آئیڈیاز ideas

زیک

مسافر
اگر پورے فورم پر ایک ہی کی‌ورڈز رکھنے ہوں تو فل ٹیکسٹ سرچ ایک ہی دفعہ کرنی پڑے گی اور اسے پھر cache کیا جا سکتا ہے۔ پی‌ایچ‌پی میں ایسا کرنا ممکن ہونا چاہیے۔

اس کا نقصان یہ ہے کہ اشتہار صفحے کے موضوع کی مناسبت سے نہیں ہوں گے اور اس طرح click through ریٹ کافی کم ہو گا۔
 

بدتمیز

محفلین
یعنی یہ کسی نہ کسی حد تک قابل عمل ہے۔
ابھی تک اس کا جواب نہیں مل سکا کہ اس سے یہ کتنی دیر لگائے گا؟
اگر کوئی دن مخصوص کر لیا جائے تو؟ یعنی صرف اسی دن یا مخصوص دنوں‌ بعد یہ کام خود بخود یا کوئی دہرائے؟
اردو کے کسی بلاگ کو مثال بنا کر لوڈ ہونے کے وقت میں دیر کا بتائیں۔
میری اس میں اس قدر دلچسپی اس لئے بھی ہے کہ اکثر لوگ اردو بلاگنگ کی طرف اس لئے بھی مائل نہیں ہوتے کہ وہاں وہ اشتہارات نہیں دیکھا سکتے۔ نتیجتا وہ کوئی نعرہ لگا کر انگلش کی طرف نکل جاتے ہیں۔
 

پاکستانی

محفلین
مجھے نہیں لگتا کہ ایسا ہو گوگل والے اتنے احمق نہیں اور آکر میں جب ان سے چیک کا مطالبہ کرو تو اکاؤنٹ بند کر دیا جاتا ہے کہ تم نے فلاں غلط کام کیا تھا۔
ویسے اس سے پہلے بھی قدیر یہی کچھ اپنے بلاگسپاٹ والے اردو بلاگ پر کر چکے ہیں مگر ان کا اکاؤنٹ گوگل نے بند کر دیا تھا اب یہ مجھے معلوم نہیں کہ کس بنا پر، آیا اردو کی وجہ سے یا کوئی اور وجہ سے
اس کا جواب قدیر ہی دیں گے کہ اشتہار تو چل گئے مگر اکاؤنٹ کی کیا گارنٹی ہے؟
 

دوست

محفلین
قدیر نے یہ کام نہیں کیا تھا۔ خود ہی کلک کرتا رہتا تھا۔ ایک وقت میں ایک ہی آئی پی سے ڈھیر سارے کلک ہونگے تو گوگل کیا ناراض نہیں ہوگا؟
 

بدتمیز

محفلین
صرف آئی پی سے ہی نہیں۔ اگر آپ کسی کو کہتے ہیں تب بھی گوگل کے علم میں بات آ ہی جاتی ہے۔ میں‌نے اس سلسلے میں‌کئی ایک دلچسپ مضامین پڑھے ہیں۔
آپ اس سے اندازہ لگائیے کہ جو لوگ گوگل analytics استعمال کرتے ہیں ان کے بلاگ پر پوسٹ میں لنک دینے سے خود بخود پیج لوڈ ہونے پر اس لنک سے پہلے urchin کی ٹریکنگ شروع ہو جاتی ہے۔
اس ضمن میں‌ ابھی گوگل پر کچھ لوگوں‌ نے الزام تو لگایا ہے کہ گوگل ان کا اکاؤنٹ ان کے ملوث نہ ہونے کے باوجود بند کر چکا ہے لیکن اب جھوٹ سچ کا معلوم نہیں۔
 

بدتمیز

محفلین
http://www.urduweb.org/mehfil/viewtopic.php?p=132647#132647

یہاں باسم نے اردو ویب کے لوگو کے مختلف سائز رکھے ہیں۔ میں نے ان کو تجویز دی تو ہے کہ وہ اس کو گوگل ایڈ سینس میں موجود چند ڈیزائنز کے سائز سے ہم آہنگ کر لیں۔
ساتھ میں میری خواہش ہے کہ اس کے لئے اردو ویب کے مین پیج پر اور وکی کے سیٹ اپس پر بھی ایک صفحہ مخصوص ہو جہاں ہر لوگو کے ساتھ باکس میں اس کا کوڈ ہو جس کو کوئی بھی شخص کاپی کر کے اپنے ویب پیج کے کوڈ پر پیسٹ کر سکے۔
کیونکہ بہت سے نئے لوگ خود سے یہ کوڈ نہیں لکھ سکتے ہونگے۔
 

بدتمیز

محفلین
میں‌ نے اس لنک پر

http://www.urduweb.org/mehfil/viewtopic.php?t=6980&start=15

اپنے بلاگ پر ایک تجربے کا ذکر کیا تھا۔ اس سے پہلے میں‌ یہاں کسی ایسے طریقے پر بات کر چکا تھا جس کے استعمال سے کسی بھی بلاگ پوسٹ پر اس کے اردو الفاظ کی انگلش لکھی جائے۔
اس کا ایک جزوی سا حل میں نے تلاش کیا ہے۔ لیکن اس تجربے میں میں ناکام ہوا ہوں۔ اس نے کام نہیں کیا۔ میری رسائی صرف قدیر تک تھی تو اس کے مطابق اس کو آفلائن اشتہارات نظر آ ہے تھے۔ اب مجھے اس کی سمجھ نہیں‌ لگ سکی کہ وہ کیا کہنا چاہتا تھا۔
ابھی میں باقی لوگوں کو جو ورڈ پریس استعمال کرتے ہیں اس پر مزید تجربے کرنے کی دعوت دونگا۔ وجہ وہی ہے کہ کسی طرح اردو بلاگرز کو اس قابل کرنا کہ ان کے بلاگ پر بھی اشتہار دیکھانے کا بندوبست ہو جائے۔
تفصیلات میں‌ جانے سے پہلے میں قیصرانی اور خرم کا شکریہ ادا کرنا چاہون گا جنہوں نے میرے کہنے پر میرے بلاگ کا وزٹ کیا اور سکرین شاٹ فراہم کیا۔ باقی سب پر افسوس ہی کر سکتا ہوں۔

پہلے میں‌ دہرا دوں کہ میں چاہتا کیا تھا؟ میرا کہنا تھا کہ کسی طرح کوئی سکرپٹ ہو جو کہ اردو پوسٹ کے لوڈ ہونے پر اس میں موجود اردو کو پڑھ کر اس کی انگلش پوسٹ میں لکھ دیا کرے۔ تاکہ اس کو کوئی پڑھ نہ سکے لیکن کوڈ میں یہ موجود رہے۔ اس سے گوگل اشتہارات دیکھانے کی طرف راغب ہو سکتا ہے۔ اردو کے کتنے الفاظ ہونگے ایسے جنکو اردو بلاگر استعمال کرتا ہوگا جو کہ مخصوص ہونگے۔
ابھی میں نے ورڈ پریس میں کی ورڈز اور ایک پلگ ان کی مدد سے یہ تجربہ کیا تھا کہ میں پوسٹ لکھنے کے بعد اس میں موجود الفاظ کی انگلش کی ورڈز کی صورت میں ڈال دوں بعد میں اس پلگ ان کی مدد سے ان کی ورڈز کو میٹا ٹیگ کی صورت میں صرف اسی پوسٹ کے سب پیج پر ظاہر کروں جبکہ مین پیج پر وہ کوڈ میں موجود نہ ہوں۔

پلگ ان یہ ہے۔
http://www.andrewgrant.org/keyword-tags

میری پوسٹ جس پر یہ تجربہ کیا گیا۔ یہاں آپ کو کی ورڈز صرف کوڈ میں نظر آئیں گے لیکن پوسٹ میں نہیں۔
http://www.badtameez.com/blog/2007/02/18/اردو-انگلش/

میں چاہوں گا کہ جو کوئی بھی اس پر تجربہ کرے وہ یہاں بتا دے اور بعد میں اپنے بلاگ پر اپنے تجربے کے بارے میں تفصیلات ضرور شائع کرے۔ کیونکہ میرا علم ناقص اور لگتا ہے کہ میں کوئی غلطی کر رہا ہوں۔
وسلام
 

نبیل

تکنیکی معاون
السلام علیکم،

میں نے تمہارے بلاگ پر اس پوسٹ کو پڑھا ہے اور اس کے ساتھ مجھے گوگل کے پبلک ویلفیر والے اشتہار ہی نظر آئے ہیں۔

جہاں تک تمہارے انگریزی ٹیکسٹ جنریٹ کرنے اور اسے ڈسپلے سے غائب کرنے والے آئیڈیا کا تعلق ہے تو یہ مجھے cloaking کے مترادف لگ رہا ہے۔

والسلام
 

بدتمیز

محفلین
cloaking کا تعلق سرچ انجن کو دھوکہ دینے سے ہے نہ کہ گوگل کو اس بات پر مجبور کرنا کہ وہ اشتہارات دیکھائے۔
دیکھیں جب گوگل ایڈ ورڈز پر اشتہارات دیں تو آپ کی ورڈز میں karachi استعمال کریں گے لیکن اردو بلاگر "کراچی" استعمال کرے گا تو میرا مقصد صرف اتنا ہے کہ karachi کی ورڈ پر گوگل نے جو اشتہارات دیکھانے ہیں وہ "کراچی" کی ورڈ پر بھی دیکھائے۔

http://en.wikipedia.org/wiki/Cloaking

ایک اور مزے کی چیز

http://en.wikipedia.org/wiki/Open_Directory_Project
 

بدتمیز

محفلین
میں کچھ عرصہ پہلے گوگل بک سرچ کو لائبریری کے لئے استعمال کرنے پر بات کر چکا ہوں۔ ساتھ ہی میں نے گوگل بیس کو بھی دیکھا ہے۔ چونکہ اتنے عرصے میں کسی طرف سے کوئی اعتراض نہیں آیا لہذا میرے خیال سے میں لائبریری کو اپنے مقصد کے لئے استعمال کر لوں اگر کسی کو اعتراض ہو تو بتا دے۔ ورنہ میں اس پر تجربہ کرنا چاہونگا۔
وسلام
 

باسم

محفلین
ہماری سووچ کی سوئی تو اردو اور اردو ویب پر آکر اٹک جاتی ہے
میرا آئیڈیا اردو محفل کی نیوز ریل کا ہے جس میں ٹاپ 10 یا 20 پیغامات چلتے ہوں اور اس کے کوڈ کے ذریعے ہر ایک اسے اپنے بلاگ اور سائٹ وغیرہ پر لگا سکے
جیسا کہ نیوز سائٹس کیلیے ہوتا ہے
اس سے تشہیر بھی ہوگی اور ہر رکن اپنی سائٹ پر تازہ خطوط کے متعلق جان بھی سکے گا۔
 
اسلام و علیکم، جی جناب اردو یونی کوڈ کی سائٹ پر ایڈ سینس کے ایڈ لگانے کا کوئی طریقہ سوجھا یا نہیں،مجھے بھی اپنے بلاگ پر یہ ایڈ لگانے ہیں۔ویسے اردوپوائینت ڈاٹ کام تو اکثر تصویری اردو میں ہے لیکن اس کے باوجود وہاں ایڈ سینس کے ایڈ شو ہوتے ہیں اس کی کیا وجہ ہے؟
 
Top