تعارف آئیے جناب قمر رضوان قمر صاحب، تعارف کروائیےاورسوالات کے جوابات عنائت فرمائیے۔۔۔

سیما علی

لائبریرین
یہ ہمارا بہت پسندیدہ شعرہے منیر صاحب کا؀
چاہتا ہوں میں منیر اس عمر کے انجام پر
ایک ایسی زندگی جو اس طرح مشکل نہ ہو
 
بے چین بہت پھرنا گھبرائے ہوئے رہنا

اک آگ سی جذبوں کی دہکائے ہوئے رہنا

چھلکائے ہوئے چلنا خوشبو لب لعلیں کی

اک باغ سا ساتھ اپنے مہکائے ہوئے رہنا

اس حسن کا شیوہ ہے جب عشق نظر آئے

پردے میں چلے جانا شرمائے ہوئے رہنا

اک شام سی کر رکھنا کاجل کے کرشمے سے

اک چاند سا آنکھوں میں چمکائے ہوئے رہنا

عادت ہی بنا لی ہے تم نے تو منیرؔ اپنی

جس شہر میں بھی رہنا اکتائے ہوئے رہنا
 
ایک مر تبہ جہاز میں کسی نے کہا تھا ۔۔۔ہندوستان سے تعلق تھا تو ہم نے ان سے کہا یہ سنسکرت والا سیما نہیں ۔۔
ویسے ہمارے سابقہ ایک وزیر اعظم بھی کہا کرتے ہیں
بھارت اور ہم ایک ہیں
بس ایک سیما نے کام خراب کر رکھا ہے
 
Top