اردو محفل کا سکول

کیفیت
مزید جوابات کے لیے دستیاب نہیں

شمشاد

لائبریرین
شکریہ ادا کرنا اگر ہوم ورک کا حصہ ہے تو لکھ کر کریں شکریہ ادا، یہ نہیں کہ " شکریہ " کی کنجی دبا دی اور فرض ادا ہو گیا۔
 

سارا

محفلین
آپ سب؟؟ یعنی کیا میرے ساتھ میرے گھر والوں نے بھی ہوم ورک کرنا تھا کیا:rolleyes:
میں تھوڑی دیر بعد ہوم ورک کروں گی۔۔ایک تو یہ ہماری دوسری کلاس کا ٹائم ہوتا ہے اور کھانا پکانے کا بھی۔۔۔
 

شمشاد

لائبریرین
آپ سب طالبعلموں کا۔ آپ کے گھر والے تھوڑا ہی آتے ہیں اسکول میں۔
اور آج کی دوسری کلاس کی تقریر کا لب لباب کیا ہے؟
 

سارا

محفلین
جی سر جی وہ نہیں آتے۔۔بس کبھی کبھار کوئی پوسٹ مزے کی ہو تو وہ پڑھا دیتی ہوں۔۔
رب کا پیغام میرے نام۔۔یہ کلاس ہے۔۔آج سیرت نبی صلی اللہ علیہ وسلم کے حوالے کتاب ''رہبرِ کامل'' کو پڑھنا تھا۔۔اور ابھی سیف بھائی گرامر سمجھا رہے ہیں جو سمجھ نہیں آرہی بلکہ سر کے اوپر سے گزر رہی ہے بلکہ ایک لڑکی کے بقول دماغ گوم گیا ہے۔۔۔:(
 

شمشاد

لائبریرین
جب گھوم کو گوم لکھیں گے تو دماغ تو گھومے گا ہی۔
"رب کا پیغام میرے نام" کی کچھ تفصیل ہی لکھ دیں۔
 

سارا

محفلین
اُف پتا نہیں مجھے گھوم لکھنا کب آئے گا۔۔ہمیشہ یہی غلطی نکلتی ہے۔۔:(
رب کا پیغام میرے نام کورس کا نام ہے۔۔ہفتے میں 4 دن کلاس ہوتی ہے۔۔سب سے پہلے خود کو رجسٹر کروانا پڑھتا ہے پھر وہ نک نیم دیتے ہیں جس سے ہمیں حاضر ہونا پڑھتا ہے باقاعدہ حاضری بھی لگتی ہے سب سے پہلے آدھا گھنٹا تجوید سکھاتے ہیں تجوید کے قواعد اور تجوید کے ساتھ قرآن پڑھنا۔۔اس کے بعد حرف کے لحاظ سے ترجمعہ پڑھاتے ہیں ان کے روٹ ورڈ سکھاتے ہیں۔۔اور تفسیر۔۔4 گھنٹے کی کلاس ہوتی ہے روزانہ ایک رکوع پڑھتے ہیں۔۔جمعرات کے دن رہبر کامل پڑھتے ہیں اور ساتھ گرائمر کی کلاس ہوتی ہے۔۔اور جسے سبق سنانا ہو وہ سبق بھی سنا سکتا ہے ان کی غلطیاں بتائی جاتی ہیں اور باقی کے تین دنوں میں سے ایک دن ہم طے کرتے ہیں جب ہر کسی کی گروپ لیڈر فون کر کے ان سے پورے ہفتے کا سبق سنتی ہے۔۔تقریبا 1 مہینہ ہوا ہے یہ کورس شروع کیے ہوئے یہ دوسرا مہینہ چل رہا ہے۔۔۔
اور میرے بھائی نے ہمیں یہ لالچ دیا ہے کہ جو کوئی یہ کورس کرے گا وہ اسے حج کروائے گا۔۔بھابھی اس لیے کر رہی ہیں میں بھی ان کو ساتھ جوائن کر رہی ہوں۔۔اور ممانی کو بھی کہا گیا لیکن فلحال انہوں نے کوئی قدم نہیں اٹھایا اس متعلق۔۔:rolleyes:
 

شمشاد

لائبریرین
ماشاء اللہ بہت اچھی بات ہے۔
کیا یہ سب کسی سائیٹ پر ہو رہا ہے، اگر ہے تو مجھے بھی اس کا ربط دیں۔
 

سارا

محفلین
پہلے تو یہ سب کے لوگوں کے لیے تھا۔۔پال ٹالک میسنجر یاہو کی طرح کا ہی سمجھ لیں ایک میسنجر ہے وہاں جیسے روم ہوتے ہیں پال ٹالک میں بھی ایسے روم ہوتے ہیں۔۔لیکن کچھ عرصہ پہلے انہوں نے کچھ ممالک میں فری کی سہولت ختم کر دی ہے۔۔ہماری طرف اور باقی بھی بہت سے ممالک میں فری جوائن کر سکتے ہیں لیکن پاکستان انڈیا کی اور کچھ اور ممالک میں فری کی سہولت ختم کر دی ہے۔۔اب 40 ڈالرز دے کر نک نیلا کروانا پڑتا ہے اور ایک سال تک بندہ فری آ جاسکتا ہے اس وجہ سے۔۔سعودیہ سے جو بھائی آتے ہیں وہ بھی یہ کہتے ہیں کہ وہ اب نہیں آسکتے انہوں نے اپنے نک نیلے کروائے ہیں تب آ سکتے ہیں۔۔یہ پال ٹالک والوں کی طرف سے پابندی ہے جنہوں نے بنایا ہے۔۔شاید یہ یہودیوں کا ہے۔۔۔کچھ بد مزگی ہوئی تھی جس کی وجہ سے انہوں نے یہ پابندی لگائی ہے۔۔۔
 

سارا

محفلین
السلام علیکم۔۔۔
آج کا ہوم ورک

''آپ کی دعا قبول ہو یا نہ ہو آپ پر اسلام نافذ رہنا چاہیے۔۔
(واصف علی واصف)
 

شمشاد

لائبریرین
مخلوق کا کام تو عرض کرنا ہی ہے، اب یہ خالق کا کام ہے کہ کس کو دے اور کس کو اس وقت نہ دے، وہی جانتا ہے کہ کون اہل ہے اور کون نااہل، اہل کو کب دینا ہے اور نااہل کو کب؟ کس کو عرض کے مطابق دینا ہے اور کس کو عرض کے عوض کیا دینا ہے۔

مالی دا کم پانی دینا، تے پھہر پھہر مشکاں لاؤے
مالک دا کم پَھل پُھل لانا، تے لاوے یا نہ لاوے
 

سارہ خان

محفلین
‘ بہادر وہ نہیں جو کسی کو پچھاڑ دے۔ بہادر وہ ہے جو غصے کے وقت اپنے اوپر قابو رکھے ‘
حضرت امام ابوہریرہ(رض)
 

حسن علوی

محفلین
شکریہ ادا کرنا اگر ہوم ورک کا حصہ ہے تو لکھ کر کریں شکریہ ادا، یہ نہیں کہ " شکریہ " کی کنجی دبا دی اور فرض ادا ہو گیا۔


لو جی پھر تو لوگ کہیں گے کہ اپنی پوسٹیں بڑھانے کے واسطے ایسا کر رہا ہوں۔ کیا کریں ہر بات سوچنی پڑتی ھے نا۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔;)
:)
 

شمشاد

لائبریرین
ضروری نہیں ہر بات سوچ سمجھ کر ہی کی جائے، کبھی کبھار ماوراء کی تقلید بھی کر لیا کریں۔
 

حسن علوی

محفلین
ضروری نہیں ہر بات سوچ سمجھ کر ہی کی جائے، کبھی کبھار ماوراء کی تقلید بھی کر لیا کریں۔

ہاہاہاہاہاہاہاہا سبحان اللہ کیا بات کہی کہ دل موہ لیا:grin:
آئندہ خیال رکھوں گا شمشاد بھائی۔

نئی استانی سے ٹریٹ ملے گی کیا ؟

اور ایک ماہ کی چھٹی بھی

یعنی کہ اکٹھی ایک مہینے کی ہی چھٹی:rolleyes::confused:
 

ماوراء

محفلین
ماشاءاللہ بچے بہت سیانے ہیں۔ ٹیچر کے پیچھے سے کوئی شور نہیں کیا۔ اور کئی ایکسٹرا فرمانبردار بچوں نے تو ہوم ورک بھی کیا ہوا ہے۔ ویسے یہ ہوم ورک نہ کرنے کا قانون میں نے سٹوڈنٹس کو آزمانے کے لیے بنایا ہے۔
 
کیفیت
مزید جوابات کے لیے دستیاب نہیں
Top