مَن يُحرَم الرفق يُحرَم الخير كله[1]، رواه مسلم.
نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا جو شخص (دل کی) نرمی سے محروم ہو گیا وہ کل کے کل خیر سے محروم ہو گیا۔
اللہ پاک ہندوستانی مسلمانوں کی مودی ٹولے سے حفاظت فرمائے۔
مودی لعین کے ایک قریبی ملعون ساتھی نے نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم اور حضرت عائشہ صدیقہ رضی اللہ عنہا کی شادی پر جو تضحیک کی ہے۔ اس پر اے اللہ ہمارے حکمرانوں کو غیرت عطاء فرما۔
سیدنا ابو سعید خدری رضی اللہ عنہ سے مروی ہے کہ میں نے رسول اللہ ﷺ کو فرماتے ہوئے سنا: جس آدمی نے ماہِ رمضان کے روزے رکھے، اس کی حدود کا خیال رکھا اور جن امور سے بچنا چاہئے، ان سے بچ کر رہا، تو اس کا یہ عمل اس کے سابقہ گناہوں کا کفارہ بن جائے گا۔ (مسند احمد،۳۶۵۹)
اے اللہ! ہر خیر تیرے ہاتھ میں ہے۔ ہمارے وطن کی خیر فرما۔ آج پارلیمنٹ میں ہمارے وطن کی بہتری کا فیصلہ فرما۔صرف ان کے ہاتھوں میں ہمارے پیارے وطن کے فیصلے دینا جو اس کی ترقی اور فلاح کے لیے ہی کام کریں۔آمین
تو اے پروانہ، ایں گرمی ز شمعِ محفلے داری
چو من در آتشِ خود سوز اگر سوزِ دلے داری
(فیضی)
اے پروانے تُو نے یہ ساری گرمی محفل کی شمع (پرائے) سے حاصل کی ہے،تُو اگر سوزِ دل رکھتا ہے تو میری طرح اپنی ہی آگ میں جل کر دیکھ۔