروموٹ کرنے پر متعلقہ ممبر کو فوری طور پر فورم سے بے دخل کر دیا جائے گا۔

اسلامی تعلیمات کے زمرے میں ختم نبوت کے متعلق تحاریر شامل کرکے احمدیت کا رد کیا جا سکتا ہے۔

میں اس بارے میں آپ دوستوں کے خدشات سے آگاہ ہوں اور ایک ویب سائٹ کا ربط پوسٹ ہونے پر کچھ ناخوشگوار صورتحال سے بھی دوچار ہوچکا ہوں۔ اگر آپ کے خیال میں ضروری ہو تواس اسلامی تعلیمات کے زمرے میں اس سلسلے میں ایک نوٹس چسپاں کیا جا سکتا ہے۔

اس بات کا خیال رکھیں کہ وکی پیڈیا پر کوئی بھی مواد ایڈٹ کر سکتا ہے اس لیے اس کی مستقل نگہداشت کی ضرورت بھی ہے۔ وکی پیڈیا پر مواد کو مسخ کرنے یا اڑانے کو عام طور پر vandalism کہا جاتا ہے۔ یہ اگرچہ اتنا بڑا مسئلہ نہیں ہے کیونکہ وکی پیڈیا پر مواد ریسٹور ہونے کا بندوبست موجود ہے لیکن قران و حدیث سے متعلقہ مواد پر ایسا ہونا ہی خاصی بے ادبی کی بات ہوگی۔ اس کے سدباب کے لیے فی الحال مجھے تکنیکی امکانات کا علم نہیں ہے لیکن میرے خیال میں اس کا خطرہ بھی کافی کم ہے۔ بہرحال میں یہ بات ذہن میں رکھوں گا اور ہو سکتا ہے کہ اس کا بھی کوئی بندوبست ہو جائے۔
 

سیدہ شگفتہ

لائبریرین
السلام علیکم

میرے خیال میں محض کسی اندیشے کی بنا پر لائبریری کو محدود کرنا مناسب نہیں ہے ، کیونکہ پابندی اور محدود سوچ سے ہمیشہ گھٹن پیدا ہوتی ہے کسی بھی اندیشے کا سدِ باب کرنے کے لئے قوانین کی موجودگی ایک مناسب حل ہے۔

دانشوری کی سطح پر اور علمی و تحقیقی پس منظر میں مذاہب اور عقائد سے متعلق اصلی متون کی موجودگی کسی بھی معیاری لائبریری کا لازمی جزو ہے۔ جب ہم اصلی متون کی بات کریں تو ا س میں اشتعال انگیز نفرت انگیز یا سطحی متون شامل نہیں ہوں گے۔ کوئی بھی لائبریری کبھی بھی بحث و مباحثہ کی جگہ نہیں ہوتی۔ لائبریری کا کام متون کی فراہمی ہوتا ہے تاکہ ہر وہ شخص جسے علم کی جستجو اور سچ کی تلاش ہے وہ ان متون سے فیضیاب ہو سکے۔ صحیح اور غلط کی پہچان صحیح اور غلط کی موجودگی میں ہی کی جا سکتی ہے۔

آپ کی رائے شماری کی تجویز بھی مناسب ہے اس سے اختلاف نہیں لیکن اگر اردو ویب کے مقاصد اور ترجیحات واضح ہیں اور مذکورہ سوال ان سے متصادم نہیں تو پھر اس سوال کا جواب رائے شماری کے بغیر بھی ہمارے پاس موجود ہونا چاہئے۔

البتہ یہ میری ذاتی رائے ہے جس سے اختلاف کیا جا سکتا ہے۔

۔
 
Top