صابرہ امین

لائبریرین
ابھی کچھ دن پہلے ہی ہم نے پڑھا ہے کہ کراچی بحریہ کے خلاف کوئی فیصلہ آیا خاصہ تفصیلی ہے ۔بیچارے اور سیزیز پاکستانیوں کے پیسے پھنس جائیں گے۔اپنے بیٹے کو جب ہم نے کہا تو فوراً وہی بات ماں جو ہے وہ بہت شکر -اور حساب دینا ہے ۔یہ اُنکا ہر ایسی بات پر من پسند جملہ۔۔۔۔
ویسے سب سیٹل ہو گیا ہے ۔ ۔ ہاں مارکیٹ ذرا ڈاؤن ہے آج کل انہی خبروں کو لے کر ۔ ۔ سچ کہا آپ کے بیٹے نے کہ قناعت سب سے بڑی دولت ہے ۔ ۔ بس جب پردیس سے لوگ واپس آتے ہیں تو وہ اچھی چیزوں کے عادی ہو جاتے ہیں ۔ ۔ ان کے لیئے ایسی جگہیں ذہنی سکون کا باعث ہوتی ہیں ۔ ۔ ۔ انفرا اسٹکچر بہت عمدہ ہے اور تمام سہولتیں میسر ۔ ۔ اب باہر والے سکون اور آسائش کے مستحق تو ہیں نا ۔ ۔
 

سین خے

محفلین
اتنے پیسے ہوتے تو میں پنڈی میں یا اسلام آباد میں ہی لے لیتا۔
الحمد للہ اللہ نے سر چھپانے کو چھت دے رکھی ہے۔ میرے لیے وہی بحریہ ٹاؤن سے بڑھ کر ہے۔

اللہ پاک آپ کو آپ کی سوچ سے بڑھ کر عطا فرمائے آمین

آپ اور دیگر غیر ملکی محفلین کو ایک مشورہ دینا چاہوں گی۔ دیگر شہروں کے بارے میں علم نہیں ہے لیکن کراچی میں لینڈ مافیا کے ہاتھوں غیر ملکی شہریوں کو بہت تکلیف اٹھاتے دیکھا ہے۔ میرے ایک خالو عمر بھر کی کمائی گنوا چکے ہیں۔ ڈی ایچ اے میں پلاٹس اور دکانیں بک کروائی تھیں۔ ایک قوم پرست جماعت نے پلاٹ پر قبضہ کر لیا اور دکان کا بلڈر پیسہ لے کر فرار ہو گیا۔ میری ایک پھوپھی کے تین کڑوڑ کے فلیٹ پر انکے کرائے دار نے, جو کہ ایک بہت بڑے ادارے کا سی ای او تھا قبضہ کرچکا ہے اور آج تک وہ اس فلیٹ کو خالی نہیں کروا سکی ہیں کیس کئے جانے کے باوجود۔ اور اسی طرح کے نجانے کتنے واقعات ہیں۔ سیاسی جماعتوں کے ورکرز سے لے کر سرکاری عہدیداران اور پولیس والوں تک ہر کوئی قبضہ مافیا میں ملوث ہے۔ کسی بیوہ کی پراپرٹی ہو یا کسی بیمار شخص کی جس کی کوئی بیک نہ ہو, کراچی میں محفوظ نہیں ہے۔

بحریہ ٹاؤن کراچی کا تو بہت بڑا سکینڈل سامنے آچکا ہے۔

Supreme Court finds massive illegalities in land acquired by Bahria Town for housing projects - Pakistan - DAWN.COM
Land scams - Newspaper - DAWN.C

اب اتنےبڑے سکینڈل کے بعد ہماری تو ہمت نہیں بنتی ہے کہ یہاں کوئی انویسمنٹ کی جائے۔

اور صرف بحریہ ٹاؤن ہی نہیں کتنے ہی بلڈرز ہیں جو نامکمل بلڈنگز چھوڑ کر لوگوں کا یہاں پیسہ لے کر بھاگ کھڑے ہوتے ہیں۔ ایک پی اے ایف والوں کے سکینڈل پر آرٹیکل شئیر کیا ہے وہ بھی پڑھئے گا۔
 
آخری تدوین:

بابا-جی

محفلین
جہاں بھی جو خُوش ہے، رہے۔ تمام مخلُوق خدائے بزرگ و برتر کا کُنبہ ہے۔ پاکستان سے باہر گئے لوگ کبھی کبھار اِدھر کا چکر لگاتے ہیں تو اُنہیں بھی اچھا لگتا ہو گا۔ کُچھ نہ کُچھ بہتری تو یہاں بھی آئی ہے۔ یورپ یا دیگر ترقی یافتہ مُلکوں میں رہنے بسنے والے بھلا یہاں مُستقل طور پر رہنے کیوں آئیں گے، بالخصوص وہ بچے جنہوں نے اپنا بچپن وہاں گزارا ہو۔
 

سیما علی

لائبریرین
ویسے سب سیٹل ہو گیا ہے ۔ ۔ ہاں مارکیٹ ذرا ڈاؤن ہے آج کل انہی خبروں کو لے کر ۔ ۔ سچ کہا آپ کے بیٹے نے کہ قناعت سب سے بڑی دولت ہے ۔ ۔ بس جب پردیس سے لوگ واپس آتے ہیں تو وہ اچھی چیزوں کے عادی ہو جاتے ہیں ۔ ۔ ان کے لیئے ایسی جگہیں ذہنی سکون کا باعث ہوتی ہیں ۔ ۔ ۔ انفرا اسٹکچر بہت عمدہ ہے اور تمام سہولتیں میسر ۔ ۔ اب باہر والے سکون اور آسائش کے مستحق تو ہیں نا ۔ ۔
ہاں مگر صابرہ بٹیا یہ سب بھی بچے گھر سے سیکھتے ہیں ۔قناعت ہوُ تو اس سے بڑی نعمت اور کوئی نہیں۔اچھا ہم سمجھے وہ معاملہ اب تک نہیں سلجھا۔ملک ریاض صاحب نے کراچی والوں کے پانی کا معاملہ تو پہلے خراب کیا ہوا ہے ۔۔۔۔
 

شمشاد

لائبریرین
مثال مشہور ہے کہ لسی اور لڑائی جتنی بڑھانا چاہو، بڑھا لو۔ لیکن جب آپ ساڑھے سات سال میں صرف ۹۱ مراسلے لکیں گے، تو لڑی بمشکل ہی آگے بڑھے گی۔
 

صلال یوسف

محفلین
مثال مشہور ہے کہ لسی اور لڑائی جتنی بڑھانا چاہو، بڑھا لو۔ لیکن جب آپ ساڑھے سات سال میں صرف ۹۱ مراسلے لکیں گے، تو لڑی بمشکل ہی آگے بڑھے گی۔
زندگی کی رفتار اتنی بڑھ گئی ہے کہ سب کچھ ممکن نہیں لگتا، اور شاید آپ کو یاد ہو میں اپنا فورم بھی چلاتا رہا، اور اس کو بھی وقت نہ دینے کی وجہ سے بند کرنا پڑا
صرف یہی ایک فورم ہے جہاں ابھی تک لاگ ان ہوجاتا ہوں اگر کبھی کچھ وقت مل جائے
بہت دعائیں
 
Top