آپ کیا پڑھ رہے ہیں؟

ربیع م

محفلین
میرے بیٹے کی فرمائش ہے کچھ کتابوں کے لئے جن کے نام اپس نے اپنی آٹھویں کی اردو کی کتاب میں کتابیات سے لئے ہیں۔ میں نے اب تک بڑی کوشش کی ہے کہ تقریباََ ہر کتاب اُسے پڑھنے کے لئے دینے سے پہلے خود پڑھوں لیکن اب عملی طور پہ یہ ناممکن نظر آتا ہے۔ کہ اب تو جو کوئی کتاب خود اپبے پڑھنے کے لئے لا چکی ہوں ،اپنہیں پڑھنے کا وقت نہیں۔ کئی چاند تھے سرِ آسماں،خالد حسینی کا ناول۔۔۔۔اور بھی کئی شروع کے چند صفحات پڑھ کے رکھے ہیں۔
محفلین سے درخواست ہے کہ مندرجہ ذیل فہرست میں دی گئی کتابیں کسی نے پڑھی ہوں تواِن کتابوں پہ اپنی رائے دے۔۔۔تاکہ میں اِس رائے کی روشنی میں کتابیں منگوانے یا نہ منگوانے کا فیصلہ کر سکوں۔
میں انتہائی شکر گذار رہوں گی۔
فہرست
1:اُلٹا درخت۔۔۔۔۔۔کرشن چندر
2:خاکم بدہن۔۔۔۔۔۔مشتاق احمد یوسفی(پڑھی ہوئی ہے لیکن اب عرصہ ہوا۔ یاد نہیں۔ ویسے یوسفی کی تحاریر بہت اعلیٰ پائے کی ہیں تاہم بیٹے کے لئے مجھے پھر بھی رائے چاہیے)
3:دنیائے تبسم۔۔۔۔شوکت تھانوی
4:باغ و بہار۔۔۔۔میر امن دہلوی
5:خمارِ گندم۔۔۔ابنِ انشاء(عرسہ پہلے پڑھی تھی،اب یاد نہیں)
6:آزادی کے چراغ۔۔۔۔مشکور حسین یاد
7:زندگی،نقاب،چہرے۔۔۔۔۔غلام عباس
(کچھ کتابیں تو اس فہرست سے میں نے خود کاٹ دی ہیں جیسا کہ آوازِ دوست وغیرہ)
انگریزی کتابوں کی فہرست
1:(Danny the champion of the world(Roald Dahl
2:(Charlie and the great glass elevator(Roald Dahl
3:(The BFG(Roald Dahl
4:(The Witches(roald dahl
5:(The Twits(Roald dahl
6:(Fantastic MR.Fox(Roald dahl
7:(james and giant peach(Roald dahl
8:(Georges Marvellous Medicine(Roald Dahl
9:(The Getaway(Jeff Kinney
10:(The call of the Wind(Jack Condon
11:(Emma(Jane Austen
12:(Jane Eyre(Charlotte Bronte
13:(Little Women(Louisa M. Alcott
14:(The Lost Umbrella of Kim Chu (Eleanor Estes
15:(The Secret Garden(Frances Hodgson Burnett
16:(The Dagger with Wings(G.K.Chesterton
17:(The Flying Heads(david Flouds
18:(Gulliver's Travels - A Voyage to Lilliput(Jonathan Swift
19:(Life without Katy(O.Henry
20:(The Mill on the Floss(George Eliot
21:(The Stone Junk(J.H.Howe
22:(The Talking Tree(Through The Looking Glass(Lewis carroll
شدت سے احساس ہو رہا ہے کہ مطالعہ کس قدر محدود ہے میرا۔
 
2- یوسفی بہت خوبصورت نثر نگار ہیں لیکن ان کا مزاح بعض اوقات ہلکا سا جنسی نوعیت کا ہوتا ہے۔ یادش بخیر ہم نے اقوالِ یوسفی کے نام سے ایک سلسلہ شروع کیا تھا جس میں "خاکم بدہن" کے شروع کے کچھ صفحات سے اقتباسات پیش کیے تھے۔ اسے ہی پڑھ کر خود فیصلہ کرلیجیے۔

یوسفی - اقوالِ یوسفی

3- اور
5- شوکت تھانوی اور انشا جی کا مزاح آٹھ سے اسی سال تک کے بچوں کے لیے بہترین ہے۔

4- باغ و بہار
6- مشکور حسین یاد
7- غلام عباس

تینوں بہترین
آوازِ دوست اردو کے خوبصورت ترین نثر نگار کی نثر ہے ضرور کوشش کروائیے۔اسے پڑھتے ہوئے تو آپ کا بھی دل چاہے گا کہ پیلے ہائی لائیٹر سے پوری کتاب کو ہی پیلا کردیں۔

انگریزی میں ایک دو کلاسیک ہیں جن کے علاوہ زیادہ تر کتابیں بچوں کے لیے لکھی گئی ہیں، جیسے رولڈ ڈاہل کی کتابیں۔

لٹل ویمن خوبصورت ترین ناول ہے ضرور پڑھوایئے
ایلس تھو دا لوکنگ گلاس بچوں کے لیے لکھی گئی بہترین کتاب ہے۔

گلیورز ٹریول اور سیکریٹ گارڈن بھی بچوں کے خوبصورت ناول ہیں۔

جیک لنڈن کی دی کال آف دی وائیلڈ بچوں کو پڑھوائی جاسکتی ہے۔
 
آخری تدوین:

جاسمن

لائبریرین

جہاں تک مجھے یاد ہے ۔۔۔عرصہ ہوا۔۔۔۔۔کہ یہ کتاب ہے تو بہت اچھی لیکن۔۔۔۔۔۔بچوں کے لئے نہیں۔شاید آپ کو اس کے واقعات یاد نہیں۔
 
جاسمن

لائبریرین
2- یوسفی بہت خوبصورت نثر نگار ہیں لیکن ان کا مزاح بعض اوقات ہلکا سا جنسی نوعیت کا ہوتا ہے۔ یادش بخیر ہم نے اقوالِ یوسفی کے نام سے ایک سلسلہ شروع کیا تھا جس میں "خاکم بدہن" کے شروع کے کچھ صفحات سے اقتباسات پیش کیے تھے۔ اسے ہی پڑھ کر خود فیصلہ کرلیجیے۔

یوسفی - اقوالِ یوسفی

3- اور
5- شوکت تھانوی اور انشا جی کا مزاح آٹھ سے اسی سال تک کے بچوں کے لیے بہترین ہے۔

4- باغ و بہار
6- مشکور حسین یاد
7- غلام عباس

تینوں بہترین
آوازِ دوست اردو کے خوبصورت ترین نثر نگار کی نثر ہے ضرور کوشش کروائیے۔اسے پڑھتے ہوئے تو آپ کا بھی دل چاہے گا کہ پیلے ہائی لائیٹر سے پوری کتاب کو ہی پیلا کردیں۔

انگریزی میں ایک دو کلاسیک ہیں جن کے علاوہ زیادہ تر کتابیں بچوں کے لیے لکھی گئی ہیں، جیسے رولڈ ڈاہل کی کتابیں۔

لٹل ویمن خوبصورت ترین ناول ہے ضرور پڑھوایئے
ایلس تھو دا لوکنگ گلاس بچوں کے لیے لکھی گئی بہترین کتاب ہے۔

گلیورز ٹریول اور سیکریٹ گارڈن بھی بچوں کے خوبصورت ناول ہیں۔

جیک لنڈن کی دی کال آف دی وائیلڈ بچوں کو پڑھوائی جاسکتی ہے۔
جزاک اللہ خیرا۔
 
جاسمن

لائبریرین
میرے بیٹے کی فرمائش ہے کچھ کتابوں کے لئے جن کے نام اپس نے اپنی آٹھویں کی اردو کی کتاب میں کتابیات سے لئے ہیں۔ میں نے اب تک بڑی کوشش کی ہے کہ تقریباََ ہر کتاب اُسے پڑھنے کے لئے دینے سے پہلے خود پڑھوں لیکن اب عملی طور پہ یہ ناممکن نظر آتا ہے۔ کہ اب تو جو کوئی کتاب خود اپبے پڑھنے کے لئے لا چکی ہوں ،اپنہیں پڑھنے کا وقت نہیں۔ کئی چاند تھے سرِ آسماں،خالد حسینی کا ناول۔۔۔۔اور بھی کئی شروع کے چند صفحات پڑھ کے رکھے ہیں۔
محفلین سے درخواست ہے کہ مندرجہ ذیل فہرست میں دی گئی کتابیں کسی نے پڑھی ہوں تواِن کتابوں پہ اپنی رائے دے۔۔۔تاکہ میں اِس رائے کی روشنی میں کتابیں منگوانے یا نہ منگوانے کا فیصلہ کر سکوں۔
میں انتہائی شکر گذار رہوں گی۔
فہرست
1:اُلٹا درخت۔۔۔۔۔۔کرشن چندر
2:خاکم بدہن۔۔۔۔۔۔مشتاق احمد یوسفی(پڑھی ہوئی ہے لیکن اب عرصہ ہوا۔ یاد نہیں۔ ویسے یوسفی کی تحاریر بہت اعلیٰ پائے کی ہیں تاہم بیٹے کے لئے مجھے پھر بھی رائے چاہیے)
3:دنیائے تبسم۔۔۔۔شوکت تھانوی
4:باغ و بہار۔۔۔۔میر امن دہلوی
5:خمارِ گندم۔۔۔ابنِ انشاء(عرسہ پہلے پڑھی تھی،اب یاد نہیں)
6:آزادی کے چراغ۔۔۔۔مشکور حسین یاد
7:زندگی،نقاب،چہرے۔۔۔۔۔غلام عباس
(کچھ کتابیں تو اس فہرست سے میں نے خود کاٹ دی ہیں جیسا کہ آوازِ دوست وغیرہ)
انگریزی کتابوں کی فہرست
1:(Danny the champion of the world(Roald Dahl
2:(Charlie and the great glass elevator(Roald Dahl
3:(The BFG(Roald Dahl
4:(The Witches(roald dahl
5:(The Twits(Roald dahl
6:(Fantastic MR.Fox(Roald dahl
7:(james and giant peach(Roald dahl
8:(Georges Marvellous Medicine(Roald Dahl
9:(The Getaway(Jeff Kinney
10:(The call of the Wind(Jack Condon
11:(Emma(Jane Austen
12:(Jane Eyre(Charlotte Bronte
13:(Little Women(Louisa M. Alcott
14:(The Lost Umbrella of Kim Chu (Eleanor Estes
15:(The Secret Garden(Frances Hodgson Burnett
16:(The Dagger with Wings(G.K.Chesterton
17:(The Flying Heads(david Flouds
18:(Gulliver's Travels - A Voyage to Lilliput(Jonathan Swift
19:(Life without Katy(O.Henry
20:(The Mill on the Floss(George Eliot
21:(The Stone Junk(J.H.Howe
22:(The Talking Tree(Through The Looking Glass(Lewis carroll
کمال ہے ۔۔۔میں نے تو بریکٹ بند کی تھی۔۔۔یہ شتونگڑے کیسے آگئے بغیر بلائے۔
 
جاسمن

لائبریرین
ثابت ہوا کہ میری یادداشت میں کتابیں گڈمڈ ہورہی ہیں۔بہرحال آپ کا بہت بہت شکریہ۔
لگتا ہے کہ آپ بچوں کی کتابیں بھی بہت پڑھتے ہیں۔
اللہ تعالیٰ آپ کو بہت خوشیاں اور آسانیاں عطا فرمائے۔ آمین!

آداب ۔

اللہ سوہنا آپ کو بچوں کی خوشیاں دکھائے۔ آمین
 
میرے بیٹے کی فرمائش ہے کچھ کتابوں کے لئے جن کے نام اپس نے اپنی آٹھویں کی اردو کی کتاب میں کتابیات سے لئے ہیں۔ میں نے اب تک بڑی کوشش کی ہے کہ تقریباََ ہر کتاب اُسے پڑھنے کے لئے دینے سے پہلے خود پڑھوں لیکن اب عملی طور پہ یہ ناممکن نظر آتا ہے۔ کہ اب تو جو کوئی کتاب خود اپبے پڑھنے کے لئے لا چکی ہوں ،اپنہیں پڑھنے کا وقت نہیں۔ کئی چاند تھے سرِ آسماں،خالد حسینی کا ناول۔۔۔۔اور بھی کئی شروع کے چند صفحات پڑھ کے رکھے ہیں۔
محفلین سے درخواست ہے کہ مندرجہ ذیل فہرست میں دی گئی کتابیں کسی نے پڑھی ہوں تواِن کتابوں پہ اپنی رائے دے۔۔۔تاکہ میں اِس رائے کی روشنی میں کتابیں منگوانے یا نہ منگوانے کا فیصلہ کر سکوں۔
میں انتہائی شکر گذار رہوں گی۔
فہرست
1:اُلٹا درخت۔۔۔۔۔۔کرشن چندر
2:خاکم بدہن۔۔۔۔۔۔مشتاق احمد یوسفی(پڑھی ہوئی ہے لیکن اب عرصہ ہوا۔ یاد نہیں۔ ویسے یوسفی کی تحاریر بہت اعلیٰ پائے کی ہیں تاہم بیٹے کے لئے مجھے پھر بھی رائے چاہیے)
3:دنیائے تبسم۔۔۔۔شوکت تھانوی
4:باغ و بہار۔۔۔۔میر امن دہلوی
5:خمارِ گندم۔۔۔ابنِ انشاء(عرسہ پہلے پڑھی تھی،اب یاد نہیں)
6:آزادی کے چراغ۔۔۔۔مشکور حسین یاد
7:زندگی،نقاب،چہرے۔۔۔۔۔غلام عباس
(کچھ کتابیں تو اس فہرست سے میں نے خود کاٹ دی ہیں جیسا کہ آوازِ دوست وغیرہ)
انگریزی کتابوں کی فہرست
1:(Danny the champion of the world(Roald Dahl
2:(Charlie and the great glass elevator(Roald Dahl
3:(The BFG(Roald Dahl
4:(The Witches(roald dahl
5:(The Twits(Roald dahl
6:(Fantastic MR.Fox(Roald dahl
7:(james and giant peach(Roald dahl
8:(Georges Marvellous Medicine(Roald Dahl
9:(The Getaway(Jeff Kinney
10:(The call of the Wind(Jack Condon
11:(Emma(Jane Austen
12:(Jane Eyre(Charlotte Bronte
13:(Little Women(Louisa M. Alcott
14:(The Lost Umbrella of Kim Chu (Eleanor Estes
15:(The Secret Garden(Frances Hodgson Burnett
16:(The Dagger with Wings(G.K.Chesterton
17:(The Flying Heads(david Flouds
18:(Gulliver's Travels - A Voyage to Lilliput(Jonathan Swift
19:(Life without Katy(O.Henry
20:(The Mill on the Floss(George Eliot
21:(The Stone Junk(J.H.Howe
22:(The Talking Tree(Through The Looking Glass(Lewis carroll

السلام علیکم! بہت خوب کولیکشن ہے۔ان میں کئی چاند تھے سرآسماں کا مطالعہ ابھی چند روز قبل ہی کیا ہے۔ بہت ہی خوب ناول ہے اور ہند مغل جمالیات و ثقافت کو سمجھنے میں بڑی مدد ملتی ہے۔اس حوالےسے ایک مشورہ یہ ہے کہ اگر بچہ الفاظ اور ان کے پس منظر میں کھو کر مفاہیم سے دور رہ جائے یا بالفاظِ دیگر چھوٹی عمر اور کم مطالعےکا حامل ہے تو اسے ابھی یہ ناول پڑھنے کا نہ کہا جائے۔ یہ ناول شمس الرحمن فاروقی کا ہے خالد حسین کا ناول کونسا ہے یہ معلوم نہیں ۔
خاکم بدہن ضرور دی جائے۔ یہ کتاب مزاح کے حوالے سے نہایت اہم کتاب ہے ۔
باغ و بہار رشید حسن خان کی تدوین شدہ پڑھنے کے لیے دیجیے گا۔ پروفیسر ابنِ کنول نے بھی اس کی اچھی تدوین کی ہے۔ وہ بھی اچھی ہے۔
خمارِ گندم کا اسلوب بھی ایسا ہے کہ میٹرک کلاس کے بچے بھی اسے پڑھ سکتے ہیں اگر ادبی ذوق ہو اور اس حوالے سے کچھ کتب کا مطالعہ بھی کیا ہو تو۔
غلام عباس کے یقینا افسانے ہیں۔کچھ پڑھے ہوئے ہیں اب یہ معلوم نہیں یہ ان کی کس کتاب میں سے تھے۔بہر حال غلام عباس کا کوئی بھی افسانہ پڑھنے کے لیے دیا جاسکتا ہے ان کا اسلوب بڑا سادہ اور دلکش ہے۔
دیگر میں سے
Jane Eyre(Charlotte Bronte بہت عرصہ قبل پڑھی تھی جس کی واحد وجہ تصاویر سے دلچسپی تھی۔ ٹوٹا پھوٹا ترجمہ کرکے پڑھتا رہا تھا کچھ سمجھ آیا اور کچھ نہیں۔ اس لیے کوئی رائے دینا مناسب نہیں۔ باقی گولیور ٹریول بہت مزے دار کہانی ہے۔ یہ بلا سوچے سمجھے پڑھنے کے لیے دے دیجیے۔
 
جاسمن

لائبریرین
السلام علیکم! بہت خوب کولیکشن ہے۔ان میں کئی چاند تھے سرآسماں کا مطالعہ ابھی چند روز قبل ہی کیا ہے۔ بہت ہی خوب ناول ہے اور ہند مغل جمالیات و ثقافت کو سمجھنے میں بڑی مدد ملتی ہے۔اس حوالےسے ایک مشورہ یہ ہے کہ اگر بچہ الفاظ اور ان کے پس منظر میں کھو کر مفاہیم سے دور رہ جائے یا بالفاظِ دیگر چھوٹی عمر اور کم مطالعےکا حامل ہے تو اسے ابھی یہ ناول پڑھنے کا نہ کہا جائے۔ یہ ناول شمس الرحمن فاروقی کا ہے خالد حسین کا ناول کونسا ہے یہ معلوم نہیں ۔
وعلیم السلام و رحمتہ اللہ وبرکاتہ۔
جزاک اللہ خیرا۔
اب عملی طور پہ یہ ناممکن نظر آتا ہے۔ کہ اب تو جو کوئی کتاب خود اپبے پڑھنے کے لئے لا چکی ہوں ،اپنہیں پڑھنے کا وقت نہیں۔ کئی چاند تھے سرِ آسماں،خالد حسینی کا ناول۔۔۔۔اور بھی کئی شروع کے چند صفحات پڑھ کے رکھے ہیں۔
یہ کتابیں اپنے لئے لائی تھی۔۔۔بتانا مقصود تھا کہ وقت نہیں ورنہ بچے کو کتاب پڑھنے کے لئے دینے سے پہلے خود پڑھتی۔اور "کئی چاند تھے سرِ آسماں" اور خالد حسینی کے ناول بہت بہترن ہیں(چند صفحات پڑھے ہیں۔) لیکن چند باتیں ایسی ہیں کہ میں ابھی چند سالوں تک یہ کتابیں بچوں کو پڑھانے کے حق میں نہیں۔کچھ تلخ حقائق ذرا دیر سے اور عمر کے حساب سے پتہ چلیں تو زیادہ بہتر ہوتا ہے۔
آپ کا بہت شکریہ۔
اللہ آپ کو بہت خوشیاں اور آسانیاں عطا فرمائے۔ آمین!
 
وعلیم السلام و رحمتہ اللہ وبرکاتہ۔
جزاک اللہ خیرا۔

یہ کتابیں اپنے لئے لائی تھی۔۔۔بتانا مقصود تھا کہ وقت نہیں ورنہ بچے کو کتاب پڑھنے کے لئے دینے سے پہلے خود پڑھتی۔اور "کئی چاند تھے سرِ آسماں" اور خالد حسینی کے ناول بہت بہترن ہیں(چند صفحات پڑھے ہیں۔) لیکن چند باتیں ایسی ہیں کہ میں ابھی چند سالوں تک یہ کتابیں بچوں کو پڑھانے کے حق میں نہیں۔کچھ تلخ حقائق ذرا دیر سے اور عمر کے حساب سے پتہ چلیں تو زیادہ بہتر ہوتا ہے۔
آپ کا بہت شکریہ۔
اللہ آپ کو بہت خوشیاں اور آسانیاں عطا فرمائے۔ آمین!
آمین۔ شکریہ، جزاک اللہ ۔ :)
 
وعلیک السلام۔۔

بہت اچھا سلسلہ شروع کیا محترم کافی نایاب کتب سے آشنائی ہوئی۔ جیتے رہیں

آج کل رمضان ہے تو اسی کی نسبت سے کچھ مطالعہ چل رہا ہے۔ البتہ امین رندھاوا کی کتاب فاتحین عالم کا آخری حصہ زیر مطالعہ ہے۔
بہت اچھے اور مختصر انداز میں پانچ بڑے فاتحین عالم کا ذکر ہے۔ کتاب پڑھنے لائق ہے۔
 
نمرہ

محفلین
کافی دنوں سے پڑھنے کا سوچ رہا ہوں۔ ختم کریں توبتائیں کیسی لگی
پہلی کتاب پڑھ لی میں نے، مجھے تو کافی پسند آئی۔ کہیں پڑھا تھا کہ مترجم خود بھی سائنس فکشن رائٹر ہے تو کچھ کمال اس کا بھی ہے۔ آخر میں کچھ پارٹیکل فزکس اور ہائیر ڈائیمینشنز کی کہانیوں کو چھوڑ کر سائنس بھی سیدھی سادی ہے ۔ اب ڈارک فاریسٹ پڑھنے کا ارادہ ہے۔
 
Top