گیارہویں سالگرہ آئیے آن لائن مشاعرے کا اہتمام کرتے ہیں۔

جی ذیشان بھائی کا نام شامل ہو چکا ہے یہاں :)
سابقہ مشاعرہ کی فہرست دیکھ کر اور کچھ یاد آنے پریہ نام مزید شامل کئے جا رہے ہیں۔

محمدابوعبداللہ
خرم شہزاد خرم
سارہ بشارت گیلانی
محمود احمد غزنوی
محمد ذیشان نصر
منیب احمد فاتح
ذیشان
محمد امین
عظیم
ساقی
ارشد خان

اضافہ :
صائمہ شاہ
 
فرقان احمد

محفلین
اضافہ:
فیصل عظیم فیصل
فرخ منظور
اکمل زیدی بھیا کے ساتھ ہم سٹیج پر موجود شعراء کو پانی پلانے پر مامور سمجھے جائیں جس کے بدلے میں ہم بھی اپنا کلام پیش 'فرمائیں' گے ۔۔۔!!! اگر داد نہ ملی تو حقہ پانی بند کر دیا جائے گا!

ویسے یہ سب تفصیلات پڑھ کر یوں لگتا ہے کہ شعراء کی تعداد سامعین کی تعداد سے تجاوز کرتی جا رہی ہے۔ سوچتا ہوں، کہیں ایسا نہ ہو، سامعین کو سٹیج پر بٹھانا پڑ جائے۔
 
آخری تدوین:
اکمل زیدی بھیا کے ساتھ ہم سٹیج پر موجود شعراء کو پانی پلانے پر مامور سمجھے جائیں جس کے بدلے میں ہم بھی اپنا کلام پیش 'فرمائیں' گے ۔۔۔!!! اگر داد نہ ملی تو حقہ پانی بند کر دیا جائے گا!

ویسے یہ سب تفصیلات پڑھ کر یوں لگتا ہے کہ شعراء کی تعداد سامعین سے تعداد سے تجاوز کرتی جا رہی ہے۔ سوچتا ہوں، کہیں ایسا نہ ہو، سامعین کو سٹیج پر بٹھانا پڑ جائے۔
یہ ابتدائی فہرست ہے. دعا کریں کہ کچھ شعراء راضی بھی ہو جائیں. تاکہ مشاعرہ کی خواہش پایۂ تکمیل تک پہنچ سکے. :)
باقی آپ واقعی اپنا کلام پیش کرنا چاہتے ہیں تو آپ کا نام شاملِ فہرست کرنے میں فخر محسوس کروں گا. :)
 
فرقان احمد

محفلین
آپ واقعی اپنا کلام پیش کرنا چاہتے ہیں تو آپ کا نام شاملِ فہرست کرنے میں فخر محسوس کروں گا. :)
جی ہاں! اپنا نام شاملِ فہرست کرانے میں مجھے کیا عار! سامعین کا 'صدرِ محفل' ہمیں بنا دیا جائے تو کوئی اعتراض نہ ہو گا۔ اگلی نشست پر بیٹھنے کی جگہ مل جائے تو آپ کو سب سے زیادہ داد دوں گا۔
 
آخری تدوین:

فرقان احمد

محفلین
یہ ابتدائی فہرست ہے. دعا کریں کہ کچھ شعراء راضی بھی ہو جائیں. تاکہ مشاعرہ کی خواہش پایۂ تکمیل تک پہنچ سکے. :)
ان شاء اللہ یہ مشاعرہ پوری آب و تاب سے منعقد ہو گا۔ نیک خواہشات آپ کے ہمراہ ہیں صاحب! اس مشاعرے کی نظامت جن افراد کے سپرد کی گئی ہے، ان کی کاوشیں ضرور رنگ لائیں گی۔
 
Top