تعارف آداب عرض !!!

آداب عرض ہے بھائی
خوش آمدید گویا کہ آپ مجھے سے پہلے محفل میں وارد ہوئے ہیں پھر بھی خوش آمدید کہنے کا حق تو بنتا ہے
 
آداب عرض !!

امید ہے آپ لوگ خیریت سے ہونگے...نیا وارد ...ہوں...براؤزنگ ...کی سیاحی ...میں یہاں تک پہنچا ہوں ....شاید ...وقت مہربان تھا...یا ... اس فورم کی ...خوشبختی عروج پر تھی ...یہ آخری جملہ ...ازراہ تفنن ..تھا ... گوارا کیجے گا...خاکسار کو اکمل کہتے ہیں ...کچھ تک بندی کر لیتے ہیں جو ایسے بےتکی بھی نہیں ہوتی ......اردو سے لگاو ہے ...اس لیے نہیں کے مادری زبان ہے بلکے اس میں اظہارت کی کئی جہتیں نکلتی ہیں...بنسبت ...لسان اغیار ...کے ...بس یہاں ...اردو کے گل و گلزار مہکتے ہوئے دیکھے تو ....اندراج کرنے میں تاخیر نہیں کی .....امید ہے ... یہاں بہت کچھ سیکھنے کو ملے گا ....
میری طرف سے آپ کو سادہ سا خوش آمدید، کیونکہ رنگین خوش آمدید پہلے ہی بہت سے بھائیوں نے کہہ دیا ہے۔ :D
 
سیدہ شگفتہ

لائبریرین
آداب عرض !!

امید ہے آپ لوگ خیریت سے ہونگے...نیا وارد ...ہوں...براؤزنگ ...کی سیاحی ...میں یہاں تک پہنچا ہوں ....شاید ...وقت مہربان تھا...یا ... اس فورم کی ...خوشبختی عروج پر تھی ...یہ آخری جملہ ...ازراہ تفنن ..تھا ... گوارا کیجے گا...خاکسار کو اکمل کہتے ہیں ...کچھ تک بندی کر لیتے ہیں جو ایسے بےتکی بھی نہیں ہوتی ......اردو سے لگاو ہے ...اس لیے نہیں کے مادری زبان ہے بلکے اس میں اظہارت کی کئی جہتیں نکلتی ہیں...بنسبت ...لسان اغیار ...کے ...بس یہاں ...اردو کے گل و گلزار مہکتے ہوئے دیکھے تو ....اندراج کرنے میں تاخیر نہیں کی .....امید ہے ... یہاں بہت کچھ سیکھنے کو ملے گا ....

اردو محفل میں خوش آمدید
 
فاتح

لائبریرین
چلیں چھہ ماہ بعد ہی .. صحیح ..آپ کو ہماری آمد کی خوشی تو ہوئ ... :)
ہاہاہاہا۔۔۔ دیکھ رہا تھا کہ تعارف کے زمرے میں کون کون بچ گیا ہے میری خوش آمدید سے اور آپ بھی ان باقی ماندگان میں شامل تھے تو آپ کو بھی لکھ ڈالا۔ اگر برا لگا ہو تو انتظامیہ سے درخواست کر کے مراسلہ حذف کروا دیا جائے۔ :laughing:
اور ہاں، یہاں صحیح کا نہیں بلکہ سہی کا محل ہے۔
 
اکمل زیدی

محفلین
ہاہاہاہا۔۔۔ دیکھ رہا تھا کہ تعارف کے زمرے میں کون کون بچ گیا ہے میری خوش آمدید سے اور آپ بھی ان باقی ماندگان میں شامل تھے تو آپ کو بھی لکھ ڈالا۔ اگر برا لگا ہو تو انتظامیہ سے درخواست کر کے مراسلہ حذف کروا دیا جائے۔ :):)
اور ہاں، یہاں صحیح کا نہیں بلکہ سہی کا محل ہے۔

فاتح صاحب یہ سہی اور صحیح ذرا (فرق) واضح کرینگے... بہت سعئ کی مگر سمجھ نہیں آیا ...
مجھے ہضم ہوگیا آپ خوش آمدید اس لئے حذف کی درخواست کی ضرورت نہیں :)
 
فاتح

لائبریرین
فاتح صاحب یہ سہی اور صحیح ذرا (فرق) واضح کرینگے... بہت سعئ کی مگر سمجھ نہیں آیا ...
عشق مجھ کو نہیں، وحشت ہی سہی
میری وحشت، تِری شہرت ہی سہی

قطع کیجے نہ، تعلّق ہم سے
کچھ نہیں ہے، توعداوت ہی سہی

میرے ہونے میں، ہے کیا رُسوائی؟
اے، وہ مجلس نہیں، خلوت ہی سہی

ہم بھی دشمن تو نہیں ہیں اپنے
غیر کو تجھ سے محبت ہی سہی

اپنی ہستی ہی سے ہو، جو کچھ ہو
آگہی گر نہیں، غفلت ہی سہی

عمر ہر چند کہ ہے برق خرام
دل کے خوں کرنے کی فرصت ہی سہی

ہم کوئی ترک وفا کرتے ہیں
نہ سہی عشق، مصیبت ہی سہی

کچھ تو دے، اے فلکِ نا انصاف
آہ وفریاد کی رُخصت ہی سہی

یار سے چھیڑ چلی جاے، اسد
گر نہیں وصل تو حسرت ہی سہی
 
اکمل زیدی

محفلین
عشق مجھ کو نہیں، وحشت ہی سہی
میری وحشت، تِری شہرت ہی سہی

قطع کیجے نہ، تعلّق ہم سے
کچھ نہیں ہے، توعداوت ہی سہی

میرے ہونے میں، ہے کیا رُسوائی؟
اے، وہ مجلس نہیں، خلوت ہی سہی

ہم بھی دشمن تو نہیں ہیں اپنے
غیر کو تجھ سے محبت ہی سہی

اپنی ہستی ہی سے ہو، جو کچھ ہو
آگہی گر نہیں، غفلت ہی سہی

عمر ہر چند کہ ہے برق خرام
دل کے خوں کرنے کی فرصت ہی سہی

ہم کوئی ترک وفا کرتے ہیں
نہ سہی عشق، مصیبت ہی سہی

کچھ تو دے، اے فلکِ نا انصاف
آہ وفریاد کی رُخصت ہی سہی

یار سے چھیڑ چلی جاے، اسد
گر نہیں وصل تو حسرت ہی سہی

کیا خوب یہ استعمال ردیف بمیان اشعار سہی
صحیح سمجھ آگیا پڑھ پڑھ کے تکرار سہی
 
عشق مجھ کو نہیں، وحشت ہی سہی
میری وحشت، تِری شہرت ہی سہی

قطع کیجے نہ، تعلّق ہم سے
کچھ نہیں ہے، توعداوت ہی سہی

میرے ہونے میں، ہے کیا رُسوائی؟
اے، وہ مجلس نہیں، خلوت ہی سہی

ہم بھی دشمن تو نہیں ہیں اپنے
غیر کو تجھ سے محبت ہی سہی

اپنی ہستی ہی سے ہو، جو کچھ ہو
آگہی گر نہیں، غفلت ہی سہی

عمر ہر چند کہ ہے برق خرام
دل کے خوں کرنے کی فرصت ہی سہی

ہم کوئی ترک وفا کرتے ہیں
نہ سہی عشق، مصیبت ہی سہی

کچھ تو دے، اے فلکِ نا انصاف
آہ وفریاد کی رُخصت ہی سہی

یار سے چھیڑ چلی جاے، اسد
گر نہیں وصل تو حسرت ہی سہی

مار دِتّا ظالم
 
اکمل زیدی

محفلین
خوش آمدید۔ وعلیکم السلام ورحمتہ اللہ۔
بڑی مشکل اردو لکھتے ہیں کوئی ڈسکائونٹ ہی دے دیں آسان اردو لکھ کر۔ @
پہلے ہم بھی اپنے آپ کو اونٹ سمجھتے تھے ...مگر یہاں آنے کے بعد وہ والی مثال سمجھ آئی ...اب آیا اونٹ پہاڑ کے نیچے ... :)
 
سارہ خان

محفلین
اب تو آپ پرانے ہوگئے کیا کہا جائے خوش آمدید۔۔
امید ہے یہ خوش آمدید خشک آمدید میں نہ بدلی ہوگی یہاں رہنے بعد :-P
 
اکمل زیدی

محفلین
اب تو آپ پرانے ہوگئے کیا کہا جائے خوش آمدید۔۔
امید ہے یہ خوش آمدید خشک آمدید میں نہ بدلی ہوگی یہاں رہنے بعد :-P
شکریہ با دل . . . نخواستہ ....خوش آمدید کا ....ہمیں تو بڑی خوشی ہے اب تک یہاں آمد کی ... ہاں یہاں ہمارے آنے کے بعد کئی لوگ خشک ہوگئے ....:D
 
Top