آخری فلم یا ڈاکیومنٹری کونسی دیکھی

کیفیت
مزید جوابات کے لیے دستیاب نہیں

وجی

لائبریرین
Sherlock نامی سیریز دیکھی۔ چھ اقساط پر مشتمل یہ سیریز بے مثال ہے۔ شرلاک ہومز اور ڈاکٹر واٹسن کو اکیسوی صدی میں پیش کیا گیا ہے جس میں دونوں پیچیدہ کیس حل کرتے نظر آتے ہیں۔ سکرپٹ بھی عمدہ ہے اور کیمرہ ورک بھی بلکل رابرٹ ڈاؤنی کی شرلاک ہومز فلموں جیسا۔ مزہ آیا دیکھ کر۔

Sherlock_TV_Series-635342236-large.jpg

میرے خیال میں یہ سیریز فلم سے زیادہ اچھی تھی
 
شہزاد وحید

محفلین
Fish Tank دیکھی۔ یہ ایک برٹش فلم ہے جسے بی بی سی نے پروڈیوس کیا ہے۔ اس فلم کی مرکزی کردار میا نامی پندرہ سالہ لڑاکا لڑکی ہے جس کی کسی سے نہیں بنتی اور وہ اپنی موج میں مست رہتی ہے۔ ساری فلم میا کی روز مرہ زندگی کے گرد گھومتی ہے۔ 2009 میں یہ فلم کینس فلم فیسٹیول کا جیوری پرائز بھی جیت چکی ہے اور 2010 میں بہترین برطانوی فلم کا BAFTA ایوارڈ بھی لے چکی ہے۔ برٹش کرداروں پر بنی یہ فلم جو کہ برٹش ایکسنٹ میں بھی بولتے ہیں :) بہت اعلیٰ تو نہیں لیکن اچھی فلم ضرور ہے۔

Fish_tank_poster.jpg
 
53bdfd4751b30ee4f0fca7f7b1d297fe.jpg

BBC-Inventions That Changed the World ۔یہ پانچ حصوں پر مشتعمل ایک ڈاکیومینٹری سیریز ہے۔جس میں پانچ مختلف ایجادات(بندوق،کمپیوٹر،جیٹ،ٹیلی فون،ٹیلیویژن) کے شروع سے لیکر اب تک ہونیوالی ترقی کے بارے میں بتایا گیا۔
اس ڈاکیومینٹری کو بڑے احسن انداز میں فلمایا گیا ہے۔اور مختلف مقامات پر کامیڈی کا بڑے احسن انداز میں تڑکا لگایا گیا ہے۔
 
شہزاد وحید

محفلین
Gangs of Wasseypur دیکھی۔ کافی بولڈ فلم ہے اور وائلنس بھی کافی زیادہ ہے اس فلم میں مگر فلم سازی کا معیار اچھا ہے اور منوج باجپائی کی اداکاری بھی کافی عمدہ ہے اور بقیہ اداکاروں کی پرفارمنس بھی بڑھیا ہے اور یہ سب باتیں مل کر بناتی ہیں ایک اچھی فلم۔ اس کا پارٹ ٹُو بھی ریلیز ہو چکا ہے وہ دیکھنا باقی ہے۔

Gangs_of_Wasseypur_poster.jpg
 
افلاطون

اچھی فلم تھی اور The Godfatherکا ذائقہ لیے ہوئی تھی۔
 
قیصرانی

لائبریرین
فننش ٹی وی چینل YLE 1 کی تیار کردہ دستاویزی فلم کمچاٹکا کے جزیرہ نما کی جنگلی حیات کے بارے دیکھی کل۔ نام معلوم نہیں کہ فلم شروع ہو چکی تھی۔ تاہم بہت عمدہ لگی

ایڈٹ: لنک یہ رہا

اس کا نام تھا Avara Luonto: Venäjä
 
MughalS

محفلین
کیا کسی نےDexter سیریز دیکھی ہے؟میں آجکل اسے ڈاؤنلوڈ کرنے کے چکروں میں ہوں اگر کسی نے دیکھی ہو تو بتائے کیسی ہے؟
اگر یہ سیریل دیکھنا ہے تو شروع سے دیکھیں ، مزہ پھر ہی آئے گا۔ میں نے اسکا کا پہلا سیزن غالبا 7 ماہ پہلے ڈاؤنلود کیا تھا ۔ تین اقساط دیکھیں تھی بعد میں پریزن بریک دیکھنے لگ گیا تو اسکو بھول ہی گیا ابھی تک دیکھنے کا دل نہیں ہے ۔ ویسے ہے زبردست۔
 
تھوڑا سا کہانی کے بار میں بتائیں گے
 
طالوت

محفلین
تھوڑا سا کہانی کے بار میں بتائیں گے
ڈیکسٹر بھائی کو منصف بننے کا شوق ہے ، عدالت جنھیں عدم یا ناکافی ثبوت کی بنا پر رہا کر دیتے ہے انھیں واصل جہنم کرنے کی ذمہ داری ۔ دتمیانے درجے کی سیریز ہے کئی بار بور کرتی ہے۔ پریزن بریک ، لاسٹ ، اوز ، وائر وغیرہ اس سے کافی بہتر ہیں۔
 
یہ اوز کیا ہے؟کہیں اس سے مراد OZ تو نہیں
 
افلاطون

محفلین
کیا کسی نےDexter سیریز دیکھی ہے؟میں آجکل اسے ڈاؤنلوڈ کرنے کے چکروں میں ہوں اگر کسی نے دیکھی ہو تو بتائے کیسی ہے؟

ضرور دیکھیں۔ نہایت عمدہ سیریز ہے ۔ ایک لڑکا جس کی ماں کو اس کی آنکھوں کے سامنے قتل کر دیا جاتا ہے۔ اگرچہ وہ اس وقت چھوٹا ہوتا ہے لیکن ہلکی سی پرچھائیں ساتھ رہ جاتی ہے اور تین دن ماں کی لاش کے ساتھ اور خون میں ڈوبے رہنے کی وجہ سے اسے خون کا نشہ سا ہو جاتا ہے، لیکن ایک پولیس افسر اسے گود لے لیتا ہے اور اس کے اندر کے حیوان کو مثبت سمت میں ڈالنے کی کوشش کرتا ہے اس کوشش میں وہ کہاں تک کامیاب رہا، یہ تو آپ کو سیریز دیکھ کر ہی پتہ چلے گا۔
ڈیکسٹر کے چھہ سیزن آ چکے ہیں اور ساتواں آنے کو پر تول رہا ہے۔
لگے ہاتھوں بتاتا چلوں کہ سیزن 1،4،6 میرے پسندیدہ تھے اور ساتویں کا بے صبری سے انتظار ہے:)
 
میں ڈائریکٹ سیزن 6 دیکھنے لگا ہوں کیا یہ ٹھیک رہے گا یا مجھے شروع سے دیکھنی پڑے گی یہ سیریز؟
 
کیفیت
مزید جوابات کے لیے دستیاب نہیں
Top