اردو محفل کا سکول

کیفیت
مزید جوابات کے لیے دستیاب نہیں

شمشاد

لائبریرین
ٹیچر آپ واپس آ گئی ہیں تو یہ لیں پکڑیں رجسٹر اور لگائیں حاضری۔
میں تو چلا واپس۔
 

سیدہ شگفتہ

لائبریرین

"اگر چہ پہلے سے دل میں بیٹھے ہوئے بُرے خیالات آسانی سے اپنی جگہ نہیں چھوڑتے ۔ لیکن اس کے باوجود اگر انسان شخصیت کو تباہی کی جانب لے جانے والی ناپسندیدہ باتوں سے نجات کی مسلسل کوشش جاری رکھے اور اچھی عادات اپنانے پر بھی توجہ مرکوز رکھے تو قدرتی طور پر رفتہ رفتہ انسانی فضائل اس میں جاگزیں ہو جائیں گے۔"


خیال : سید مجتبیٰ موسوی لاری



 

سارہ خان

محفلین
یہ عجیب بات ہے کہ آدمی جس کسی سے ڈرتا ہے اُس سے دور بھاگتا ہے مگر جب اللہ تعالیٰ سے ڈرتا ہے تو اُس کی طرف لپکتا ہے۔
 

شمشاد

لائبریرین
مجھے بھی شگفتہ صاحبہ کی بات سے ایک سو ایک فیصد اتفاق ہے۔ الیکشن کا موسم ہے تو میرا ووٹ شگفتہ صاحبہ کے لیے۔
 

شمشاد

لائبریرین
دوست کو خوش رنگ پرندے کی طرح نہیں ہونا چاہیے کہ تالاب کے خشک ہونے پر اڑ کر کہیں اور چلا جائے بلکہ اس کنول کی طرح ہونا چاہیے جو خود بھی تالاب کی طرح خشک ہو کر مرجھا جائے۔
 

شمشاد

لائبریرین
اس ہفتے کا موضوع : دوست / دوستی​

اس ہفتے یعنی ہفتہ سے جمعہ تک صرف دوست یا دوستی کے موضوع پر لکھیں۔ اگلے ہفتے نیا موضوع دیا جائے گا۔
 

زینب

محفلین
جس طرح تصویر کو زیادہ قریب سے دیکھنے سے تصویر دھندلا جاتی ہے ویسے ہی دوست کو زیادہ قریب سے جاننے سے دوستی دھندلا جاتی ہے۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
 

شمشاد

لائبریرین
دوست وہ نہیں جو آپ کی خوبیاں ہی بیان کرتا رہے۔ دوست وہ ہے جو آپ کو آپ کی خامیوں سے مطلع کرے۔
 

حسن علوی

محفلین
ارے یہ کیا شمشاد بھائی آپ نے ہفتہ وار موضوعات رکھ دیئے:confused:
کیا اس فیصلے پر نظر ثانی کی گنجائش ھے؟ میرا مطلب ھے کہ پہلے ہی ہمارے ہوم ورک ۔۔۔۔۔ ماشاءاللہ سے:rolleyes: اور اب تو آپ نے دائرہ مزید چھوٹا کر دیا موضوع دےکر۔
 

شمشاد

لائبریرین
ابھی چند ہفتے یہی اصول رہے گا کہ ہر ہفتے ایک ہی موضوع پر ہوم ورک ہو گا۔

ہاں اتنی رعایت دی جا سکتی ہے کہ اگلے ہفتے کے لیے موضوع ابھی سے تجویز کریں، پھر متفقہ طور پر اسی موضوع پر ہفتہ بھر ہوم ورک ہو گا۔

نوٹ : موضوع کا تجویز کرنا ہوم ورک میں شمار نہیں ہو گا۔
 
کیفیت
مزید جوابات کے لیے دستیاب نہیں
Top