نبیل
تکنیکی معاون
السلام علیکم،
اگرچہ الفاظ کو حروف تہجی کے اعتبار سے ترتیب (lexicographic sorting) دینے کی سہولت تقریباً ہر پروگرامنگ لینگویج اور مختلف سوفٹویر میں فراہم کی جاتی ہے، لیکن ابھی تک اردو کے الفاظ کو درست طریقے سے ترتیب دینے کی سہولت کسی پروگرامنگ لینگویج میں موجود نہیں ہے۔ اس کی ایک مثال فورم پر ممبران کی فہرست میں ہی دیکھی جا سکتی ہے جہاں پ اور ٹ سے شروع ہونے والے الفاظ ی سے شروع ہونے والے الفاظ کے بعد دکھائے جاتے ہیں۔ مائیکروسوفٹ ایکسل میں اردو الفاظ کی کوئی لسٹ سورٹ کرنے کے بھی ایسے ہی نتائج برآمد ہوتے ہیں۔ اگرچہ کرلپ کی سائٹ پر اردو سورٹنگ کے لیے ایک پروگرام دستیاب ہے لیکن اس میں صرف ایک محدود تعداد میں الفاظ کو سورٹ کیا جا سکتا ہے۔
اردو کے الفاظ کو حروف تہجی کے لحاظ سے ترتیب دینے کی ضرورت مختلف صورتوں میں پیش آ سکتی ہے۔ میں نے عارف کریم کے کہنے پر ایک اطلاقیہ لکھا ہے جس کے ذریعے اردو الفاظ کو حروف تہجی کے اعتبار سے درست ترتیب میں سورٹ کیا جا سکتا ہے۔ میں اس پروگرام کو بھی بمعہ سورس کوڈ یہاں فراہم کر رہا ہوں۔ یہ پروگرام سی شارپ میں لکھا گیا ہے اور سورس کوڈ میں ویژوئل سٹوڈیو 2008 کا پراجیکٹ شامل ہے۔ اس پروگرام میں آپ اردو کے حروف کی ترتیب کا اپنی مرضی سے تعین بھی کر سکتے ہیں جیسا کہ ذیل کی تصویر میں دکھایا گیا ہے:
اردو الفاظ کی لسٹ کو سورٹ کرنے کے لیے Tools->Sort پر جا کر الفاظ والی ٹیکسٹ فائل کا انتخاب کریں اور Sort بٹن پر کلک کر دیں جیسا کہ ذیل کی تصویر میں دکھایا گیا ہے:
ترتیب دیے گئے الفاظ کی لسٹ ایک اور ٹیکسٹ فائل میں محفوظ کر دی جائے گی جس کا نام اصل فائل کے نام کے آخر میں _sorted شامل کر کے بنایا جائے گا۔ مثال کے طور پر اگر sample.txt کو سورٹ کیا جائے تو ترتیب دیے گئے الفاظ sample_sorted.txt فائل میں سیو ہوں گے۔
اس پروگرام کو استعمال کرتے ہوئے ذیل کی باتوں کا دھیان رکھیں:
1۔ یہ پروگرام اعراب کے بغیر الفاظ کو سورٹ کرتا ہے
2۔ اس پروگرام میں صرف اردو کے الفاظ سورٹ ہوتے ہیں، یعنی اردو اور انگریزی الفاظ کے مسکچر کو سورٹ نہیں کیا جاتا
اس پروگرام پر تبصروں اور سوالات کے لیے اسی تھریڈ کو استعمال کیا جا سکتا ہے۔
والسلام