تعارف اردو محفل پر میرا دوسرا جنم

لاريب اخلاص

لائبریرین
وعلیکم السلام!
بہت بہت خوش آمدید محترم شمشاد صاحب!
اچھا ہوا آپ اسی صدی میں واپس آگئے ورنہ حسرت ہی رہتی بزرگانِ محفل سے بات کرنے کی:)
آپ اور آپ سے جڑے سب پرانے محفلین کو پڑھ کے بزم محبت (اردو محفل) میں داخلہ لیا لیکن آپ سب کو یہاں نہ پا کے دل افسردہ ہوا!
اب آگئے ہیں تو محفل میں رونق کے سب رنگ بھی لوٹا دیں!
اللہ آپ کو خوش و آباد رکھے آمین۔
 
شمشاد

بہت شکریہ بہنا۔ ان شاء اللہ
میری کوشش ہو گی کہ غیر فعال ارکین کو فعال کر سکوں۔
 
الف عین

لائبریرین
بھائی شمشاد ، خوش آمدید، تمہاری تو یاد آتی ہی رہی تھی، شاید ہی کوئی ہفتہ ایسا گزرا ہو جب تمہارا کہیں نہ کہیں ذکر کہ ہوا ہو!
 
آخری تدوین:

الف عین

لائبریرین
اب پورا دھاگا پڑھا تو معلوم ہوا کہ سعودی سے واپس آ گئے ہیں اور بیکار ہیں، ان شاء اللہ جلد ہی روزگار مل جائے گا، اللہ سے ہمیشہ اچھی توقع رکھنی چاہئے
اس عرصے میں بلکہ حال ہی میں تمہارا عقابی اوتار بھی ہیک ہو گیا اور نام بھی! یعنی نئے ارکان شامل ہیں شمشاد خان
 
رومی

لائبریرین
وعلیکم السلام!
بہت بہت خوش آمدید محترم شمشاد صاحب!
اچھا ہوا آپ اسی صدی میں واپس آگئے ورنہ حسرت ہی رہتی بزرگانِ محفل سے بات کرنے کی:)
آپ اور آپ سے جڑے سب پرانے محفلین کو پڑھ کے بزم محبت (اردو محفل) میں داخلہ لیا لیکن آپ سب کو یہاں نہ پا کے دل افسردہ ہوا!
اب آگئے ہیں تو محفل میں رونق کے سب رنگ بھی لوٹا دیں!
اللہ آپ کو خوش و آباد رکھے آمین۔
لاریب اخلاص اگر میں یہ کہوں آپ کو پڑھ کے فورم پر انا ھوا تو جھوٹ نہیں ھوگا ھم ایک دوسرے کے چہرے نہیں دیکھتے مگر ھمارے الفاظ ھماری خوب پہچان کرواتے ہین
 
رانا

محفلین
خوش آمدید شمشاد بھائی۔:)
بہت اچھا لگا آپ کو دوبارہ یہاں دیکھ کر۔:)
اللہ تعالیٰ جلد آپ کے لئے پہلے سے بہتر روزگار کا وسیلہ بنائے۔
 
محمداحمد

لائبریرین
خوش آمدید شمشاد بھائی!

آپ کو محفل میں پھر سے فعال دیکھ کر بہت خوشی ہوئی۔ محفل جا بجا آپ کی تحریروں سے رچی بسی ہے ۔ اُمید ہے کہ آپ سے گفتگو ہوتی رہے گی۔

دعا ہے کہ اللہ تعالیٰ آپ کے تمام معاملات میں آسانیاں پیدا فرمائے۔ آمین۔
 
آپ کی واپسی کی بہت زیادہ خوشی ہوئی محترم جناب شمشاد صاحب۔ اور جہاں تک رزق کا معاملہ ہے اللہ رزاق ہے ایک در بند تو وہ اس سے بہتر کھولتا ہے۔ وہی بہتر جانتا ہے کہ ہمارے لئے کیا بہتر ہے۔ جو مولا کو منظور ہم اس کی رضا میں راضی ہیں۔
 
سیما علی

لائبریرین
وعلیکم السلام
ماشاء اللہ خوش آمدید خوش آمدید
ع ۔آپ آئے ہیں سو اب گھر میں اجالا ہے بہت
آپ کہہ رہے ہیں کہ آپ کی دوبارہ آمد چھ سال بعد ہوئی، لیکن مجھے تو ایسا لگتا ہے، آپ کہیں نہیں گئے تھے یہیں موجود تھے اپنے خوب صورت لفظوں میں ، کرونا کی وجہ سے بے روز گار ہو جانا افسوسناک بات ہے ۔اللہّ انشاء اللہّ آپ پر اپنا فضل وکرم فرمائے۔آسانیاں کرے اور جلد از جلد برسرِ روزگار فرمائے۔آمین
 
سیما علی

لائبریرین
آپ کی واپسی کی بہت زیادہ خوشی ہوئی محترم جناب شمشاد صاحب۔ اور جہاں تک رزق کا معاملہ ہے اللہ رزاق ہے ایک در بند تو وہ اس سے بہتر کھولتا ہے۔ وہی بہتر جانتا ہے کہ ہمارے لئے کیا بہتر ہے۔ جو مولا کو منظور ہم اس کی رضا میں راضی ہیں۔
جناب بجا فرمایا بے شک وہ پروردگار بہتر جانتا ہے کہ ہمارے لئیے کیا بہتر ہے۔ہمیں ہمیشہ اپنی رضا میں راضی رکھے آمین:):)
 
Top