آزاد بلوچستان

آپ کی لاعلمی کہوں یا غلط فہمی بھائی بلوچستان میں پہلے نمبر پر پختون آبای ہے اس کے بعد پنجابی اور پھر براہوی پھر ان سب کے بعد ہجرت کرکے آ ئے ہوئے بلوچی جو کہ اصل بلچی نہیں ہیں
 
پختون آبادی کا نصف لیکن اب کا پتہ نہیں جو مسئلہ وہاں اٹھا ہے کافی بڑی تعداد وہاں سے دوسرے علاقوں میں چلی گئی ہے اب جناب محترم ڈاکٹر عبدالقدیر کو بلوچستان کی عوام خط لکھ کر اس مسئلہ کو حل کرنے کی درخواست کی ہے جو جناب ڈاکٹر صاحب نے قبول کرلی ہے
 

شمشاد

لائبریرین
پختون آبادی کا نصف ہوتا تو پنجابی وہاں اتنے کمزور نہ ہوتے۔

موجودہ وقت میں زیادہ سے زیادہ دس فیصد ہوں گے۔
 
ہاں اب جو قتل وغارت گری ہوئی وہ پنجابیوں کے ساتھ بہت ہوئی اور بیچارے براہوی اصل بلوچ جنوبی پنجاب میں لاکھوں کی تعداد میں آباد ہیں اندیشہ ہے کہ ان کی آبادی مقامی آبادی سے تجاویز نہ کرجائے موجودہ حالات میں پھر وہی کہ ہم مہاجر ہیں اور ہمارا براہوی صوبہ بنایا جائے تو یہ ساری صورتحال کو کنٹرول کرنے کے لئے ہمیں اس پر کام کرنا پڑے گا+
 

قیصرانی

لائبریرین
اس دھاگے پر مجھے آ کر افسوس ہو رہا ہے کہ مفت میں ایک نئے رکن کی حوصلہ شکنی کی جا رہی ہے۔ اگر آپ کو کسی بات پر اعتراض ہے تو کیا کوئی بھی رکن ذاتی پیغام میں اس کی اصلاح نہیں کر سکتا؟ اگر ظفری نے دھاگہ مقفل کیا ہے تو کیا کوئی منتظم اعلٰی اسے غیر مقفل نہیں کر سکتا؟ اگر ظفری موجود نہیں تو کیا اس کا کوئی حل نہیں؟ اگر دھاگہ مقفل ہی رہنا ہے تو براہ راست بتا دیا جائے؟

شمشاد بھائی سے میری درخواست ہے کہ ضروری نہیں کہ ہر رکن ان کے مذاق کو سمجھ سکے۔ اگر ایک بندہ آپ کے خیال میں غلط بات کر رہا ہے تو اس کے جواب میں لگے رہو منا بھائی جیسے پیغامات محض بھس میں چنگاری ڈالنے کا ہی کام کرتے ہیں۔ اگر ایک نیا رکن ربط دینا بھول جاتا ہے تو اسے مناسب الفاظ میں سمجھا دیا جائے تو کیا برائی ہے؟ اگر آپ منتظم ہیں تو آپ کو عہدہ اسی وجہ سے دیا گیا کہ ہے ہر طرح کی صورتحال میں غیر جانبدار ہو کر جواب دیں گے نہ کہ الٹا مذاق اڑا دیا جائے؟ اگر کسی وجہ سے آپ ایک رکن کو برداشت نہیں کر پا رہے تو اسے دوسرے منتظم کے حوالے کر دیں؟ عزیز امین کے دھاگوں پر بھی آپ نے کئی بار اس طرح بات کو مذاق میں اڑایا ہے۔ محمد امین کی والدہ کے انٹرویو میں جس طرح آپ نے بھری محفل میں مجھے محتاط رہنے کو بولا تھا اس سے مجھے شدید الجھن ہوئی ہے کہ بھری محفل میں سب کے سامنے آپ مجھے کیوں تنبیہ کر رہے ہیں کہ فلاں رکن فلاں رکن کی والدہ ہیں۔ اس لئے محتاط رہوں۔ یا تو یہ بات ہو کہ میں نے کسی سے کوئی غلط بات کی؟ اگر ایسا تھا بھی تو کیا ذاتی پیغام میں یہ بات کرنا ممکن نہیں تھا؟ یا ہماری محفل پر کسی بھی خاتون کو کسی دوسرے رکن کی والدہ یا بہن یا رشتہ دار ہونے کی ضرورت پیش آتی ہے کہ جس کا باقاعدہ بھری محفل میں ذکر کیا جائے؟ ورنہ ان سے اچھا سلوک نہیں کیا جائے گا؟ دیگر اراکین کیا سمجھیں گے کہ ایک پرانا رکن کافی عرصے کی غیر حاضری کے بعد محفل پر آیا ہے تو اسے اس طرح بھری محفل میں "وارننگ" دی جا رہی تاکہ دوسروں کو بھی کان ہو جائیں؟ یا اس نیت سے کہ دوسروں کو پتہ چل جائے کہ قیصرانی شریف نہیں، خواتین بچ کر رہیں؟

اگر ایک رکن واضح طور پر اپنے آپ کو پاکستانی کہہ رہا ہے تو آپ مان لیں۔ اگر نہیں مانتے تو میر انیس کی طرح آرام سے بات کریں۔ کسی کا مذاق اڑانا یا اس کی بات سرے سے سنجیدگی سے ہی نہ لینا، کیا واقعی شروع سے ہی ہماری محفل کا چلن تھا یا ہم نے اسے اپنا لیا ہے؟
 
شکریہ قیصرانی صاحب آپ کی حوصلہ افزائی کی کہ یہ ایک فورم ہے سمجھا سمجھا کرتھک گیا سب سے زیادہ اور بلاوجہ تنقید کا نشانہ بنایا گیا اگر آپ میر ے تما دھاگے پڑھیں تو آپ کو معلوم ہو خیر پھر میں نے تنگ آکر دوسرے فورم تلاش کئے اللٰہ کا شکر ہے کہ وہاں مجھے عزت دی اور ایک دن کی غیر حاضری پر فوراً ای میل کردیتے ہیں کہ آپ خیریت سے ہیں آپ کی کمی محسوس کی جارہی ہے
 

شمشاد

لائبریرین
قیصرانی بھائی اب جبکہ آپ نے اوپن فورم پر اس بات کو اچھالا ہے تو پھر ادھر ہی بات کر لیتے ہیں۔

پہلی بات باجی مہ جبین کے حوالے سے

اس فورم پر ہم خواتین سے باتیں کرتے ہیں لیکن ہر خاتون کا مرتبہ الگ ہے، کوئی بڑی ہیں تو کوئی چھوٹی، تو اسی لحاظ سے ہم انہیں مخاطب بھی کرتے ہیں۔ اور کئی ایک سے ہنسی مذاق بھی کرتے ہیں۔ آپ نے باجی مہ جبین کو مخاطب کیا تو میں نے کہاں آپ کو متنبہ کیا کہ محتاط رہیں۔ ایک بات اس انداز میں ضرور کی تھی کہ بھئی یہ خاتون اردو محفل کے رکن محمد امین کی والدہ ہیں اور بس۔ نہ تو میرے الفاظ اتنے سخت تھے اور نہ ہی کوئی وارننگ کا انداز تھا۔ مجھے سمجھ نہیں آئی کہ اتنے دنوں بعد اس کا کیونکر ذکر کیا گیا اور اس انداز میں کیا گیا۔ کیا آپ کی یہ ذمہ داری نہیں بنتی تھی کہ آپ یہ ساری باتیں مجھے ذاتی پیغام میں پوچھ لیتے۔ آپ بھی اس محفل کے ایک سینئر عہدیدار رہ چکے ہیں۔ آپ کو بھی اس محفل کے تمام اصول و ضوابط معلوم ہیں۔ پھر یہ ساری ذمہ داری صرف میری ہی کیوں؟
 

شمشاد

لائبریرین
قیصرانی بھائی اب آئین محترم شاہنواز کی جانب

آپ نے غالباً ان کا صرف یہی دھاگہ ملاحظہ فرمایا ہے۔ ذرا ان کی پروفائل پر جائیں اور ان کے کھولے ہوئے تمام دھاگے ملاحظہ فرمائیں کہ کیسے کیسے دھاگے کھولے ہوئے ہیں۔ آپ نے میرا لکھا ہوا ایک لفظ تو پکڑ لیا، اور جو میری ان سے ہزارہا باتیں ہوئی، وہ آپ کو نظر نہیں آئیں۔ ان کے کھولے ہوئے صرف دھاگے ہیں نہیں، ان کے مراسلات بھی ملاحظہ فرمائیں۔ موصوف لکھتے ہیں کہ پنجابی کی ڈکشنری ترتی دینی چاہیے۔ میں نے جواب دیا ضرور دینی چاہیے۔ چلیے شروع ہوجائیں تو جواب ملا کہ آپ ہر چیز مجھ پر ہی کیوں پھینک دیتے ہیں۔ یہ سوال جواب آپ کو نظر نہیں آئے۔ مزید یہ کہ فرماتے ہیں کہ سب لوگ الفاظ بانٹ لیں۔ پھر جب ان کو کہا گیا کہ الفاظ نہیں، حروف ہوتے ہیں تو آپ کون سا حرف لے رہے ہیں تو موصوف نے جواب ہی نہیں دیا۔ یہ صرف ایک دھاگے کے چند مراسلات ہیں، باقیوں کی بات کروں گا تو آپ بھی میری طرح سر پیٹنے پر مجبور ہوں گے۔ کہنے کو یہ موصوف ماسٹر کی ڈگری رکھتے ہیں۔ مثال کے طور پر ان کا شروع کیا ہوا دھاگہ "ادب" ہی ملاحظہ فرما لیں۔

محترم انیس نے انہیں سمجھایا، میں نے بھی انہیں بہت سمجھایا ہے، مجھے اجازت نہیں کہ ذاتی پیغامات اوپن فورم پر لے آؤں، کہ کس کس طرح انہیں سمجھایا اور بتایا گیا کہ بھائی ایسا کرو اور ایسا نہ کرو لیکن موصوف نے نہ سمجھنے کی قسم کھا رکھی ہے۔ جہاں تک ربط دینے کا تعلق ہے تو ایک دفعہ نہیں کئی ایک بار انہیں یاد دہانی کروائی گئی لیکن موصوف کو دوسروں کی تحریریں اپنے نام سے شائع کرنے کا چسکا ہے۔ آپ محفل میں کسی بھی رکن سے پوچھ سکتے ہیں کہ جتنا میں نے انہیں برداشت کیا ہے کیا کوئی اور رکن انہیں برداشت کر سکتا تھا۔

جہاں تک محترم عزیز امین کا تعلق ہے تو آپ کو کوئی حق نہیں پہنچتا کہ مجھ پر الزام لگائیں کہ میں ان کا مذاق اڑاتا رہا ہوں۔ جتنا میں نے عزیز امین کو اس محفل میں خوش آمدید کہا ہے، کیا آپ بتا سکتے ہیں کہ کسی اور رکن نے ان کو entertain کیا ہو۔

جہاں تک دھاگہ مقفل کرنے کا تعلق ہے تو آپ کو اچھی طرح معلوم ہے کہ مختلف زمروں کو مختلف موڈریٹرز کے تحت کیا گیا ہے۔ اگر کسی موڈ نے کسی دھاگے کو مقفل کیا ہے تو کسی وجہ سے کیا ہے۔ کسی دوسرے موڈ یا ناظم کو یہ حق نہیں ہے کہ کسی کے مقفل شدہ دھاگے کو غیرمقفل کر دے۔ اور آپ کویاد ہو گا کہ آپ کو اس کا اچھا خاصا تجربہ ہے۔ میرے علم میں نہیں تھا کہ وہ دھاگہ ظفری بھائی نے مقفل کیا ہے یا کس نے کیا ہے۔ مزید یہ کہ موصوف بلوچستان اور نئے صوبے وغیرہ پر مزید دھاگے کھول چکے ہیں اور ابھی تک کھلے ہوئے ہیں۔ اور اس میں کسی کا یہ کہنا کہ میں پاکستانی ہوں یا نہیں ہوں کی منطق سمجھ میں نہیں آئی کہ میں اس کونہیں پاکستانی نہیں مان رہا۔ میں نے تو کہیں بھی اس کا ذکر نہیں کیا۔

اردو محفل کا چلن جو پہلے تھا وہی اب ہے بلکہ کئی ایک عہدیدار جو بلاجواز اپنے عہدے سے استعفیٰ دے گئے تھے، ان کے جانے سے مزید بہتر ہوا ہے۔

میں نے کبھی کسی رکن کا مذاق نہیں اڑایا، اگر کہیں اڑایا ہے تو یہ آپ کو ثابت کرنا ہو گا کہ آپ نے الزام تراشی کی ہے۔
ہاں مذاق کرتا ضرور ہوں۔

مجھے آپ کے اپنے متعلق خیالات جان کر انتہائی افسوس ہوا ہے۔
 

شمشاد

لائبریرین
شکریہ قیصرانی صاحب آپ کی حوصلہ افزائی کی کہ یہ ایک فورم ہے سمجھا سمجھا کرتھک گیا سب سے زیادہ اور بلاوجہ تنقید کا نشانہ بنایا گیا اگر آپ میر ے تما دھاگے پڑھیں تو آپ کو معلوم ہو خیر پھر میں نے تنگ آکر دوسرے فورم تلاش کئے اللٰہ کا شکر ہے کہ وہاں مجھے عزت دی اور ایک دن کی غیر حاضری پر فوراً ای میل کردیتے ہیں کہ آپ خیریت سے ہیں آپ کی کمی محسوس کی جارہی ہے

آپ کو وارث بھائی نے بڑے اچھے طریقے سے سمجھایا تھا۔ آپ نے دوسرا فورم تلاش کر لیا ہے، اچھا کیا ہے۔ آپ بصد شوق وہاں جائیں، کسی نے آپ کو روکا نہیں ہے۔

آپ کو یہاں بلا وجہ کہیں بھی تنقید کا نشانہ نہیں بنایا گیا۔ اگر کہیں بلاوجہ تنقید کا نشانہ بنایا گیا ہے تو اس کا ثبوت دیں ورنہ اپنا یہ الزام واپس لیں۔
 

محمد وارث

لائبریرین
قیصرانی
جہاں تک دھاگہ مقفل کرنے کا تعلق ہے تو آپ کو اچھی طرح معلوم ہے کہ مختلف زمروں کو مختلف موڈریٹرز کے تحت کیا گیا ہے۔ اگر کسی موڈ نے کسی دھاگے کو مقفل کیا ہے تو کسی وجہ سے کیا ہے۔ کسی دوسرے موڈ یا ناظم کو یہ حق نہیں ہے کہ کسی کے مقفل شدہ دھاگے کو غیرمقفل کر دے۔ اور آپ کویاد ہو گا کہ آپ کو اس کا اچھا خاصا تجربہ ہے۔ میرے علم میں نہیں تھا کہ وہ دھاگہ ظفری بھائی نے مقفل کیا ہے یا کس نے کیا ہے۔ مزید یہ کہ موصوف بلوچستان اور نئے صوبے وغیرہ پر مزید دھاگے کھول چکے ہیں اور ابھی تک کھلے ہوئے ہیں۔ اور اس میں کسی کا یہ کہنا کہ میں پاکستانی ہوں یا نہیں ہوں کی منطق سمجھ میں نہیں آئی کہ میں اس کونہیں پاکستانی نہیں مان رہا۔ میں نے تو کہیں بھی اس کا ذکر نہیں کیا۔

شمشاد بھائی، ان موصوف کے تھریڈز میں نے مقفل کیے تھے، لیکن بعد میں شاید کسی اور ناظم نے غیر مقفل بھی کر دیئے۔

قیصرانی صاحب، کوئی حوصلہ شکنی نہیں ہو رہی ان موصوف کی، شمشاد بھائی نے آپ کو صورتحال بتا دی، فقط ایک اضافہ کرونگا کہ ان موصوف کے وہ پیغامات بھی دیکھیے جو انہوں نے مختلف خواتین اراکین کی پروفائلز پر چھوڑے ہیں۔
 

شمشاد

لائبریرین
اتفاق سے میں نے بھی نہیں دیکھے، البتہ اتنا ضرور یاد ہے کہ ایک خاتون نے پوچھا تھا کہ کسی رکن کو پروفائل پر پیغام دینے سے کیسے باز رکھا جا سکتا ہے۔ میرا خیال ہے کہ انہی موصوف کی بابت کہہ رہی ہوں گی۔
 

شمشاد

لائبریرین
شمشاد بھائی، ان موصوف کے تھریڈز میں نے مقفل کیے تھے، لیکن بعد میں شاید کسی اور ناظم نے غیر مقفل بھی کر دیئے۔

قیصرانی صاحب، کوئی حوصلہ شکنی نہیں ہو رہی ان موصوف کی، شمشاد بھائی نے آپ کو صورتحال بتا دی، فقط ایک اضافہ کرونگا کہ ان موصوف کے وہ پیغامات بھی دیکھیے جو انہوں نے مختلف خواتین اراکین کی پروفائلز پر چھوڑے ہیں۔

اگر آپ نے دھاگے مقفل کیے تھے تو کسی اور کو یہ حق نہیں پہنچتا کہ انہیں غیرمقفل کرے الا کہ آپ سے پہلے اتفاق کرے۔
 

حماد

محفلین
میں ٖ@قیصرانی بھائ کی بات سے کسی حد اتفاق کرتے ہوئے اتنا کہنا چاہوں گا کہ
شمشاد نے کہا ہے:
ملک صاحب اگر آپ کو ان کا تعارف نہیں پسند، تو کوئی اور زمرہ دیکھ لیں، ضروری تو نہیں کہ دھاگے کو پڑھیں۔
@محبوب ملک صاحب میرے دوست ہیں اور میرے کہنے پر انہوں نے محفل جوائن کی لیکن شمشاد بھائ کی ڈانٹ کے بعد وہ ایسے دلبرداشتہ ہوئے کہ انہوں نے یہاں آنا ہی چھوڑ دیا۔ انکا کہنا تھا کہ جسکا تعارف ہو رہا ہے صرف اسے حق پہنچتا تھا کہ وہ سوال کرنے پر اعتراض کرے۔ دھاگہ
میں نے متعلقہ دھاگے شمشاد بھائ کے اس رویے پر احتجاج بھی کیا لیکن شمشاد بھائ نے جواب یا وضاحت کرنا شاید مناسب نہیں جانا۔
شمشاد بھائ محفل کے روح رواں اور سینئر ممبر ہیں اور ہم جی جان سے احترام کرتے ہیں لیکن شکایت کرنے اور اختلاف رکھنے کا جمہوری حق محفوظ رکھتے ہیں۔
 
Top