آخری فلم یا ڈاکیومنٹری کونسی دیکھی

کیفیت
مزید جوابات کے لیے دستیاب نہیں

شہزاد وحید

محفلین
StreetDance 2 دیکھی۔ ہر بار کی ڈانس موویز کی سٹوری میٹر نہیں کرتی۔ دیکھنے والی ہوتی ہیں اینرجی بھری ڈانس مووز۔ اور ڈانس مووز تو اس مووی میں جھکاس قسم کی ہیں۔

StreetDance_2_3D.jpg
 

عثمان

محفلین
Ice Road Truckers کے پہلے سیزن کا آغاز کرنے والا ہوں۔ یہ ایک دستاویزی سٹائل کی ریلٹی ٹی وی سیریز ہے جو کینیڈا اور امریکہ کے منجمند شمالی علاقوں بالخصوص جمی ہوئی جھیلوں پر ٹرک چلانے والوں سے متعلق ہے۔

Iceroadtruckerslogo.jpg
 

شہزاد وحید

محفلین
Band of Brothers تو ٹریلرز، ریٹنگز اور ریویوز میں زبردست لگی اس لئے بغیر کسی ہچکچاہٹ کے 6 جی بی کی فائلز ڈاؤنلوڈ پر لگی ہیں۔ جبکہ Generation Kill مجھے ٹریلرز میں مطلب کی نہیں لگی لیکن ڈاؤنلوڈ پر لگا رکھی ہے پر 9 جی بی کی فائلز ہیں کیا واقعی دیکھنے اور ڈاؤنلوڈ کیWorthy ہیں؟ محمد امین
 

محمد امین

لائبریرین
Band of Brothers تو ٹریلرز، ریٹنگز اور ریویوز میں زبردست لگی اس لئے بغیر کسی ہچکچاہٹ کے 6 جی بی کی فائلز ڈاؤنلوڈ پر لگی ہیں۔ جبکہ Generation Kill مجھے ٹریلرز میں مطلب کی نہیں لگی لیکن ڈاؤنلوڈ پر لگا رکھی ہے پر 9 جی بی کی فائلز ہیں کیا واقعی دیکھنے اور ڈاؤنلوڈ کیWorthy ہیں؟ محمد امین

لڑکے ۔۔۔ بینڈ اف بردرز جیسی مووی میں نے آج تک نہیں دیکھی، ضرور دیکھنا ۔۔۔ جینیریشن کل کی صرف ایک قسط دیکھی ہے اس لیے کچھ کہہ نہیں سکتا۔ ویسے فوجی زندگی کے حوالے سے اچھی لگ رہی تھی۔ ریٹنگ بھی 8۔8 ہے۔۔۔
 

طالوت

محفلین
Ice Road Truckers کے پہلے سیزن کا آغاز کرنے والا ہوں۔ یہ ایک دستاویزی سٹائل کی ریلٹی ٹی وی سیریز ہے جو کینیڈا اور امریکہ کے منجمند شمالی علاقوں بالخصوص جمی ہوئی جھیلوں پر ٹرک چلانے والوں سے متعلق ہے۔

Iceroadtruckerslogo.jpg
اگر چند اقساط دیکھی ہو توں تبصرہ فرمائیں ۔ کچھ اچھا ڈاؤنلوڈ کرنے کا سوچ رہا ہوں ۔


احباب ! اچھی مزاحیہ سیریز کسی کے علم ہو تو مطلع فرما کر جواب شکریہ حاصل کریں۔
 

عثمان

محفلین
اگر چند اقساط دیکھی ہو توں تبصرہ فرمائیں ۔ کچھ اچھا ڈاؤنلوڈ کرنے کا سوچ رہا ہوں ۔

ہسٹری چینل پر نشر ہونے والے پہلے سیزن کی دو اقساط دیکھ چکا ہوں۔ دلچسپ ہے۔ کینیڈا کے شمالی علاقے Northwest Territories جہاں سال کے اکثر حصہ انتہائی شدید سردی پڑتی ہے۔ وہاں آبادی بھی بہت کم ہے۔ کم آبادی ، دور دراز علاقے ، شدید موسم ، اور غیر معمولی جغرافیائی صورتحال کی وجہ سے آمدورفت کا انفراسٹرکچر بہت کم ہے۔ یعنی مرکزی شہر Yellowknife اور چند دوسرے قصبات سے باہر سڑک اور ریل کی سہولت میسر نہیں۔ لیکن اسی وسیع و عریض علاقے میں معدنیات بالخصوص ہیرے کی بڑی بڑی کانیں ہیں۔ معدنیات کی ان کانوں پر سارا سال کام جاری رکھنے کے لئے بہت سے سامان رسد کی ضرورت رہتی ہے۔ ہیلی کاپٹر سے ظاہر ہے محدود مقدار ہی میں پہنچایا جاسکتا ہے۔ اس لئے زمینی راستے پر ہی انحصار کے سوا کوئی چارہ نہیں۔ مزید یہ کہ تمام ہی کینیڈا بالخصوص اس حصہ میں لاکھوں جھیلیں ہیں۔ بلکہ کینیڈا ان ممالک میں شامل ہے جہاں جھیلوں کے بہت بڑے ذخائر ہیں۔ شدید سردی میں ان شمالی علاقوں میں یہ جھیلیں جم جاتی ہیں۔ اور سطح آب پر جمی برف کی تہہ دو فٹ سے زائد ہوجاتی ہے۔ اگر تدبیر لڑائی جائے اور احتیاط برتی جائے تو اس دو فٹ برف کی تہہ کو تراش خراش کر اس پر کئی کئی ٹن وزنی ٹرک چلانا ممکن ہے۔ مذکورہ بالا معدنیات کی کانوں کو سال بھر کا سامان سردیوں کے صرف دو ماہ میں انہی برف پر تراشی برفانی سڑکوں کے ذریعہ پہنچایا جاتا ہے۔ یہ تمام کام انجام دینے کے لئے صرف دو ماہ کا وقت ہے پیشتر اس سے کہ سڑک پھر سے پانی ہوجائے۔

سینکڑوں فٹ جھیلوں کے اوپر کئی فٹ جمی برف پر ٹرک چلانا انتہائی پر خطر ہے۔ ایک تو برف پر ویسے ہی گاڑی چلانا مشکل ہے۔ یعنی ادھر ٹورانٹو میں اگر برفانی طوفان آجائے تو سڑک پر پڑی برف اور سامنے موجود سفید دھندلاہٹ کی وجہ سے ویسے ہی گاڑی چلانا مشکل ہے۔ کجا یہ کہ آپ منفی چالیس درجہ سینٹی گریڈ پر ایک برفانی سڑک پر ٹنوں وزنی ٹرک چلانے کا خطرہ مول لیں۔ تو یہ آئس روڈ ٹرکر یہ کارنامہ انجام دیتے ہیں۔ رفتار میں معمولی سی کمی بیشی ، ڈرئیونگ میں معمولی سی کوتاہی ، ٹرک کو ڈرائیور سمیت برف توڑ کر سینکڑوں فٹ گہرے پانی میں دھکیل سکتی ہے۔ ٹرک چلاتے آپ برف کو سطح پر ٹوٹتے دیکھ سکتے ہیں۔ یہ جان لیوا کام انجام دینے کے لئے یہ ٹرک ڈرائیور صرف دو ماہ میں اتنا پیسہ کما لیتے ہیں کہ سال بھر کے لئے کافی ہو۔ پیسہ کے لالچ ، ایڈونچر کا شوق ، کئی ماہر ڈرائیورز کو یہاں تک لاتا ہے۔ لیکن بہت کم ڈرئیوار یہ کام کرنے کی ہمت کرتے ہیں۔ مذکورہ ڈاکومینٹری انہی ڈرئیورز کے ان پرخطر ایڈونچرز پہ مبنی ہے۔ :)
 
Nikola Tesla The Man who lit the World دیکھی۔یہ ڈاکیومینٹری ایک انجینئیر،سائنسدان اور موجد Nikola Tesla کے بارے میں ہے۔جس نے بجلی کے میدان میں قابلِ قدر ایجادات کیں۔جن میں اے سی الیکڑک سپلائی سسٹم ،ہائڈرو الیکٹرک پلانٹس،انڈکشن موٹر،وائر لیس انرجی ٹرانسمیشن وغیرہ وغیرہ قابل ذکر ہیں۔ٹیسلا نے ٹیسلا کوائل بھی بنائی جو آج بھی ٹیلی ویژن اور دیگر مفید چیزوں میں استعمال ہوتی ہے۔ٹیسلا کے وائرلیس ٹرانسمیشن تجربات کی مدد سے ریڈیو کی ایجاد ممکن ہو سکی۔اس نے فوٹوگرافی اور ٹیلی گرافی کے میدان میں بھی مختلف تجربات کیے۔ ٹیسلا نے ایڈیسن کے لیے بھی کام کیا لیکن بعد میں دونوں کے درمیان کافی نوک جھونک چلتی رہی حتیٰ کہ ٹیسلا نے وہ نوبل پرائز لینے سے انکار کر دیا جسے اسے ایڈیسن کے ساتھ شئیر کرنا پڑنا تھا۔الغرض ٹیسلا ایک عظیم موجد تھا جسکے بغیر موجودہ بجلی کے سسٹم کا وجود ناممکن تھا۔
23.jpg
 
SOMETHING-VENTURED-Movie-Po.png

Something Ventured دیکھی۔یہ ڈاکیومینٹری کیلی فورنیا کے چند نامور وینچر کیپٹلسٹس کے بارے میں ہے جنہوں نے آجکل کی نامور کمپنیوں کو ابتدا میں فنڈ فراہم کیے۔جن کمپنیوں کا تذکرہ اس ڈاکیومینٹری میں کیا گیا ہے ان میں Apple,Genetech,Cisco,Atari,Intel,Teledyne قابلِ ذکر ہیں۔
اس ڈاکیومینٹری میں ان لوگوں نے اپنے مختلف تجربات شئیر کیے ہیں کہ وہ کس طرح وینچر کیپٹل ازم کے بزنس میں آئے اور انہیں کیا کیا مشکلات پیش آئیں وغیرہ وغیرہ۔
 

عثمان

محفلین
ہدایت کار الفریڈ ہچکاک کی پیش کردہ 1944ء میں بنی یہ بلیک اینڈ وائٹ فلم تمام کی تمام ایک چھوٹی سی کشتی میں فلمائی گئی ہے!

Lifeboat1.jpg
 

شہزاد وحید

محفلین
Shanghai دیکھی۔ عمدہ طریقے سے فلمائی گئی اس کہانی میں دکھایا گیا ہے کہ بڑے حکومتی اہلکار ذاتی مفاد پرستی میں کس حد تک جاتے ہیں اور کون کتنا دودھ کا دھلا ہوا ہے۔ ایک قتل جس میں ملک کا وزیر اعظم بھی شامل ہے لیکن اسے ایک روڈ ایک روڈ ایکسیڈنٹ بنایا جا رہا ہے۔

Shanghai_Poster.jpg
 

شہزاد وحید

محفلین
Sherlock نامی سیریز دیکھی۔ چھ اقساط پر مشتمل یہ سیریز بے مثال ہے۔ شرلاک ہومز اور ڈاکٹر واٹسن کو اکیسوی صدی میں پیش کیا گیا ہے جس میں دونوں پیچیدہ کیس حل کرتے نظر آتے ہیں۔ سکرپٹ بھی عمدہ ہے اور کیمرہ ورک بھی بلکل رابرٹ ڈاؤنی کی شرلاک ہومز فلموں جیسا۔ مزہ آیا دیکھ کر۔

Sherlock_TV_Series-635342236-large.jpg
 
کیفیت
مزید جوابات کے لیے دستیاب نہیں
Top