آپ کیا پڑھ رہے ہیں؟

فرحت کیانی

لائبریرین
ایلف شفک کی کتاب: Three Daughters of Eve
51UQFV9szrL._SY400_.jpg

ابھی دوسرے باب پر ہوں اور ابھی تک کتاب دلچسپ محسوس ہو رہی ہے۔
کافی عرصے بعد Hard cover میں کتاب خریدی ہے۔ فونٹ بہت چھوٹا ہے اس لیے پڑھتے ہوئے کچھ مشکل ہو رہی ہے کہ زوم کرنے کی سہولت میسر نہیں۔
 

سیدہ شگفتہ

لائبریرین
جمیلہ ہاشمی۔ میں نے بہت عرصہ پہلے سکول لائبریری سے لے کر پڑھی تھی۔ لیکن اب دوبارہ پڑھنے کا ارادہ ہے۔
ضرور پڑھیں فرحت اور دوسری بار پڑھنے کے بعد اپنے تاثرات شیئر کیجیے گا۔ میں دوسری بار پڑھ رہی ہوں۔ پہلی بار کئی سال پہلے پڑھی تھی ابھی چند دن قبل نظر پڑی تو دل چاہا دوبارہ پڑھنے کو کہ اس بار کیا تاثر قائم ہوتا ہے۔
 

سیدہ شگفتہ

لائبریرین
درست فرمایا آپ نے، لیکن میرا مطالعہ اس بات پر منحصر ہوتا ہے کہ پاکستان میں انڈین مصنفین کی کونسی کونسی کتاب مل سکتی ہے۔ کلدیپ نیئر کی خودنوشت پر میری نظر ہے، دیکھیے کب ہتھے چڑھتی ہے :)
تاہم سگریٹ نوشی منع ہو گی وقت مطالعہ
 

سعادت

تکنیکی معاون
1416507787-L.jpg

(سرورق بشکریہ اوپن لائبریری کوَرز اے‌پی‌آئی)

کلف سٹال کی The Cuckoo’s Egg: Tracking a Spy Through the Maze of Computer Espionage پڑھ رہا ہوں۔

کلف سٹال ۱۹۸۶ میں کیلیفورنیا کی لارنس برکلی نیشنل لیبارٹری میں کمپیوٹر سسٹم ایڈمنسٹریٹر کے طور پر تعینات ہوئے تھے (سٹال بنیادی طور پر فلکیاتی سائنسدان تھے)۔ اپنی نئی ملازمت شروع کرنے کے ابتدائی دنوں میں ہی ان پر یہ انکشاف ہوا کہ ایک ہیکر ان کی لیب کے ایک کمپیوٹر میں گھس آیا ہے۔ یہ کتاب اس ہیکر کے تعاقب کی داستان ہے۔

کتاب بالکل کسی جاسوسی ناول کی مانند لکھی گئی ہے (جس کے مرکزی کردار خود سٹال ہیں اور ساری کہانی بیان کر رہے ہیں)۔ ابھی میں بارہویں باب تک ہی پہنچا ہوں (کُل ۵۶ ابواب ہیں)، لیکن پڑھنے کا مزا آ رہا ہے۔ اگر آپ کمپیوٹنگ اور انٹرنیٹ کی تاریخ میں دلچسپی رکھتے ہیں تو آپ کو بھی یہ کتاب پسند آئے گی۔ (سٹال تقریباً تمام تکنیکی باتوں کی ساتھ ساتھ وضاحت بھی کرتے ہیں، سو اگر آپ اس زمانے کی کمپیوٹنگ کے بارے میں زیادہ نہیں جانتے، تب بھی بیان کیے گئے واقعات آپ کی سمجھ میں آتے جائیں گے۔)
 

فرحت کیانی

لائبریرین
ضرور پڑھیں فرحت اور دوسری بار پڑھنے کے بعد اپنے تاثرات شیئر کیجیے گا۔ میں دوسری بار پڑھ رہی ہوں۔ پہلی بار کئی سال پہلے پڑھی تھی ابھی چند دن قبل نظر پڑی تو دل چاہا دوبارہ پڑھنے کو کہ اس بار کیا تاثر قائم ہوتا ہے۔
ان شا ء اللہ۔ آج ارادہ ہے یہ کتاب خریدنے کا۔
 

فرحت کیانی

لائبریرین
اگر کسی کو علم ہو جنرل موسی خان کی کتاب 'جوان ٹو جنرل' یا 'سپاہی سے جرنیل' تک کہاں سے مل سکتی ہے۔ اتنے بڑے سٹورز پر ڈھونڈ لیا لیکن نہیں ملی۔ لائبریری سے مل جاتی ہے لیکن مجھے کسی کو تحفتا دینی ہے۔
 

محمد وارث

لائبریرین
اگر کسی کو علم ہو جنرل موسی خان کی کتاب 'جوان ٹو جنرل' یا 'سپاہی سے جرنیل' تک کہاں سے مل سکتی ہے۔ اتنے بڑے سٹورز پر ڈھونڈ لیا لیکن نہیں ملی۔ لائبریری سے مل جاتی ہے لیکن مجھے کسی کو تحفتا دینی ہے۔
یہ پبلشرز کی سائٹ ہے، یہیں پر رابطہ نمبرز بھی موجود ہیں، شاید کچھ کامیابی ہو جائے۔
 
ذاتیات (خاکوں کا مجموعہ ۔اشفاق احمد)۔ قلمی دشمنی (خاکوں کا مجموعہ۔ اشفاق احمد)
اول الذکر آج ختم ہوئی تھی تو دوسری کا آغاز کر لیا۔
 

فہد اشرف

محفلین
"آگ کا دریا" پچھلے سال جولائی میں پڑھنا شروع کیا تھا۔قحط ریلیف کے سلسلے میں کمال کلکتہ جاتا ہے اور میں پڑھنے کے لئے علیگڑھ، اب پھر کتاب ہاتھ لگی ہے تو سوچ رہا ہوں ختم ہی کر دوں۔
IMG_20170104_110505_zpsxepv2o9m.jpg
 

نمرہ

محفلین
انگارے نامی مجموعہ نظر سے گزرا۔ مجھے تو اس میں صرف رشید جہاں کی تحریریں پسند آئیں۔ اب شعر شور انگیز پڑھنے کا ارادہ ہے۔
 
Top