آزاد بلوچستان

ساجد

محفلین
شمشاد بھائی، ان موصوف کے تھریڈز میں نے مقفل کیے تھے، لیکن بعد میں شاید کسی اور ناظم نے غیر مقفل بھی کر دیئے۔

قیصرانی صاحب، کوئی حوصلہ شکنی نہیں ہو رہی ان موصوف کی، شمشاد بھائی نے آپ کو صورتحال بتا دی، فقط ایک اضافہ کرونگا کہ ان موصوف کے وہ پیغامات بھی دیکھیے جو انہوں نے مختلف خواتین اراکین کی پروفائلز پر چھوڑے ہیں۔
ناظمین کرام ، ،محفل کا ایک ادنیٰ رکن اور دیگر فورمز پہ ناظم کی ذمہ داری کا حامل ہونے کے ناطے میں سمجھتا ہوں کہ مقفل دھاگوں کو بغیر مشاورت اور متعلقہ ناظم یا مدیر کی اجازت کے بنا غیر مقفل کرنا درست نہیں۔
شاہنواز عامر ، آپ نے اگر کوئی غلطی کی ہے تو اس کا اعتراف کرنے میں کیا حرج ہے؟۔
 

نبیل

تکنیکی معاون
السلام علیکم،
مجھے افسوس ہے کہ یہاں معاملہ ایک رکن کی معطلی سے کچھ آگے بڑھ گیا تھا اور پرانے دوستوں میں بھی غیر ضروری تکرار ہونے لگی تھی۔ میری تمام دوستوں سے درخواست ہے کہ اپنے دلوں میں کدورتوں کو جگہ نہ دیں۔ میں یہاں صرف دھاگوں کو مقفل اور غیر مقفل ہونے کی بابت کچھ عرض کرنا چاہ رہا ہوں۔ مجھے علم نہیں ہے کہ کون سے دھاگے مقفل کیے گیے تھے اور اگر کیے گئے تھے تو کس نے انہیں غیر مقفل کیا تھا۔ یہ بھی امکان ہے کہ اصل میں دھاگے مقفل ہی نہ ہوئے ہوں۔ ایسا کئی مرتبہ ہوا ہے اور یہ صورتحال میرے ساتھ بھی پیش آ چکی ہے۔ شمشاد بھائی اس جانب اشارہ کر چکے ہیں کہ ایسے ایک اتفاق کے باعث کافی ناخوشگوار صورتحال پہلے بھی پیش آ چکی ہے۔ بہرحال، اس کو بعد میں دیکھیں گے۔ فی الحال اتنا خیال رکھیں کہ ابھی ظفری اس فورم کے موڈریٹر نہیں ہیں۔ ان کے پاس جب وقت ہوگا انہیں انتظامی اختیارات سونپ دیے جائیں گے۔
والسلام
 

محمدصابر

محفلین
نبیل بھائی مجھے یہ آئی ڈی ہمیشہ سے ہی جعلی لگی تھی۔ جس کا مقصد شاید انتشار پھیلانا تھا۔ انہوں نے سمجھنے کی کوئی کوشش ہی نہیں کی۔ دایاں مواد بائیں طرف اور بایاں دائیں طرف۔ اور جو سمجھائے اس کے ساتھ بدتمیزی۔ بہرحال اگر یہ واقعی جعلی تھی تو پھر انتظار کریں کہ یہی صاحب دوسرے کسی نام سے اور دوسرے کسی منصوبے کے ساتھ جلد دوبارہ نمودار ہونگے۔ :)
ویسے آج میں ایک سوالنامہ شروع کرنا چاہ رہا تھا کہ اس طرح کے نہ سمجھنے والے نئے یوزرز کو کب تک برداشت کرنا چاہیے؟
 

شمشاد

لائبریرین
یہ صاحب ایک چھوڑ دو نئی پہچان بنا کر نمودار ہو کر معطل ہو چکے ہیں۔

صابر بھائی آپ کے سوالنامے کا انتظار رہے گا۔
 

شمشاد

لائبریرین
میں ٖ@قیصرانی بھائ کی بات سے کسی حد اتفاق کرتے ہوئے اتنا کہنا چاہوں گا کہ
شمشاد نے کہا ہے:
ملک صاحب اگر آپ کو ان کا تعارف نہیں پسند، تو کوئی اور زمرہ دیکھ لیں، ضروری تو نہیں کہ دھاگے کو پڑھیں۔
@محبوب ملک صاحب میرے دوست ہیں اور میرے کہنے پر انہوں نے محفل جوائن کی لیکن شمشاد بھائ کی ڈانٹ کے بعد وہ ایسے دلبرداشتہ ہوئے کہ انہوں نے یہاں آنا ہی چھوڑ دیا۔ انکا کہنا تھا کہ جسکا تعارف ہو رہا ہے صرف اسے حق پہنچتا تھا کہ وہ سوال کرنے پر اعتراض کرے۔ دھاگہ
میں نے متعلقہ دھاگے شمشاد بھائ کے اس رویے پر احتجاج بھی کیا لیکن شمشاد بھائ نے جواب یا وضاحت کرنا شاید مناسب نہیں جانا۔
شمشاد بھائ محفل کے روح رواں اور سینئر ممبر ہیں اور ہم جی جان سے احترام کرتے ہیں لیکن شکایت کرنے اور اختلاف رکھنے کا جمہوری حق محفوظ رکھتے ہیں۔

حماد بھائی آپ کا دیا ہوا ربط، اس کے آگے کے مراسلے بھی تو پڑھنے تھے کہ وہیں ایک ہی مراسلہ پڑھ کر رک گئے۔

یہ محبوب صاحب کی اپنی سمجھ تھی حالانکہ بعد کے پیغامات میں ساری بات صاف کر دی گئی تھی۔ انہیں چاہیے تھا کہ مجھ سے سیدھے سیدھے پوچھ لیتے، اس میں کون سا کوئی مسئلہ تھا۔ آج آپ ان کی وکالت کرتے ہوئے بتا رہے ہیں تو میرے علم میں یہ بات آئی ہے۔
 

نبیل

تکنیکی معاون
نبیل بھائی مجھے یہ آئی ڈی ہمیشہ سے ہی جعلی لگی تھی۔ جس کا مقصد شاید انتشار پھیلانا تھا۔ انہوں نے سمجھنے کی کوئی کوشش ہی نہیں کی۔ دایاں مواد بائیں طرف اور بایاں دائیں طرف۔ اور جو سمجھائے اس کے ساتھ بدتمیزی۔ بہرحال اگر یہ واقعی جعلی تھی تو پھر انتظار کریں کہ یہی صاحب دوسرے کسی نام سے اور دوسرے کسی منصوبے کے ساتھ جلد دوبارہ نمودار ہونگے۔ :)
ویسے آج میں ایک سوالنامہ شروع کرنا چاہ رہا تھا کہ اس طرح کے نہ سمجھنے والے نئے یوزرز کو کب تک برداشت کرنا چاہیے؟

آج کل دراصل چند مسائل کی وجہ سے میں فورم پر بہت کم آ رہا ہوں اور اسی لیے مجھے گزشتہ دنوں کسی انتشار کا زیادہ علم نہیں ہوا تھا۔ اگر ان صاحب کو زیادہ عرصہ برداشت کیا گیا ہے تو یہ ناظمین کی وسیع الظرفی ہے۔ بہرحال حدود کا تعین کرنا بہتر رہتا ہے۔ اس سلسلے میں اگر کوئی تجاویز پیش کی جائیں تو ان کا خیر مقدم کیا جائے گا۔
 

S. H. Naqvi

محفلین
پورے کے پورے چھ صفحے پڑھنے کے بعد، اگر بے ادبی نہ ہو تو کہے دیتا ہوں، خس کم۔۔۔۔۔۔۔۔!
باقی اللہ سب محفلین کو خلوص عطاء فرمائے، کہ اگر خلوص ہو تو نوک جھوک اور ڈانٹ ڈپٹ بھی مزا دیتی ہے۔:)
 

قیصرانی

لائبریرین
قیصرانی بھائی اب جبکہ آپ نے اوپن فورم پر اس بات کو اچھالا ہے تو پھر ادھر ہی بات کر لیتے ہیں۔

پہلی بات باجی مہ جبین کے حوالے سے

اس فورم پر ہم خواتین سے باتیں کرتے ہیں لیکن ہر خاتون کا مرتبہ الگ ہے، کوئی بڑی ہیں تو کوئی چھوٹی، تو اسی لحاظ سے ہم انہیں مخاطب بھی کرتے ہیں۔ اور کئی ایک سے ہنسی مذاق بھی کرتے ہیں۔ آپ نے باجی مہ جبین کو مخاطب کیا تو میں نے کہاں آپ کو متنبہ کیا کہ محتاط رہیں۔ ایک بات اس انداز میں ضرور کی تھی کہ بھئی یہ خاتون اردو محفل کے رکن محمد امین کی والدہ ہیں اور بس۔ نہ تو میرے الفاظ اتنے سخت تھے اور نہ ہی کوئی وارننگ کا انداز تھا۔ مجھے سمجھ نہیں آئی کہ اتنے دنوں بعد اس کا کیونکر ذکر کیا گیا اور اس انداز میں کیا گیا۔ کیا آپ کی یہ ذمہ داری نہیں بنتی تھی کہ آپ یہ ساری باتیں مجھے ذاتی پیغام میں پوچھ لیتے۔ آپ بھی اس محفل کے ایک سینئر عہدیدار رہ چکے ہیں۔ آپ کو بھی اس محفل کے تمام اصول و ضوابط معلوم ہیں۔ پھر یہ ساری ذمہ داری صرف میری ہی کیوں؟
میرے لئے وہ پیغام اوپن فورم پر ہی لکھا گیا تھا کہ محتاط رہوں۔ اس لئے اس کا تذکرہ ادھر ہی کیا ہے کہ جب وہ سب ممبران نے پڑھا ہے تو یہ بھی سہی۔ دوسرا یہ بات بھی قابل غور ہے کہ آپ نے وہی پیغام ذاتی پیغام کے توسط سے بھی ارسال کر دیا ہوتا تو میں اوپن فورم پر اس بات کو نہ اچھالتا۔ آپ کے الفاظ میں، آپ تو ابھی بھی اس فورم کے سینئر عہدیدار ہیں؟ ذاتی پیغام کا آپ کو بھی علم ہوگا شاید :)
 

قیصرانی

لائبریرین
شمشاد بھائی، ان موصوف کے تھریڈز میں نے مقفل کیے تھے، لیکن بعد میں شاید کسی اور ناظم نے غیر مقفل بھی کر دیئے۔

قیصرانی صاحب، کوئی حوصلہ شکنی نہیں ہو رہی ان موصوف کی، شمشاد بھائی نے آپ کو صورتحال بتا دی، فقط ایک اضافہ کرونگا کہ ان موصوف کے وہ پیغامات بھی دیکھیے جو انہوں نے مختلف خواتین اراکین کی پروفائلز پر چھوڑے ہیں۔
محمد وارث، خواتین کی پروفائل پر چھوڑے گئے پیغامات کا تعلق محفل کی انتظامیہ سے ہے کہ وہ اس پر ایکشن لیتے۔ اگر ایک فرد ماحول کو خراب کرنے کی کوشش کر رہا ہے تو اسے نکال باہر کریں یا کسی طرح تنبیہ کی جائے یا اسے اس طرح کے امور سے روکا جائے :) میں اس بارے رائے دینے سے قاصر ہوں۔ اوپن فورم پر جو بات سب کے سامنے ہو رہی ہے میں نے اس پر تبصرہ کیا ہے :)
 

ظفری

لائبریرین
میں نے ان موصوف کے چند مراسلے پڑھے ہیں ۔ اس کے بعد مذید پڑھنے کی ہمت نہیں ہوئی ۔ برسا برس کی کوشش کے بعد اردو محفل نے جہاں اپنا ایک اصولی امیج بنا یا ہے ۔ وہیں سیاسی اور مذہبی فورمز پر بھی چند اصول متعارف کیئے ہیں ۔ اس کو مدِنظر رکھتے ہوئے موصوف کی کوئی پوسٹ ایسی نظر نہیں آتی ۔ جس میں کسی مثبت رحجان کا شائبہ بھی ملتا ہو ۔ ایک مخصوص سوچ جس سے صرف عناد اور اختلافِ رائے ہی پیدا ہوسکتا ہے ۔ پے در پے اردو محفل کی زینت بنتے رہے ۔ مگر منتظمین نے فراخ دلی سے اسکو نظرانداز کیا ۔ میرے بس میں ہوتا تو میں کب کا ان مراسلات کو حذف کرچکا ہوتا ۔ مگر جس نے بھی وہ پوسٹیں حذف یا دھاگہ مقفل کیا ۔ وہ انتہائی دانشمندانہ فیصلہ تھا ۔ خواتین کی پروفائل پر چھوڑے گئے پیغامات کا مجھے علم نہیں ۔ مگر ان کے جو بھی مراسلے میری نظر سے گذرے اور اس میں مجھے جو رویہ نظر آیا ۔ اس کو مدِنظر رکھتے ہوئے کوئی بعید نہیں کہ ایسا ضرور ہوا ہوگا ۔
اردو محفل ایک فیملی فورم ہے ۔ اس میں اظہارِ خیال کی اجازت ہے ۔ جس طرح ہر جگہ ملنے جلنے کے آداب ہوتے ہیں ۔ کچھ ایسی ہی نوعیت کے یہاں بھی آداب متعارف کرادیئے گئے ہیں ۔ اگر کوئی ان آداب کو ملحوظ نہیں رکھتا تو اس سے کوئی فرق نہیں پڑتا کہ وہ محفل چھوڑتا ہے ۔ یا محفل کے آداب کو مدِنظر رکھتے ہوئے شائستگی کیساتھ کچھ عرصہ رہ کر اپنے تعارف کیساتھ دوسروں کا بھی تعارف حاصل کرتا ہے ۔ اس دوران اس کو محفل کے مزاج کو بھی سمجھنے میں مدد ملتی ہے ۔ اور پھر اُسے اندازہ ہوتا ہے کہ اُسے کب ، کہاں اور کیسے اپنے نظریات اور خیالات پیش کرنے ہیں ۔ اس اصول کے تحت سیاست اور مذہب کے فورمز پر اپنی کسی رائے کو پیش کرنے سے پہلے پوسٹوں کی تعداد کی شرط رکھی گئی تھی ۔
 
اب جبکہ بلوچستان کے حالات کافی خراب ہوچکے ہیں جس کی میں پہلے ہی نشاندہی کرچکا ہوں کس کی وجہ سے ہمارے حکمرانوں کی غلطیوں کی وجہ جس کی ونہ سردار اختر مینگل کے چھ نکات سامنے آگئے ابھی ان نکات میں نرمی ہے اور بغاوت نہیں جھلک رہی ہے لیکن حکومت وقت پر جوں نہیں رنگ رہی ہے کیوں پتہ نہیں سمجھ نہیں آرہی کہ حکومت وقت نے بلوچستان کے معاملے میں پراسرار خاموشی کا روزہ کیوں رکھا ہوا ہے میری ایک محب پاکستان کے حوالے سے یہی دعا ہے کہ بلوچستان ہمارا ایک بازو ہے اور اس کو درد ہوتا ہے تو پورے جسم کر ایزا پہنچتی ہے خدارا اس بازو کا زخم ٹھیک کردیں ناکہ اس کو کاٹ کر پھینک دیں
 
میر انیس جی میں نے کیا کہہ دیا ہے میں نے تو ایک حالات حاضرہ پر لکھا ہے میں نے تو ابھی کوئی غلطی نہیں کی اور نہ ارادہ جو اج کا ایشو ہے اس پر لکھا ہے
 
Top