احتجاج ریکارڈ کروائیں

کیفیت
مزید جوابات کے لیے دستیاب نہیں
میں پہلے کسی بھی لڑی میں مراسلہ لکھ کر احتجاج ریکارڈ کروادیتا تھا پر میں یہ چاہتا ہوں کہ احتجاج کے حوالے سے بھی ایک لڑی ہونی چاھئیے کیونکہ بہت سارے مسائل ایسے ہیں جنہیں عوام کے سامنے لانا ہوتا ہے اور اِس میں ہر کسی کو اپنا اپنا کام کرنا ہوگا ۔ کیونکہ جب تک پوری عوام اِس میں حصہ نہیں لے گی جب تک ہم اِس ملک و قوم میں سُدھار نہیں لاسکتے۔
اگر آپ کے کسی مراسلے سے کسی کا مسئلہ یا ملک و قوم کا فائدہ ہوتا ہے تو پھر آپ کو لکھ کر آواز اُٹھانی چاھئیے۔ آپ اپنے حصے کا کام کریں نتیجہ اللہ پاک پر چھوڑدیں۔
میں نے شروع میں ایسے ہی اردو محفل پر لکھ کر ایک احتجاج ریکارڈ کروایا تھا اُس کے بعد سے میں نے دیکھا کہ پلاسٹک کے شاپنگ بیگ مارکیٹس میں بند ہوگئے آپ اُس لڑی کو بھی دیکھ سکتے ہیں۔جس میں احتجاج ریکارڈ کروایا گیا تھا۔
 
پاکستان کراچی :

آج ڈیوٹی سے آتے ہوئے پتا لگا کہ پٹرول پمپ پر پٹرول نہیں دے رہے لگ رہا ہے یہ پٹرول پمپ والے عمران خان صاحب کے بجٹ سے خوش نہیں جب ہی یہ احتجاج کررہے ہیں
 
بہت ہی افسوس ہے!
ہمارے پاکستان کےایک صحافی اقرار الحسن کے ساتھ جو بھی ہوا یہ تو ایک ناموراور بہادر صحافی ہیں جب ہی اتنی تشہیر ہوبھی گئی اور تھوڑی بہت دل کو تسلی دینے کے لئے حکومت کی کاروائی بھی عمل میں آئی پانچ افسران کو معطل کیا گیا ۔ کیا یہ سب کرنے سے اقرار الحسن کے زخم ٹھیک ہوجائیں گے کیا اُن کی عزت واپس آجائے گی جو آئی بی والوں نے اُن کے ساتھ حرکت کی ۔ جیسا سلوک اقرارلحسن کے ساتھ اِن کرپٹڈ افسران نے کیا ہےایسا ہی سلوک اِن کے ساتھ ہونا چاھئیے ورنہ عمران خان صاحب کسی دن یہ آپ کو بھی کوئی نہ کوئی الزام میں پکڑ کر یہ حرکتیں کرسکتے ہیں اگر اِن ظالموں کو آج لگام نہ ڈالی گئی تو آگے ایسے اور بھی جرائم ہونگے اور اِن کے قصور وار آپ ہونگے اگر آپ اِن کے خلاف صحیح موقع پر صحیح ایکشن لیتے تو یہ ظلم رُک سکتا تھا۔
یہ بھی کسی کا بیٹا ہے کسی کا بھائی ہے یہ کسی کا شوہر ہےکیا اِس کو اپنی زندگی پیاری نہیں بالکل ہوگی یہ بس صرف پاکستان کی خاطر اپنی جان کو خطرے میں ڈال کر کام کرتا ہے اللہ پاک اقرار الحسن کی زندگی میں برکت عطا فرمائے آمین
 
علی وقار

محفلین

اقرار الحسن ایسے افراد پاکستانی معاشرے کا وہ چہرہ ہیں جو پوری دنیا کے سامنے پیش کیا جا سکتا ہے۔ آئی بی کے کارندوں کے خلاف جو کارروائی کی گئی، وہ بالکل درست ہے۔ تاہم، مجھے لگتا ہے کہ شاید یہ سب جلد ہی بحال ہو جائیں گے۔
 
اگر دوبارہ بحال نہ ہوں تو یہ سزا بھی کافی ہے
 
کافی عرصے سے میڈیا پر ایک خبر چل رہی ہے کہ گائیں میں (لمپی اسکن ڈیسیز بیماری ) آگئی ہے جس کی وجہ سے کافی تعداد میں مہنگے جانور بھی مررہے ہیں اور لوگ گوشت دودھ خریدتے ہوئے بھی ڈر رہے ہیں لیکن ابھی تک حکومت کی جانب سے کوئی بھی ردِعمل سامنے نہیں آیا !
حکومت کو چاھئیے کہ اِس جانب بھی اپنی توجہ کو مرکوز کرے ۔
کیا کوئی بڑے حادثے کا انتظار کیا جارہا ہے ؟؟؟
 
آخری تدوین:

صابرہ امین

لائبریرین

آج ہی ٹی وی پر سنا ہے کہ باہر سے ویکسین منگوائی جا رہی ہے۔ ان شا اللہ جلد آ جائے گی۔
 
محمداحمد

لائبریرین
ہم جب عمران خان کی کارکردگی دیکھتے ہیں تو ہمیں اس بات پر افسوس ہوتا ہے کہ ہم انہیں ووٹ کیوں دیا۔

لیکن اب جب تحریکِ عدم اعتماد کا معاملہ ہے، تو ہم حکومت کے اتحادیوں کی بے اصولی، مفاد پرستی، ضمیر فروشی اور غیر نظریاتی سیاست دیکھتے ہیں تو سوچتے ہیں کہ اگلی بار عمران خان دو تہائی اکثریت کے ساتھ حکومت میں آئیں تاکہ یہ مفاد پرست ٹولہ انہیں بلیک میل نہ کرسکے۔

ہمارا آج کا احتجاج بے ضمیر، مفاد پرست، ایمان فروش، سیٹ فروش، غیر نظریاتی سیاست دانوں کے خلاف ہے۔
 
اس سے کوئی یہ نہ سمجھے کہ ہم اگلی بار عمران خان کوووٹ دیں گے۔ ؛)
 
سیما علی

5DDNZ3H.jpg
 
سیما علی

لائبریرین
ہم جب عمران خان کی کارکردگی دیکھتے ہیں تو ہمیں اس بات پر افسوس ہوتا ہے کہ ہم انہیں ووٹ کیوں دیا۔

لیکن اب جب تحریکِ عدم اعتماد کا معاملہ ہے، تو ہم حکومت کے اتحادیوں کی بے اصولی، مفاد پرستی، ضمیر فروشی اور غیر نظریاتی سیاست دیکھتے ہیں تو سوچتے ہیں کہ اگلی بار عمران خان دو تہائی اکثریت کے ساتھ حکومت میں آئیں تاکہ یہ مفاد پرست ٹولہ انہیں بلیک میل نہ کرسکے۔

ہمارا آج کا احتجاج بے ضمیر، مفاد پرست، ایمان فروش، سیٹ فروش، غیر نظریاتی سیاست دانوں کے خلاف ہے۔
یہ بحران جلدی ختم کیجئے
‏تاکہ نیا بحران شروع ہو سکے
 
سیما علی

لائبریرین
حکومت بنتے ہی
‏آوے آوے جاوے جاوے
‏کا کھیل۔شروع ہوجاتا ہے
‏کم از کم پچاس سالوں سے یہی ہورہا ہے
‏آج جو جاوے جاوے کے نعرے لگا رہے ہیں کل یہی جانے والوں کے لئے آوے آوے کے نعرے لگا رہے ہونگے🥲🥲🥲
 
محمداحمد

لائبریرین
کیا کریں گے پھر بے ضمیروں کو دیں گے جنکا صرف نام ضمیر ہے !!!!!

ہم نے پچھلے الیکشن میں باقی سب پر تین حرف بھیج کر عمران خان کو ووٹ دیا تھا۔ لیکن چونکہ عمران خان اپنے وعدے پر پورے نہیں اُترے تو انہیں بھی باقی سب کی فہرست میں شامل کر دیا جائے گا۔
 
کیفیت
مزید جوابات کے لیے دستیاب نہیں
Top