آئیڈیاز ideas

بدتمیز

محفلین
مختلف انسانوں کے ذہن میں کسی ایک چیز کے بارے میں مختلف خیالات پیدا ہو سکتے ہیں۔اور کسی چیز کے استعمال میں مختلف لوگوں کو مختلف قسم کی پریشانیاں ہو سکتی ہیں۔
جیسے شاکر اور مکی نے ایک تھریڈ پر اپنی مشکل کا ذکر کیا۔
اس تھریڈ کا مقصد ایسے ہی خیالات کا اظہار ہے جو کسی بھی چیز کے لیے سود مند ہو سکتے ہیں۔
کسی بھی آئیڈیے کو یہ جان کر نہ لکھنا دانشمندی نہیں کہ اس کو پذیرائی حاصل نہ ہو گی یا وہ قابل عمل نہیں۔ اپنے خیال کا کھل کر اظہار کریں یہ کسی کو کلک کر سکتا ہے۔
لوگوں سے آئیڈیاز لینے کی اہمیت کا اندازہ اس بات سے لگایں کے امریکہ میں آئیڈیاز لینے کے لیے کمپنیاں بھاری رقوم مختص کرتی ہیں۔
فورم پر کسی غلطی کی نشاندہی کو بھی سراہا جاتا ہے تاکہ فورم کو زیادہ سے زیادہ بہتر بنایا جا سکے۔
 

شمشاد

لائبریرین
بہت مناسب بات ہے اور میرے خیال میں کسی کو کوئی مشورہ دینے یا کسی سے مشورہ لینے میں کوئی شرم بھی نہیں ہونی چاہیے۔ اور ویسے بھی مشاورت کی تو بہت اہمیت بتائی گئی ہے۔
 

بدتمیز

محفلین
چلیں ایک بندے کو تو پسند آئی بات :wink:

windows xp پر اگر انٹرنیٹ ایکسپلورر 7 انسٹال کیا جائے تو اس کے بعد محفل پر ایک گھنٹہ گزارنے کے بعد سپیڈ میں واضح کمی ہوتی ہے۔ فورم dsl کنکشن پر dialup کی طرح کام کرتا ہے۔ پہلے میں سمجھا تھا کہ یہ میرے کنکشن کا مسئلہ ہے
فائر فاکس پر البتہ کوئی پریشانی نہیں ہوتی ہے۔ ہاں اگر سکرین ریزولیشن کم ہو تب کا پتہ نہیں کہ فائر فاکس کیا کرتا ہے اس کے ساتھ۔
 

قیصرانی

لائبریرین
بدتمیز نے کہا:
windows xp پر اگر انٹرنیٹ ایکسپلورر 7 انسٹال کیا جائے تو اس کے بعد محفل پر ایک گھنٹہ گزارنے کے بعد سپیڈ میں واضح کمی ہوتی ہے۔ فورم dsl کنکشن پر dialup کی طرح کام کرتا ہے۔ پہلے میں سمجھا تھا کہ یہ میرے کنکشن کا مسئلہ ہے
فائر فاکس پر البتہ کوئی پریشانی نہیں ہوتی ہے۔ ہاں اگر سکرین ریزولیشن کم ہو تب کا پتہ نہیں کہ فائر فاکس کیا کرتا ہے اس کے ساتھ۔
آئی ای پر کون کام کرتا ہے بھائی۔ میں تو ہمیشہ فائر فاکس ہی استعمال کرتا ہوں
 

بدتمیز

محفلین
فائر فاکس اچھا ہے میں اس کو تب سے استعمال کر رہا ہوں جب یہ ابھی 0.72 پر تھا۔ لیکن میرا نہیں خیال یہ انٹرنیٹ ایکسپلورر سے ابھی ہیڈ ٹو ہیڈ مقابلے کے قابل ہے۔ میموری میں بھی اس نے زیادہ میموری مختص کر رکھی ہوتی ہے۔
میرا پرائمری براؤزر ابھی تک تو انٹرنیٹ ایکسپلورر ہی ہے۔ شاید فائرفاکس 3 کے بعد کچھ تبدیل ہو۔ سکے۔
 

قیصرانی

لائبریرین
بدتمیز نے کہا:
میرا پرائمری براؤزر ابھی تک تو انٹرنیٹ ایکسپلورر ہی ہے۔ شاید فائرفاکس 3 کے بعد کچھ تبدیل ہو۔ سکے۔
میرا ڈیفالٹ براؤزر تو آئی ای 7 ہی ہے لیکن میں استعمال ہمیشہ فائر فاکس 2 ہی کرتا ہوں کیونکہ ایک تو اس کا ملٹی ٹیب کا آپشن بہت عمدہ ہے۔ دوسرا ہاٹ میل سروسز کا کوئی بھی پیج آئی ای 7 پر نہیں کھلتا۔ ہے نا ستم ظریفی
 

پاکستانی

محفلین
میں بھی شروع ہی فائرفاکس کا یوزر ہوں، فائر فاکس 1۔2 کا پاسورڈ سسٹم مجھے بہت اچھا لگا، اس سے پاسورڈ سسٹم میں محفوظ بھی رہتے ہیں اور دوسرے کوئی انہیں استعمال میں بھی نہیں لے آ سکتا۔
 

بدتمیز

محفلین
قیصرانی: اگر پیج مسلسل لوڈ ہوتا رہتا ہے اور بار بار کلک کی آواز آتی ہے تو براوزر کیشے اور کوکیز ڈیلیٹ کریں مسلہ حل ہو جانا چاہیے۔

کیا آپ www.hotmail.com سے لاگ ان ہوتے ہیں؟ اگر ایسا ہے تو http://mail.live.com سے لاگ ان ہونے کی کوشش کریں۔

پاکستانی: پسند اپنی اپنی۔
 

بدتمیز

محفلین
گوگل بک سرچ

میں نے کچھ دنوں پہلے گوگل بک سرچ پر سائن اپ ہونے کی کوشش کی تھی۔ مکمل نہیں کیا۔
کیونکہ وہ مجھ سے اس بات کی گارنٹی مانگ رہا تھا کہ جن کتب کو میں‌ شامل کرونگا ان کے کاپی رائٹ کے حوالے سے حقوق میرے پاس ہیں یا اجازت لے لی گئ ہوئی ہے۔
دوسرے اس میں اشتہارات کے ذریعے آمدنی کا بھی لکھا ہوا تھا۔ جس پر طوفان اٹھنے کا اندیشہ تھا کہ کہیں ایک شخص سب کی محنت اپنے ذاتی فائدے کے لیے استعمال نہ کرے۔
اس سے متعقلہ شخص کا مجھے علم نہیں کہ کون اس سب کا ہیڈ ہے۔ میری گزارش ہے کہ وہ اس کا جائزہ لیں۔ اردو ٹیکسٹ کو سرچ کے قابل بنانے اور گوگل کو اپنی طرف متوجہ کرنے کے لیے یہ ایک اہم چیز ثابت ہو سکتی ہے۔
گوگل بک سرچ کے بارے میں مزید معلومات کے لئے، http://books.google.com/
 

قیصرانی

لائبریرین
بدتمیز نے کہا:
قیصرانی: اگر پیج مسلسل لوڈ ہوتا رہتا ہے اور بار بار کلک کی آواز آتی ہے تو براوزر کیشے اور کوکیز ڈیلیٹ کریں مسلہ حل ہو جانا چاہیے۔

کیا آپ www.hotmail.com سے لاگ ان ہوتے ہیں؟ اگر ایسا ہے تو http://mail.live.com سے لاگ ان ہونے کی کوشش کریں۔

پاکستانی: پسند اپنی اپنی۔
ہر طرح سے یہ ایرر آتا ہے

Internet Explorer cannot display the webpage
 

بدتمیز

محفلین
ہمم۔ نہ جانے کی مسئلہ ہے۔ ویسے پاکستان میں ہم مذاق میں کہا کرتے تھے کہ اب وقت آ گیا ہے کہ ونڈوز دوبارہ انسٹال کر لی جائے
 

قیصرانی

لائبریرین
بدتمیز نے کہا:
ہمم۔ نہ جانے کی مسئلہ ہے۔ ویسے پاکستان میں ہم مذاق میں کہا کرتے تھے کہ اب وقت آ گیا ہے کہ ونڈوز دوبارہ انسٹال کر لی جائے
واقعی پاکستان سے واپسی پر رمضان شریف میں انسٹال کی تھی ونڈؤز۔ اب تو بہت مسئلہ کر رہی ہے
 

بدتمیز

محفلین
گوگل ایڈ سینس اور اردو سائیٹس

نبیل نے کچھ عرصہ پہلے اردو ویب سائیٹس پر گوگل ایڈ سینس کے لیے بات کی تھی۔
http://www.urduweb.org/mehfil/viewtopic.php?p=128849#128849
قدیر نے غلطی سے پڑھ لی اور اس کے بعد اس نے ایک شیل اکاؤنٹ بنانے کی فرمائش کر دی۔ اب اس نے کی ورڈز کے ذریعے گوگل ایڈ سینس دیکھانے کا کامیاب تجربہ کیا ہے۔

http://www.badtameez.com/shahpar/phpbb/

سکرین شاٹ

http://farm1.static.flickr.com/128/390847517_6d35273877_b.jpg

اب میرے ذہن میں اس کی ساری بات جو میں نے اس سے سوال کر کر کے اگلوائی ہے اور اس نے یہ سوچ سوچ کر کہ مجھے سب پتہ ہے اور میں اس کو تنگ کر رہا ہو بہت گھما پھر کر بتائی ہے کہ اس نے کی ورڈز کو سورس میں ڈال کر یہ کام کیا ہے۔ ایک آئیڈیا آیا ہے۔ :idea:

کیا کسی بھی پیج کے لوڈ ہوتے وقت کوئی اسکرپٹ خود سے کچھ لکھ سکتا ہے؟ یعنی جب پیج لوڈ ہو تو سکرپٹ پیج کونٹینٹ پڑھے اور پیج لوڈ ہونے کے دوران ہی کچھ لکھ بھی سکے جو کہ اس کے سورس کوڈ میں لکھا جائے؟ اگر ایسا ممکن ہے تو گوگل ایڈ سینس اردو سائیٹس پر دیکھانا ممکن ہے۔ (میں اب قدیر کے کام کو بڑھانا چاہ رہا ہوں)

اس کے لئے میرا کام صرف آئیڈیا دینا ہے۔ :twisted: باقی کام لوگ خود کریں۔ پہلے حصے میں ایک ڈیٹا بیس بنائی جا سکتی ہے۔ (جس پر پہلے ہی ڈکشنری کی صورت میں‌کام ہو رہا ہے۔ ڈکشنری کے مکمل ہونے پر یہ اس سمت میں کیا کمال استعمال ہو سکے گی) یا ایک ایسا سکرپٹ جیسے اگر کوئی بلاگ لکھتا ہے تو وہ اردو کے کتنے الفاظ ہیں جو استعمال کرتا ہو گا؟ وہ اس سکرپٹ یا ایڈ آن میں خود سے شامل کرے اور ساتھ میں اس کی انگلش ٹرانسلیشن بھی۔
دوسرے حصے میں سکرپٹ کچھ ایسے کام کرے کہ وہ بلاگ پوسٹ میں سے اردو کے الفاظ پڑھ کر ان کی انگلش ٹرانسیلشن کے الفاظ قومہ ڈال کر سورس کوڈ میں شامل کر دے۔ (الفاظ متعین کیے جا سکتے ہیں کہ 5 یا 10 تک سورس کوڈ میں ڈالیں جائیں) اس سے اشتہارات میں یکسانیت بھی نہیں ہو گی اور ہر پیج میں خود سے کی ورڈز ڈالنے کی زحمت بھی نہیں کرنا پڑے گی۔

کسی بات کی مزید explanation چاہئے ہو تو بات کی جا سکتی ہے۔
 

زیک

مسافر
بدتمیز اگر پوسٹس میں سے کچھ اردو کے الفاظ لے کر ان کا انگریزی ترجمہ keywords میں ڈالنا ہے تو یہ scalable نہیں ہے کیونکہ اس کے لئے ڈیٹابیس میں full-text search کی ضرورت ہو گی جو بہت سست رفتار ہوتی ہے۔

ایک دوسرا طریقہ ذہن میں آیا تھا کہ جاواسکرپٹ سے یہ کام کیا جائے مگر وہ تو client-side ہو گا اور گوگل ایڈسینس کو کیسے ملے گا۔
 

بدتمیز

محفلین
اوہو۔ یہ تو بہت برا ہوا۔
لیکن اب دو باتیں۔ اگر فورم پر دیکھانا ہوں تو اگر اس کے کی ورڈز ایسی جگہہ پر ہوں جہاں والا حصہ ہر تھریڈ پر ایک ہی ہو جیسے ٹاپ یا سائیڈ بار اور وہاں ایڈ سینس دیکھایا جا رہا ہو تو؟
یہ فل ٹیکسٹ سرچ کتنی دیر لیتا ہے؟ ملی سیکنڈز یا چند سیکنڈز؟
گوگل کونٹینٹ لوڈ ہونے کا انتظار کرتا ہے اور سب سے بعد میں اشتہارات دیکھاتا ہے۔ جاوا سکرپٹ پر قدیر نے بھی یہی کہا ہے۔ لیکن اس پر کسی کو مزید تجربات کرنے چاہئے۔
 
Top