ایڈیٹر اردو ایڈیٹر لائٹ میں آف لائن فورم کے پیغامات ایڈٹ کریں

نبیل

تکنیکی معاون
عزیز دوستو، السلام علیکم

کئی دوست مجھے کہہ چکے ہیں کہ وہ آف لائن رہتے ہوئے اردو ایڈیٹر لائٹ‌ یا اردو نوٹ پیڈ کے ذریعے اردو ٹیکسٹ ایڈٹ کر سکتے ہیں لیکن پیغامات کو فارمیٹ کرنے کے لیے انہیں فورم پر آن لائن آنا پڑتا ہے۔ میں نے اس کا ایک آسان حل یہ نکالا ہے کہ اردو ایڈیٹر لائٹ میں استعمال ہونے والے Editor.htm میں تبدیلی کرکے اس میں اس فورم میں استعمال ہونے والے تقریباً تمام بی بی کوڈز شامل کرنے کی سہولت فراہم کر دی ہے جیسا کہ ذیل کی تصویر میں دکھایا گیا ہے۔ اس ایڈیٹر کا فائدہ یہ ہے کہ اس میں آپ ان پیغامات کو فائل میں سیو بھی کر سکتے ہیں۔

3_offline_editor_1.gif


اگر آپ پہلے سے اردو ایڈیٹر لائٹ استعمال کر رہے ہیں تو صرف ضروری فائلیں ڈاؤنلوڈ کرکے اردو ایڈیٹر لائٹ‌ والی ڈائریکٹری میں کاپی کر دیں ورنہ آپ مکمل اردو ایڈیٹر لائٹ آف لائن فورم ایڈیٹر کے ساتھ ڈاؤنلوڈ کر سکتے ہیں۔

اردو ایڈیٹر لائٹ کے ساتھ استعمال کرنے کے لیے آف لائن فورم ایڈیٹر کی فائلیں ڈاؤنلوڈ کریں

اردو ایڈیٹر لائٹ‌ آف لائن فورم ایڈیٹر کے ساتھ ڈاؤنلوڈ کریں
 

محمد فہیم

محفلین
بہیت اچھے

نبیل بھائی میرا بھی مسئلا حل کر دیں فا رم کے بارے میں میں نے اس کا سوالات والے سکشن میں پوسٹ کر د یا ہے
 

hakimkhalid

محفلین
استاد مکرم!
[marq=up:9ba6d743b9]:zabardast1: [/marq:9ba6d743b9]

لیکن جب ٹیکسٹ فارمیٹ کیا جائے تو درج ذیل ایرر آ رہا ہے
Internet Explorer Script Error
 

نبیل

تکنیکی معاون
محب: یہ صرف اردو ایڈیٹر لائٹ میں کام کرتا ہے۔

حکیم خالد: آپ کو یہ ایرر کونسی فارمیٹنگ کرتے ہوئے نظر آتا ہے؟
 

قیصرانی

لائبریرین
بہت عمدہ نبیل بھائی، ویسے ایک ڈی بگ کا آپشن نما ایرر :lol: ایرر ٹیکسٹ لکھ کر فانٹ تبدیل کرنے پر آتا ہے۔
باتونی ہاتھی
 

دوست

محفلین
بہترین۔ اردو لائٹ ہے تو پھر تو 98 پر بھی چلے گا۔ اگرچہ اکثر یہ میرے سسٹم کو زیادہ چھیڑ چھاڑ کے جرم میں لٹکا دیا کرتا تھا ینعی ہینگ کردیا کرتا تھا جس کا حل ری سٹارٹ ہی ہوا کرتا تھا۔
 

نبیل

تکنیکی معاون
میں نے جاوا سکرپٹ کی ایرر ٹھیک کر کے یہ سوفٹویر دوبارہ اپلوڈ کر دیا ہے۔ برائے مہربانی دوبارہ ڈاؤنلوڈ کرلیں۔
 

قیصرانی

لائبریرین
اسی طرح سے اگر زپ فولڈر کو ان زپ کیے بغیر کام کریں تو وہ The page cannot be displayed کا ایرر دیتا ہے، جو کہ ہماری اپنی غلطی ہوگی، نہ کہ اس ایڈیٹر کی۔
اسی طرح جب بھی کوئی فانٹ یا فارمیٹنگ ٹیکسٹ کو سیلیکٹ کیے بغیر تبدیل کرنا چاہتے ہیں تو وہ لائن نمبر 450 پر ایرر کا پیغام دے دیتا ہے۔
اس سے میرا مقصد نبیل بھائی، آپ کی حوصلہ‌‌‌‌‌‌‌شکنی‌نہیں‌بلکہ یہ بتانا ہے کہ اگر کسی دوست کو کوئی مسئلہ ہو تو فی الحال یہ کام نہ کریں جب تک کہ آپ اس کی اغلاط کو درست نہ کر لیں‌ :)
البتہ ایک درخواست یہ ہے کہ ان ڈو اور ری ڈو کے بٹن کم از کم 10 تبدیلی کی اجازت کے ساتھ ایڈ ہو سکیں تو بہت اچھا ہوگا۔ اس کے علاوہ اگر وقت ملے تو اس کے کلوز کے فنکشن کو دیکھ لیں۔ جب اسے کلوز کریں‌تو تبدیلی کو محفوظ کرنے کے سوال کی بجائے براہٍ راست بند کر دیتا ہے۔
باتونی ہاتھی
 

نبیل

تکنیکی معاون
منصور، میں کوشش کروں گا کہ جاوا سکرپٹ والے ایررز کو ٹھیک کر دوں۔ جہاں تک undo/redo اور فائل کلوز والی فیچرز کا تعلق ہے تو یہ نسبتاً وقت طلب کام ہے اور یہ فی الحال ہونا مشکل ہے۔ ویسے اس پروگرام کا سورس کوڈ بھی موجود ہے اور کوئی اور دوست چاہیں تو یہ فیچرز شامل کر سکتے ہیں۔ :)
 
نبیل یہ ایڈیٹر میں خود بھی استعمال کر رہا ہوں اور ساتھ میں نے ایک محترم لائبریری رکن کو بھی بھیجی اور ان کا کہنا ہے اسے استعمال کرنے سے ان کی سپیڈ کافی بڑھ گئی ہے :lol: جس سے اندازہ ہوتا ہے کہ اس ایڈیٹر کی کافی افادیت ہے اور میں خود اس میں مستقبل کی پوسٹس کرکے لطف اٹھا رہا ہوں۔ اس کا سورس کوڈ تو ابھی میں نہیں دیکھ سکا مگر کیا اسے بنیاد بنا کر ہم ڈاٹ نیٹ فریم ورک کو استعمال کرتے ہوئے اردو ایڈیٹر لکھنے کا کام کرسکتے ہیں۔ میں جانتا ہوں یہ سوال تمہارے بھڑکانے کے لیے کافی ہوگا مگر میں شرمندگی کے احساس کے ساتھ دوبارہ کوشش کرنے کے لیے خود کو مجتمع کررہا ہوں۔ :lol:
 

قیصرانی

لائبریرین
نبیل نے کہا:
منصور، میں کوشش کروں گا کہ جاوا سکرپٹ والے ایررز کو ٹھیک کر دوں۔ جہاں تک undo/redo اور فائل کلوز والی فیچرز کا تعلق ہے تو یہ نسبتاً وقت طلب کام ہے اور یہ فی الحال ہونا مشکل ہے۔ ویسے اس پروگرام کا سورس کوڈ بھی موجود ہے اور کوئی اور دوست چاہیں تو یہ فیچرز شامل کر سکتے ہیں۔ :)
شکریہ نبیل بھائی
باتونی ہاتھی
 

نبیل

تکنیکی معاون
محب، اردو ایڈیٹر لائٹ کا سورس کوڈ اس کی ڈاؤنلوڈ میں ہی شامل ہے۔ ضرورت پڑی تو میں تمام سوفٹویر کے سورس کوڈ علیحدہ سے اپلوڈ کر دوں گا۔

یہاں وضاحت کرتا جاؤں کہ اردو ایڈیٹر لائٹ میں ایک ایچ ٹی ایم ایل پیج embed ہوتا ہے اور اسی کا فائدہ اٹھاتے ہوئے میں نے اس html پیج کو فورم کے پوسٹ‌ پیج کے مطابق بنا دیا ہے۔

میں ڈاٹ نیٹ میں جس اردو ایڈیٹر لکھنے کا پلان رکھتا ہوں اس کی بنیاد اردو ڈاٹ کنٹرولز لائبریری میں اردو ٹیکسٹ باکس کنٹرول ہوگا۔ جو اس پراجیکٹ پر کام کرنا چاہتا ہے، اسے چاہیے کہ اسے اور اسکے استعمال کی مثال کو ڈاؤنلوڈ کرکے اس پر کام کرے۔
 

hakimkhalid

محفلین
استاد محترم!
[marq=down:fc747404ba] :best: [/marq:fc747404ba]
دوبارہ ڈاؤنلوڈ کیا ہے ۔اب فارمیٹنگ ۔الائنمنٹ وغیرہ کا ایرر ٹھیک ہو گیا ہے۔ شکریہ
 

راقم

محفلین
ما شا اللہ !بہت ہی اعلیٰ۔
چشمِ بد دُور۔ اللہ آپ کے علم و عمل میں مزید ترقی عطا فرمائے۔ آمین
 
السلام علیکم
جناب آپ نے جو لنکس دیں ہیں وہ ایک بہت سارے ڈاونلوڈ ایٹمس پر جاتیں ہیں اب اسکا فیصلہ کیسے ہو کہ اسمیں کونسی چیز ہماری مطلوبہ یا کام لی ہیں اور کونسی نہیں جاری موضوع کی فائیلوں کی واضح نشاندہی کر دیں اگر ممکن ہو اور باسہولت کر سکیں ۔مجھ کم فہم کے لئے سہولت ہو گی۔
 
Top