سردیاں - سردیوں میں آپ کو کیا پسند ہے؟

قیصرانی

لائبریرین
السلام علیکم :)
  1. آجکل سردیاں ہر جگہ زوروں پرہیں تو میں نےسوچا کیوں ںآ کچھ سوالات سردیوں پر ہو جائیں۔
    1۔آپ کو سردیوں میں کیا کھانا پسند ہے؟
    2۔سریوں میں کیا کرنے کو دل کرتا ہے اور کیا نہیں کیا انجوائے کرتے ہیں اور کیا نہیں وغیرہ؟
    3۔آپکا پسندیدہ ڈرائے فروٹ کونسا ہے ؟ اور بھی کچھ جو سردیوں کے حوالے سے بتانا چاہیں

وعلیکم السلام
ہر حلال چیز جو مل جائے اور اچھی بنی ہو
سنو موبائل پر سیر، برف سے کھیلنا، برف پر چلنا، غرض برف ہی برف :)
کاجو، ہیزل نٹ، ناریل، چلغوزہ، پستہ اور بادام :) اگر نان الکوہلک گلوگی پی رہا ہوں تو پھر ساتھ بادام کی باریک باریک ترشی قاشیں اور کشمش :)
 

کھوکھر

محفلین
1۔آپ کو سردیوں میں کیا کھانا پسند ہے؟​
آلو والے پراٹھے اور گاجر کا حلوہ
2۔سریوں میں کیا کرنے کو دل کرتا ہے اور کیا نہیں کیا انجوائے کرتے ہیں اور کیا نہیں وغیرہ؟​
صبح دیر تک بستر میں رہنے کو دل کرتا ہے اور یہی کام انجوائے نہیں کرسکتے
3۔آپکا پسندیدہ ڈرائے فروٹ کونسا ہے ؟ اور بھی کچھ جو سردیوں کے حوالے سے بتانا چاہیں​
گڑ والی ریوڑی اور چغوزے سردی اس لحاظ سے اتنی اچھی نہیں لگتی کہ اتنے کپڑے پہن کرنکلنا پڑتا ہے ہاتھ دھونے ہوتو گرم پانی کا انتطار کرو ۔​
 
Top