اردو ایڈیٹر بکمارکلٹ کی جھلکیاں

فائرفاکس میں کسی بھی بکمارک یا بکماکلٹ کو ہاٹ کی اسائن ہو سکتی ہے، بغیر کسی اضافی ایڈ آن کے۔ البتہ اس میں دو کی بجائے تین کیز کا استعمال ہو گا۔
طریقہ یوں ہے کہ مطلوبہ بکمارکلٹ کو "Bookmarks Menu" میں محفوظ کر لیں، جب اس کے استعمال کی ضرورت ہو تو Alt+B کا کمبینیشن پریس کریں جس سے بکمارک مینو ظاہر ہو جائیگا۔ اب آپ کے مطلوبہ بک مارکلٹ کا نام جس حرف سے شروع ہوتا ہے وہ حرف پریس کر دیں، اور بکماکلیٹ ایکٹو ہو جائیگا ( فوکس آؤٹ بھی نہیں ہو گا :) )

زبردست! ہمیں ایسے ہی کسی حل کی تلاش تھی۔ ہم نے آزما بھی لیا۔ لطف آ گیا۔ :)

جزاک اللہ خیر۔ :)
 

نبیل

تکنیکی معاون
کیا یہ حل صرف فائرفاکس کے لیے دستیاب ہے۔ کیا دوسرے براؤزرز یعنی کروم، سفاری اور انٹرنیٹ ایکسپلورر میں اس طرح کا کچھ کیا جا سکتا ہے؟
 

عمار عاصی

محفلین
کیا یہ حل صرف فائرفاکس کے لیے دستیاب ہے۔ کیا دوسرے براؤزرز یعنی کروم، سفاری اور انٹرنیٹ ایکسپلورر میں اس طرح کا کچھ کیا جا سکتا ہے؟

Alt کے ذیعے مینوبار ایکسس کرنا ایک سٹینڈرڈ طریقہ ہے اس لیے یہ حل ہر اس براؤزر میں کام کرے گا جس میں مینو بار موجود ہو۔ لیکن بدقسمتی سے سبھی براؤزر اپنے نئے ورژنز میں مینو بار غائب کر رہے ہیں :(۔ فائرفاکس 4 کی حد تک تو یہ حل درست کام کرے گا کہ اس میں مینو بار visible نہ بھی ہو تو Alt دبانے سے ظاہر ہو جاتی ہے۔:cool:
 

نبیل

تکنیکی معاون
میں معذرت چاہتا ہوں کہ کچھ دن مصروفیت کے باعث اس سمت کچھ پیشرفت نہیں ہو پائی ہے۔ فی الحال میں کوڈ فریز کی سٹیج میں ہوں۔ ابھی کچھ خامیاں باقی ہیں اور میری نظر کچھ فیچرز کی کمی رہ جائے گی، لیکن پہلی ریلیز کے لیے میرے خیال میں یہ بکمارکلٹ تیار ہے۔ اصل کام اب اس کی پروموشن کا باقی ہے۔ میں چاہتا ہوں کہ اسے وائرل ویڈیوز کے انداز میں تشہیر دی جائے۔ مجھے سکرین کاسٹس بنانے کا زیادہ تجربہ نہیں ہے۔ اگر کوئی دوست اس سلسلے میں میری مدد فرما سکیں تو اس کے لیے بھی میں شکر گزار ہوں گا۔
 
Top