طارق شاہ

محفلین

وہ ہم نہیں، جنھیں سہنا یہ جبر آ جاتا
تِری جُدائی میں کِس طرح صبر آ جاتا

وہ مجھ کو چھوڑ کے جس آدمی کے پاس گیا
برابری کا بھی ہوتا تو صبر آ جاتا

پروین شاکر
 
بھلا اپنے نالوں کی مجھ کو خبر کیا شبِ غم ہوئی تھی کہاں تک رسائی
مگر یہ عدو کی زبانی سنا ہے بڑی مشکلوں سے تمہیں نیند آئی
 

x boy

محفلین
اگر تم سے کوئی پوچھے تمہاری ذندگی کیا ہے
ہتھیلی پر ذرا سی خاک رکھنا اور اڑا دینا
 
بتا دیا اُسے اعجاز ہم نے نام اپنا
اب اور اپنے تعارف میں کیا غلو کرتے

اعجاز رحمانی
 
آخری تدوین:

x boy

محفلین
ہم دوستوں کو کبھی بھولتے نہیں ہیں
مگر یہ بات جتاتے نہیں ہیں

دوستوں کو ہمیشہ رکھتے ہیں یاد
ہم بھولنے کے لئے دوست بناتے نہیں ہیں
 

طارق شاہ

محفلین

میرا مقامِ عِشق مقامِ فنا نہیں !
دُنیائے زندگی ہے جِدھر دیکھتا ہُوں میں

جگر مُراد آبادی
 
Top