مکی
معطل
کیا لینکس پر ونڈوز پلیٹ فارم کے پروگرامز ایمو لیٹ نہیں ہوتے؟ یہ اطلاقیہ بنیادی طور پر ڈاٹ نیٹ فریم ورک استعمال کرتا ہے!
ایمولیٹ تو ہوتے ہیں مگر یہ نہیں چلا.. شاید مونو سے چل جائے.. ایک بار پھر کوشش کرتا ہوں..
کیا لینکس پر ونڈوز پلیٹ فارم کے پروگرامز ایمو لیٹ نہیں ہوتے؟ یہ اطلاقیہ بنیادی طور پر ڈاٹ نیٹ فریم ورک استعمال کرتا ہے!
برادرم نعیم سعید، میں کوشش کروں گا کہ آپ کی تجویز کردہ فیچر کو اس پروگرام میں شامل کر دوں۔ اگر اس حوالے سے آپ کے ذہن میں اور کوئی فیچرز ہیں تو انہیں بھی یہاں اکٹھا کر لیں تاکہ ایک مرتبہ ہی سب پر کام کیا جا سکے۔نبیل بھائی جیسا کہ آپ نے خود بھی یہی لکھا ہے کہ یہ اطلاقیہ فونٹ سازوں کی ضروریات کے پیش نظر تیار کیا گیا ہے، تو فونٹ سازوں کے لئے ایک مہربانی اور کردیں۔ یعنی ……
سورٹنگ سے قبل ایک فیچر مزید بڑھا دیں جس میں آپشن کے ساتھ یہ سہولت ہو کہ اگر ٹیکسٹ فائل میں جو الفاظ ایک جیسے آئے ہیں کیا انہیں سورٹنگ میں رپیٹ کرنا ہے یا صرف ایک ہی بار آنا چاہئے۔ یقیناً آپ اس بات کا اندازہ کرسکتے ہیں کہ فونٹ سازوں کے لئے اس سہولت کی کتنی اہمیت ہے۔
مکی بھائی، میرا شروع میں پائتھون پروگرامنگ لینگویج میں یہ اطلاقیہ لکھنے کا ارادہ تھا لیکن اس میں کام نہیں بتا۔ اگر پائتھون میں پروگرام مکمل ہو جاتا تو یہ سب پلیٹ فارمز پر چل سکتا تھا۔بہترین چیز ہے نبیل بھائی.. مجھے ایک ورڈ لسٹ سورٹ کرنی تھی مگر لینکس پر چلنے سے انکاری ہوگیا.. اپنی قسمت...
یہ تو شاعروں کے بھی کام آئے گا۔(۳) اختتامی حرف کے اعتبار سے:
مثلاً: صرف حرف ’’ں‘‘ پر ختم ہونے والے الفاظ کو سورٹ کرنا ممکن ہو۔
یہ تو شاعروں کے بھی کام آئے گا۔
اقتباس:
نبیل بھائی
برادرم نعیم سعید، میں کوشش کروں گا کہ آپ کی تجویز کردہ فیچر کو اس پروگرام میں شامل کر دوں۔ اگر اس حوالے سے آپ کے ذہن میں اور کوئی فیچرز ہیں تو انہیں بھی یہاں اکٹھا کر لیں تاکہ ایک مرتبہ ہی سب پر کام کیا جا سکے۔
جزاک اللہ نبیل بھائی! آپ کی خواہش کے مطابق چند تجاویز مزید لکھ رہا ہوں۔ جنہیں فائدہ مند سمجھیں ضرور شامل کر دیا جائے۔
نوٹ: کیونکہ اطلاقیہ اول دن سے ہی فونٹ سازوں کی ضروریات کو مدنظر رکھ کر بنایا گیا ہے اس لئے تجاویز بھی اسی لحاظ سے ہیں:
سورٹنگ کو درج ذیل مختلف انداز سے ممکن بنایا جائے:
(۱) حروف تہجی کے اعتبار سے:
(۱) صرف لیگیچرز کو۔ (الحمد اللہ ایسا تو ممکن ہے)
(۲) لیگچریز کے پئیرز کو (الحمد للہ یہ بھی ممکن ہے)
(۳) لیگیچرز کے پیئرز کو اسپیس کے ساتھ (ابھی اس کی کمی ہے۔ پہلے بھی ذکر ہوچکا ہے۔)
(۲) ابتدائی حرف کے اعتبار سے:
مثلاً: صرف حرف ’’ب‘‘ سے شروع ہونے والے الفاظ کو سورٹ کرنا ممکن ہو۔
(۳) اختتامی حرف کے اعتبار سے:
مثلاً: صرف حرف ’’ں‘‘ پر ختم ہونے والے الفاظ کو سورٹ کرنا ممکن ہو۔
(۴) لیگیچرز کے جوڑوں کی تعداد کے اعتبار سے:
مثلاً: صرف حرف ’’ا‘‘ کے اختتام کے اعتبار سے درج ذیل الفاظ کو سورٹ کیا جائے تو نیچے دی گئی لسٹ تیار ہو۔
(بتیا، با، بیٹیا، بٹا، پا، بیا)
با
پا
بٹا
بیا
بتیا
بیٹیا
سورٹنگ کے علاوہ مزید کچھ اور خوبیاں ڈال دی جائیں۔
(۱) ایک جیسے الفاظ سورٹنگ میں رپیٹ ہوں یا ایک ہی بار آئیں۔ (اس کا ذکر پہلے آچکا ہے۔)
(۲) سورٹ کی گئی لسٹ میں الفاظ کی تعداد بھی معلوم ہوسکے۔ (یعنی جب سورٹٹ فائل تیار ہو تو اس کے آخر میں یہ تحریر لکھی ہوئی آجائے کہ ’’اتنی تعداد‘‘ میں یہ الفاظ سورٹ ہوئے ہیں۔
(۳) فونیٹک نیم اور لوک اپس جنریٹ کرنے والے اطلاقیوں کو آپشن کے ساتھ اسی اطلاقیہ کا حصہ بنادیا جائے۔
(۴) سورٹنگ میں اعراب کی بھی مکمل سپوٹ شامل کی جائے۔
(۵)کسی مخصوص لفظ کو سورٹنگ میں نظر انداز کرنا ممکن ہو۔ (جس کا ذکر اظفر بھائی صاحب کی پوسٹ میں ہے۔)
(۶) لیگچرخز کے مجموعے میں سے جوائنٹ پیئرز اخذ کرنا ممکن ہو۔
ایک ضروری وضاحت: جیسا کہ میں نے پہلے ایک پوسٹ میں لکھا تھا کہ اس اطلاقیے کو ‘‘ایم ایس آفس’’ میں قابل استعمال بنایا جائے۔ دراصل اس وقت صورت حال یہ ہے کہ علوی فونٹ اور جمیل فونٹ کے آجانے کے بعد ’’ان پیج‘‘ سے منتقل ہونےکے لئے دو ہی پرگرام ہیں ایم ایس ورڈ یا ایم ایس پبلشر۔ میرا اندازہ تو یہی ہے کہ اردو کے کام کرنے کے لئے اکثریت اِن ہی پر منتقل ہوگی۔ اسی لئے میں نے یہ رائے رکھی تھی کہ اردو سورٹنگ کے اس فیچر کو ایم ایس آفس میں چلانا چاہئے تاکہ اُن یوزرز کے لئے آسانی پیدا کی جاسکے۔ یاد رہے ان پیج میں اردو سورٹنگ کی کافی بہتر سپورٹ ہے جسے بندہ کئی سالوں سے استعمال کرتا آرہا ہے۔
ہمارا کام تو بہتر سے بہتر سہولت پیدا کرنا ہے یوزر چاہے کام کی باتیں سورٹ کرے یا کہانیاں سورٹ کرے یہ مسئلہ ہمارا نہیں۔
اقتباس:
عارف کریم:
تیسری صورت تو لغات اور انڈیکس بنانے والے کمپوزرز کیلئے مفید ہے۔ کیونکہ اسمیں متعدد بار اسپیس آرہی ہے۔
محترم عارف بھائی! جیسے اندھے کی مراد ہمیشہ آنکھیں ہی ہوا کرتی ہیں، اسی طرح ایک کمپوزر کے لئے کمپوزنگ کے فیچر تلاش کرنا ایک لازمی امر ہے۔
برادرم نعیم سعید، آپ نے میری خواہش پر اپنی خواہشات خوب بیان کی ہیں۔
میں آپ کی تجویز کردہ فیچرز اس اطلاقیے میں شامل کرنے کی کوشش کروں گا، البتہ فی الحال آفس کے ایڈآن کے سلسلے میں کوئی وعدہ نہیں کر سکتا۔
لیگچرز کے مجموعے میں سے جوائنٹ پیئرز اخذ کرنا ممکن ہو۔
بہت خوب نبیل بھائی۔ میری اطلاع کے مطابق نعیم سعید صاحب نے متعدد لغات اور مختلف ذرائع کی مدد سے کئی لاکھ اردو الفاظ کا ذخیرہ ایک ایم ایس ایکسس ڈیٹابیس میں اکٹھا کر رکھا ہے۔ سو میری رائے میں اگر ہم صرف انکو بنیاد بنائیں تو لگیچرز پئیرز کا حصول کافی مستند ثابت ہوگا۔ محفل فارم کا ڈیٹا اس غرض سے استعمال کرنے پر مجھے تھوڑی ہکچاہٹ اسلئے بھی ہے کہ یہاں کثرت سے املا کی غلطیاں اور مختلف زبانوں کی آمیزش موجود ہے!برادرم نعیم سعید، جوائنٹ پیرز کی تفصیلی وضاحت کرنے کا بہت شکریہ۔ اتفاق سے کچھ عرصہ قبل میں نے اس سے ملتا جلتا کام کرنے کا سوچا بھی تھا۔ میرا ارادہ یہ تھا کہ گزشتہ چار سال کا محفل فورم کے ڈیٹا سے الفاظ اور ان میں سے ترسیمہ جات علیحدہ کرنے کے لیے ٹول لکھا جائے۔ لیکن وقت کی کمی کے باعث اس پر کام آگے نہیں بڑھا پایا تھا۔ بہرحال میں اس اطلاقیے میں جوائنٹ پیرز معلوم کرنے کی لاجک شامل کرنے کی کوشش کرتا ہوں۔ اس سلسلے میں جہاں مزید تفصیل درکار ہوئی وہاں آپ سے پوچھ لوں گا۔
آپ نے اوپر حروف کی جو فہرست فراہم کی ہے، اس میں أ کو دیکھ کر مجھے خیال آ رہا ہے کہ یہ حروف کی ڈیٹابیس psnames.xml میں شامل نہیں ہے۔ آپ پلیز ایک مرتبہ اس فائل کو چیک کر لیں کہ اس میں کونسے حروف مزید ہونے چاہییں اور ان کا سورٹ آرڈر کیا ہونا چاہیے۔
میں یہ محسوس کر رہا ہوں کہ اب اس کام کا سکوپ کچھ بڑھ رہا ہے، اس لیے بہتر ہوگا کہ اس کی requirements ایک مرتبہ طے کرنے کے بعد ہی اس پر ڈیویلپمنٹ کا کام شروع کیا جائے۔
یہ جان کر خوشی ہوئی کہ آپ نے پہلے سے ہی الفاظ کی اتنی بڑی لسٹ تیار کی ہوئی ہے۔ اب یہ سوچنا پڑے گا کہ اس لسٹ کو پروگرام میں کیسے فیڈ کیا جائے۔ ایک طریقہ یہ ہو سکتا ہے کہ پہلے الفاظ کو ایک ٹیکسٹ فائل میں ایکسپورٹ کیا جائے اور وہاں سے پروگرام میں ریڈ کیا جائے۔ دوسرا طریقہ یہ ہو سکتا ہے کہ پروگرام براہ راست ڈیٹا بیس میں سے الفاظ کو پڑھ لے۔ اس کے علاوہ پروگرام کی آؤٹ پٹ کے بارے میں بھی ایک تجویز یہ ہو سکتی ہے کہ کوئی ٹیکسٹ فائل جنریٹ کرنے کی بجائے ایک ایکسل فائل میں ہی پروگرام کی آؤٹ پٹ سیو کی جائے۔