اردو محفل کا سکول

کیفیت
مزید جوابات کے لیے دستیاب نہیں

ماوراء

محفلین
سکول کا نیا قانون بنا ہے۔

- آج کے بعد سکول کے بچوں پر کوئی سختی نہیں ہو گی۔
- سب اپنی مرضی سے سکول آئیں گے اور جائیں گے۔
- ہوم ورک اپنی مرضی سے دکھائیں/ کریں گے۔
- چھٹی بھی اپنی مرضی سے کر سکتے ہیں۔


یہ قوانین تب تک ہیں، جب تک اس سکول کی ماوراء ٹیچر ہیں۔
:grin:

tea
 

شمشاد

لائبریرین
اگر یہ قانون لاگو ہو گیا تو لگتا ہے مستقبل قریب میں ہی اسکول کو بڑا سا تالا لگ جائے گا۔
 

سارا

محفلین
مس میں آج ہوم ورک کر لیتی ہوں۔۔۔

''ہر چیز انسان کی سمجھ میں نہیں آ سکتی۔۔انسان زندہ ہونے کے باوجود زندگی کو نہیں سمجھ سکا' پھر وہ مرے بغیر موت کو کیسے سمجھ سکتا ہے۔۔''
''انسان اپنے نفس کی پہچان کرے تو اللہ اور اس کی کائنات کی پہچان خودبخود ہو جاتی ہے۔۔''

''تنہائی کے مسافر بیمار روحوں کی طرح اذیت کی منزلیں طے کرتے ہیں۔۔''
 

شمشاد

لائبریرین
فرمان الہٰی :

"بے شک یہ (قرآن) نصیحت ہے، پس جو شخص چاہے اپنے رب تک پہنچنے کا راستہ اِختیار کر لے"
(73:19)
 

ماوراء

محفلین
وعلیکم السلام سارا،

''ہر چیز انسان کی سمجھ میں نہیں آ سکتی۔۔انسان زندہ ہونے کے باوجود زندگی کو نہیں سمجھ سکا' پھر وہ مرے بغیر موت کو کیسے سمجھ سکتا ہے۔۔''
بہت خوب۔ بہت اچھی بات لکھی ہے۔

۔----------------------

شمشاد بھائی، کل کا ایک دن آپ ٹیچر بن جائیں۔ لیکن صرف ایک دن۔ اس کے بعد میں آ جاؤں گی۔
 

شمشاد

لائبریرین
تمہیں ٹیچر بنے ابھی تو محاورۃً بھی جمعہ جمعہ آٹھ دن نہیں‌ ہوئے اور چھٹیاں شروع :confused:
 

سارہ خان

محفلین
3 چیزوں پر قابو رکھو
غصہ
دولت
نفس
3 چیزوں سے نفرت کرو
ظلم
بے حیائی
غرور
3 چیزوں کو اپنا لو
ایمان
قرآن
صبر
3 چیزوں سے بچتے رہو
حسد
چغلی
غیبت
3 چیزوں کو یاد رکھو
احسان (کسی کا)
دوستی
موت
3 چیزوں خوب سوچ کر اٹھاؤ
قدم
قلم
قسم
 

شمشاد

لائبریرین
شکریہ سارہ۔ بہت اچھا ہوم ورک ہے۔ عام ڈگر سے ہٹ کر بھی ہے۔
اور یہ حسن صاحب شکریہ ادا کرنے پہنچ گئے، اسکول کیوں نہیں آئے؟
 

حسن علوی

محفلین
شکریہ سارہ۔ بہت اچھا ہوم ورک ہے۔ عام ڈگر سے ہٹ کر بھی ہے۔
اور یہ حسن صاحب شکریہ ادا کرنے پہنچ گئے، اسکول کیوں نہیں آئے؟

شمشاد بھائی آپکو پتہ ھے کہ یہ شکریہ ادا کرنا بھی ہوم ورک کا ایک اہم جزو ھے:)
ویسے آپکی پوست میں ایک چیز بہت حوصلہ افزاء ھے؛ حسن صاحب:grin:
 
کیفیت
مزید جوابات کے لیے دستیاب نہیں
Top