بلاگر ڈاٹ کام پر اردو ایڈیٹر اور مصنف کے تبصروں کا سٹائل

عین لام میم

محفلین
السلام علیکم
امتحانات کی وجہ سے آج ہی دوبارہ آنا ہوا ہے۔
مسئلہ بدستور موجود ہے کہ :
اسی دھاگے میں دئیے گئے نبیل بھائی کے طریقے کے مطابق اردو پیڈ نصب کیا تھا بلاگ پر لیکن مسئلہ یہ ہے کہ ایک دفعہ ”کِی“ دبانے پہ دو دفعہ حرف لکھا ہوا آتا ہے، جبکہ ”آن سکرین“ کلیدی تختے سے ایسا نہیں ہوتا اور ٹھیک لکھا آتا ہے۔ ۔ ۔۔ غلطی کی نشاندہی کر دیں ، اور حل بتانا نہ بھولیں!:)
 

محمداحمد

لائبریرین
ایک بار پھر شکریہ نبیل بھائی!

میں نے بھی بلاگر ڈاٹ کام پر اردو ایڈیٹر اور مصنف کے تبصروں کا سٹائل ایڈ کر لیا ہے ۔
 

عین لام میم

محفلین
پلیز کوئی تو میری مدد کرے۔ ۔ ۔ میں نے آج پھر دوبارہ سے سارا کوڈ ایڈ کیا ہے لیکن وہی مسئلہ ہے۔ ۔ ۔!
 

گرائیں

محفلین
شکریہ نبیل،

اب کی بار آپ کی ہدایات پر حرف بہ حرف عمل کیا تو کوئی مسئلہ پیش نہیں آیا اور میں نے اپنے بلاگ کا ٹیمپلیٹ بآسانی بدل لیا۔

اب ایک مسئلہ رہ گیا ہے، وہ یہ کہ بلاگ ٹیمپلیٹ میں جمیل نوری نستعلیق اور علوی نستعلیق کا ذکر کرنے ارر شامل کرنے کے باوجود کہیں کہیں نسخ فانٹ نظر آ رہا ہے۔ کیا کروں؟
 

شاہ حسین

محفلین
میں کافی کوششوں کے باوجود بھی اردو ایڈیٹر شامل نہیں کر پایا ۔ کیونکہ میں بلاگ اسپاٹ پر کوشش کرتا رہا اور کافی گھنٹوں کے بعد پتا چلا کہ یہ تو بلاگر ڈاٹ کام کے لئے ہے :rolleyes:

ایک سوال تھا کیا بلاگ اسپاٹ کے لئے اردو ایڈیٹر شامل ہو سکتا ہے ۔
 

نبیل

تکنیکی معاون
جناب بلاگر ڈاٹ کام پر بنے ہوئے بلاگ بلاگسپاٹ پر ہی ظاہر ہوتے ہیں۔ کیا آپ نے بلاگ ٹیمپلیٹ ایڈٹ کرنے کی کوشش کی ہے؟
 
برادرم شاہ آپ نے ٹیمپلیٹ میں‌واقعی کچھ زبردست گڑبڑیاں کی ہیں۔

میں نے آپ کی سائٹ دیکھی تو وہاں بالکل پہلی لائن ایک عدد کلوزنگ کرلی بریس } ہے۔ جب پیج سورس دیکھا تو اس میں مزید جگہوں پر بھی ایسی خامیاں دکھی ہیں۔ غالباً آپ نے کاپی پیسٹ کرتے ہوئے کہیں احتیاط سے کام نہیں لیا۔
 

شاہ حسین

محفلین
جناب سعود صاحب اردو ایڈیٹر کے لئے جو کوڈنگ شامل کری ہے وہ مجھ سے صحیح طرح سے نہ ہو پائی ہے کیوں کے یہ میرا کسی بھی لینگوج کی کوڈنگ ساتھ پہلا تجربہ ہے اسی سبب دقت ہو رہی ہے ۔

بہت شکریہ ۔
 

حسیب اسلم

محفلین
جزاک اللہ !
میں نے تو بلکل درست طریقے سے یہ ایڈیٹ کر لیا ہے اور بلکل ٹھیک کام کر رہا ہے۔
اھر کسی کو رہنمائی درکار ہو تو بلا ججھک پوچھ لے
 

عین لام میم

محفلین
السلام علیکم
میں نے بہت کوشش اور محنت کے بعد آخر کار بلاگر ڈاٹ کام کے نئے 'ڈرافٹ سسٹم' کے ذریعے اپنے بلاگ کی تھیم کو ایڈیٹ کرکے اس کو اردوا لیا ہے۔ اور اردو ایڈیٹر بھی شامل کر لیا ہے اور مصنف کے تبڈروں کا سٹائل بھی بدل دیا ہے۔
میں یہ کام پہلے بھی کر چکا تھا لیکن وہ میں نے بنا بنایا سانچہ لیکر کیا تھا۔ اور اس میں بھی کچھ کمیاں رہ گئی تھیں۔ اس دفعہ میں نے بالکل نیا ٹمپلیٹ بنایا ہے۔ اس سب کام میں جہانزیب صاحب کے بلاگ سے رہنمائی لی اور پھر نبیل بھائی کا اردو ایڈیٹر وغیرہ چپکا دیئے۔ ;)
مجھے کافی مزہ آیا اس سب کام میں۔
اردو محفل کا ایک بار پھر شکریہ۔
 

عین لام میم

محفلین
جی، لیکن نہ ہونے سے تو بہتر ہے کہ ساتھ اضافی ایڈیٹر ہی لگا رہے۔۔۔۔ اور وہ بھی مجھے پوری امید اور توقع ہے کہ آپ کر لیں گے۔۔ انشاء اللہ ۔۔ :)
شکریہ
 

نبیل

تکنیکی معاون
موجودہ صورت میں اردو ایڈیٹر کو بلاگر کے تبصروں والے خانے میں انٹگریٹ کرنا ممکن نہیں ہے۔ تبصروں والا فارم ایک iframe کے ذریعے شامل کیا گیا ہے اور اس میں کسی جاوا سکرپٹ‌ کا استعمال سے کراس ڈومین سکرپٹنگ کا ایشو کھڑا ہو جاتا ہے اور ویب بڑاؤزر اسے بلاگ کر دیتے ہیں۔
 
میں بھی اپنا بلاگ بلاگر پر منتقل کرنا چاہ رہا ہوں، لیکن یہ اردو اڈیٹر اس میں شامل نہیں کر پایا. اگر کوئی اور صورت ہے شامل کرنے کی تو راہنمائی فرمائیں.
شکریہ
 

نبیل

تکنیکی معاون
آپ اردو ایڈیٹر کس طرح شامل کر رہے ہیں؟ کیا آپ نے فورم پر فراہم کردہ کوئی بلاگر ٹیمپلیٹ استعمال کی ہیں؟
 
آپ اردو ایڈیٹر کس طرح شامل کر رہے ہیں؟ کیا آپ نے فورم پر فراہم کردہ کوئی بلاگر ٹیمپلیٹ استعمال کی ہیں؟

جی، آپ ہی کا فراہم کردہ ٹیمپلیٹ استعمال کررہا ہوں، شاید راونڈرز نام ہے۔ اگر دیکھنا چاہیں،تو یہ ایڈرس ہے، http://smn121.blogspot.com/
فی الحال تو اس کو ٹیسٹ کررہا ہوں۔ اگر اردو اڈیٹر سیٹ ہوجائے تو اس پر مکمل طور پہ منتقل کروں گا۔

اور ہاں، مجھے ذرا بہت ہی آسان زبان میں بتائیے گا، کیونکہ ایچ ٹی ام ال وغیرہ سے کام کرنے کا تجربہ بالکل نہیں ہے۔

شکریہ
 

نبیل

تکنیکی معاون
آپ بلاگر کا پرانا والا سیٹ اپ استعمال کر رہے ہیں۔ اسی لیے اس میں نئی فیچرز کام نہیں کر رہی ہیں۔ آپ اپنے بلاگ کی سیٹنگز میں جا کر اسے نئے سسٹم پر اپگریڈ کر لیں۔
 
Top