تعارف آداب عرض !!!

اکمل زیدی

محفلین
آداب عرض !!

امید ہے آپ لوگ خیریت سے ہونگے...نیا وارد ...ہوں...براؤزنگ ...کی سیاحی ...میں یہاں تک پہنچا ہوں ....شاید ...وقت مہربان تھا...یا ... اس فورم کی ...خوشبختی عروج پر تھی ...یہ آخری جملہ ...ازراہ تفنن ..تھا ... گوارا کیجے گا...خاکسار کو اکمل کہتے ہیں ...کچھ تک بندی کر لیتے ہیں جو ایسے بےتکی بھی نہیں ہوتی ......اردو سے لگاو ہے ...اس لیے نہیں کے مادری زبان ہے بلکے اس میں اظہارت کی کئی جہتیں نکلتی ہیں...بنسبت ...لسان اغیار ...کے ...بس یہاں ...اردو کے گل و گلزار مہکتے ہوئے دیکھے تو ....اندراج کرنے میں تاخیر نہیں کی .....امید ہے ... یہاں بہت کچھ سیکھنے کو ملے گا ....
 

اکمل زیدی

محفلین
اہل محفل مبارک ہو ، محفل کے اکیسویں "خاکسار" تشریف لائے ہیں :):):D:D:):)
اس قدر "خاکسار" موجود ہیں کہ اردو محفل کا "لوگو" بیلچہ ہو جائے تو کوئی تعجب کی بات نہیں :p:p:p
اہل محفل مبارک ہو ، محفل کے اکیسویں "خاکسار" تشریف لائے ہیں :):):D:D:):)
اس قدر "خاکسار" موجود ہیں کہ اردو محفل کا "لوگو" بیلچہ ہو جائے تو کوئی تعجب کی بات نہیں :p:p:p
یہ تو آپ نے بڑی خوشی کی بات بتائی کے یہاں زیادہ تر خاکسار ہے ہیں اس کا مطلب ہے اجنبیت زیادہ دیر نہیں رہے گی ...مگر آپ کے خاکسار ہونے پر خلفشار سمجھ سے بالاتر ہے ....آپ کیا ...آبیار یا انگار تو نہیں جو جو خاکساروں کی بڑھتی ہے تعداد پر...تشویس ہے ....اور رہی لوگو کے بیلچہ ہونے کی تو میں نے پہلے ہے اپنے تعارف میں اس فورم کو گلشن سے تشبیہ دے دی ہے ....اگر لوگو یہی ہو جائے تو ....غیر مناسب نہیں ہوگا ...بلکے واضح ہوگا ...کے یہ محفل خاکسارو ں ...ہی کی ہے...جلتے ہوئے انگاروں کی نہیں ...:)
 
مگر آپ کے خاکسار ہونے پر خلفشار سمجھ سے بالاتر ہے ....آپ کیا ...آبیار یا انگار تو نہیں جو جو خاکساروں کی بڑھتی ہے تعداد پر...تشویس ہے

یا اللہ ۔۔۔ حضور میری کس بات سے لگا مجھے تشویش ہے :eek::eek::eek:، میں خود بھی ایسی فہرست میں شامل ہوں، اور مجھے تو آپ کی آمد کی بے انتہا خوشی ہے کہ ایک منکسرالمزاج دوست کا اضافہ ہوا ۔
ایک مرتبہ پھر آپ کو دل کی گہرائیوں سے خوش آمدید کہتا ہوں ۔ :):)
 

تجمل حسین

محفلین
وعلیکم آداب۔
امید ہے آپ لوگ خیریت سے ہونگے
جی الحمدللہ سب خیریت سے ہیں بس آپ کی خیریت نیک مطلوب ہے (محفلین کے ہاتھوں:p۔۔ ڈریے مت کچھ نہیں ہوگا:giggle:
پھر تو آپ کو خوش آمدید
براؤزنگ ...کی سیاحی ...میں یہاں تک پہنچا ہوں
یہ براؤزرز کے بھی کان کھینچنے پڑیں گے۔:)
شاید ...وقت مہربان تھا...یا ... اس فورم کی ...خوشبختی عروج پر تھی
وقت ہی مہربان تھا آپ پر :p(میرا ذاتی خیال)
یہ آخری جملہ ...ازراہ تفنن ..تھا ... گوارا کیجے گا
گوارا کرلیا اور کوئی درخواست :cool:
خاکسار کو اکمل کہتے ہیں ...
جبکہ ہمیں آپ کا نام تصویر کے نیچے AkmalZaidi دکھائی دے رہا ہے :glasses-nerdy:
کچھ تک بندی کر لیتے ہیں جو ایسے بےتکی بھی نہیں ہوتی ......
یعنی جیسی بھی ہوتی ہے ہوتی بے تکی ہی ہے۔:LOL:
وہ کیسے لگاتے ہیں؟ :question:
اس لیے نہیں کے مادری زبان ہے بلکے اس میں اظہارت کی کئی جہتیں نکلتی ہیں...
آپ یقیناََ ذہین الدین ہیں۔ :cyclops:
بنسبت ...لسان اغیار ...کے
چھوڑیے غیر، غیر ہی ہوتا ہے خواہ انسان ہو یا زبان۔:desire:
بس یہاں ...اردو کے گل و گلزار مہکتے ہوئے دیکھے تو ....
ارے ارے بس کریں اب کہیں توڑ کر ہی نہ لے جائیے گا۔ :sneaky:
اندراج کرنے میں تاخیر نہیں کی .....
پابندئ وقت اچھی عادت ہے۔
امید ہے ... یہاں بہت کچھ سیکھنے کو ملے گا ....
جی بالکل انشاءاللہ۔ سب سے پہلے تو برداشت۔ :LOL:

سلونی سلونی ....مطلب پوچھئے ...جو پوچھنا ہے...
آپ کہاں سے تعلق رکھتے ہیں؟ کیا کرتے ہیں؟ کیا شوق ہیں؟ کیا کرنے کا ارادہ ہے؟
فی الحال اتنا کافی ہے؟ :)

مراسلے میں پائی جانے والی ہر طرح کی غلطی اور کوئی جملہ پسند نہ صورت میں پیشگی معذرت۔
 
وعلیکم آداب۔
جی الحمدللہ سب خیریت سے ہیں بس آپ کی خیریت نیک مطلوب ہے (محفلین کے ہاتھوں:p۔۔ ڈریے مت کچھ نہیں ہوگا:giggle:پھر تو آپ کو خوش آمدیدیہ براؤزرز کے بھی کان کھینچنے پڑیں گے۔:)وقت ہی مہربان تھا آپ پر :p(میرا ذاتی خیال)گوارا کرلیا اور کوئی درخواست :cool: جبکہ ہمیں آپ کا نام تصویر کے نیچے AkmalZaidi دکھائی دے رہا ہے :glasses-nerdy: یعنی جیسی بھی ہوتی ہے ہوتی بے تکی ہی ہے۔:LOL: وہ کیسے لگاتے ہیں؟ :question: آپ یقیناََ ذہین الدین ہیں۔ :cyclops: چھوڑیے غیر، غیر ہی ہوتا ہے خواہ انسان ہو یا زبان۔:desire: ارے ارے بس کریں اب کہیں توڑ کر ہی نہ لے جائیے گا۔ :sneaky: پابندئ وقت اچھی عادت ہے۔ جی بالکل انشاءاللہ۔ سب سے پہلے تو برداشت۔ :LOL:


آپ کہاں سے تعلق رکھتے ہیں؟ کیا کرتے ہیں؟ کیا شوق ہیں؟ کیا کرنے کا ارادہ ہے؟
فی الحال اتنا کافی ہے؟ :)

مراسلے میں پائی جانے والی ہر طرح کی غلطی اور کوئی جملہ پسند نہ صورت میں پیشگی معذرت۔

کیا کہنے تجمل بھائی آج تو بڑے موڈ میں لگ رہے ہیں
 
Top