آج کی تصویر

یاز

محفلین
اس لڑی میں دلچسپ اور معلوماتی تصاویر شیئر کی جا سکتی ہیں۔ تصاویر کسی بھی قسم کی ہو سکتی ہیں جیسے تاریخی، مثبت، مزاحیہ، حیران کن، حالاتِ حاضرہ وغیرہ وغیرہ
پہلی تصویر یہ رہی
موٹروے پولیس کے اہلکار ایک بزرگ شہری کی مدد کرتے ہوئے۔ ایک اہلکار پنکچر شدہ ٹائر تبدیل کر رہا ہے، جبکہ دوسرا اہلکار بزرگ شہری کو شربت پلا رہا ہے۔
Ciat9uWWwAAkwH9.jpg
 
آخری تدوین:

یاز

محفلین
اس تصویر نے 2014 کے وکی پیڈیا کے مونومنٹس کے فوٹوگرافی کے مقابلے میں اول پوزیشن حاصل کی۔ یہ یوکرائن میں "ہولی ماؤنٹین لاورا" نامی موناسٹری کی تصویر ہے۔
Svjatogorsk_Lavra_3.jpg
 

یوسف سلطان

محفلین
گوگل سے تلاش کی گئی ہے یہ تحریر:

ترکی: خوبصورت بلیو مسجد اور چند دلچسپ حقائق

ترکی کا شہر استنبول کا شمار دنیا کے ان شہروں میں ہوتا ہے جہاں سب سے زیادہ سیاح جاتے ہیں- اس کی ایک وجہ اس شہر کا تاریخی ہونا ہے- اس شہر میں قدیم ترین سلطنتوں بازنطینی اور قسطنطیہ کے دور کی کئی نشانیاں پائی جاتی ہیں- یہاں موجود تاریخی عمارات کو دیکھنے کے لیے ہر ماہ ہزاروں سیاح استنبول شہر کا رخ کرتے ہیں- انہی عمارات میں ایک شاندار اور خوبصورت عمارت بلیو مسجد کی بھی ہے جس کا شمار دنیا کی عظیم ترین عمارات میں کیا جاتا ہے

66849_01.png

اس مسجد کو Sultan Ahmet cami کے نام سے بھی جانا جاتا ہے٬ cami ترکش زبان کا لفظ ہے جس کے معنی مسجد کے ہیں- اس نام کی وجہ مسجد کا سلطان احمد نامی ضلع میں واقع ہونا ہے-

66849_02.png


یہ مسجد پورے سال کھلی رہتی ہے اور صرف 90 منٹ کے لیے نماز کے اوقات میں بند کی جاتی ہے- اور نماز کے دوران کسی سیاح کو بھی تصویر کھینچنے کی اجازت نہیں ہوتی-

66849_03.png

یہ مسجد 1619 میں آرکیٹیکٹ Sedefhar Mehmet Ağa نے مکمل کی- یہ آرکیٹیکٹ سلطنتِ عثمانیہ کا پسندیدہ ترین آرکیٹیکٹ تھا

66849_04.png


اس مسجد میں 260 کھڑکیاں ایسی ہیں جن میں رنگین نقش و نگاری سے آراستہ شیشے نصب ہیں-

66849_05.png

اس مسجد کی اندرونی تزئین آرائش میں 20 ہزار نیلے رنگ کی خوبصورت ٹائلیں نصب کی گئی ہیں اور انہیں بلیو ٹائلز کہا جاتا ہے- دلچسپ بات یہ ہے کہ ان ٹائلز کا نام مسجد کے نام پر رکھا گیا ہے

66849_06.png


اس مسجد طرز تعمیر سلطنتِ عثمانیہ اور بازنطینی سلطنت کے دور کے طرزِ تعمیر کا ایک مرکب ہے-

66849_07.png

اس مسجد کی مقبولیت ایک بڑی وجہ اس کے 6 مینار ہیں جبکہ اس کے علاوہ اس مسجد کو 1 بڑے اور 8 چھوٹے گنبدوں کی وجہ سے بھی جانا جاتا ہے-

66849_08.png

سال 2006 میں پاپ بینڈیکٹ XVI نے اس مسجد کا دورہ کیا جبکہ سال 2014 میں دوبارہ پاپ فرانسس نے دورہ کیا۔

66849_09.png

سال 2009 میں امریکی صدر بارک اوبامہ نے بھی اس مسجد کا دورہ اور اس وقت امریکی صدر کے ہمرا ترکی کے سابق وزیراعظم طیب اردگان بھی تھے-
۔۔۔۔۔۔۔

 

یوسف سلطان

محفلین
بقول گوگلے:
میامی: امریکی ریاست فلوریڈا میں فنکاروں نے ریت سے خوبصورت قلعہ تیار کر کے ورلڈ ریکارڈ اپنے نام کر لیا۔
فوریڈا کے شہر میامی میں ورجینیا کے بیچ پارک میں 45 فٹ 10 انچ اونچا ریت کا قلعہ بنایا گیا۔
45 فٹ اونچے قلعے کو دنیا کے 19 فنکاروں نے مشترکہ طور پر 2 ہفتوں میں تیار کیا ۔
قلعہ کی تیاری میں 1800 ٹن سفید مٹی استعمال کی گئی۔

5630b9f305902.jpg


گنیز بک آف ورلڈ ریکارڈ کے نمائندوں کی جانب قلعے کی پیمائش کر کے اس کو ورلڈ ریکارڈ بک میں شامل کر لیا گیا ہے۔

5630b94eced26.jpg


گنیز رکارڈ بک کے نمائندوں کا کہنا تھا کہ اس قلعہ کی تعمیر میں صرف ریت استعمال کی گئی ہے اور کسی بھی قسم کا اسٹرکچر استعمال نہیں ہوا۔​
اس سے قبل ریکارڈ برازیل میں 11 نومبر 2014 کو بنایا گیا تھا جب 41 فٹ 4 انچ بلند قلعہ بنایا گیا تھا، اس کی تعمیر میں 20 ٹرک ریت استعمال کی گئی تھی۔
5630b9f25619b.jpg


میامی میں بنایا جانے والا قلعہ ترک ائر لائن کے اشتراک سے بنایا گیا ہے جس کا مقصد بنیادی طور پر میامی سے فلائٹ آپریشن کی تشہیر کرنا تھا۔
5630b9f30023b.jpg
 

یوسف سلطان

محفلین
وکی لووز مونیومینٹس 2015: پاکستان کی دس بہترین تصاویر

اسلامیہ کالج یونیورسٹی :پشاور۔ فوٹو حمزہ نیازی
560e6c606b413-1024x682.jpg


اُچ میں بی بی جیوندی کا مزار۔ فوٹو معیز اسماعیلی
560e6c618c754-1024x683.jpg


ملتان میں شاہ رکنِ عالم کا مزار۔ فوٹو بیسل
560e6c626577f-1024x683.jpg


عباسی مسجد :بہاولپور۔ فوٹو اسامہ شاہد
560e6c5eb318d-1024x664.jpg


خلپو محل :خلپو۔ فوٹو صمد خان
560e6c5f595f6-1024x768.jpg


نور محل :بہاولپور۔ فوٹو عثمان مسکی
560e750af3568-1024x901.jpg


گورنمینٹ کالج یونیورسٹی :لاہور۔ فوٹو عمر
560e6c6262404-768x1024.jpg


مینار پاکستان :لاہور فوٹو۔ محمد اشعر
560e6c5f8d6ce-1024x955.jpg


مزارِ قائد :کراچی ۔ فوٹو محمد عرفان
560e6c5f4818f-1024x768.jpg

فیصل مسجد :اسلام آباد۔ فوٹو علی مجتبیٰ
560e6c5f562c5-1024x676.jpg

۔۔۔۔۔۔


 
آخری تدوین:
Top