آخری دفعہ کیا پکایا یا کھایا تھا؟

bilal260

محفلین
کل رات کو مکس سبزی کا ڈبہ بازار سے لایا تھا وہ پکائی تھی۔
یہاں دبئی میں اکثر پکانے کے سبزیاں ابلی حالت میں ڈبوں میں پیک ملتی ہے۔
 

x boy

محفلین
الحمدللہ
کل رات " لال قلعہ ریسٹورانٹ" دبئی یو اے ای جانا ہوا، ڈنر بوفے زبردست تھا
یہ لال قلعہ ریسٹورانٹ والے کراچی کے ہیں انہوں نے 20 سال پہلے کراچی میں شروع کیا تھا
اور اب ان کی کوشش ہے ان کی شاخیں دنیا بھر میں پھیل جائے۔
تقریبا چالیس اقسام کے کھانے اور مٹھائیاں بوفے میں سرف کرتے ہیں
جس میں لائف کوکنگ ، مچھلی کے تکے، چکن کباب، مٹن کباب ، ریشمی کباب، چکن تکہ، تندوری مچھلی، بٹیر، جھینگے، مکئ کی روٹی، پیزا، جلیبی وغیرہ ہیں
باقی دوسری وقتا فوقتا کم ہونے پر فل کیا جاتا ہے
کراچی والا لال قلعہ ریسٹورانٹ اور بھی بہت زیادہ زبردست ہے اور جگہہ بھی کشادہ، لائف کوکنگ اور بھی زیادہ ہے اور آخر میں میٹھا پان نکلتے ہوئے
جو میں غلطی سے بھی نہیں کھاتا،
ہر لال قلعہ ریسٹورانٹ میں ایک شہزادہ سلیم کا کیریکٹر ہوتا ہے جو لوگوں کو شعر و شاعری سے دل خوش کرتا رہتا ہے مختلف موضوعوں پر شاعری کرلیتا ہے جو اسے یاد ہوتے ہیں ۔
 

bilal260

محفلین
رات کو آٹھ بجے میں نے آلو بنائے ۔اگرکچھ بھی بنانے کو دل نہ کرے تو میں آلو بناتا ہوں۔جلدی بن جاتے ہیں۔(آلو شوربہ)۔
 

x boy

محفلین
ایک مہینے میں متعدد بار لال قلعہ ریسٹورانٹ، اور دیگر مال کے فوٹ کورٹ کے کھانے، پارٹی دعوت کھاکر جو وزن ڈیڑھ دو گھنٹے جم میں گزار کر کم کیے تھے لگتا ہے اس نے کام نہیں کیا۔
 
لال قلعہ ریسٹورانٹ" دبئی یو اے ای

یہ لال قلعہ ریسٹورانٹ والے کراچی کے ہیں

کراچی والا لال قلعہ ریسٹورانٹ

ہر لال قلعہ ریسٹورانٹ میں

متعدد بار لال قلعہ ریسٹورانٹ
لال قلعہ ریسٹورانٹ والوں کا فرض ہے کہ کم از کم ایک بار آپ کو فری ڈنر بوفے دیں:battingeyelashes:
 

x boy

محفلین
چنے کی دال پکانے کا طریقہ یا لنک دے دیں شکریہ۔
چنے کی دال کو 2 گھنٹے بگھوکر ابالنے سے پہلے پانی پھینکدیں نئے پانی پر کرکے پریشر ککر میں ایک سیٹھی ثابت رکھنے کے لئے دو سیٹھی درمیانے تین سیٹھی ملیا میٹ یعنی بہت زیادہ گل جائے یہ آپ کی مرضی۔ پھر پیاز لہسن ادرگ اور کھڑے مصالحے کا بگھار بنائے اس میں ڈال کر دو منٹ مزید پکائے ،،
مزیدار دال ،، پیش کرنے یا کھانے سے پہلے ہرا دھنیا ہری مرچ کترکے اور ایک چمچ اصلی گھی یا مکھن دال کے اوپر ڈالیں۔۔
یہ محاورا بالکل غلط کہ شہروں میں دال نہیں گلتی ،،، شہروں میں دال حلیم بھی بن جاتی ہے
 

x boy

محفلین
ابھی ابھی ناشتے میں بن وتھ چکن فلے ، ڈل چپس، کیچپ، تحینہ سوس، آئسبرگ لیچس یعنی چکن فلے بگ بن سینڈوچ گھر میں تیار ہوا کھاکر آیا ہوں
اور اس کے ساتھ مزیدار چائے ۔،،، الحمدللہ
بچوں کا آج اسٹے بیک ہے اس لئے انکو بھی یہی کھلایا اور لے کر گئے اس کے ساتھ کے ڈی ڈی چاکلیٹ ملک بھی۔
 

bilal260

محفلین
چنے کی دال کو 2 گھنٹے بگھوکر ابالنے سے پہلے پانی پھینکدیں نئے پانی پر کرکے پریشر ککر میں ایک سیٹھی ثابت رکھنے کے لئے دو سیٹھی درمیانے تین سیٹھی ملیا میٹ یعنی بہت زیادہ گل جائے یہ آپ کی مرضی۔ پھر پیاز لہسن ادرگ اور کھڑے مصالحے کا بگھار بنائے اس میں ڈال کر دو منٹ مزید پکائے ،،
مزیدار دال ،، پیش کرنے یا کھانے سے پہلے ہرا دھنیا ہری مرچ کترکے اور ایک چمچ اصلی گھی یا مکھن دال کے اوپر ڈالیں۔۔
یہ محاورا بالکل غلط کہ شہروں میں دال نہیں گلتی ،،، شہروں میں دال حلیم بھی بن جاتی ہے
اگر معزرت سے پریشر ککر نہ ہو تو اس کو کیسے پکائے گے پریشر ککر کے بغیرکتنی دیر ہلکی آنچ پر رکھیں پانی ڈال کر گلنے کے لئے اگر پریشر ککر نہ ہو تو۔
پھر باقی کا بنانے کا طریقہ بھی کیا یہی رہے گا؟
 

x boy

محفلین
الحمدللہ
اللہ تعالی رب الکائنات نے مجھے ابھی دوپہر کا کھانا کھلایا

آلو اور چانپ ک گوشت کا سالن شوربے والا
دال مسور حلیم جیسا سادہ
چپاتی 100 فیصد خالص آٹے کا جس میں فائبر بھی ہوتا ہے

images

images

Automatic-Chapati-Making-Machine.jpg
 

bilal260

محفلین
الحمدللہ
اللہ تعالی رب الکائنات نے مجھے ابھی دوپہر کا کھانا کھلایا

آلو اور چانپ ک گوشت کا سالن شوربے والا
دال مسور حلیم جیسا سادہ
چپاتی 100 فیصد خالص آٹے کا جس میں فائبر بھی ہوتا ہے

images

images

Automatic-Chapati-Making-Machine.jpg
ان کے ساتھ پانی نہیں پیا پانی نی تصویر نہیں ملی یا پانی کا تزکرہ نہیں کیا گیا ۔
(ایک سوال کیاتھا کہ اگر پریشر ککر نہ ہو تو ہلکی آنچ میں کتنی دیر میں پکائیں)۔
 

bilal260

محفلین
میری کسی بھی بات کا جواب دیناآپ پر فرض نہیں میں بالکل ہی فارغ ہوں۔(جواب نہ دینے پر شکریہ)۔
(اگر کوئی جواب نہ دے تو اس تکلیف پر بھی اجر ہے اگر برداشت کریں اس کو نہ بتائے شکریہ)۔
(شکریہ۔اجر کا حق دار بنانے پر۔)
 

x boy

محفلین
دیکھیں میرے گھر میں پریشر کوکر کا استعمال زیادہ ہے دال، چنے ، لوبیا، گوشت، اور کبھی کبھار اروی، آلو، ٹواوپیکا، مصری آلو یہ سب ٹائم لیتے ہیں
اور پریشر کوکر ایندھن اور وقت بچاتا ہے بچپن سے یہی دیکھتے آئے ہیں۔ اس لئے دال کو بغیر پریشر کوکر کیسے گلاتے ہیں میں نہیں جانتا۔
 
Top