سردیاں - سردیوں میں آپ کو کیا پسند ہے؟

قرۃالعین اعوان

لائبریرین

1۔آپ کو سردیوں میں کیا کھانا پسند ہے؟
یہ پوچھئیے کہ مجھے سردیوں میں کیا کھانا ناپسند ہے
کیونکہ سردیوں میں تو بھوک زوروں کی لگتی ہے
سب سے پہلے تو چائے کہ وہ جتنی بار سردیوں میں پی جائے مزہ آتا ہے
شام میں ٹیرس پر کھڑے ہو کر سورج غروب ہوتے دیکھتے وقت۔۔۔
اور رات میں کسی رضائی میں چھپ کر کوئی کتاب پڑھتے ہوئے
اور صبح سویرے فجر کے بعد جب اجالا ہونے لگے تو کیا ہی لطف آتا ہے چائے پینے کا ۔۔۔۔!
پھر بریانی ہو ویسے یہ تو سال کے بارہ مہینے مجھے اچھی لگتی ہے ۔۔۔
گاجر کا حلوہ ہو۔۔۔۔
اور انتہائی ٹھنڈ اور بارش میں آئسکریم کھانا واہ اس سے بڑھ کر کوئی مزہ نہیں

اور ایک چیز تو رہ گئی فرینچ فرائز میرے پسندیدہ

2۔سریوں میں کیا کرنے کو دل کرتا ہے اور کیا نہیں کیا انجوائے کرتے ہیں اور کیا نہیں وغیرہ؟
میرا دل کرتا ہے میں لمبی سی واک پر نکل جاؤں ۔۔گاؤں کی کوئی سڑک ہو سامنے پہاڑ ہوں
دونوں طرف کھیت ہوں۔۔۔دھند ہو۔۔۔میری خاص دوستیں ہوں یا وہ لوگ ہوں جنہیں میں بہت پسند کرتی ہوں
ان کی محفل ہو ۔۔باتیں ہون قصے کہانیاں ہوں اور ہم بیڈمنٹن کھیلیں۔۔۔
سردیوں میں سونا سب سے برا لگتا ہے ۔۔۔۔۔


3۔آپکا پسندیدہ ڈرائے فروٹ کونسا ہے ؟ اور بھی کچھ جو سردیوں کے حوالے سے بتانا چاہیں
مجھے کاجو سب سے زیادہ پسند ہیں اس کے بعد پستے
اور بادام اور کشمش میں اکیلے نہیں ملا کر کھاجاتی ہوں
 

زبیر مرزا

محفلین
وعلیکم السلام
1-آپ کو سردیوں میں کیا کھانا پسند ہے؟
صبح ۔۔۔۔ دال اورالسی کی پنییاں (پنجاب کے دیہات سے تعلق رکھنے والے اس سے واقف ہوں گے)۔
پھردھوپ نکلنے پر دھوپ میں بیٹھ کر کینو کھانا
شام کو ۔۔۔۔۔ نمکین پستہ ، چلغوزے اور کشمیری چائے
آلو کی کچوریاں
2۔سریوں میں کیا کرنے کو دل کرتا ہے اور کیا نہیں کیا انجوائے کرتے ہیں اور کیا نہیں وغیرہ؟
سردیاں پاکستان کی انجوائے کرنے والی ہوتی ہیں - مجھے سردی کی نسبت گرمی کا موسم پسند ہے
سردی کے موسم میں خشکی ، سستی اور ہروقت نیند سی کفیت اُلجھن کا باعث بنتی ہے
سردیاں کراچی کی ہوں تو دھوپ میں بیٹھ کرکتاب پڑھنا بہت پسند ہے - اسکول آف آرٹس اور کالج کے دورمیں لان میں بیٹھ کر
دوستوں سے باتیں کرنا اورسگریٹ پینا اب بھی یاد آجائے تو مسکراہٹ آجاتی ہے چہرے پر:)
3۔آپکا پسندیدہ ڈرائے فروٹ کونسا ہے ؟ اور بھی کچھ جو سردیوں کے حوالے سے بتانا چاہیں
نمکین پستہ اورچلغوزے -
 

وجی

لائبریرین
آجکل سردیاں ہر جگہ زوروں پرہیں تو میں نےسوچا کیوں ںآ کچھ سوالات سردیوں پر ہو جائیں۔
مگر یہاں تو نہیں ہیں :unsure:
1۔آپ کو سردیوں میں کیا کھانا پسند ہے؟
سب کچھ جو گرمیوں میں کھانا پسند ہے
بس وہ چیزیں زیادہ کھائی جاتی ہیں جو دستیاب ہوں
ورنہ ہم تو مونگ پھلی ، کاجو ، اخروٹ اور بادام تو گرمیوں میں چٹ کرجانے سے نہیں رکتے :sneaky:
2۔سردیوں میں کیا کرنے کو دل کرتا ہے اور کیا نہیں کیا انجوائے کرتے ہیں اور کیا نہیں وغیرہ؟
صبح میں بستر
دوپہر میں دھوپ اور
راتوں کو لمبی واک اور لمبے لمبے سانس لینا ۔

3۔آپکا پسندیدہ ڈرائے فروٹ کونسا ہے ؟ اور بھی کچھ جو سردیوں کے حوالے سے بتانا چاہیں

سارے ہی اچھے لگتے ہیں ۔
سردیاں اتنی پڑتی نہیں یہاں اس لیئے اور کیا بتاؤ
 

عمر سیف

محفلین
السلام علیکم :)
  1. آجکل سردیاں ہر جگہ زوروں پرہیں تو میں نےسوچا کیوں ںآ کچھ سوالات سردیوں پر ہو جائیں۔
    1۔آپ کو سردیوں میں کیا کھانا پسند ہے؟
    2۔سریوں میں کیا کرنے کو دل کرتا ہے اور کیا نہیں کیا انجوائے کرتے ہیں اور کیا نہیں وغیرہ؟
    3۔آپکا پسندیدہ ڈرائے فروٹ کونسا ہے ؟ اور بھی کچھ جو سردیوں کے حوالے سے بتانا چاہیں
یہاں تو کوئی سردی نہیں۔ انتظار ہو رہا ہے سردی کا۔
سوپ پینے کو دل کرتا ہے
سونے کو دل کرتا ہے، ادھر تو اتنی سردی ہوتی نہیں کہ سیر کی جائے۔
سبھی پسند ہیں۔
سردیاں تو پاکستان کی تھیں۔ رات گھر بات ہوئی تو معلوم ہوا کہ بارش ہو رہی ہے۔ اتنا مزا آتا تھا بارش دیکھنے کا۔ ادھر تو بارش بھی نہیں ہوتی ۔
 

ملائکہ

محفلین
آجکل سردیاں ہر جگہ زوروں پرہیں تو میں نےسوچا کیوں ںآ کچھ سوالات سردیوں پر ہو جائیں۔​
1۔آپ کو سردیوں میں کیا کھانا پسند ہے؟
مجھے تو سردویوں میں بہت زیادہ بھوک لگنے لگی ہے تو مجھے آج کل جو بھی مل جائے میں کھا لیتی ہوں لیکن مجھے سب سے زیادہ گرین ٹی پینا پسند ہے۔:lovestruck:
2۔سریوں میں کیا کرنے کو دل کرتا ہے اور کیا نہیں کیا انجوائے کرتے ہیں اور کیا نہیں وغیرہ؟​
سردیوں میں بس سونے کا بہت دل چاہتا ہے اور ٹی وی دیکھنے کا اور صبح صبح اٹھنے کا بالکل دل نہیں چاہتا میرا تو۔۔۔۔۔:whistle:
3۔آپکا پسندیدہ ڈرائے فروٹ کونسا ہے ؟ اور بھی کچھ جو سردیوں کے حوالے سے بتانا چاہیں​
ہممم مجھے سب سے زیادہ انجیر اور مونگ پھلی اچھے لگتے ہیں۔:)
 
السلام علیکم :)
آجکل سردیاں ہر جگہ زوروں پرہیں تو میں نےسوچا کیوں ںآ کچھ سوالات سردیوں پر ہو جائیں۔
وعلیکم السلام​
1۔آپ کو سردیوں میں کیا کھانا پسند ہے؟
چاول کے علاوہ سب کچھ۔ چاول مجھے بالکل پسند نہیں۔​
2۔سردیوں میں کیا کرنے کو دل کرتا ہے اور کیا نہیں کیا انجوائے کرتے ہیں اور کیا نہیں وغیرہ؟
کچھ بھی کرنے کو دل نہیں کرتا سوائے ایس ایم ایس کے۔۔​
3۔آپکا پسندیدہ ڈرائے فروٹ کونسا ہے ؟ اور بھی کچھ جو سردیوں کے حوالے سے بتانا چاہی
کاجو، اخروٹ اور چلغوزہ۔۔​
 

ظفری

لائبریرین
1۔آپ کو سردیوں میں کیا کھانا پسند ہے؟
ہاں ۔۔ مجھے کھانا بہت پسند ہے ۔ میں تو ہر روز ہی کھاتا ہوں ۔ سردی کیا گرمی کیا ۔ :thumbsup:
2۔سریوں میں کیا کرنے کو دل کرتا ہے اور کیا نہیں کیا انجوائے کرتے ہیں اور کیا نہیں وغیرہ؟
گرمیوں کا انتظار کرنے کو دل کرتا ہے ۔ اور پھر گرمیوں میں بھی یہی کیفیت رہتی ہے ۔ انجوائے خاک ہوگا ۔

3۔آپکا پسندیدہ ڈرائے فروٹ کونسا ہے ؟ اور بھی کچھ جو سردیوں کے حوالے سے بتانا چاہیں۔
انگور ۔۔۔۔ مگر پتا نہیں ڈرائی ہوکر یہ کشمش کیوں کہلاتا ہے ۔ کئی دفعہ عسکری نے کہا ۔۔۔ بھیا اسکو ڈرم میں ڈال کر زمین میں دبا کر رکھو ۔ بہت سواد دیتا ہے ۔ ایسا کیا تو پولیس پکڑ کر لے گئی ۔ پتا نہی کیوں ۔۔۔۔ اور سواد پھر تھانے میں ہی آیا ۔ :idontknow:
سردی کے حوالے سے کچھ زیادہ نہیں بس اتنا ہی کہ سردی آتے ہی سردی بہت لگتی ہے ۔ ٹھنڈی اور یخ ہوائیں اچانک چلنے لگتیں ہیں ۔معلوم نہیں گرمیوں میں کیوں نہیں چلتیں ۔ کم از کم ائیرکڈیشنڈ وغیرہ کا خرچ بچ جائے ۔ سردی میں موٹر سائیکل پر سواری کا رحجان کم سے کم رکھیں ۔ کیونکہ آفس پہنچ کر جب آپ موٹر سائیکل سے اُترنے کے اہل ہونگے تو اس وقت آفس سے چھٹی کا وقت ہورہا ہوگا ۔ سردی کے دنوں میں اگر ایک گھر میں کئی افراد ہیں اور وہ مشترکہ طور پر رضائی یا لحاف استعمال کرتے ہیں اور آکسجین ماسک دستیاب نہیں ہے تو حفظِ ما تقدم کے طور پر سردی سے بچنے کے لیئے رضائی یا لحاف میں منہ ڈالنے سے پرہیز کریں ۔ باقی مذید سوالوں کے بعد ۔
 
1۔آپ کو سردیوں میں کیا کھانا پسند ہے؟
صبحدم بھاپ اگلتی ہوئی کیتلی کے پاس بیٹھ کر کڑک چائے اور آلو کا گرما گرم پراٹھا۔۔۔شام کو گرما گرم پکوڑے اور چائے۔۔۔رات کو یخنی کا ایک بڑا ساکپ:thumbsup:
2۔سریوں میں کیا کرنے کو دل کرتا ہے اور کیا نہیں کیا انجوائے کرتے ہیں اور کیا نہیں وغیرہ؟
دھند کے موسم میں موٹی سی جینز پہن کر، کوٹ پہنے ہوئے گردن پر مفلر لپیٹے دھند سے اٹے ہوئے راستوں پر پگڈنڈیوں پر چلتے جانا چلتے جانا چلتے جانا۔۔۔آنکھوں میں سے سردی کی شدت میں پانی نکلنے لگے، ناک اور کان سرخ ہوجائیں تو اس sensation کا ایک اپنا ہی مزہ ہے۔:)
3۔آپکا پسندیدہ ڈرائے فروٹ کونسا ہے ؟ اور بھی کچھ جو سردیوں کے حوالے سے بتانا چاہیں
اخروٹ، بادام ،کشمش مکس۔۔۔:D
 
Top