اردو محفل کراچی عید ملن کی روداد

لگتا ہے اس کام کے لئے بھی باکسر بہنا مقدس کی مدد لینا ہوگی۔ دو مکے پڑتے ہی صراطِ مستقیم پر آجائیں گے۔
آگے آپ کی مرضی حضور ۔ خود سدھرتے ہیں یا ۔۔۔ ۔۔۔ ۔۔
اچھا تو آپ کو یہ خوش فہمی ہے کہ مقدس بہنا ہمیں یعنی کہ اپنے بڑے بھائی کو مکے ماریں گی؟ :p
 
مقدس

لائبریرین
دیکھیں عمار خاں بھیا
ناں آنے پر تو مکے پڑتے ہی ہیں
ہی ہی ہی

ویسے ایک تو زین بھیا کو بھی پڑنا ہے
انہوں نے دھمکی لگانے میں دیر کیوں کی بھلا
 
محمد وارث

لائبریرین
توبہ توبہ کیا زمانہ آ گیا ہے، اتنے شاعر ایک جگہ جمع تھے اور کسی ایک کو بھی سگریٹ پیتے ہوئے نہیں دیکھا، قربِ قیامت کی نشانیاں ہیں میاں :)
 
ابوشامل

محفلین
توبہ توبہ کیا زمانہ آ گیا ہے، اتنے شاعر ایک جگہ جمع تھے اور کسی ایک کو بھی سگریٹ پیتے ہوئے نہیں دیکھا، قربِ قیامت کی نشانیاں ہیں میاں :)
یہ ہم بزرگوں کی سفید داڑھیوں اور بالوں کی لاج رکھی گئی کہ چند شعرا نے ان کے سامنے سگریٹ پینے کو بے ادبی سمجھا اس لیے انہوں نے ایک کونا پکڑ کر اس فرض کو ادا کیا :)
 
محمد وارث

لائبریرین
یہ ہم بزرگوں کی سفید داڑھیوں اور بالوں کی لاج رکھی گئی کہ چند شعرا نے ان کے سامنے سگریٹ پینے کو بے ادبی سمجھا اس لیے انہوں نے ایک کونا پکڑ کر اس فرض کو ادا کیا :)

تو گویا

ع- ابھی اگلی شرافت کے نمونے پائے جاتے ہیں :)
 
محمد امین

لائبریرین
انیس الرحمٰن بھائی بہت اعلیٰ۔۔زبردست۔۔۔تصویری روداد کی تعریف کے لیے الفاظ نہیں ہیں۔۔ آپ نے بہت محنت نے اپ لوڈ کیں :) :) :) بہت بہت شکریہ ۔۔۔ تمام تصاویر بہت اچھی ہیں۔۔۔۔

اور ہاں ۔۔۔۔آپ ہمیں انجنئیر کہہ کر ہمارا مذاق اڑاتے ہیں نا :cry:
 
پپو

محفلین
تمام تصاویر اور ویڈیوز کو دیکھ کر ہم کہہ سکتے ہیں کہ ہم بھی آپ کے ساتھ تھے مگر کیمرہ ہمیں دیکھ نہیں پایا کیونکہ

"" ہم سب ساتھ ساتھ ہیں ""
 
ابوشامل

محفلین
ویسے تصاویر دیکھ کر اندازہ ہو رہا ہے کہ انیس الرحمن بھائی محفل میں اتنے خاموش کیوں تھے۔ وہ چپکے سے اپنی یہ کارروائیاں کر رہے تھے اور ہمیں پتہ ہی نہیں چلا :)
 
Top