سردیاں - سردیوں میں آپ کو کیا پسند ہے؟

تعبیر

محفلین
السلام علیکم :)
  1. آجکل سردیاں ہر جگہ زوروں پرہیں تو میں نےسوچا کیوں ںآ کچھ سوالات سردیوں پر ہو جائیں۔
    1۔آپ کو سردیوں میں کیا کھانا پسند ہے؟
    2۔سریوں میں کیا کرنے کو دل کرتا ہے اور کیا نہیں کیا انجوائے کرتے ہیں اور کیا نہیں وغیرہ؟
    3۔آپکا پسندیدہ ڈرائے فروٹ کونسا ہے ؟ اور بھی کچھ جو سردیوں کے حوالے سے بتانا چاہیں
 

شمشاد

لائبریرین
سردیوں میں چائے کوفی ساتھ میں کچھ نمکین مل جائے تو شکر الحمد للہ۔

سردیوں میں یہی دل کرتا ہے کہ دفتر نہ جایا جائے، بس کمبل اوڑھے بستر میں پڑے رہیں۔

ڈرائی فروٹ میں اخروٹ، کاجو، چلغوزے اور مونگ پھلی۔

مزید یہ کہ دھوپ اگر کراری ہو تو دوپہر میں دھوپ میں بیٹھا جائے۔
 

تعبیر

محفلین
بہت بہت شکریہ شمشاد بھائی ورنہ میں نے تو سوچ لیا تھا کہ اب گپ شپ میں کوئی ٹاپک پوسٹ نہیں کروں گی ۔جب مجھے اپنے لیے ہی ٹاپک پوسٹ کرنے اور جواب دینے ہیں تو کیوں نا خود کے لیے کوئی بلاگ ہی بنوا لوں :p

جبکہ مجھے سریوں میں گاجر کا حلوہ اور مونگ پھلیاں کھانا پسند ہیں
پاکستان میں دھوپ میں بیٹھ کر کینو کھانا پسند ہے اور ہیٹر کے آگے فیملی یا اچھی کمپنی کے ساتھ چائے،کافیکے ساتھ گپ شپ کرنا پسند ہے
اور یہاں تو بس بستر میں رضائی اوڑھ کر ایلیکٹرک ہیٹر لگا کیرکوئی مزے کا ناول یا افسانہ پڑھنا پسند ہے۔اگر موسم ونڈی نا ہو اور نا ہی بارش ہو رہی ہو تو واک کرنا بہت پسند ہے۔
سریوں میں صبح سویرے اٹھنا سب سے مشکل اور ناپسندیدہ کام لگتا ہے۔
 

زیک

مسافر
1۔ سوپ اور کافی
2۔ سکیئنگ کرنے کو دل کرتا ہے۔
3۔ مونگ پھلی کھانے کا مزا ہی کچھ اور ہے۔
 

محمد وارث

لائبریرین
1۔آپ کو سردیوں میں کیا کھانا پسند ہے؟
سُوپ، کافی اور گُڑ والے چاول

2۔سریوں میں کیا کرنے کو دل کرتا ہے اور کیا نہیں کیا انجوائے کرتے ہیں اور کیا نہیں وغیرہ؟
انجوائے کرنے کی فہرست تو بہت لمبی ہے جیسے کمبل یا رضائی میں لیٹ کر کتابیں پڑھنا اور سگریٹ یا سگار پینا، دھوپ میں بیٹھ کر مالٹے کھانا، ہیٹر کے سامنے بیٹھ کر مونگ پھلی کھانا، اور کیا نہیں کی فرصت بہت مختصر سی ہے بس یہی کہ بستر سے نہ نکلا جائے :)

3۔آپکا پسندیدہ ڈرائے فروٹ کونسا ہے ؟ اور بھی کچھ جو سردیوں کے حوالے سے بتانا چاہیں
مونگ پھلی اور چلغوزے لیکن یہ اتنے مہنگے ہیں کہ اللہ اللہ :)
 

مقدس

لائبریرین
1۔آپ کو سردیوں میں کیا کھانا پسند ہے؟
گرم گرم بلیک کافی اور ساتھ میں چاکلیٹ یمی


2۔سریوں میں کیا کرنے کو دل کرتا ہے اور کیا نہیں کیا انجوائے کرتے ہیں اور کیا نہیں وغیرہ؟
کمبل میں گھس کر ہیٹر آن کر کے آئسکریم کھائی جائے اور پھر چار پانچ دن گلا خراب کر کے بستر سے نہ نکلا جائے۔

3۔آپکا پسندیدہ ڈرائے فروٹ کونسا ہے ؟ اور بھی کچھ جو سردیوں کے حوالے سے بتانا چاہیں۔
ڈرائے فروٹ میں مجھے پمکن سیڈز بہت اچھے لگتے ہیں اور ساتھ میں ریزنز
 

پپو

محفلین
1۔آپ کو سردیوں میں کیا کھانا پسند ہے؟
سوپ پینا اور مچھلی کھانا ناشتہ میں مولیوں والے پراٹھے
2۔سردیوں میں کیا کرنے کو دل کرتا ہے اور کیا نہیں کیا انجوائے کرتے ہیں اور کیا نہیں وغیرہ؟
سردی زیادہ ہو تو ہیٹر کے سامنے شال اوڑھ کر بیٹھنا اچھا لگتا ہے اور اگر کہیں جانا ہو کوشش ہوتی ہے پیدل مارچ کیا جائے
3۔آپکا پسندیدہ ڈرائے فروٹ کونسا ہے ؟ اور بھی کچھ جو سردیوں کے حوالے سے بتانا چاہیں۔
پسند تو بہت کچھ ہے مگر جو رینج میں ہے مونگ پھیلی اور کبھی کبھی پستہ یا اخروٹ 'کبھی چلغوزے بھی کھائے تھے اب یاد نہیں آخری مرتبہ کب کھائے چند دن پہلے ریٹ پوچھا تھا 2800 روپے کلوتھا تب سے اس کی تصویر دیکھ لیتا ہوں
دسمبر کی سردی اور جنوری کی دھوپ اچھی لگتی ہے
 
1۔آپ کو سردیوں میں کیا کھانا پسند ہے؟
1- چائینیز ۔پراؤنز۔۔ باربی کیو ڈشز - چائے
2-۔سردیوں میں کیا کرنے کو دل کرتا ہے اور کیا نہیں کیا انجوائے کرتے ہیں اور کیا نہیں وغیرہ؟
2- سخت سرد رات میں بارش کو دیکھنا -
یا رات بھر جاگ کر کوئی اچھی سی کتاب پڑھنا
3۔آپکا پسندیدہ ڈرائے فروٹ کونسا ہے ؟ اور بھی کچھ جو سردیوں کے حوالے سے بتانا چاہیں۔
3- چلغوزے ۔۔۔
 
وعليكم السلام ورحمة الله
1۔آپ کو سردیوں میں کیا کھانا پسند ہے؟
چائے چائے اور پھر چائے:ROFLMAO: اور فرائڈ فش

2۔سریوں میں کیا کرنے کو دل کرتا ہے

مطالعہ کتب مع چائے ۔ چائے گرم اور کتاب نئی۔کھانا پکانا،دھوپ سینکنا۔

کپڑے دھونا بارش والے ہفتے میں۔ ضرور فلو ہوتا ہے ۔
3۔آپکا پسندیدہ ڈرائے فروٹ کونسا ہے ؟ اور بھی کچھ جو سردیوں کے حوالے سے بتانا چاہیں
چلغوزے،کاجو،اخروٹ
مقدس پمپكن سیڈز ابھی پڑے ہیں میرے پاس، اچھے ہوتے اگر ان کے چھلکے نہ ہوتے :( ۔آپ اوون میں بناتی ہیں یا فرائی کر کے؟
تعبیر سس مزے کا موضوع ہے۔
 

فہیم

لائبریرین

وعلیکم السلام :)
  1. آجکل سردیاں ہر جگہ زوروں پرہیں تو میں نےسوچا کیوں ںآ کچھ سوالات سردیوں پر ہو جائیں۔
    جی بالکل ہوجائیں۔
    اور معذرت کے ہمیں تھوڑی دیر ہوگئی آتے آتے :)
    1۔آپ کو سردیوں میں کیا کھانا پسند ہے؟
    سردیوں میں ہر چیز کھانے کا اپنا ہی لطف ہے۔
    بھلے وہ ٹھنڈی ٹھنڈی آئسکریم ہو یا گرم گرم سوپ اور کافی۔

    2۔سریوں میں کیا کرنے کو دل کرتا ہے اور کیا نہیں کیا انجوائے کرتے ہیں اور کیا نہیں وغیرہ؟
    سردیوں کی سرد راتوں میں جیکٹ کی جیبوں میں ہاتھ ڈالے سڑکیں ناپنے کا الگ ہی مزہ ہے۔
    اس کے علاوہ فل اسپیڈ پر فین چلا کر لحاف میں گھس کر سونے میں بھی بڑا مزہ آتا ہے۔

  1. 3۔آپکا پسندیدہ ڈرائے فروٹ کونسا ہے ؟ اور بھی کچھ جو سردیوں کے حوالے سے بتانا چاہیں

سردیوں کی سوغات مونگ پھلیاں جو کہ مزے دار بھی ہوتی ہیں اور قابل پہنچ بھی :)
اور یہ کہ سردیوں میں دل کرتا ہے کہ جاب کی چھٹیاں مل جائیں اور بس گھوما پھرا اور کھایا پیا جائے۔
اور میٹھی نیند سویا جائے :)
 

فرحت کیانی

لائبریرین
وعلیکم السلام۔ بہت اچھا ٹاپک ہے تعبیر۔ میں بھی حصہ لے لوں؟
  1. 1۔آپ کو سردیوں میں کیا کھانا پسند ہے؟
    میری اماں سردیوں میں کچھ مخصوص چیزیں بناتی ہیں جیسے گاجر کا حلوہ، تل اور گُڑ کے لڈو اور ایک اور طرح کے لڈو جس میں شاید سوجی اور بہت سے میوے اور پتہ نہیں کیا کیا ڈالا ہوتا ہے۔ پینے میں سُوپ ، کافی اور چائے ( شمشاد بھائی والی ترکیب )
    2۔سریوں میں کیا کرنے کو دل کرتا ہے اور کیا نہیں کیا انجوائے کرتے ہیں اور کیا نہیں وغیرہ؟
    مجھے بہت زیادہ ٹھنڈ لگتی ہے پھر بھی شدید سردی میں کافی یا چائے ٹیرس پر ہی پینا اچھا لگتا ہے اور واک کرنا بھی۔ پاکستان واپس آ کر روڈ پر اکیلے واک کرنا تو ممکن نہیں ہے اس لئے لان میں یا ٹیرس پر ٹھنڈی ہوا انجوائے کرنا۔ اور کمرے میں ہوں تو کمبل میں گھس کر گپیں لگانا۔ یا اماں کے ساتھ کچن میں کچھ خاص بنوانا۔
    3۔آپکا پسندیدہ ڈرائے فروٹ کونسا ہے ؟ اور بھی کچھ جو سردیوں کے حوالے سے بتانا چاہیں
    انجیر اور اخروٹ۔ سردیاں مجھے بہت پسند ہیں۔ لیکن آہستہ آہستہ اس موسم کا دورانیہ کم ہوتا جا رہا ہے۔
 

مقدس

لائبریرین
نور سس میں اتنی عقلمند ہر گز نہیں کہ خود ہی بناؤں
ہالینڈ اینڈ بیریٹس زندہ باد فور می
 

شہزاد وحید

محفلین
مجھے سردیاں پسند زیادہ پسند نہیں۔ کیونکہ اس میں گرم کپڑے پہننے پڑتے ہیں جبکہ ایک ٹی شرٹ اور پینٹ سے زیادہ کچھ بھی پہنے کو میرا دل نہیں کرتا لیکن یہاں پنجاب میں جنوری کے مہینے میں سردی شیدید ہو جاتی ہے۔ سردیوں کی جو چیزیں پسند ہیں وہ ڈرائی فروٹس، سوپ، باربی کیو پارٹیز، ہیٹر کے آگے بیٹھنا اور کمبل میں سونا۔
 

شمشاد

لائبریرین
چائے سے توبہ نا ممکن !
جام مرا توبہ شکن
ویسے مجھے یقین نہیں آتا کہ آپ خراب چائے بناتی ہوں ۔

یہ خراب چائے نہیں بناتیں۔ ان کا چائے بنانے کا طریقہ واردات مندرجہ ذیل دھاگے میں ملاحظہ فرما سکتی ہیں۔

http://www.urduweb.org/mehfil/threads/چائے-بنانے-کا-صحیح-طریقہ.49400/
 

فرحت کیانی

لائبریرین
چائے سے توبہ نا ممکن !
جام مرا توبہ شکن
ویسے مجھے یقین نہیں آتا کہ آپ خراب چائے بناتی ہوں ۔
آزمائش شرط ہے :openmouthed:
مذاق برطرف۔ میں اتنی خراب چائے نہیں بناتی۔ لیکن میرے اردگرد رہنے والے بہت اچھی چائے بناتے ہیں۔ تو میرے نمبر کم ہو جاتے ہیں :sad3: ۔ لیکن جب میں واقعی اہتمام سے بناؤں تو پورے نمبر ملتے ہیں۔ ویسے میری جس ترکیب کا اوپر تذکرہ ہے اس سے انتہائی خراب چائے بنانا بہت آسان ہے :)
 
Top