آخری فلم یا ڈاکیومنٹری کونسی دیکھی

کیفیت
مزید جوابات کے لیے دستیاب نہیں
Ghost Rider Spirit of Vengeance دیکھی۔انتہائی عمدہ قسم کی بکواس فلم تھی۔کچھ سینز تو ایسے تھے کہ جن کو دیکھ کر "میرا تے ہاسا ای نئیں رُکیا"۔
ghost-rider-2-final-poster.jpg
 
شہزاد وحید

محفلین
شہزاد بھائی دیکھنے کیلیے چند اعلیٰ ایکشن+ایڈوینچر+کامیڈی ٹی وی سیریز کے نام بتائیں۔
سپارٹاکس سے ہی شروع کر لو۔ سیریز دیکھنے کی ہمت باقی رہی تو پھر مزید نام بھی بتاؤں گا۔ کیونکہ بہت بہت سارا وقت درکار ہوتا ہے سیریز دیکھنے کے لیے۔
 
میں نے 6 اقساط دیکھ لی ہیں Spartacus کی۔اور چند دنوں میں مکمل دیکھ لوں گا
 
شہزاد وحید

محفلین
Before Sunrise دیکھی۔ ایک خوبصورت فلم ہے۔ دو اجنبی نوجوان ایک ریل میں ملتے ہیں، ایک دوسرے کو دلچسپ پاتے ہیں اور پھر اگلی صبح تک ایک اجنبی شہر میں اکٹھے رہنے کا ارادہ کرتے ہیں۔ اور پھر جدائی کے وقت ان پر یہ ماجرا کھلتا ہے کہ وہ ایک دوسرے کو پسند کرنے لگے ہیں۔ دونوں ایک دوسرے سے چھ ماہ بعد اسی اجنبی شہر میں ملنے کا وعدہ کرتے ہیں۔ یہ فلم 1995 میں فلمائی گئی تھی جبکہ 2004 میں اس کا سیکوئل Before Sunset کے نام سے بنایا گیا جس میں دونوں پھر سے ملتے ہیں اور ایک دوسرے سے چھ ماہ بعد نہ ملنے کی وجہ پوچھتے ہیں۔ دونوں کی زندگیاں 9 سال میں کافی بدل چکی ہیں اور ایک تو اب ایک بچے کا والد بھی ہے۔ دونوں پھر اسی طرح سے ساتھ وقت گزارتے ہیں اور پھر فلم اپنا آخری موڑ لیتی ہے۔ رومانٹک ڈرامہ پسند کرنے والوں کے لیئے عمدہ چیزیں ہیں۔

Before_Sunrise_film.jpg
Before_Sunset_movie.jpg
 
میں نے Before Sunrise دیکھی ہے۔دوسری کا بھی پتہ تھا لیکن نہیں دیکھی
 
936full-largo-winch-2%3A-the-burma-conspiracy-poster.jpg

لارگو ونچ جو کہ ونچ گروپ کا نیا سی ای او ہے اس پر انسانیت دشمنی کے مختلف الزامات لگتے ہیں۔اب وہ ان الزامات کو اپنے اوپر سے صاف کرنے کیلیے جدوجہد کرتا ہے۔فلم میں شیرون سٹون بوڑھی نظر آئیں یعنی اب انکے گوڈوں میں پانی مُک چکا ہے اور وہ اب صرف دادی کا رول ہی کر سکتی ہیں
ایک درمیانی سی فلم ہے۔
 
محمد امین

لائبریرین
عمران مغل بھائی ابھی تو میں نے ایک ہی قسط دیکھی ہے۔۔ امید ہے کہ آخری قسط تک میرے انگریزی گالیوں کے علم میں ہزار گنا اضافہ ہوجائے گا :giggle:
 
صحیح کہا آپ نے کہ انگلش فلمیں دیکھنے سے اور کچھ ہو نہ ہو گالیوں کی Vocabulary میں خاطر خواہ اضافہ ہوتا ہے
 
کیفیت
مزید جوابات کے لیے دستیاب نہیں
Top