اردو ویب وکی پر زمرہ جات

سیدہ شگفتہ

لائبریرین
ایک سوال اور بھی یہاں شامل کرنا چاہوں گی۔

بالفرض رائے شماری کے بعد فیصلہ دوسرے مذاہب کے حق میں بھی ہو تو ایک سوال یہ بھی ہے کہ کیا دوسرے مذاہب کے متون کو برقیانے کے لئے متعلقہ مذہب کے حامل افراد ہی ہوں یا ہم خود بھی انہیں برقیانے کی جانب پیش رفت کریں؟

شکریہ
 

نبیل

تکنیکی معاون
دوست نے کہا:
تاکہ عوام کے سامنے سچ روز روشن کی طرح‌
عیاں ہو اور اردو ویب کے کرتا دھرتاؤں پر کم از کم اُس دن یہ الزام نہ لگ سکے کہ انھوں نے سچ کو چھپایا تھا یا اس سلسلے میں مدد کی تھی۔

:?: :idea: :!: :arrow:
 

نبیل

تکنیکی معاون
کیا ہم لوگ اس موضوع پر غیر ضروری طور پر وقت ضائع نہیں کر رہے؟ میری درخواست ہے کہ بغیر کسی تاخیر کے اسلامی تعلیمات سے متعلقہ مواد کو علیحدہ زمرے میں ترتیب دینے کا اہتمام کیا جائے اور اس کام کو آگے بڑھایا جائے اور خوامخواہ کے اندیشوں کو اپنے حواس پر سوار نہ ہونے دیں۔
 

جاویداقبال

محفلین
السلام علیکم ورحمۃ اللہ وبرکاتہ،
یہاں بات لائبریری کی ہورہی تھی اوراسمیں بات آگئی مذاہب کی کہ انکو لائبریری پرکسطرح رکھاجائے۔ مانا کہ تمام مسلمانوں کے احمدیت کے بارے میں تحفظات ہیں لیکن بات پھروہی ہے کہ جب تک سچ اورجھوٹ کوواضح کرکے نہ دکھایاجائے گاتوپتہ کس طرح چلے گاکہ جھوٹاکون ہے اورسچاکون ہے ۔ اورنبیل بھائی یہ بھی کہہ چکے ہیں کہ انکازمرہ علیحدہ بنایاجائے گاتومیرے خیال میں اس میں توکوئی پریشانی نہیں ہونی چاہیے۔
کیونکہ ہرلائبریری میں ہرطرح کی کتابیں موجودہوتی ہیں اورعلم کے پیاسے جسطرح کی کتابیں چاہیے پڑھیں۔
میری تویہی درخواست ہے کہ جس مذہب یا مسلک کا بھی آدمی کوئی مذہبی کتاب برقیانہ چاہے اسکوآزادی ہونی چاہیے اورہاں لیکن لائبریری کی منتظمین پر یہ ذمہ داری ہے اورپڑھنے اورلکھنے والوں پربھی یہ ذمہ داری ہے کہ وہ معیاری کتاب برقیائیں اورکسی بھی تحریرمیں کوئی بھی ترمیم کریں تو بہت سوچ سمجھ کریں۔کیونکہ ترمیم کابہت خیال رکھناپڑھتاہے بعض اوقات ایک لفظ کے غلط اندارج سے پورےمضمون کی عبارت تبدیل ہوجاتی ہے۔
میری دعاہے کہ اللہ تعالی تمام منتظمین اور تمام اراکین لائبریری کوہمت اورحوصلہ دے تاکہ وہ اس نیک کام میں بڑھ چڑھ کرحصہ لیں(آمین ثم آمین)
والسلام
جاویداقبال
 

سیدہ شگفتہ

لائبریرین
جو خام فہرست بنائی ہے اس میں کچھ عنوانات یا موضوعات ایسے ہیں جو کسی ذیلی زمرہ کا حصہ بھی ہو سکتے ہیں اور ساتھ ہی جداگانہ حجم بھی رکھتے ہیں انہیں کس طرح شامل کیا جائے ؟
 

نبیل

تکنیکی معاون
شگفتہ بہن، وکی پیڈیا کا فائدہ یہی ہے کہ اس میں زمرہ جات بنانے کے لیے محض اس کا صفحہ ایڈٹ کرنا پڑتا ہے اور کچھ روابط کی کمی بیشی کرنی ہوتی ہے جوکہ اس فورم کا ہر رجسٹرڈ ممبر کر سکتا ہے۔ اس کےلیے کسی ایڈمن پینل کی ضرورت نہیں پڑتی۔ یہ اور بات ہے کہ اکثر لوگ وکی پر کام کرنے سے کچھ گھبراتے ہیں۔

جو موضوعات کسی ذیل میں آتے ہیں اور جداگانہ حیثیت رکھتے ہیں، انہیں وکی پر شامل کرنے میں کوئی مشکل نہیں ہونی چاہیے۔ یہ صرف روبط ہیں، انہیں کسی بھی صفحے پر ڈالا جا سکتا ہے۔ انہیں چاہیں تو کسی ذیل میں دکھائیں اور اس کے ساتھ ساتھ کسی الگ صفحے پر الگ زمرے کے طور پر دکھایا جا سکتا ہے۔
 

قیصرانی

لائبریرین
کیا فیصلہ ہوا جناب پھر؟ میرا یہی خیال ہے کہ قرآن و سنت یا اسلام سے متعلق ایک دوست کو ذمہ دار بنا دیں۔ جو اس زمرے کا ذمہ دار ہو۔ باقی سلسلہ چلتا رہے گا
 

نبیل

تکنیکی معاون
منصور، کسی کو ذمہ دار بنانے سے کیا مطلب ہے تمہارا؟ کیا تمہیں یہ ذمہ داری مشکل لگتی ہے؟ بغیر کسی فکر کے یہ کام شروع کرو۔ اگر کوئی مشکل پیش آتی ہے تو مجھے بتاؤ۔
 

قیصرانی

لائبریرین
نبیل نے کہا:
منصور، کسی کو ذمہ دار بنانے سے کیا مطلب ہے تمہارا؟ کیا تمہیں یہ ذمہ داری مشکل لگتی ہے؟ بغیر کسی فکر کے یہ کام شروع کرو۔ اگر کوئی مشکل پیش آتی ہے تو مجھے بتاؤ۔
ذمہ دار سے مراد ایسا بندہ جو مذہب اسلام پر ہونے والی پوسٹنگ کو فلٹر کرے۔ فلٹر سے مراد یہ ہے کہ اگر اسلام کے زمرے میں قادیانیت کے لٹریچر مکس ہو رہے ہوں تو انہیں الگ دھاگے پر منتقل کر دے

باقی مجھے تو ذمہ دار پر کوئی اعتراض‌نہیں ہے۔ اچھی بات ہے۔ بلکہ ثواب کا کام ہے۔ شکریہ نبیل بھائی

اگر مزید رہنمائی کر دیں‌ یعنی کہ کوئی واضح‌ گائیڈ لائن، تو وہ مزید بہتر رہے گا۔ اگر وقت کے ساتھ ساتھ دینا چاہیں تو بھی میں حاضر ہوں
 

نبیل

تکنیکی معاون
منصور، میرے خیال میں فی الحال یہ اندیشہ کافی دور کی کوڑی ہے کہ کوئی اسلامی تعلیمات کے زمرے میں اپنے عقائد کو مکس کرنے کی کوشش کرے گا۔ تمہارے لیے گائیڈ لائن یہی ہے کہ اگر ایسا کبھی ہو تو اس قسم کے مواد کو علیحدہ کرنے کی بجائے تلف کر دو اور فوراً ہمیں مطلع کر دو۔
 
گو میں ذرا دیر سے اس بحث‌ میں شامل ہو رہا ہوں مگر امید ہے کہ میں اس بحث کو غلط راہ پر نہیں ڈال دوں‌گا۔

زمرہ جات پر تو بات ہو رہی ہے میرا خیال ہے کہ وکی ٹیم اس وقت حقیقتا صرف منصور کی شکل میں سمٹ کر رہ گئی ہے اور شروع میں ماورا ، فریب اور میں کچھ کچھ کام کر رہے تھے اب بالکل لا تعلق ہو گئے ہیں جس کی وجہ سے کام کا سارا بوجھ منصور پر آگیا ہے۔ جیہ ایک اور فعال رکن کے طور پر کام کر رہی ہے مگر وکی کی ٹیم کو بڑھانے کی ضرورت ہے اور دوسرے ارکان تک اس کام کو بڑھانے کی ضرورت بھی ہے۔
 

قیصرانی

لائبریرین
محب علوی نے کہا:
میرا خیال ہے کہ وکی ٹیم اس وقت حقیقتا صرف منصور کی شکل میں سمٹ کر رہ گئی ہے اور شروع میں ماورا ، فریب اور میں کچھ کچھ کام کر رہے تھے اب بالکل لا تعلق ہو گئے ہیں جس کی وجہ سے کام کا سارا بوجھ منصور پر آگیا ہے۔ جیہ ایک اور فعال رکن کے طور پر کام کر رہی ہے مگر وکی کی ٹیم کو بڑھانے کی ضرورت ہے اور دوسرے ارکان تک اس کام کو بڑھانے کی ضرورت بھی ہے۔
جیتے رہو محب :lol:
 

قیصرانی

لائبریرین
بہت شکریہ باس صاحبہ۔ آپ کی اس کاوش کو ہم وکی ٹیم والے انتہائی قدر کی نگاہ سے دیکھتے ہیں :) اب آپ بتائیں کہ کب سے کام شروع کر رہی ہیں؟
 

قیصرانی

لائبریرین
سیدہ شگفتہ نے کہا:
سوری باس صاحبہ، یہی میرا اوپر والا آخری پیغام تھا، اس کے بعد انٹرنیٹ نے ساڑھے دس بجے جو کہ پاکستانی ساڑے بارہ بجتے ہیں رات کے، آکر دوبارہ سانس لیا :( کل انشاءاللہ سے پکا پکا کام شروع کر دیتے ہیں۔ اب معذرت قبول کرکے رسید جاری فرمائیں‌ :(
 
Top