آج کی تصویر

نسوار سے کونسی فحاشی عام ہوتی ہے.
کیا نسوار نشہ نہیں ہے اور اپنی آنکھیں کھلی رکھا کریں مراسلہ پڑھتے ہوئے ۔۔نسوار کا نہیں میں نشہ آور چیز کا کہا ہے ۔۔اور پھر یہ میری بات نہیں ہے رسول اللہ کی بات ہے ۔۔
 
CHl9_9VAAEAkO3.jpg
یہ تو لگتا ہے بلاول نے سکارف پہنا ہوا ہے ۔۔۔؟؟
 
ٹرومین

محفلین
کیا نسوار نشہ نہیں ہے
اس جملہ میں سے شاید اور نہیں نکال دیں۔۔
میرے محدود علم کے مطابق حدیث میں نشے کو حرام بتایا گیا ہے، اور نشے کی تعریف (میری معلومات کے مطابق) یہ ہے کہ جسے استعمال کرنے سے (عمومی حالات میں) آدمی اپنے ہوش وحواس سے بیگانہ ہوجائے۔ (اگر کسی کو شراب کی پوری بوتل چڑھانے سے بھی نشہ نہیں ہوتا تو شراب اس کے لیے حلال نہیں ہوجائے گی اور نہ ہی اس خاص شخص کے نشے کی حد کو معیار بناکر نشے کی حرمت متعین کی جائے گی) جبکہ نسوار، سگریٹ، پان وغیرہ سے کسی کو متلی، سر چکرانا وغیرہ تو ہوسکتا ہے تاہم ایسی کیفیت میں بھی اسے اپنا نام، جگہ وغیرہ کا ادراک ہوتا ہے مطلب وہ اپنے ہوش وحواس میں رہتا ہے۔:)
ہاں جہاں تک ان اشیاء کے استعمال سے صحت کی خرابی کا تعلق ہے اس پہلو سے شریعت میں ضرور ممانعت ہوسکتی ہے۔:)
 
حَدّثَنَا أَحْمَدُ بْنُ حَنْبَلٍ قَالَ: حَدَّثَنَا عَبْدُ اللَّهِ بْنُ نُمَيْرٍ قَالَ: أَخْبَرَنَا الْحَسَنُ بْنُ عَمْرٍو الْفُقَيْمِيُّ، عَنِ الْحَكَمِ، عَنْ شَهْرِ بْنِ حَوْشَبٍ قَالَ: سَمِعْتُ أُمَّ سَلَمَةَ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهَا تَقُولُ: «نَهَى رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيِهِ وَسَلَّمَ عَنْ كُلِّ مُسْكِرٍ وَمُفْتِرٍ»
نبی کریم ﷺ نے ہر نشہ آور ، اور عقل کو خراب کر دینےوالی چیز سے منع فرمایاہے
شریعت نے مقدار مقرر نہیں کی بلکہ کہا ہے کہ نشہ تھوڑا ہو یا زیادہ ہے تو نشہ حرام ہے
صحابہ کرام رضوان اللہ اجمعین نے آپ ﷺ کے حکم پے شراب کے مٹکے گلیوں میں بہا دیے تھے
 
آخری تدوین:
میرے محدود علم کے مطابق حدیث میں نشے کو حرام بتایا گیا ہے، اور نشے کی تعریف (میری معلومات کے مطابق) یہ ہے کہ جسے استعمال کرنے سے (عمومی حالات میں) آدمی اپنے ہوش وحواس سے بیگانہ ہوجائے۔ (اگر کسی کو شراب کی پوری بوتل چڑھانے سے بھی نشہ نہیں ہوتا تو شراب اس کے لیے حلال نہیں ہوجائے گی اور نہ ہی اس خاص شخص کے نشے کی حد کو معیار بناکر نشے کی حرمت متعین کی جائے گی) جبکہ نسوار، سگریٹ، پان وغیرہ سے کسی کو متلی، سر چکرانا وغیرہ تو ہوسکتا ہے تاہم ایسی کیفیت میں بھی اسے اپنا نام، جگہ وغیرہ کا ادراک ہوتا ہے مطلب وہ اپنے ہوش وحواس میں رہتا ہے۔:)
ہاں جہاں تک ان اشیاء کے استعمال سے صحت کی خرابی کا تعلق ہے اس پہلو سے شریعت میں ضرور ممانعت ہوسکتی ہے۔:)

مطالعہ فرمائیں۔۔۔
فتوى في حكم شرب الدخان لسماحة الشيخ محمد بن إبراهيم
 
اے خان

محفلین
کیا نسوار نشہ نہیں ہے اور اپنی آنکھیں کھلی رکھا کریں مراسلہ پڑھتے ہوئے ۔۔نسوار کا نہیں میں نشہ آور چیز کا کہا ہے ۔۔اور پھر یہ میری بات نہیں ہے رسول اللہ کی بات ہے ۔۔
نسوار اور تمباکو نوشی کرنے سے انسان اپنے ہوش و حواس میں رہتا ہے. ہاں اسکی عادت ہوجاتی ہے. اور عادت تو چائے اور کافی کی بھی ہوجاتی ہے. پھر تو وہ بھی حرام ہے.
 
لیکن اقتباس آپ نے نسوار کی تصویر کا لیا تھا
 
ہوش وحواس میں رہنا شریعت میں معیار نہیں ہے حرمت کے لیے ۔۔۔تاویلیں کرنا بھی کوئی آپ سے سیکھے ۔۔تاویلیں وہ لوگ کرتے ہیں جو صحیح بات سے فرار چاہتے ہیں ۔۔کوئی راہ نکالنا چاہتے ہیں اپنے لیے ۔۔جیسے ملاں اور مولوی کرتے ہیں ۔۔جب بات ذاتیات پر آتی ہے تو اپنے لیے کوئی نا کوئی دلیل تلاش کرلیتے ہیں جواز کے لیے ۔۔
 
آج کی تصویر بہت پُرانی اور زبردست لڑی ہے ۔۔ برائے مہربانی اس سے بحث کو دور رکھیں ۔
۔۔۔۔
اے ڈیلیٹ ہو گئی تے تصویراں تواڈے مَتھے تے لانیاں نیں :D:D
 
Top